Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • احمد پور شرقیہ: ڈینگی مہم میں کارروائی، دو دکانوں پر  جرمانہ عائد

    احمد پور شرقیہ: ڈینگی مہم میں کارروائی، دو دکانوں پر جرمانہ عائد

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) تحصیل احمد پور شرقیہ میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی مہم جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور فوکل پرسن ڈینگی، عمران حیدر سیال نے کارروائی کرتے ہوئے خان جوس اینڈ ملک شیک شاپ اور شاکر جوس ملک شیک پر چھاپا مارا۔

    شاپ کا لائسنس ایکسپائر ہونے اور ڈینگی کے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر مالک کو نوٹس جاری کیا گیا اور 2500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    عمران حیدر سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام کاروباری اداروں کو حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی کے جمع ہونے کو روکیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو۔

    انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تحصیل میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے گا تاکہ شہریوں کی صحت محفوظ بنائی جا سکے۔ عوامی تعاون کو مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار،  موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار بلاول سموں) مکلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 210/2024 میں مطلوب مفرور ملزمان فیصل اوٹھو اور نواز کھوسو کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

    پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مکلی پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

  • تنگوانی: دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

    تنگوانی: دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جمال لنک روڈ اور جمال تھانے کی حدود سے دو افراد کو اغوا کر لیا۔ اغوا ہونے والوں میں ڈاٹسن ڈرائیور امان اللہ پہوڑ اور محمد نواز شامل ہیں۔ ڈاکوؤں نے دونوں افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ ڈاٹسن گاڑی لاوارث حالت میں ملی۔

    ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تصدیق کرنے سے گریز کر رہی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس کی عدم کارروائی پر شہریوں اور متاثرہ خاندان نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • گھوٹکی: پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

    گھوٹکی: پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری کی رپورٹ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔

    تھانہ اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں کلیم اللّٰہ ولد صفی اللّٰہ کولاچی، عیدن ولد پیر بخش سانگی، عبدالشکور ولد عبدالواحد سانگی، نصیر ولد وارث پھٹان، اور محمد یوسف ولد خان محمد ملک شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 52 پتے تاش اور 2500 روپے نقد برآمد کیے۔

    تمام گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کرائم نمبر 503/2024 کے تحت دفعہ 5 سندھ جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کارروائیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 12 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔کراچی کے ایسٹ،ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 631 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو 88 گرام چرس، آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 83 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 44 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے.

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری

  • میہڑ: بی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد

    میہڑ: بی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد

    میہڑ کے نواحی علاقے بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں گھاڑی سے ایک نامعلوم شخص کی آگ میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق رات گئے نامعلوم کار سوار افراد لاش کو سوکھے گھاس میں رکھ کر آگ لگا کر فرار ہو گئے، جس سے لاش مکمل طور پر جل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    آخری اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس واقعے کی نوعیت اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

  • حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل، ویڈیو وائرل

    حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل، ویڈیو وائرل

    فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے انسانیت کی تذلیل اور سرکاری نظام کی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے۔

    جڑانوالہ کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی افراد نے فوراً امدادی کارروائیوں کے لیے ایمبولینس کو طلب کیا، لیکن ایمبولینس نہ آنے پر اس شخص کی لاش کو دیگر طریقوں سے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب ایمبولینس کا کوئی انتظام نہ ہو سکا تو مقامی افراد نے لاش کو گدھا گاڑی پر ڈال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران گدھا گاڑی پر لاش کی منتقلی کا منظر ایک شخص نے کیمرے میں قید کر لیا، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک لاش کو گدھا گاڑی پر لٹکایا گیا ہے اور اسے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ یہ منظر نہ صرف افسوسناک تھا بلکہ اس نے حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے فوری طور پر ایمبولینس کی فراہمی کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے اور سرکاری اداروں کی غفلت کی واضح مثال ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اگر ایمبولینس بروقت مل جاتی تو اس طرح کی صورتحال پیش نہ آتی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بیشتر لوگوں نے سرکاری اداروں کی غفلت پر تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس خدمات کو بہتر بنایا جائے۔

    یہ واقعہ نہ صرف جڑانوالہ بلکہ پورے پاکستان میں عوامی سطح پر ایک سنگین سوال اٹھا رہا ہے کہ کیا ہمارے ملک میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے صحت کے بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں؟ اس واقعہ نے ایک مرتبہ پھر سرکاری نظام کی خامیوں کو عیاں کیا ہے، اور عوام کی جانب سے فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی نادر بلوچ کہتے ہیں کہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس فراہم کرنے والی سرکار آنکھیں کھول کر دیکھے، جڑانوالہ میں سڑک حادثے میں جاں بحق شخص کی میت کےلئے ایمبولینس تک نہ مل سکی، لاش کو گدھا گاڑی پر اسپتال منتقل کرنا پڑا، شرمناک

    منشیات کی لعنت سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، محسن نقوی

    سیکیورٹی حادثات سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں،چینی ڈپٹی مشن

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث نائجیرین باشندوں کے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ گروہ طلبہ کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری ایک اہم کارروائی تھی جو تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو روکنے کے لئے کی گئی۔

    اے این ایف کے حکام کے مطابق، اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پہلے ایک نائجیرین باشندے کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کا انکشاف کیا، جن میں افریقی ملک نائجیریا کے باشندے شامل تھے۔ اس معلومات کی بنیاد پر اے این ایف نے سیکٹر جی 13 میں چھاپہ مارا، جہاں ایک ہوٹل کے قریب پانچ مزید نائجیرین باشندے گرفتار کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کے فلیٹ پر چھاپے کے دوران 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فراہم کر رہے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکیوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ منشیات اسمگلرز مختلف نئے اور خطرناک طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔اے این ایف نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ اس گھناونے کاروبار کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

    یہ گرفتاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم قدم ہے، اور حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ تعلیمی ادارے محفوظ رہیں۔

    داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی منشیات کیس میں گرفتار

    اوکاڑہ: خاتون منشیات فروش گرفتار، 5 کلو 100 گرام چرس برآمد

    آسٹریلیا،ایئر لائن کا ملازم شیمپو میں منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

  • کراچی،نوجوان راہ چلتی خاتون کے سامنے برہنہ ہو گیا، ویڈیو وائرل

    کراچی،نوجوان راہ چلتی خاتون کے سامنے برہنہ ہو گیا، ویڈیو وائرل

    کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ سے ایک اور پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک اوباش نوجوان نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے لیے مکمل برہنہ گیا

    واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں نوجوان کی غیر اخلاقی حرکت اور اُس کے دوستوں کی جانب سے اُسے دوبارہ ایسا کرنے کی ترغیب دینے کی ویڈیو واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون جب اس سڑک سے گزر رہی ہوتی ہے تو اوباش نوجوان برہنہ ہو جاتا ہے، اور اس دوران وہاں دیگر افراد بھی آ جا رہے تھے، مگر ان میں سے کسی نے بھی نوجوان کی حرکت کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ نوجوان کے دوستوں نے اُسے مزید ایسی حرکت کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد وہ دوبارہ برہنہ ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ کی تفصیلات میں کہا کہ متاثرہ خاتون یا اس کے اہل خانہ میں سے کسی نے ابھی تک کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی۔ تاہم، پولیس کی جانب سے اوباش نوجوان کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے

    اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد شہریوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اوباش افراد کے خلاف سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات کا سدباب ہو سکے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد خواتین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر پولیس کی موجودگی میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو تحفظ محسوس ہو اور ایسے اوباش افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم تنظیموں نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

    ایسی صورتحال میں جب خواتین سڑکوں پر چلتے ہوئے بھی محفوظ نہیں ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید طاقتور بنایا جائے تاکہ ایسے اوباش افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔کیا ہم اپنے معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں؟ اس واقعے نے ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ جہاں ایک طرف قانون کی گرفت اہم ہے، وہیں ہمیں اپنے معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو عزت اور تحفظ مل سکے۔

    خاتون کے سامنے برہنہ ہونے والا نوجوان گرفتار،معافی مانگ لی
    کراچی کے علاقے سرجانی میں یوسف گوٹھ کے مقام پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی شناخت کی اور اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ویڈیو کی مدد سے نوجوان کی شناخت کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، اور اس کی گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکات کی جرات نہ ہو۔

    پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنا بیان دیا جس میں اس نے اس نازیبا حرکت کا اعتراف کیا۔ نوجوان نے کہا کہ "میرے دوستوں نے مجھے اس حرکت پر اکسایا تھا اور وہ میری قمیض چھین کر پھاڑ گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا۔” ملزم نے اپنی حرکت کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ سب میں نے شیطانی حرکت کے تحت کیا، اور میری قمیض پھٹنے کی وجہ سے ویڈیو بھی بنائی گئی۔”نوجوان نے مزید کہا کہ "اب میں اپنی تمام ماؤں، بہنوں اور اہل خانہ سے اس غلطی پر معذرت خواہ ہوں اور آئندہ اس طرح کی کوئی حرکت نہیں کروں گا۔” اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی حرکت پر نادم ہے اور اسے گہری شرمندگی ہے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بہت سے افراد نے ملزم کی نازیبا حرکت کی شدید مذمت کی اور پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا۔ بعض افراد نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ نوجوان کو ایسی حرکات کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ اس قسم کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

    اس واقعے کے بعد خاتون نے بھی پولیس سے شکایت درج کرائی تھی اور اس بات کی درخواست کی تھی کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی خاتون کو اس طرح کی ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خاتون نے کہا کہ "میں چاہتی ہوں کہ اس واقعے کی پوری تحقیقات کی جائیں اور اس ملزم کو اس کے عمل کی سزا دی جائے۔”پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کے بعد کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے اور اس کے خلاف تمام قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خواتین کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

  • سیالکوٹ: 12 سالہ بچے سے2 اوباشوں کی بدفعلی،مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

    سیالکوٹ: 12 سالہ بچے سے2 اوباشوں کی بدفعلی،مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) 12 سالہ بچے سے2 اوباشوں کی بدفعلی،مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ جھن میں دو اوباش نوجوانوں نے 12 سالہ بےگناہ بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محمد عارف نامی شخص کا بیٹا محمد فیضان دوکان پر چیز لینے گیا تو ملزمان محمد عمران اور محمد نعمان نے بچے کو زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گئے اور وہاں جا کر بچے سے زیادتی کی۔ نیم بے ہوشی کی حالت میں بچے کو چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے۔

    متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اپنی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔