Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپور ماتھیلو : درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    میرپور ماتھیلو : درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    ضلع گھوٹکی میں تعینات ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کو جرم ترک کرکے خود کو قانون کے حوالے کرنے کی رعایت کی پیشکش کے بعد جرائم کی دنیا میں مشہور درجنوں مقدمات میں ملوث مجرم محمد نواز عرف نوازو سمیجو نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کردیا۔

    گھوٹکی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے نواز عرف نوازو سمیجو کے خلاف اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ نوازو سمیجو نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو کے روبرو سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کے پیغام اور پولیس کے سخت اقدامات کے باعث اس نے جرم کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ضلع گھوٹکی میں پولیس کی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری متوقع ہے۔

  • غیر قانونی سفر،اٹلی جاتے ہوئے لیبیا میں حادثہ، 6 پاکستانی جاں بحق

    غیر قانونی سفر،اٹلی جاتے ہوئے لیبیا میں حادثہ، 6 پاکستانی جاں بحق

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،بیوروچیف شاہدریاض)لیبیا میں المناک حادثہ،6 پاکستانی نوجوان جل کر جاں بحق، سمبڑیال کے دو نوجوان شامل

    تفصیل کے مطابق لیبیا کے شہر زوارہ کے مشرقی علاقے میلیٹا میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں چھ پاکستانی نوجوان جل کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار تیز رفتاری کے باعث سڑک لیول کرنے والی ایک موٹر گریڈر سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے فوراً بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں سے دو کا تعلق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے نواحی گاؤں دوبرجی چندا سنگھ سے ہے، جن کی شناخت عمر اللہ رکھا اور ملک عادل رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    معلومات کے مطابق یہ نوجوان 31 اکتوبر کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ سعودی عرب پہنچنے پر انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور کچھ دن وہاں قیام کے بعد لیبیا چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان نوجوانوں کا ارادہ غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جانے کا تھا تاہم ان کا یہ سفر المناک حادثے کی وجہ سے ختم ہو گیا۔

    عمر اللہ رکھا اور ملک عادل رفیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک گئے تھے۔ ان کے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کے حوالے سے اس حادثے نے ایک بار پھر اس خطرناک راستے پر جانے والوں کی مشکلات کو نمایاں کر دیا ہے۔

  • سرگودھا،بس میں آگ لگ گئی،بھوانہ بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

    سرگودھا،بس میں آگ لگ گئی،بھوانہ بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

    سرگودھا کے علاقے چناب پل کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی

    مسافر بس میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو فوری بس سے نکالا گیا،بس میں 40 مسافر سوار تھے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھایا، ریسکیو ڈرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد سے پشاور جا رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی،تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے تا ہم بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ہے

    دوسری جانب بھوآنہ ،امین پور روڈ سیم پل کوسٹر بس روڈ کنارے الٹ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق بس بھوآنہ سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے تین معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے ،زخمیوں میں شازیہ زوجہ ناصر 30 سال سکنہ ابراہیم ٹاؤن،نوشین نواز دختر محمد نواز 30 سال سکنہ کلری،اللہ دتہ ولد اکرم علی 60 سال سکنہ بھوآنہ،گڑیا بی بی زوجہ ناصر علی 55 سال سکنہ بھوآنہ شامل ہیں.

  • راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،نصیر آباد کے علاقہ میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

    فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی ہنڈا سٹی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جو مختلف تھانوں میں ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہے، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،ڈاکؤوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج

    ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج،ریڑھی مزدوروں کو متبادل جگہ دی جائے، غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے،شہری مزدور اتحاد کا مطالبہ

    ڈہرکی شہر میں تجاوزات اور انکروچمنٹ کے خاتمے کے حوالے سے شہری مزدور اتحاد کی جانب سے ساتویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کا مقصد غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانا اور متاثرہ ریڑھی مزدوروں کو متبادل جگہ کی فراہمی ہے۔ یہ احتجاج ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی کے دفتر کے سامنے منعقد کیا گیا۔

    شہری مزدور اتحاد ڈہرکی کے صدر محمد صادق لغاری نے مظاہرے کے دوران کہا کہ ان کی پرامن جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک ریڑھی مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی ایم او اور چیئرمین ڈہرکی سے فون پر بات کی ہے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

    مزدور رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ریڑھی مزدوروں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ سکھر کے حکم کے مطابق ریڑھی مزدوروں کو متبادل مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں موجود دکانداروں کی جانب سے قائم کی جانے والی غیر قانونی دکانیں اصل انکروچمنٹ ہیں، اور جب تک ان کو ختم نہیں کیا جاتا، ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

  • ٹھٹھہ: گٹکا گودام پر چھاپہ، مٹیریل فروش گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ: گٹکا گودام پر چھاپہ، مٹیریل فروش گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ پولیس نے منشیات اور غیر قانونی گٹکا فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ انسپکٹر ممتاز علی بروہی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خضرحیات مسجد کے قریب واقع محمود میمن کے گٹکا گودام پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں گٹکا مٹیریل فروش ملزم فیروز ولد شریف مگسی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 1340 پیکٹ تمباکو پتی، 24 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف ٹھٹہ تھانے میں گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    یہ کارروائی آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات، جرائم پیشہ عناصر، اور عادی مجرمان کے خلاف ٹھٹھہ پولیس کی کریک ڈاؤن مہم پوری قوت سے جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    ملزم کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمدگی کو منشیات کے کاروبار کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ گٹکا مافیا کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ایکسائز انسپکٹر کا مبینہ اغواء، پولیس متحرک، ترجمان

    ڈیرہ غازی خان: ایکسائز انسپکٹر کا مبینہ اغواء، پولیس متحرک، ترجمان

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر) ایکسائز انسپکٹر کا مبینہ اغواء، پولیس کی تفتیش جاری، ترجمان

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر الزمان اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہونے پر لاپتہ قرار دیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ CCTV کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مغوی کے موبائل فون کے CDRs اور لوکیشن ڈیٹا کا تجزیہ بھی جاری ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

    اس خبر کو بھی پڑھیں
    ڈیرہ غازی خان: ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندرزمان مبینہ اغواء، مقدمہ درج
    پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو مغوی کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے۔

    ایس ایس پی کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رحیم بخش،صابر ، عاشق ،آصف کے نام سے ہوئی، ملزمان سے 8 موبائل فون، دو پستول، رکشہ برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا ساتھی آصف مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتا تھا، مسافر کے پاس کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم رحیم بخش 18 سال سے زائد جیل میں سزا کاٹ کر آیا ہے، ملزم نے ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کیاتھا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں  لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل اور نیو چالی کے قریب واقع ایک اور عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ریسکیو 1122 سندھ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پر مہران ہوٹل کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس کے عملے کو ہوٹل کی تیسری منزل میں دھوئیں کی شدت کی وجہ سے داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں آگ لگنے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کا عملہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر وہاں پہنچنے میں کامیاب رہا۔دوپہر 2 بجے کے قریب ریسکیو 1122 نے اپ ڈیٹ جاری کی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔بیان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو سروس کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 4 فائر بریگیڈ اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ہوٹل میں موجود افراد کوبھی بحفاظت نکالاگیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب نیو چالی کے قریب واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے قابو پالیا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ دوسری منزل پر بنے دفتر میں لگی تھی، بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔حکام کے مطابق عمارت میں ہنگامی اخراج کا راستہ یا دھواں نکلنے کی جگہ نہیں تھی،جو لوگ عمارت میں پھنسے تھے، انہیں فوری نکالا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

    کراچی: مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر

    انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

  • کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

    کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلشنِ اقبال کے بلاک 13 اے میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ سے چلنے والی گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ نا تجربہ کار سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں اس سے قبل بھی کئی ناشگوار واقعات پیش آ چکے ہیں جس لی بنیادی وجہ کمپنیوں کا قصور ہے جو اپنے منافع کی خاطر سستے داموں بھرتیاں کرتے ہیں۔