Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سونے اور جائیداد کی خاطر  لیڈی ڈاکٹر کا قتل،ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ‌پر پولیس کے حوالے

    سونے اور جائیداد کی خاطر لیڈی ڈاکٹر کا قتل،ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ‌پر پولیس کے حوالے

    ایبٹ آباد: گزشتہ دنوں سسرالیوں کی جانب سے100 تولے زیور ،کروڑوں مالیتی کوٹھی کیلئےلیڈی ڈاکٹر مہر النساء کے قتل کا معمہ حل ہوگیا پولیس نے قتل میں ملوث گرفتار خاوند سمیت لالچی سسرالیوں کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء نے خودکشی نہیں کی بلکہ خاوند سمیت سسرالیوں نے قتل کیا پولیس نے بڑی مہارت سے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے قتل میں ملوث خاوند سمیت سسرالیوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس لیڈی ڈاکٹر مہر النساء کو 100 تولے زیور حق مہر میں16 کروڑ کی کوٹھی نام کی گئی تھی قتل میں ملوث خاوند ،ساس دیور اور نند بھی شامل ہیں مقامی عدالت نے بی بی اے کینسل کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا۔

    انویسٹی گیشن انچارج انعام ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سسرالیوں نے لیڈی ڈاکٹر کی اچانک موت کو خودکشی کا رنگ دے کر قتل چھپان ے کی کوشش کی تاہم مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دی جبکہ ملزمان کی بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا-

  • اوچ شریف:جامع مسجد و قبرستان اوچ موغلہ کی بے حرمتی جاری، حکام نوٹس نہ لے سکے

    اوچ شریف:جامع مسجد و قبرستان اوچ موغلہ کی بے حرمتی جاری، حکام نوٹس نہ لے سکے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مغلیہ دور کی تاریخی جامع مسجد اور قبرستان اوچ موغلہ کی تقدس کی پامالی اور بے حرمتی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

    اس تاریخی اور مذہبی مقام کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث قبرستان کی زمین مسلسل سکڑ رہی ہے جبکہ ناجائز قابضین نے اس پر قبضہ جما رکھا ہے۔ قبرستان میں قبروں پر جانور باندھے جا رہے ہیں اور آوارہ کتے اور گدھے اس مقدس مقام کی بے حرمتی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

    بدقسمتی سے اربابِ اختیار اور منتخب نمائندگان (ایم این ایز اور ایم پی ایز) اس سنگین مسئلے پر خاموش ہیں۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ قبرستان کے اندر سیوریج کا پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف اس تاریخی مقام کی بے حرمتی ہو رہی ہے بلکہ فضائی آلودگی اور صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔

    علاقے کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قبرستان کی زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کرایا جائے اور چار دیواری کی تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لے کر اس مقدس مقام کی حرمت بحال کریں تاکہ مرنے والوں کی آخری آرامگاہ محفوظ رہ سکے۔

  • اوچ شریف:موٹروے ایم-5 پر حادثہ، چار افراد شدید زخمی

    اوچ شریف:موٹروے ایم-5 پر حادثہ، چار افراد شدید زخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) موٹروے ایم-5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب بستی ڈمر کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فارچونر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زرائع کے مطابق، زخمیوں میں ایک مرد اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

    مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجوہات میں تیز رفتاری اور ممکنہ غفلت شامل ہیں۔ پولیس حادثے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

  • گوجرہ: پولیس کی بروقت کارروائی سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا خطرہ ٹل گیا

    گوجرہ: پولیس کی بروقت کارروائی سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا خطرہ ٹل گیا

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) چوکی مونگی بنگلہ کے انچارج محسن صدیق کی بروقت اور دبنگ کارروائی نے ایک بڑے حادثے سے علاقہ کو بچا لیا۔ ڈی ایس پی اختر علی وینس اور ایس ایچ او صدر حاکم علی بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 180 گ ب کے رہائشیوں نے امام مسجد قاری غلام مصطفیٰ کو اطلاع دی کہ شازیہ زوجہ یونس قوم مسیح، سکنہ چک نمبر 180 گ ب، نے اپنے گھر کے باہر کچھ اوراق جلائے ہیں جن میں مبینہ طور پر قرآنی آیات بھی شامل تھیں۔ امام مسجد قاری غلام مصطفیٰ نے فوری طور پر چوکی مونگی بنگلہ کے انچارج کو اطلاع دی۔

    محسن صدیق موقع پر پہنچے اور شازیہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا۔ موقع پر موجود قاری غلام مصطفیٰ اور میاں زاہد نمبردار نے پولیس کی کارروائی کو سراہا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے علاقے کو ممکنہ بڑے انتشار سے بچا لیا ہے۔

    مقامی پولیس نے معاملے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے شروع کر دی ہے۔ عوام نے پولیس کے کردار کو لائق تحسین قرار دیا ہے اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

  • اوچ شریف: خاتون پر وحشیانہ تشدد، پولیس سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف: خاتون پر وحشیانہ تشدد، پولیس سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان )نواحی موضع مانک نوشہرہ کی رہائشی خاتون عذرا بی بی نے تھانہ اوچ شریف میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں اس نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق 20 دسمبر 2024 کو صبح کے وقت جب وہ اپنی فصل میں گھاس کاٹ رہی تھی تو ملزمان جہانزیب، محمد شفیق اور غلام حسن مسلح ڈنڈے اور سوٹیاں لے کر آئے اور اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

    عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جبکہ محمد شفیق نے تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کیا، جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس دوران اس کی سونے کی چین زمین پر گر گئی، جسے ملزمان نے چوری کر لیا۔ جب اس نے شور مچایا تو اس کے شوہر خلیل احمد اور گواہ حاجی احمد موقع پر پہنچے اور اس کی جان بچائی۔

    عذرا بی بی نے پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اوچ شریف پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

  • آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں لکڑی کے پل کی رسیاں ٹوٹنے سے 6 طالبات گر کر زخمی ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماہنی پولیس کے محرر الطاف حسین نے بتایا کہ لکڑی کے پل کو عبور کرتے ہوئے اس کی رسیاں ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 7 لڑکیاں 10 تا 15 فٹ نیچے گر گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7 میں سے 6 طالبات کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سماہنی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ساتویں طالبہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ پل کی حالت خراب تھی، تاہم زخمی طالبات میں سے کسی کو بھی شدید چوٹ نہیں آئی۔ایوان صدر آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ ایسے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔مقامی صحافی امجد عزیز کاشر نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے دور حکومت (1985-1990) کے دوران تعمیر ہونے والا یہ پل خستہ حال ہو چکا ہے۔امجد عزیز کاشر نے روشنی ڈالی کہ مقامی میڈیا نے پل کی حالت پر کئی بار حکام کی توجہ دلائی لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود پل کی مرمت کرنی پڑی تھی۔حکومت کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور لوگوں کے ساتھ باہمی رابطے کے ذریعے اس پل کی مرمت یا دوبارہ تعمیر کرنی چاہیے۔

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی باشندے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی باشندے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران ایک فرانسیسی باشندے سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    ملزم جس کا تعلق فرانس سے ہے، انڈیا سے اسلام آباد آیا تھا اور اب وہ مسقط کے ذریعے سری لنکا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایئرپورٹ پر اس کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے اے این ایف نے اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے منشیات کو چاکلیٹس کے پیکٹ میں چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ اس کو ایئرپورٹ سے باہر لے جا سکے۔ اے این ایف کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم پاکستان وزٹ ویزہ پر آیا تھا اور اس کی نیت منشیات کی اسمگلنگ کی تھی۔ اے این ایف نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    یہ کارروائی اے این ایف کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے اور ایئرپورٹ پر اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب عمرہ ادائیگی کے لیے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں جنہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ روپوش ہے،ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    جج آئین کی حفاظت، اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

  • اوچ شریف :طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

    اوچ شریف :طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے قریب طاہر والی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے دو افراد شدید متاثر ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق20 دسمبر 2024 کی شام 5:58 پر موصول ہونے والی ہنگامی کال کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم 16 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ طاہر والی کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دونوں سوار روڈ پر جا گرے اور پیچھے سے آنے والا گیس بوزر ان کے اوپر چڑھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا۔

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص محمد ارشد (27 سال) کا آدھا جسم گیس بوزر کے ویلوں میں پھنس گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر باڈی کو نکالنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ دوسرا فرد محمد تنویر (34 سال) معمولی زخمی تھا، جسے جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

  • کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی:شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، آج کورنگی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ اس دوران پولیو ورکرز ایک فیملی کے پاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پہنچے۔ تاہم، فیملی نے بچوں کو پولیو کے قطرے دینے سے انکار کیا اور اس کے بعد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملہ آور افراد نے پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا اور ان سے موبائل فونز چھین لیے۔پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھا ڑ دیئے گئے،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نفری بھیج دی گئی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ کرنے والے چھ افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان کے ناموں سے کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، لیکن بعض مقامات پر اس مہم کے خلاف مزاحمت اور تشویشناک واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوروز قبل بھی کراچی میں خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے،ناظم آباد نمبر 3 میں خواتین نے پولیو ٹیم سے عدم تعاون پر زیرحراست شخص کی رہائی کیلئے خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بازیاب کروالیا، سربراہ گرفتارکر لیا گیا،

    شہرِ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس سمیت ایڈشنل یونٹس کے 1000 سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی خود کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

    ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

    آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

  • جنگل میں کھڑی کار سے 52 کلو سونا،15 کروڑ نقدی برآمد

    جنگل میں کھڑی کار سے 52 کلو سونا،15 کروڑ نقدی برآمد

    بھوپال، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 52 کلوگرام سونا اور 15 کروڑ روپے نقدی برآمد کیے ہیں۔ یہ انکشاف آئی ٹی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہوا، جس میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی بھوپال کے قریب واقع مینڈوری کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی، جہاں جنگل میں کھڑی ایک کار سے بڑی مقدار میں سونا اور نقدی برآمد ہوئی۔ اس کارروائی نے انکم ٹیکس کے افسران کو حیرت میں ڈال دیا، اور تمام سونا اور نقدی کو فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ، مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس بڑی مقدار میں دولت کے ماخذ کا پتا چلایا جا سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چھاپہ بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ کے تحت مارا گیا تھا۔ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے اس کمپنی کے 51 مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے تھے، جہاں سے اہم دستاویزات اور ثبوت بھی برآمد ہوئے تھے۔

    محکمہ انکم ٹیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگل سے برآمد ہونے والی نقدی اور سونا ایک بڑی مالی سازش کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ افسران اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ دولت کہاں سے آئی اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آئی ٹی حکام اس معاملے کی مزید گہرائی سے جانچ کر رہے ہیں تاکہ اس کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔یہ انکشاف مدھیہ پردیش میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچانے کا باعث بن چکا ہے۔ مقامی شہریوں اور میڈیا میں اس واقعے کی گونج ہے اور مختلف نظریات سامنے آ رہے ہیں کہ آیا یہ صرف ٹیکس چوری کا معاملہ ہے یا اس میں کوئی اور گہری سازش چھپی ہوئی ہے۔

    آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس قسم کے آپریشن کے ذریعے ان غیر قانونی سرگرمیوں کو قابو پانے میں مدد ملے گی، جو ریاست میں کرپشن اور ٹیکس چوری کی شکل میں نظر آ رہی ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس نے اس معاملے کی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور مزید افراد کے ان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ معاملہ ریاست کے اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور آئندہ دنوں میں اس کی مزید تفصیلات منظرِ عام پر آ سکتی ہیں۔

    2017 سے کیس زیر التوا،ریاست حکومت گرانے،لانے میں مصروف،جسٹس اطہرمن اللہ

    اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر چیف جسٹس کو خط