Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 
گجرات میں خاتون ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق

    
گجرات میں خاتون ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق

    گجرات میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون حادثاتی طور پر ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔
    ‎ریلوے حکام کے مطابق خاتون اسٹیشن پر کھانا لینے کے لیے اتر گئی تھی اور چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کے دوران پاؤں پھسلنے سے ریلوے ٹریک پر گر گئی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے تک خاتون ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔
    ‎واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون لاہور کی رہائشی تھی اور وہ اپنی بھانجی اور چھوٹے بھائی کے ساتھ لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد خاتون کے ورثاء سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

  • لاہور:  14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا، ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی،بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کا شکار

    معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کا شکار

    لاہور میں اسٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا ایک افسوسناک واردات کا شکار ہو گئے، جہاں نامعلوم ملزمان نے ٹریفک سگنل پر ان سے قیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعہ شہر کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق قیصر پیا اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ گارڈن ٹاؤن کے ایک مصروف ٹریفک سگنل پر گاڑی رک گئی۔ اسی دوران ایک ملزم نے اچانک گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ تلخ کلامی شروع کر دی، جس سے قیصر پیا کی توجہ اس کی جانب مبذول ہو گئی۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین لیا، جس کے بعد دونوں ملزمان تیزی سے موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات اتنی اچانک تھی کہ متاثرہ اداکار فوری طور پر کوئی مزاحمت نہ کر سکے۔

    واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

  • 
صدر کراچی میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ملزم گرفتار

    
صدر کراچی میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی، جہاں ایک ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
    ‎ٹریفک پولیس افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے تشدد شروع کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھکے لگنے سے پولیس افسر زمین پر گر گیا، جب کہ دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرتے رہے۔
    ‎پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم عبد القادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

  • گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی،، ملزم گرفتار

    گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی،، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق گلشنِ معمار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا۔
    واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی، جس کے بعد پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واقعہ گزشتہ روز گلشنِ معمار کے علاقے میں پیش آیا۔

    آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، اعلیٰ افسران کے نوٹس لینے پر گلشن معمار پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پیپلزپارٹی کی رہنماء شاہدہ رحمانی متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئیں۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 3 ملزمان مجھے بے ہوش کرکے گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے تھے، جنگل جیسی جگہ پر لے جاکر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا، ہاتھ باندھ کر سنسان جگہ پر پھینک کر چلے گئے۔

  • میرپورماتھیلو:کچے کے جرائم پیشہ عناصر کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    میرپورماتھیلو:کچے کے جرائم پیشہ عناصر کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار: مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے کچے کے علاقے میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر تمام مغویوں کو رہا کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے کہا کہ کچے کے جرائم پیشہ عناصر پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر کی گئی تمام پوسٹس فوری طور پر ڈیلیٹ کریں، ورنہ قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ایس ایس پی انور کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جلد فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔

  • راولپنڈی میں گیس لیکج، تین خواتین جاں بحق، بھتیجی اسپتال میں زیر علاج

    راولپنڈی میں گیس لیکج، تین خواتین جاں بحق، بھتیجی اسپتال میں زیر علاج

    راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا۔
    ‎متاثرہ گھر کے مالک خورشید انور خان بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں ہوٹل کے مالک ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں فلیٹ کے مالک کی 70 سالہ والدہ، 45 سالہ اہلیہ اور 60 سالہ بیوہ بہن شامل ہیں۔ گیس لیکج سے دم گھٹنے کی وجہ سے 23 سالہ بھتیجی بے ہوش ہو گئی، جو نجی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
    ‎پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ گیس لیکج کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • ٹھٹھہ: ہالیجی جھیل کے قریب آگ لگنے سے مزدور کے دو کچے مکانات جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ: ہالیجی جھیل کے قریب آگ لگنے سے مزدور کے دو کچے مکانات جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، بلاول سموں)درگاہ امیر شاہ جیلانی کے قریب ہالیجی جھیل کے علاقے گاؤں حاجی میر بحر میں اچانک آگ لگنے کے باعث مزدور ممتاز میر بحر اور اس کے بھائیوں کے دو کچے مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھروں میں موجود بستر، راشن، کپڑے اور روزمرہ استعمال کا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

    واقعے کے بعد متاثرہ خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑا ہے، جبکہ حادثے کو چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود کسی سرکاری یا فلاحی ادارے کی جانب سے کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

    آگ سے متاثرہ افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منتخب نمائندوں، مخیر حضرات اور متعلقہ اداروں سے فوری مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ معصوم بچوں کو شدید سردی سے بچایا جا سکے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ غریب مزدور ہیں اور ان کے کچے مکانات ہی ان کا واحد سہارا تھے، جو اس حادثے میں جل کر خاکستر ہو گئے، جس کے باعث انہوں نے سرد راتیں شدید اذیت میں گزاریں۔

  • ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت اہم اجلاس، امن و امان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات

    ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت اہم اجلاس، امن و امان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات

    ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، بلاول سموں)ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ضلع بھر کے تمام افسران کے ساتھ ایک اہم جرائم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی امن و امان، جرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ، انچارج پولیس پوسٹس، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹھہ اور تمام ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران رپورٹڈ اور انرپورٹڈ جرائم، جاری پولیس کارروائیوں اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پر کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ لسٹڈ عادی، اشتہاری اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلا تاخیر اور ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ تمام گرفتار ملزمان کا CRO بروقت مکمل کیا جائے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ اور کومبنگ آپریشنز کو یقینی بنانے، پولیس پیٹرولنگ اور پکٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور دورانِ ڈیوٹی تمام افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    اجلاس میں اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگری وائز فہرستوں (A+, A, B, C) کی روشنی میں ضلع بھر میں مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام تھانوں اور پولیس دفاتر میں صفائی، نظم و ضبط اور ڈسپلن کو بہتر بنانے، جبکہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

    اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے واضح کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ غفلت یا ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب :سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں  ہوئے؟

    پنجاب :سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں ہوئے؟

    لاہور:سال 2022 سے 2025 کے دوران ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعات میں لاہور سرفہرست ہے-

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کے سب سے زیادہ حادثات میں لاہور 170 واقعات کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 50 حادثات کے ساتھ دوسرے اور 38 واقعات کے ساتھ راولپنڈی تیسرے اور گجرانوالہ 25 حادثات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ حافظ آباد اور لودھراں پنجاب کے محفوظ ترین شہر رہے جہاں ایک بھی سلنڈر پھٹنے یا آگ لگنے کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کےاعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 سال کے دوران پنجاب بھر میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے مجموعی طور پر 488 حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق اور 286 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 44 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسجارج کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں جسمانی معذوری کا شکار ہو کر رہ گئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں 18 حادثات ہوئے جس میں 8 افراد زخمی ہوئے، سرگودھا اور شیخوپورہ میں بالترتیب 19، 19 حادثے ہوئے جن میں 23 اور 29 افراد زخمی ہوئے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گجرانولہ میں 25 حادثات ہوئے جن میں 7 افراد زخمی ہوئے،بہاولنگر میں 16 حادثے ہوئے جن میں 10 زخمی ہوئے، بہاولپور میں 12 حادثات ہوئے جن میں تین زخمی ہوئے، گجرات میں 12 حادثات ہوئے جن میں 3 زخمی اور ایک جاں بحق ہوا، اٹک میں 8 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے۔ چکوال اور چنیوٹ میں 7، 7 واقعات ہوئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    اسی طرح، ڈیرہ غازی خان میں 10 واقعات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے، مظفرگڑھ میں 6 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، مری میں 4 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، میاںوالی میں 5 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں دو، دو حادثات ہوئے اور مجمو عی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے منڈی بہاءالدین میں 7 حادثات ہوئے جن میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ جھنگ، جہلم اور قصور میں 4، 4 حادثات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔ رحیم یار خان اور راجن پور میں 3، 3 واقعات ہوئے اور آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔

    ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر حادثات ناقص اور غیر معیاری سلنڈر کی وجہ سے پیش آئے آگرا کی مدد سے لاہور، شیخوپورہ، گجرانولہ، سیالکوٹ، گجرات، ملتان میں ناقص اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی مگر اس کے باوجود غیر معیاری سلنڈر نہ صرف بن رہے ہیں بلکے کھلے عام فروخت بھی ہو رہے ہیں۔