Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم نومبرکوپاکستان کے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے کے بعد پہلی کارروائی کی گئی ہے جس میں کم سن بچی کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کامی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عاصم بٹ کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ کم سن بچی ملزم کے گھرملازمہ کی بیٹی ہے، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اوکاڑہ میں جعلی پیر ناراض شوہر کے لیے تعویز لینےکے لیے آنے والی خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کردیا، ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بچوں کی تعویذ کےلیے جعلی پیر کےپاس گئی تھی، ملزم نے خاتون کو خنجر کی نوک پر ریپ کا نشانہ بنایا۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

  • کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

    کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

    کراچی میں واٹر پمپ فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ سے آئی فونز خرید کر لیجانے والے رحیم یار خان کے تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز لوٹ لیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ رحیم یار خان سے صدر موبائل مارکیٹ آئی فون کی خریداری کے لیے آنے والے تاجر مزمل کو واٹر پمپ فلائی اوور پر لوٹا گیا۔متاثرہ تاجر مزمل نے سمن آباد تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم صدر سے موبائل فون لیکر نکلے تھے۔واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا۔ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ چھینا، ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے، واقعہ کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔متاثرہ تاجر کے ساتھ صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر ذیشان قاضی نےمیڈیاے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے، اس طرح کی وارداتیں ہونگی تو کون ہم سے خرید و فروخت کے لئے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے ہی متاثر ہے اس طرح کی وارداتیں مزید کاروبار خراب کررہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمی درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

  • سیالکوٹ: حسد و نفرت کی انتہا، بہو کے قتل کا اعتراف، کردارکشی کے الزامات جھوٹے نکلے

    سیالکوٹ: حسد و نفرت کی انتہا، بہو کے قتل کا اعتراف، کردارکشی کے الزامات جھوٹے نکلے

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض)ڈسکہ میں حسد اور نفرت کی بناء پر بہو زارا کے قتل میں ملوث خالہ صغراں بی بی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ بہو پر لگائے گئے کردارکشی کے الزامات جھوٹے تھے اور یہ سب حسد کی بنیاد پر کیا گیا۔ قتل کیس میں صغراں کی بیٹی صبا اور نواسہ قاسم کو بھی زیر حراست لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے اغوا کی ایف آئی آر میں قتل سمیت مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق صغراں نے اعترافی بیان میں کہا کہ حسد اور ذاتی دشمنی کے باعث اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر بہو کو قتل کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ،سب میرا قصور ہے، میری بیٹی اور نواسہ بھی اس جرم کی وجہ سے مصیبت میں پھنسے ہیں۔

    مقدمے میں اہم ملزم نوید کو بھی ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار جبکہ دو زیر حراست ہیں۔

    مقتولہ زارا کی شادی گوجرانوالہ کے رہائشی اے ایس آئی شبیر احمد کی بیٹی تھی، جس کی شادی چار سال قبل خالہ زاد قدیر سے ہوئی تھی۔ سعودی عرب میں مقیم قدیر زارا کو ساتھ لے گیا تھا لیکن زارا گاہے بگاہے پاکستان آتی رہتی تھی۔ پیسے قدیر کے ذریعہ زارا کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے ساس اور بہو کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے۔

    ملزمہ صغراں نے پہلے بہو کے کردار پر الزامات لگائے تاکہ طلاق دلوائی جا سکے۔ ناکامی کے بعد اس نے اپنی بیٹی یاسمین کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔ زارا کے پاکستان آنے پر ملزمان نے لاہور سے نوید کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا۔ زارا کو قتل کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے شناخت چھپانے کی کوشش کی گئی اور نعش کو پانچ بوریوں میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا گیا۔

    اس لرزہ خیز قتل نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ملوث افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • جنوبی وزیرستان:مسجد کے قریب دھماکا ،6 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:مسجد کے قریب دھماکا ،6 افراد زخمی

    ورسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شہزادہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق تخریب کاری کی اس کارروائی میں مولانا شہزادہ کو نشانہ بنایا گیا، اعظم ورسک بازار میں مولانا شہزادہ وزیر پر اپنی مسجد کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مسجد کے مہتمم شدید زخمی ہوئے ہیں،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔

    جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم نصب کر رکھا تھا۔

  • میہڑ: گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    میہڑ: گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    میہڑ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے گاؤں قادرپور کلرائی کھوسہ میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عاشق علی کھوسہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔

    عاشق علی کھوسہ کے ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ جلبانی اور شر برادری کے مابین دیرینہ دشمنی چل رہی تھی جس کے باعث جلبانی برادری کے افراد نے ان کے گھر پر بلاجواز حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ان کے نوجوان عاشق علی کو قتل کر دیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حملے کے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور مقامی لوگوں نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • اوکاڑہ: جعلی پیر کی خنجر کے زور پر خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: جعلی پیر کی خنجر کے زور پر خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارملک ظفر) جعلی پیر کی خنجر کے زور پر خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر کے ہاتھوں خاتون کی مبینہ زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے گھریلو تنازعے اور شوہر سے ناراضگی کے باعث تسلی و دم درود کے لیے جعلی پیر کے پاس گئی تھی۔ تاہم جعلی پیر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو خنجر دکھا کر دھمکایا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    واقعہ اوکاڑہ کے قصبہ 53 ٹوایل میں پیش آیا، جہاں سے پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے اور اسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جعلی پیروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جعلی پیروں کے ہاتھوں خواتین کی عزتیں لوٹنے اور دھوکہ دینے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سدباب کے لیے حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ اس طرح کی دیگر کتنی وارداتوں میں ملوث رہاہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے دھوکے سے بچنے کے لیے احتیاط برتیں اور ایسے معاملات کو فوری طور پر متعلقہ حکام کے نوٹس میں لائیں۔

  • شوہر سے ناراض،جعلی پیر کے پاس جانیوالی خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    شوہر سے ناراض،جعلی پیر کے پاس جانیوالی خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے قصبہ 53 ٹوایل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جو اپنے شوہر سے ناراض ہوکر جعلی پیر کے پاس دم کروانے گئی تھی، کو ملزم نے خنجر دکھا کر ڈرایا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    جعلی پیروں کے ذریعے ایسے واقعات کا بار بار سامنے آنا معاشرتی نظام اور قانون کے نفاذ پر سوال اٹھاتا ہے۔ ان جعلی پیروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔

  • مظفرآباد:حلقہ 7 سنگھڑ بلاسیٹھو،گندیگراں روڈ کی تعمیر میں کرپشن،عوام مشکلات کا شکار

    مظفرآباد:حلقہ 7 سنگھڑ بلاسیٹھو،گندیگراں روڈ کی تعمیر میں کرپشن،عوام مشکلات کا شکار

    مظفرآباد (باغی ٹی وی،نامہ نگار) حلقہ 7 پاہل کے گاؤں سنگھڑ شمالی سے گندیگراں تک جانے والی روڈ کی تعمیر عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔ ضلع جہلم ویلی کے ٹھیکیدار فرید خان کو ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا تھا لیکن یہ منصوبہ صرف افتتاحی تختی لگانے تک محدود رہا۔ فرید خان نے یہ ٹھیکہ سب کنٹریکٹر چوہدری نزاکت ساکن نلئی کو دیا جنہوں نے مزید دو افراد سخاوت شاہ ساکن بلاسیٹھو اور چوہدری الطاف ساکن گندیگراں کو ذیلی ٹھیکے دے دیے۔

    ابتدائی طور پر تعمیراتی کام جوش و خروش سے شروع ہوا اور سخاوت شاہ کے حصے میں سولنگ کا کام بہترین انداز میں مکمل ہوا۔ تاہم، چوہدری الطاف کے حصے میں آنے والا کام نہایت غیر معیاری رہا، جس نے روڈ کی حالت کو مزید بگاڑ دیا۔ پہلے جہاں جیپ اور دیگر گاڑیاں آسانی سے گزر سکتی تھیں، وہاں اب پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    چوہدری نزاکت کا کہنا ہے کہ مین کنٹریکٹر فرید خان کو فنڈز نہ ملنے کے باعث کام رکا ہوا ہے۔ اب جبکہ برفباری کا موسم قریب ہے، عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ناتجربہ کار اور ناقص کام کرنے والے افراد نے کروڑوں روپے کے اس منصوبے کو ناقابلِ عمل بنا دیا ہے اور ترقیاتی کام کہیں نظر نہیں آتا۔

    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتدر حلقے فوری طور پر مداخلت کریں اور ٹھیکیدار فرید خان کو فنڈز فراہم کیے جائیں یا محکمہ لوکل گورنمنٹ خود اس منصوبے کی نگرانی کرے تاکہ روڈ کی تعمیر مکمل ہو سکے۔ حلقہ 7 کے وزیرِ تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی کاوشوں سے آنے والے ترقیاتی منصوبے بدعنوانی کی نذر ہو جاتے ہیں اور عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنتے جارہےہیں۔

  • میہڑ: کھیل کے دوران 6 سالہ بچی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ: کھیل کے دوران 6 سالہ بچی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ(باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) کھیل کے دوران 6 سالہ بچی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، علاقے میں غم کی فضا

    میہڑ کے نواحی گاؤں بٹ سرائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کھیل کے دوران پاؤں پھسلنے سے 6 سالہ معصوم بچی سومل پتافی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سومل اپنے دوستوں کے ساتھ گاؤں کے نزدیک کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں گر گئی۔ وہاں موجود بچوں نے فوری طور پر شور مچایا جس پر مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچی کو تالاب سے نکال کر فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

    ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معصوم سومل پتافی کی موت کی تصدیق کردی۔ اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں نے اس حادثے کو بےحد افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ گاؤں میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

    یہ واقعہ مقامی انتظامیہ اور والدین کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ بچوں کی حفاظت اور انہیں خطرناک مقامات سے دور رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بچی کے انتقال پر علاقے بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچنے لگے۔

  • کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

    کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا،بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کردستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی آوازسن کرریسٹورنٹ کی بالائی منزلوں پررہائش پذیرریسٹورنٹ کے مالک نے فوری طورپولیس کو واقعے کی اطلاع دی،تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ الصبح سواچاربجے کے قریب پیش آیا۔2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ملزمان نے پہلے ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوراس کے بعد دستی بم پھینک کرفرارہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپر بم ڈسپوزل سکواڈ اورکرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ریسٹورنٹ مالک کے مطابق ریسٹورنٹ رات 12 بجے بند کردیا جاتا ہے۔ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے۔پولیس کو جائے وقوع سے 3 گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ خوف وہراس پھیلانے کا معلوم ہوتا ہے۔ریسٹورنٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اورپولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جلد ازجلد ملزمان تک پہنچ سکے۔ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں سویا ہوا تھا، فائرنگ کی آواز سے اٹھا۔ریسٹورنٹ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، 2022 میں بھتے کی پرچی ملی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کوگرفتاربھی کیا تھا جوکہ تقریباً ایک سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوگیا تھا۔ بھتہ مانگنے والا ملزم میرا پڑوسی تھا اس واقعے کے بعد کبھی کوئی بھتے کی پرچی نہیں آئی تھی۔

    صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب