Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ: سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ پکڑلیا، 14 موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد

    گوجرہ: سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ پکڑلیا، 14 موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) سٹی پولیس گوجرہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چوروں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر ان کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی وینس کی قیادت میں عمل میں آئی، جس میں ایس ایچ او سٹی گوجرہ سلمان شاہد نے اہم کردار ادا کیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران، ڈی ایس پی اختر علی وینس نے بتایا کہ یہ گروہ علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چک نمبر 297 ج ب کے رہائشی شہزاد اور ارسلان قریشی، محلہ طارق آباد کے رہائشی ابرار اور چک نمبر 161 ج ب کے عرفان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 14 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد ہوا۔

    ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ملزمان نے متعدد چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور سٹی پولیس مزید برآمدگی کے لئے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

    گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبد الرحمن جٹ)ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

    گوجرہ کے مختلف علاقوں میں مسلح ڈاکوؤں کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چک نمبر 363 ج ب باہمنی والا کے رہائشی محمد افضل کے گھر میں چار مسلح ڈاکو رات کے وقت دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر ان سے نو لاکھ روپے نقدی، اسی لاکھ روپے کے طلائی زیورات، محمد افضل کے بیٹے ڈاکٹر عمران کا لائسنس یافتہ پستول اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

    ایک اور واردات میں چک نمبر 279 ج ب کے رہائشی ذیشان اور عبداللہ اپنی موٹر سائیکل پر پولٹری فارم کی طرف جا رہے تھے کہ لنک روڈ پر دو مسلح ڈاکوؤں نے کار میں پہنچ کر انہیں روک لیا۔ ڈاکوؤں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے نقدی، دو قیمتی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے۔

    نیو اقبال ٹاؤن کے رہائشی کاشف نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دوائی لینے کے لیے موٹر سائیکل نمبر 7165 ایل ای ایل باہر کھڑی کی تاہم واپسی پر موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی۔

    اسی طرح چک نمبر 336 ج ب میں ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم چور بوٹانے کی حویلی میں داخل ہوئے اور ان کا ایک بکرا اور بکری چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تمام وارداتوں میں ڈاکوؤں نے سندھی چادریں اوڑھ رکھی تھیں اور کامیاب وارداتوں کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    پولیس تھانہ نواں لاہور اور سٹی پولیس گوجرہ کو وارداتوں کی اطلاع دی گئی ہےتاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

  • ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد فہد امین، میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر اور دیگر ریسکیو افسران نے شرکت کی۔

    بریفنگ کے دوران کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 10,771 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 3,206 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ایمرجنسی کالز میں 740 سڑک حادثات، 1,997 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 آگ لگنے کے واقعات، 67 لڑائی جھگڑے اور 378 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے تیز ترین ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3,206 ایمرجنسیز میں 3,201 متاثرین کو بچایا۔ ان میں سے 1,135 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1,999 کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں بدقسمتی سے 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے عوام سے اپیل کی کہ فوگ سیزن میں احتیاطی تدابیر اپنائیں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس اور چمکدار ٹیپ کا استعمال کریں، اور رفتار مناسب رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر جان لیوا حادثات کو روکنے کے لیے کماد سے بھری ٹرالیاں سرخ روشنی کی پٹیاں لگائیں تاکہ ان کی موجودگی کا بروقت اندازہ ہوسکے۔

  • مسجد پڑھنے جانیوالی 13 سالہ بچی قاری کی جنسی زیادتی کے بعد ہوئی حاملہ

    مسجد پڑھنے جانیوالی 13 سالہ بچی قاری کی جنسی زیادتی کے بعد ہوئی حاملہ

    پنجاب میں خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں دینی معلم نے نابالغ طالبہ کیساتھ زیادتی کی ہے،تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے کم سن طالبہ کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،اطلاع موصول ہونے پر سٹی رینالہ خورد پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا،ملزم قاری تنویر احمد کو 24 گھنٹے سے قبل ٹریس کرکےگرفتار کر لیا گیا،13 سالہ کم سن بچی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جامعہ مسجد اعظم ٹاؤن جاتی تھی،ملزم نے ڈرا دھمکا کر زیادتی کی،الٹراساؤنڈ کروانے پر بچی  7 ماہ کی حاملہ پائی گئی ،متاثرہ بچی کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم قاری تنویر احمد کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مہم نیور اگین کے تحت خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے

    قبل ازیں لودھراں میں تھانہ قریشی والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،

    11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

  • سیالکوٹ: سرکاری سکول کے گراؤنڈ پر ناجائز قبضے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ: سرکاری سکول کے گراؤنڈ پر ناجائز قبضے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف، شاہد ریاض) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چپراڑ کی گراؤنڈ پر ناجائز تجاوز کی کوشش ناکام، اہل علاقہ اور اسکول انتظامیہ کی بروقت کارروائی

    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چپراڑ کی گراؤنڈ پر ناجائز قبضے کی کوشش کو اسکول انتظامیہ اور اہل علاقہ کے معززین نے مشترکہ کوشش سے ناکام بنا دیا۔ واقعہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پیش آیا جب گاؤں چپراڑ کے چند بااثر افراد نے محکمہ مال کے ملازمین کے تعاون سے اسکول گراؤنڈ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اسکول انتظامیہ، اہل علاقہ اور علاقے کی سرکردہ شخصیات کی فوری کارروائی سے اس تجاوز کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اس کارروائی میں سابق ناظم یونین کونسل چپراڑ، چیئرمین یونین کونسل محمد اعجاز، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر محمد الیاس، ٹیچر سر آصف محمود، اسکول کے پرنسپل محمد احسن نزیر، اور چپراڑ بالا کے نمبردار محمد سلیم نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت مداخلت نے ممکنہ قبضے کو روکتے ہوئے اسکول کی حدود کو بچا لیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انم بابر کی ہدایت پر تحصیل دار سیالکوٹ محمد سلیم راں نے علاقے کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں اسکول کی حدود کی نشاندہی کی۔ اس کارروائی میں اسکول کی گراؤنڈ کو موجودہ حالت میں درست پایا گیا، جس پر علاقہ مکینوں نے انم بابر اور تحصیل دار کا شکریہ ادا کیا۔

    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اس نشاندہی کے بعد اسکول کی حدود کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ آئندہ ایسی کسی بھی غیر قانونی کوشش کا سدباب کیا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف ٹیچرز یونین کا احتجاجی جلوس

    سیالکوٹ: سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف ٹیچرز یونین کا احتجاجی جلوس

    سیالکوٹ (بیوروچیف باغی ٹی وی، شاہد ریاض)پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی جناح اسٹیڈیم سے شروع ہو کر علامہ اقبال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔

    ریلی کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ کے صدر رانا حفیظ، تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد زاہد نور ساہی، وومن ونگ کی صدر محترمہ سونیا نیک محمد، ضلع سیالکوٹ کی صدر افشاں زریں، اور جی ٹی اے پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت امتیاز طاہر نے کی۔ ان کے علاوہ محمود غوث، عمر خالد، محمد فیصل نظیر، گوہر ایوب، اور دیگر رہنماؤں نے بھی جلوس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    امتیاز طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے احترام اور ان کے معاشی تحفظ کو بالکل نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور بچوں کے روحانی والدین بھی ہیں۔ جب استاد کو معاشی دباؤ کا سامنا ہوگا، تو وہ اپنی پوری توجہ اور محنت سے طلبا کی تعلیم اور کردار سازی میں کیسے لگا سکے گا؟” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی قومیں جو اپنے اساتذہ کو معاشی تحفظ نہیں دیتیں، ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں۔

    رانا حفیظ نے بھی اپنے خطاب میں حکومت کو خبردار کیا کہ اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مہنگائی کے اس دور میں ایک استاد جو پورے لگن اور ایمانداری کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے رہا ہے، اس کا روزگار ختم کرنے سے اس کے لیے اپنی زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔”

    محترمہ سونیا نیک محمد نے خواتین اساتذہ کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین اساتذہ اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کر کے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری خواتین اساتذہ کے روزگار کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور اس سے پورے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    افشاں زریں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے تحفظات کو نظرانداز کیا اور نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ ہاؤس تک لے جایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    مظاہرے کے دوران اساتذہ نے پرجوش نعرے لگائے اور حکومت کو خبردار کیا کہ ان کے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کیا جائے۔ اساتذہ نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نجکاری کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتی تو وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے۔

    جلوس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، اور جلوس کے راستے کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

  • سیالکوٹ: پروفیسر کے قتل پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

    سیالکوٹ: پروفیسر کے قتل پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں نجی کالج کے پروفیسر کے قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا جب کچہری کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پروفیسر فیصل ظفر کو قتل اور 11 سالہ احمد کو زخمی کر دیا تھا، جس کے باعث احمد زندگی بھر کے لیے معذور ہوگیا۔

    واقعے کے بعد اس وقت کے ڈی پی او حسن اقبال نے فوری طور پر نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی اور انچارج ہومی سائیڈ انسپکٹر غازی عرفان اشرف سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے تفتیش میں ملزمان کو ٹوپی اور عینک کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے لاہور سے گرفتار کرلیا۔

    ملزم صغیر بٹ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی بہن نے فیصل ظفر سے شادی کی تھی، جس پر اسے رنج تھا۔ اس نے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا لیکن فائرنگ میں اس کا سوتیلہ بھانجا فیصل جاں بحق ہوگیا اور خریداری کے لیے آئی ہوئی خاتون کا 11 سالہ بیٹا احمد بھی زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے واقعے کا چالان عدالت میں جمع کیا جہاں ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شہزادہ مسعود صادق نے پولیس تحقیقات اور وکیل کے دلائل کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان صغیر بٹ اور اس کے ساتھی وشال کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

  • لاہور،گولیاں چل گئیں،باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

    لاہور،گولیاں چل گئیں،باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گولیاں چل گئیں تین افراد کی موت ہو گئی

    واقعہ سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق باپ بیٹے پیشی پر جا رہے تھے کہ اسی دوران ملزمان آئے اور گولیاں چلا دیں،گولیاں لگنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے، مرنے والوں کی شناخت صفدر،یاسر صفدر اور ناصر صفدر کے طور پر ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،12 دہشت گرد گرفتار

    صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بھکر سے فتنہ الخوارج کا 1 اور سرگودھا سے الزینبیون کے 1 انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 140 کارروائیاں کیں، جن میں 140 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 12 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں ندیم مرتضی محمد جابر اصف افتخار ۔اعجاز حسین شاہد سعید حسن خان فاروق احمد جمشید خان انور خان وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج داعش الزینبیون اور دیگر تنظیموں سے ہے ،ان دہشت گردوں کی گرفتاری بھکر سرگودھا رحیم یار خان فیصل اباد شیخوپورہ ننکانہ صاحب اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 1310 گرام، ڈیٹونیٹرز 7، سیفٹی فیوز وائر 9 فٹ، ائی ای ڈی بم 2 . پستول معہ گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 59، میگزین .57500 روپے نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 11 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 1318 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 40952 افراد کو چیک کیا گیا، 173 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 168 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 141 بازیابیاں کی گئیں۔

    ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

  • چکوال،زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت 3 ہلاک

    چکوال،زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت 3 ہلاک

    چکوال: چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں گولیاں چل گئیں، واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد کی موت ہوئی ہے

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون سمیت ان کابیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے نام سے ہوئی ہے، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں،واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ،مقتولین میں ماں  ،بیٹا انیس اور ان کا سگا ماموں قیصر شامل ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نےچوآسیدن شاہ کے علاقہ جھیک میں تہرے قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیصر محمود بعمر 38 سال، محمد انیس بعمر 22/23 سال، مسماۃ (ن) بعمر 35 سال فائر لگنے سے ہلاک ہوئے.وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ، انچارج پولیس چوکی بشارت اور ہمراہ بھاری نفری کو موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔نعشوں کو بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ منتقل کیا گیا،ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کی سربراہی میں ایس ڈی پی او چوآ سیدن شاہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ پر مشتمل سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے ۔

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار

    سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا