Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خیبر: منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمد

    خیبر: منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمد

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر کے دور افتادہ علاقے تودہ میلہ چورا خوڑ میں علی مسجد پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ پولیس نے 38 کلوگرام افیون اور 122 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اور ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ ملک کے دیگر حصوں میں منشیات سپلائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایس ایچ او علی مسجد غفار خان اور ایڈشنل ایس ایچ اوز نصیب خان اور آفتاب خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی۔ تاہم، اسمگلروں نے پولیس کو دیکھتے ہی پہاڑی راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے قوم سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے تعاون سے علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے۔

  • گوجر خان: سوئی گیس دھماکے کا زخمی اور ٹرین حادثے میں نوجوان جاں بحق

    گوجر خان: سوئی گیس دھماکے کا زخمی اور ٹرین حادثے میں نوجوان جاں بحق

    گوجر خان (باغی ٹی وی،نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) بدھ کی صبح راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 18 سالہ نوجوان تجمل حسین ولد نذر حسین، جو وارڈ نمبر 15 کا رہائشی تھا، موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس حادثے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی۔

    دوسری جانب منگل کی صبح کوٹ سیداں گوجر خان میں سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سید پرویز شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ بھی علاقے میں خوف اور افسوس کا باعث بن گیا۔

  • حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی حساس ادارے کے ہمراہ کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم آصف عرف دبئی کو یونائٹڈ کالونی میوہ شاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور ایک کلو سے زائد منشیات (چرس و آئس) برآمد ہوئی۔ ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا.ملزم نے سن 2011.میں لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ملزم 2014 میں کراچی آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم حال ہی میں کراچی واپس آکر گینگ وار نیٹ ورک فعال کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ملزم ماضی میں بھتہ، قتل، قدام قتل، ڈکیتی، کار و موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ملزم اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 166/14 بجرم دفعہ .381/A تھانہ پاپوش نگر۔2. مقدمہ الزام نمبر 595/14 بجرم دفعہ.381/A تھانہ گلشن اقبال۔3. مقدمہ الزام نمبر۔۔ بجرم دفعہ.23(1)/A تھانہ نیو کراچی۔ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے استحصال اوربدسلوکی سے بچانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

    عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

  • پارکنگ پر جھگڑا، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    پارکنگ پر جھگڑا، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں شادی ہال کے باہر پارکنگ پر جھگڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق 50سالہ رکشہ ڈرائیور محبوب مکا لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ رکشہ ڈرائیور محبوب کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم ولید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ ملزم ولید خان اسی شادی ہال میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ میرا نام ولید خان ہے، پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہوں، میں نے رکشہ ڈرائیور کو گاڑی ہٹانے کا کہا بات نہ ماننے پر تلخ کلامی ہوئی۔ملزم ولید نے پولیس کو بیان دیاکہ جھگڑے کے دوران پہلے میں نے دھکا دیا پھر محبوب نے مجھے لات ماری، جواب میں میں نے مقتول کے سینے پر مکا مارا تو وہ زمین پر گرگیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • کراچی:15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کراچی:15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔کورنگی پولیس نے ریپ کیس کے ملزم پرویز مسیح کوگرفتار کرلیا، ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز گرفتاری کے ڈر سے چھپا ہوا تھا، شعبہ تفتیش پولیس کیساتھ ملزم کا میڈیکل کروائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم 15 سالہ لڑکی کے والد کا دوست ہے اور 2 روز قبل ہی لڑکی کی منگنی ہوئی تھی۔ملزم پرویز کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، واقعہ 15 تاریخ کو اسکول کے سامنے درزی کی دکان پر پیش آیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گہا کہ 17 تاریخ کو لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر زیادتی کا پتہ چلا، بہن کے مطابق وہ مہندی سینٹر جارہی تھی محلے دار پرویز مسیح نے اشارہ کرکے بلایا اور والد کا نمبرمانگا والد کا نمبر دینے لگی تو دکان میں گھسیٹ کر شٹر بند کردیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کردیا اور زنا کرتا رہا، میں نے بہت شور شرابہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنا پھر کچھ دیر بعد کپڑے پہنا کر کہا اب گھر چلی جاو میں گھبرائی ہوئی گھر پر آئی ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • سیالکوٹ: ایئرپورٹ سے 28 ہزار درہم کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ: ایئرپورٹ سے 28 ہزار درہم کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) سمبڑیال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 28 ہزار یو اے ای درہم کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دوران چیکنگ انٹی نارکوٹکس فورس نے دبئی جانے والے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران یہ کرنسی برآمد کی۔ مشتبہ مسافر کی شناخت محمد ارشد ولد محمد منشاء کے نام سے ہوئی، جو ضلع سیالکوٹ کے قصبہ ہڈالی کا رہائشی ہے۔

    مسافر کو ایئرپورٹ پر انٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے مشکوک حرکات کے باعث روک کر تلاشی لی، جس دوران 28 ہزار درہم برآمد ہوئے۔ فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا اور برآمد شدہ کرنسی سمیت پاکستان کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    کسٹمز حکام نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کو قانونی اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر کرنسی کی سمگلنگ کو روکا جا سکے۔

  • اوچ شریف: تیز رفتار ہائی ایس  کی زد میں آ کر چار سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف: تیز رفتار ہائی ایس کی زد میں آ کر چار سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف قومی شاہراہ پر سپاہی والی ہٹی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں چار سالہ محمد ایاز نامی بچہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ہائی ایس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیل کے مطابق بچہ قومی شاہراہ عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ہائی ایس نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے فوراً بچے کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی محمد ایاز کے والدین پر غشی طاری ہو گئی اور پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    حادثے کے بعد مقامی افراد نے تیز رفتار گاڑیوں کی سڑک پر بے ہنگم حرکتوں اور حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہ پر حفاظتی تدابیر کو مزید سخت کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • اوچ شریف: نیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھپارستم نکلا

    اوچ شریف: نیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھپارستم نکلا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار، حبیب خان) اوچ شریف میں پرائس کنٹرول کے نئے مجسٹریٹ عمران حیدر سیال کی تعیناتی کے بعد کرپشن اور اقرباء پروری کے سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ انکشافات کے مطابق پرائس مجسٹریٹ عمران حیدر نے تعیناتی کے فوری بعد اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے بااثر سرمایہ داروں اور د کانداروں کے ساتھ خصوصی رعایتیں دینا شروع کر دیں جبکہ غریب دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے لگے۔

    شہریوں اور تاجروں کے مطابق نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اپنی تعیناتی کے بعد چھوٹے دکانداروں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ شروع کیا۔ جب کہ بااثر اور سرمایہ دار د کانداروں کو مختلف دھندوں میں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، غریب د کانداروں کو معمولی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس امتیازی سلوک کی وجہ سے ان کی روزی روٹی متاثر ہو رہی ہے اور ان کی کاروباری حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

    سبزی منڈی میں بھی صورتحال غیر معمولی ہے جہاں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کے باعث آڑھتی من مرضی کر رہے ہیں۔ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت بغیر بولی کے ہو رہی ہے جو نہ صرف تاجروں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ اس عدم مساوات کی وجہ سے ان کی روزگار متاثر ہو رہی ہے اور وہ شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق بااثر اور طاقتور تاجر اپنے بڑے وئیر ہاؤسز، گودام اور اسٹورز میں ضروریات زندگی کے آئٹمز کو وسیع پیمانے پر اسٹاک کر کے مارکیٹ میں عارضی قلت پیدا کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال عوام کی پریشانی کا سبب بن رہی ہے اور بازاروں میں مہنگائی کو مزید بڑھا رہی ہے۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال کی خاموشی اس صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ تاجروں اور عوام نے اس بارے میں شکایات درج کرائیں لیکن متعلقہ مجسٹریٹ نے ان کی کوئی سنوائی نہیں کی۔ مقامی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو غریب تاجروں کے لیے مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور عوام میں انتظامیہ کے حوالے سے عدم اعتماد کی فضا پیدا ہو سکتی ہے۔

    دوسری طرف جب پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال سے ان الزامات کے حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔ شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رویہ جاری رہا تو اس سے نہ صرف کاروباری ماحول خراب ہو گا بلکہ عوام کا اعتماد بھی متاثر ہو گا۔

    مقامی تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن اور امتیازی سلوک کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ کاروباری ماحول کی بہتری ہو سکے اور غریب دکانداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار بلا خوف و خطر چلا سکیں۔

  • کمسن  بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنیوالے ملزمان گرفتار

    کمسن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنیوالے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان عثمان اور عبدالمعز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔

    دوران تفتیش ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے انہوں نے کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور ان ویڈ یوز کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیاملزمان ان ویڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے دوران تحقیقات ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

  • سرگودھا:  کچہری کے باہر فائرنگ اور خنجر سے حملہ، ایک جاں بحق،2خواتین سمیت 4 زخمی

    سرگودھا: کچہری کے باہر فائرنگ اور خنجر سے حملہ، ایک جاں بحق،2خواتین سمیت 4 زخمی

    سرگودھا (باغی ٹی وی،نامہ نگارشاہنوازجالپ) ضلع کچہری کے باہر موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پیشی کے لیے آنے والی فیملی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں 73 چک بلوچاں والے سے تعلق رکھنے والی فیملی پر پیش آیا، جب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور ایک نوجوان نے خنجر سے بھی حملہ کیا۔

    گولی لگنے سے 40 سالہ اعجاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 65 سالہ نذر، 55 سالہ شمیم، 40 سالہ عمر دراز اور 38 سالہ کوثر پروین زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا دفتر بھی اس مقام کے قریب واقع ہے، جہاں یہ حملہ ہوا، اور اس علاقے میں وکلا اور عدالتوں میں پیشی کے لیے آنے والوں کا بھی رش رہتا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، تاہم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔