Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • دس سالہ سارہ کا قتل،برطانوی عدالت نے والدین،چچا کو سنائی سزا

    دس سالہ سارہ کا قتل،برطانوی عدالت نے والدین،چچا کو سنائی سزا

    دس سالہ بچی سارہ شریف کا قتل، والدین کو سزا سنا دی گئی

    برطانوی عدالت نے پاکستانی شہریوں کو سزا سنائی،سارہ کے والد عرفان شریف کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،سارہ کی سوتیلی والدہ بینش بتول کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی،سارہ شریف کے چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔ بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں۔کم سے کم سزا کا وقت ختم ہونے کے بعد پیرول فیصلہ کرے گا۔جیل سے رہا ہونے کے بعد ساری عمر بینش اور عرفان ساری عمر لائسنس پر رہیں گے۔ رہائی کے بعد موت تک لائسنس کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔بینش بتول کو پہلے بھی فراڈ کے کیس میں سزا ہو چکی ہے۔

    سزا سنائے جاتے وقت والد، سوتیلی ماں اور چچا کمرہ عدالت میں موجود تھے ،عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک قتل کے بعد پاکستان بھاگ گئے تھے ،برطانوی حکومت نے انٹرپول نوٹس بھجوائے، پنجاب پولیس نے ملزمان کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ،ڈی پی اور جہلم ناصر محمود اور ایس ایچ او عمران حسین نے ملزمان کی واپسی کیلئے آپریشن کیا ،ملزمان کو لندن واپسی پر گیٹوک ایئرپورٹ پر جہاز کے اندر سے گرفتار کیا گیا ،عدالت میں انکشاف سامنے آیا کہ سارہ شریف کو دو سال تک گھر میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سارہ شریف کو استری سے جلایا گیا، بیٹ سے مارا گیا، دانتوں سے کاٹا گیا،دس سالہ بچی کو سوتیلے بہن بھائیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

    خیال رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو برطانوی کاؤنٹی سرے کے ایک مکان سے ملی تھی لاش ملنے سے ایک دن پہلے والد عرفان اس کی بیوی بینش اور بھائی فیصل پاکستان آ گئے تھے ،عرفان نے پاکستان سے برطانیہ کی ایمرجنسی ہیلپ لائن فون کرکے سارہ کی موت کی اطلاع دی،جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے ملزم ملک عرفان نے 2009 میں برطانیہ میں پولش خاتون اوگلا سے شادی کی جس سے ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی سال 2017 میں عرفان نے اوگلا کو طلاق دے دی طلاق کے بعد دونوں بچوں کو والد کی تحویل میں دے دیا گیا ،ملک عرفان اپنی دوسری بیوی بینش بتول اور بچوں کے ساتھ سرے کے علاقہ میں شفٹ ہوا جہاں 10گست 2023 کو بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا، بچی کی موت کے دوسرے دن ہی ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر فیملی کے ہمراہ جہلم پہنچا اور کہیں روپوش ہوگیا تھا،عرفان اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ساتھ آبائی علاقے میں پہنچے تھے تاہم وہ اپنی مقامی رہائش گاہ سے بھی غائب ہو گئے تھے،بعد ازاں وہ برطانیہ گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا

    کراچی،نوجوان راہ چلتی خاتون کے سامنے برہنہ ہو گیا، ویڈیو وائرل

    دوستی،جنسی عمل،پھر نازیبا ویڈیو،بلیک میلنگ سے ڈھائی کروڑ بٹورلئے

    طیارے میں جوڑےکا "جنسی عمل”فلائٹ کریو نے ویڈیو لیک کر دی

  • میہڑ: تیز رفتار پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    میہڑ: تیز رفتار پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) تیز رفتار پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار پولیس اسکواٹ موبائل نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں قمبر شہداد کوٹ کی رہائشی آمنہ خاتون جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کا بیٹا خالد قمبرانی شدید زخمی ہو گیا۔

    زخمی خالد قمبرانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود تاحال کسی بھی ذمہ دار کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے حکام سے اپیل کر رہا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو خوارجی دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو خوارجی دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو خوارجی دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبرپختونخوا سرحد پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دو خطرناک خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی تھانہ وہوا کے علاقے کوتانی تل میں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشتگرد پولیس پر راکٹ، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ آور ہوئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے جوانمردی سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

    اطلاعات کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

    آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی، جبکہ ڈی پی او سید علی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کی نگرانی کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے پر پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو شاباش دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او زخمی

    ڈیرہ غازی خان: پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او زخمی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او زخمی

    ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران مطلوب ڈاکو حق نواز ہلاک ہو گیا، جبکہ ایس ایچ او طاہر سلیم فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گئے۔

    ایس ایچ او طاہر سلیم اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ موضع بیٹ شادن میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہنچے، جہاں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ایک گولی ایس ایچ او کے دائیں کندھے پر لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ہلاک ہونے والے ملزم حق نواز قتل، اقدامِ قتل، اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی نگرانی کی اور زخمی ایس ایچ او کی عیادت کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا۔ پولیس حکام کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • امریکا: 15 سالہ طالبہ کی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور طالبعلم ہلاک،متعدد زخمی

    امریکا: 15 سالہ طالبہ کی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور طالبعلم ہلاک،متعدد زخمی

    امریکا کے سکول میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں 15 سالہ طالبہ کی فائرنگ سے ٹیچر اور نوجوان طالب علم ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی افراد ہیں پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نٹالی رپناؤ نے اسکول ہال میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کردی، حملہ آور طالبہ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس نٹالی رپناؤ کے والد سے رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے، زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور 2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’”ناقابل قبول‘ قرار دیا اور گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • فیصل آباد،پیزا ڈکیتی کی چوتھی واردات،پولیس بے بس

    فیصل آباد،پیزا ڈکیتی کی چوتھی واردات،پولیس بے بس

    فیصل آباد: شہر میں پیزے کے شوقین ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو نشانہ بنایا اور اس سے پیزا چھین لیا۔

    یہ واقعہ گزشتہ دنوں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نہ صرف پیزا اور پیزا بیگ چھینے بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی،پولیس کے مطابق واردات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیزا ڈلیوری بوائے، امان اللہ، نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور ان سے پیزا، پیزا بیگ، موبائل فون اور تین ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یہ واقعہ فیصل آباد میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیزا خور ڈاکوؤں کی چوتھی واردات ہے۔ اس سے قبل تھانہ صدر اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی تین وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائز سے پیزا، نقدی اور موبائل چھینے تھے۔ اس کے باوجود پولیس ابھی تک ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    پیزا خور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے ڈاکو مزید وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس گینگ کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر مؤثر حکمت عملی اپنائے۔یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پیزا ڈلیوری بوائز کی حفاظت بھی ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ پیزا ڈلیوری بوائز کی حفاظت کے لئے فوری طور پر اضافی سیکیورٹی فراہم کرے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔فیصل آباد میں پیزا خور ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہی ہیں۔ پولیس کے لئے یہ ایک چیلنج بن چکا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

    یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی داستان

    حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

  • یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی داستان

    یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی داستان

    13 دسمبر کو یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں ایک افسوسناک کشتی حادثہ پیش آیا تھا جس میں 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے اپنی دردناک کہانیاں اور حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ عالمی سطح پر اس حادثے کی شدت کو واضح کرتے ہیں۔

    حادثے کے حوالے سے بچ جانے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ یہ حادثہ 13 دسمبر کی رات، جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔ ان کے مطابق سمندر میں حالات انتہائی خراب تھے اور کشتی پر 84 افراد سوار تھے۔ یہ کشتی غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان جا رہی تھی، اور بدقسمتی سے اس حادثے میں کئی پاکستانیوں کی زندگیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ متاثرین کے مطابق حادثے کے دوران درجنوں پاکستانیوں کو انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے سمندر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا۔متاثرین نے مزید بتایا کہ جس کشتی پر وہ سوار تھے، اس کا نہ انجن صحیح کام کر رہا تھا، نہ واکی ٹاکی (رابطہ کے آلات) درست تھے، اور نہ ہی کشتی کے کپتان کا رویہ مناسب تھا۔ ان کے مطابق کشتی کے حادثے کے بعد ایک کارگو شپ نے انہیں بچایا، لیکن اس دوران ان کے کپڑے، موبائل اور جوتے سمندر میں بہہ گئے۔ اس وقت ان کے پاس نہ مناسب کپڑے ہیں، نہ جوتے، اور نہ ہی ضروری سامان۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ یونان کے ایک پناہ گزینی کیمپ میں مقیم ہیں، جہاں انہیں عارضی پناہ فراہم کی گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے لیبیا پہنچے تھے، جہاں وہ ڈیڑھ دو ماہ تک شدید مشکلات کا شکار رہے۔ اس دوران انہیں خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا تھا۔ پھر 11 دسمبر کو ان کی کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی، اور 13 دسمبر کو یہ حادثہ پیش آیا۔

    یونان میں پاکستان کے سفیر، عامر آفتاب قریشی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں درجنوں پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، مگر بچ جانے کی امیدیں کم ہیں۔ سفیر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا تاکہ ان کے خاندان کو ان کی آخری رسومات کے لیے آرام دہ حالات فراہم کیے جا سکیں۔

    واضح رہے کہ یہ پانچ کشتیاں لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے روانہ ہوئی تھیں، جن پر پاکستانی شہری سوار تھے۔ ان کشتیوں کو ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ان کشتیاں میں پاکستانی بچے بھی شامل تھے، جو اس خوفناک حادثے میں شامل ہوئے۔یونان میں ہونے والا یہ کشتی حادثہ ایک سنگین اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس میں پاکستانیوں کی زندگیوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات اور بچ جانے والوں کے انکشافات نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے سفر کرنا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ اس میں انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے امداد فراہم کی جا رہی ہے،

    حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک

  • شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے رات کے وقت چکیسر کے گنانگر پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس اہلکاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شہید ہوگئے جبکہ محرر ارشد خان، سپاہی ارشد خان اور رفعت زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بٹ گرام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی زندگی کو لاحق کوئی شدید خطرہ نہیں۔پولیس حکام نے حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی، تاہم پولیس دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ واقعہ صوبے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا ایک اور افسوسناک پہلو ہے، جس کے نتیجے میں عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

  • قصور: پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا رشوت کے الزام میں گرفتار

    قصور: پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا رشوت کے الزام میں گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو) پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا رشوت کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن نے پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، محمد بوٹا پر 436/C کے قتل کیس میں 15 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 08/22 مورخہ 16 مارچ 2022 کو درج کی گئی تھی۔

    تفتیش کے دوران ملزم قصور وار پایا گیا، اور مجاز اتھارٹی نے 15 فروری 2024 کو عدالتی کارروائی کی منظوری دے دی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

    محمد بوٹا کو 13 دسمبر 2024 کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کی جائے گی۔

  • کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولتکاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پاک کالونی کے عاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اوربھتہ وصولی میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔ترجمان سندھ ریجرزکے مطابق گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا۔بیان میں کہا گیاہے کہ گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2012 میں لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے گروپ میں شامل ہوا اور لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔بیان کے مطابق گرفتارملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزم پیشہ ورعادی مجرم ہے اور جیل سے رہائی کے بعدمجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث رہا ہے،اس میں بتایا گیا کہ گرفتارملزم لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ہے، گرفتار ملزم بی ایل ایف کے 2 ہلاک کارندوں زمان بلوچ، شعیب بلوچ اوردیگرسمیع بلوچ، اوصاف بلوچ اور جمعہ بلوچ کا قریبی ساتھی ہے جنہوں نے 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نائیک دلشاد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی