Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازی خان: وکیل صدام قریشی منشی کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: وکیل صدام قریشی منشی کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: وکیل صدام قریشی منشی کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک وکیل کے منشی نے معمولی تنازع پر اپنے وکیل کے بھائی وکیل کو قتل کر دیا۔ واقعہ کچہری کے علاقے میں پیش آیا، جب وکیل صدام حسین قریشی اپنے چیمبر میں موجود تھے۔ صبح تقریباً دس بجے وکیل صدام حسین قریشی اور منشی رحمت اللہ پتافی کے درمیان لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جو اچانک شدت اختیار کر گئی۔

    منشی نے تکرار کے دوران چھری سے وکیل پر متعدد وار کیے، جس سے صدام حسین قریشی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں انہوں نے مدد کے لیے آواز دی اور خون میں لت پت اپنے چیمبر سے باہر نکلے، جہاں ساتھی وکلاء اور دیگر موجود افراد نے قاتل کو پکڑنے کی کوشش کی، مگر وہ چھری لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

    زخمی وکیل کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، مگر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور قاتل کو پیر عادل کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ پتافی وکیل کے ساتھ عرصے سے کام کر رہا تھا اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چل رہا تھا جو اس افسوسناک واقعے کا باعث بنا۔

    صدام حسین قریشی ایڈووکیٹ، سینئر وکیل میاں غلام شبیر قریشی کے بیٹے اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل تجمل حسین قریشی کے چھوٹے بھائی تھے۔
    یہ واقعہ وکلا برادری کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے اور ساتھی وکلا نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر تین مدرسے کے طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ اس کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش میں تھا۔

    تین بچے جن کا تعلق ایک نجی مدرسے سے تھا، جنہوں نے حال ہی میں دینی تعلیم کا آغاز کیا تھا، کو ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی جانے والی بس میں بٹھا دیا۔ ملزم نے بچوں کو بتایا کہ وہ انہیں یونان بھجوانے کا بندوبست کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ انہیں اغوا کرنے کی نیت سے لے جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے بچوں سے ان کے موبائل فون لے کر ان کی سم بھی توڑ دی تاکہ وہ اپنے والدین سے رابطہ نہ کر سکیں اور اغوا کی واردات مکمل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ تاہم، ملزم کا یہ منصوبہ پولیس کے فوری ایکشن کے باعث ناکام ہوگیا۔پولیس حکام نے کہا کہ بچوں کے والدین کی شکایت پر فوراً ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے مزید تحقیقات کے دوران ملزم کی نشاندہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کی بازیابی کے بعد ان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس نوعیت کے واقعات سے آگاہ رہیں گے۔

    گرفتار ملزم عثمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اس کے ساتھ اس کارروائی میں کون کون ملوث تھا۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ترجمان پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے معاملات میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں بچوں کی حفاظت اور ان کے گھر والوں کے ساتھ جلد رابطے کو یقینی بنایا گیا۔

    جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 بنگالی خواتین گرفتار

    لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے پر حکام سے جواب طلب

  • شیطانی پھونک سے یادداشت کو مٹا کر  لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

    شیطانی پھونک سے یادداشت کو مٹا کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

    میڈیلن: عام طور پر ڈاکو شہریوں کو ڈرا دھمکا کر پستول دکھا کر لوٹتے ہیں مگر ایک ایسی خاتون بھی ہے جو اپنے شکار کی یادداشت مٹا کر اسے لوٹ لیتی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی سٹار کے مطابق یادداشت کو مٹا کر سیاحوں کو لوٹنے والی کیرولینا میجا مونٹویا نامی خاتون کو کولمبیا کے شہر میڈیلن میں گرفتار کیا گیا ویلے ڈی ایبورا میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے ایکس پر کہا کہ اس نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹنے کے لیے ڈیولز بریتھ (شیطانی پھونک) نامی طاقتور دوا کا استعمال کیا، وہ اسے ”Scopalamine کی ملکہ“ کہتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون مبینہ طور پر کیمیائی مادوں کا استعمال کرتے ہوئے لوٹنے کے کم از کم آٹھ واقعات میں ملوث ہے، ان میں زیادہ تر غیر ملکی افراد شامل ہیں جنہیں خاتون نے اپنی دوا کے استعمال میں قابو کر کے لوٹااس نے ایل پوبلاڈو کے ایک پارک میں مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا، جو میڈیلن کا ایک امیر ترین علاقہ ہے جو جنسی سیاحت کے لیے جانا جاتا ہے،کیرولینا مبینہ طور پر مردوں کو شراب کے لیے ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس میں مدعو کرتی تھی،پھر انہیں نشہ آور دوا دے کر بے ہوش کرنے کے بعد ان کا سامان چرا کر فرار ہوجاتی۔

    آصفہ بھٹو کی خالہ کے ہمراہ والدہ بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری

    ڈیولز بریتھ نامی دوا کولمبیا کے ایک درخت سے آتی ہے یہ ایک سفید پاؤڈر ہے جسے کسی کے چہرے پر اڑایا جا سکتا ہے یا ان کے کھانے پینے میں ڈالا جا سکتا ہے یہ پاؤڈر چند منٹوں میں لوگوں کو بے بس کر دیتا ہے دوا کا اثر 4 گھنٹے تک رہتا ہے اور پھر یہ جسم سے نکل جاتی ہے اگر اسے زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لٹیری خاتون کیرولینا پر ہر چوری سے 30,000 پاؤنڈ تک کمانے کا شبہ ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لا مرینا نامی جرائم کے گروپ کی رہنما ہے، جو لوگوں کے مشروبات میں ملاوٹ کرکے ان سے چوری کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    مئی میں پولیس کے چھاپوں کے دوران تین مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ایک بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی جس کی بعد میں دیکھ بھال کی گئی۔

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

    اسپین کے ماربیلا میں چھٹیاں گزارنے والے ایک برطانوی شخص پر ڈیولز بریتھ کا استعمال بھی کیا گیا تھا، جب اس کو ہوش آیا تو اس نے دیکھا کہ دو خواتین کے اپنے گھر جانے کے بعد قیمتی سامان اور نقدی غائب تھی-

  • بنوں،پولیس موبائل پر حملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگردجہنم واصل

    بنوں،پولیس موبائل پر حملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگردجہنم واصل

    بنوں ٹاؤن شپ میں دہشتگردوں کی پولیس موبائل پہ فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گئے

    بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر پولیس پر حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے،جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔کے پی کے پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

  • گوجرہ: موٹر سائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی

    گوجرہ: موٹر سائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار،عبدالرحمن جٹ) موٹر سائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی

    تفصیل کے مطابق صدر گوجرہ کے علاقے مونگی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب چک نمبر 154 گ ب کے رہائشی طلحہ عمران، شرجیل اور عاطف علی موٹر سائیکل پر شہر سے گاؤں جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، جہاں طلحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • سیالکوٹ: میاں بیوی اور دکاندار لٹ گئے،پولیس کی کارروائیاں،منشیات و شراب برآمد

    سیالکوٹ: میاں بیوی اور دکاندار لٹ گئے،پولیس کی کارروائیاں،منشیات و شراب برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) میاں بیوی اور دکاندار لٹ گئے،پولیس کی کارروائیاں،منشیات و شراب برآمد

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مختلف علاقوں میں مسلح ڈاکوؤں کی وارداتوں اور پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔

    تھانہ موترہ کے علاقے کوٹ گھمن میں عتیق اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر 10 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ اسی تھانے کے علاقے کوٹ ماناں میں دو مسلح ڈاکو دوکان میں گھس کر رضوان کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 9 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    دوسری جانب، تھانہ کوتوالی، حاجی پورہ، نیکاپورہ، اور صدر سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی۔ فوزیہ عباس سے 540 گرام چرس، 60 گرام افیون، اور 80 گرام آئس برآمد ہوئی۔ شفیق مسیح سے 500 بوتل شراب، جبکہ دیگر ملزمان سے مجموعی طور پر ہزاروں گرام چرس اور درجنوں بوتل شراب ضبط کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • تنگوانی: ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی: ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ) ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی کے نواحی گاؤں لال محمد بکھرانی کی ڈیڑھ ماہ کی بچی ریشم بنت محمد بکھرانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچی کے بائیں پاؤں میں معذوری کے آثار کے بعد خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیجے گئے، جہاں ٹیسٹ کے نتائج نے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔

    اس سنگین صورتحال کے باوجود محکمہ صحت کا کوئی نمائندہ تاحال گاؤں نہیں پہنچا اور نہ ہی بچی یا گاؤں کے دیگر بچوں کے معائنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقامی افراد نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ دیگر بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔

    یہ واقعہ محکمہ صحت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے اور انسداد پولیو مہم میں موجود خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: فیصل موورز وین کی ٹکر، بزرگ جاں بحق، خاتون زخمی

    ڈیرہ غازی خان: فیصل موورز وین کی ٹکر، بزرگ جاں بحق، خاتون زخمی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) فیصل موورز وین کی ٹکر، بزرگ جاں بحق، خاتون زخمی

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پل غازی گھاٹ پر فیصل موورز کی وین نے راہ چلتے دو افراد کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی، جس پر فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور پولیس کو روانہ کیا گیا۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق 80 سالہ محبوب ولد دریا خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان کے جسم پر سر کی شدید چوٹیں اور متعدد فریکچر تھے۔ دوسری جانب 60 سالہ مریم بی بی زوجہ فیاض شدید زخمی ہوگئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین ڈیرہ غازی خان سے ملتان جا رہی تھی۔ جاں بحق محبوب کی میت کو پولیس کی نگرانی میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس سات منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

  • مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    شیخوپورہ کی بستی نئی آبادی آرائیاں والا میں چار افراد نے گن پوائنٹ پر مرحوم پولیس ملازم کی بیوہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے.

    رات کو ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کا بیٹا نعمان فیکٹری میں ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے زرینہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے چار ملزمان علی رضا محمد حسن اور علی اشفاق وغیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نئی آبادی آرائیاں والا سے ملحقہ محلوں کے ہی رہائشی ہیں۔ زرینہ بی بی کا خاوند کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا۔ نماز فجر سے قبل چاروں ملزمان دیوار پھلانگ کر اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے قتل کرنے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد بیوہ زرینہ بی بی نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا اور ملزمان کی نشاندہی کی ۔پولیس نے فوری کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا.

  • انسانی سمگلنگ ،بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

    انسانی سمگلنگ ،بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی خفیہ گودام پر چھاپہ مار کاروائی ،چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت یاسر شوکت کے نام سے ہوئی ،ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع عمل پر عمل میں لائی گئی۔ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ اور دیگر ممالک میں بھجوانے میں ملوث پایا گیا ،ملزم ابتدائی طور پر شہریوں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجواتا تھا،ملزم بعد ازاں شہریوں کو لیبیا اور مصر منتقل کرتا تھا،ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے لیبیا سے یورپ کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو بارڈر کراسنگ کرانے میں ملوث پایا گیا ،غیر قانونی طریقے سے کشتیوں کے ذریعے متعدد پاکستانی مختلف حادثات میں جانبحق ہو چکے ہیں ،چھاپہ مار کارروائی میں گودام سے 7 عدد پاکستانی پاسپورٹ ، 18 عدد پاکستانی پاسپورٹ کی نقول برآمدہوئی ہیں،ملزم سے 9 عدد لیبیا کے ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزہ کی 4 نقول بھی برآمد ہوئی ہیں،ملزم سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور 2 عدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

    پرواہ کرنے ضرورت نہیں ان سب کو میں دیکھ لوں گا۔آصف زرداری

    بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن نظریے پر سودا نہیں کیا ،بلاول