Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار، فائرنگ سے 2 زخمی، 1 شخص اغوا

    کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار، فائرنگ سے 2 زخمی، 1 شخص اغوا

    صادق آباد(باغی ٹی وی ) کچے کے 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار اور فائرنگ، ایک شخص اغوا

    تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقے نواز آباد مارکیٹ میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور وہاں لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکوؤں نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا جب کہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی جس سے دو دکاندار شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد ایک گاڑی روک کر تین افراد کو اغوا کر لیا۔

    اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی، جس سے ڈاکوؤں نے دو مغویوں کو چھوڑ دیا، تاہم ایک مغوی کو اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زخمی دکانداروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

  • طالبہ کی جعلی امی، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    طالبہ کی جعلی امی، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور(باغی ٹی وی)طالبہ کی جعلی امی، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جعلی خبر پھیلانے والی ملزمہ سارہ خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمہ پر کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ زیادتی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے اور خود کو متاثرہ طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے کا الزام ہے۔

    پولیس نے سارہ خان کو 22 اکتوبر کو کراچی سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا تھا اور اسی دن تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی جس سے عوام میں اشتعال پھیل گیا تھا۔

    پراسیکیوشن کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو مزید تفتیش کے لیے ملزمہ کو 6 روزہ ریمانڈ پر حوالے کر دیا۔

    واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد طلبہ اور عوام میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں 27 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • گوجرہ: ریل کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق

    گوجرہ: ریل کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق

    گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) ریل کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق

    تفصیل کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی 48 ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس جب گوجرہ کے قریب 298 پھاٹک پر پہنچی تو ایک نامعلوم نوجوان جس کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور نوجوان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: نوکرانی کے بھیس میں چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

    سیالکوٹ: نوکرانی کے بھیس میں چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) نوکرانی کے بھیس میں چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار، 52 لاکھ روپے اور زیورات برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں شہری علاؤالدین کے گھر سے نوکرانی کے بھیس میں کام کرنے والی دو خواتین نے چوری کی واردات انجام دی۔ شہری کی درخواست کے مطابق 11 ستمبر 2024 کو دو نامعلوم خواتین نے صفائی کے کام کے بہانے اس کے گھر میں ملازمت اختیار کی۔ یہ خواتین تقریباً 6 دن کام کرتی رہیں لیکن پھر اچانک بغیر اطلاع کے غائب ہوگئیں۔ جب 21 ستمبر کو شہری کی بیوی نے اپنی الماری چیک کی تو زیورات اور نقدی غائب تھی۔ پولیس نے چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ خواتین میں نبیلہ عرف رضیہ اور فاطمہ عرف سونیا شامل ہیں جبکہ ملزمہ نبیلہ کا بیٹا عمر فاروق موٹر سائیکل پر ان کے ساتھ واردات میں شامل تھا۔

    تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گھروں میں صفائی کے کام کا بہانہ بنا کر سیف اور لاکر وغیرہ سے زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مسروقہ مال، جن میں چار طلائی چوڑیاں اور 52 لاکھ روپے شامل تھے، برآمد کر لیے۔

  • کراچی  پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی کے علاقے نیو گولیمار پوسٹ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔دوسری جانب لانڈھی بابر مارکیٹ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سینٹرل سر سید پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مین روڈ کلیانہ چوک سیکٹر 11-C/3 نارتھ کراچی کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا ہے. مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا. بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ولد محمد سلیم اور محمد عمر ولد محمد انیس کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین،1عدد جالی پستول اور 1 عدد موٹر سائیکل برنگ سیاہ اور 04عدد موبائل فون ایک ٹچ تین کی پیڈ برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا. موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا. ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ادھر تھانہ لانڈھی پولیس بابر مارکیٹ نزد الائیڈ بینک ملزمان اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. 6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ملزمان موٹرسائیکل گشت پولیس ملازمان کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔گرفتار ملزمان علی اکبر اور سہیل نے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے.ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 30 بور پسٹل مع ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون ٹچ اسکرین بھی برآمد کیا گیا.ملزمان کا ڈکیت گینگ 6 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔زخمی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام یاسر، ضامن، دلدار اور علی بتائے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی واردات میں مطلوب ہے۔ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے.

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ: 18 افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

  • معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قربان اللہ ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17A سے گرفتار کیا۔صفاک درندہ ملزم قربان دونوں بچیوں کو چیز کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔گرفتار ملزم قربان گاڑی میں بٹھا کر معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرتا رہا۔شاہ لطیف پولیس کو فوری اطلاع ملتے ہی صفاک درندے کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔صفاک درندہ گرفتار ملزم قربان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے آج ہی کراچی کی ضلعی عدالت نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم ارسلان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو اس کیس میں بدنیتی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے، بچوں کے بیانات میں تضاد واضح ہے، مقدمے کے مطابق ملزم ارسلان 2 بچوں کو کیماڑی میں واقع اپنے آفس لے گیا، ملزم نے گن پوائنٹ پر بچوں کو برہنہ کرکے انہیں آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔

    بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عاطف خان کے خلاف مالام جبہ کرپشن کیس دوبارہ کھول دیا

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

  • کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی کی ضلعی عدالت نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم ارسلان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو اس کیس میں بدنیتی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے، بچوں کے بیانات میں تضاد واضح ہے، مقدمے کے مطابق ملزم ارسلان 2 بچوں کو کیماڑی میں واقع اپنے آفس لے گیا، ملزم نے گن پوائنٹ پر بچوں کو برہنہ کرکے انہیں آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔اس میں کہا گیا کہ ملزم نے بچوں کی ویڈیو بنائی اور پھر خود بھی ان سے بدفعلی کا مرتکب ہوا، بچوں نے بعد میں مزاحمت کی اور ملزم کا موبائل فون لے کر وہاں سے بھاگ گئے۔دوران سماعت عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے ملزم کے موبائل فون کو کھولا، موبائل فون میں بچوں کی برہنہ ویڈیو برآمد ہوئیں۔عدالت نے کہا کہ ملزم کا جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے، یہ دو بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کا ہے جہاں جنسی رجحان بڑھ گیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلے پر ملزم بالکل ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا، ملزم کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

  • موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، آتش گیر مواد کی غیر قانونی نقل و حمل ناکام

    موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، آتش گیر مواد کی غیر قانونی نقل و حمل ناکام

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فائیو سیکٹر ٹو نے آتش گیر مواد کی غیر قانونی نقل و حمل کو ناکام بناتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کے وژن کے مطابق موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات سرگرم ہے۔

    موٹروے پولیس نے اوگرا (OGRA) قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیفٹی پروٹوکول کے بغیر آتش گیر مواد لے جانے والی گاڑی کے خلاف فوری کارروائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق، ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس گھوٹکی، انسپکٹر محمد عثمان شبیر سپروائزری گشت پر تھے کہ قطب الدین شاہ سروس ایریا میں ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں بڑی تعداد میں آتش گیر مواد (ڈیزل اور پٹرول) کے ڈرم برآمد ہوئے جو کہ سروس ایریا اور موٹروے پر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے۔ متعلقہ ایریا کے افسران کو فوری طور پر موقع پر طلب کیا گیا اور گاڑی سمیت ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سرحد ضلع گھوٹکی کے حوالے کر دیا گیا۔

    ایس پی موٹروے عبدالوحید ربانی نے افسران کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

  • اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    لاہور (باغی ٹی وی) اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ایڈن سٹی لاہور میں اداکارہ نرگس پر جائیداد کے تنازعے میں تشدد اور دھمکیوں کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔اداکارہ نے تھانہ ڈیفنس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق یکم نومبر 2024 کی صبح 5:30 بجے نماز کے بعد ماجد بشیر نامی شخص جوکہ اس کا شوہر ہےنے اس سے جائیداد کے کاغذات اور رقم کا مطالبہ کیا۔ انکار پر اس نے مجھ پر حملہ کیا، میرے منہ پر مارا، بالوں سے گھسیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ماجد بشیر اس سے پہلے بھی تین بار اس پر تشدد کر چکا ہے اور اس کے ایک پلاٹ پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    اداکارہ نرگس کی طرف سے کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کہ سائلہ 58/59 بلاک A ایڈن سٹی لاہور کی رہائشی اور کینیڈین نیشنل ہے۔ آج مورخہ 1/11/2024 کو صبح 5:30 بجے نماز اور قرآن سے فارغ ہوئی تو ماجد بشیر انسپکٹڑ حسب معمول پہلے کی طرح جائیداد کے کاغذات اور بھاری رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔ اس نے کہا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابقہ بیوی مریم کو اس گھر میں لانا چاہتا ہے اور فارم ہاؤس کو اپنے نام کروانا چاہتا ہے۔ انکار پر ماجد بشیر نے اپنے سرکاری پسٹل سے میرے منہ پر بار بار وار کیے، جس سے میرا چہرہ خون میں لت پت ہوگیا۔ اس نے پسٹل کی نالی میرے منہ میں رکھ کر دھمکی دی کہ وہ مجھے جان سے مار دے گا۔ جان بچانے کے لیے جب میں گھر سے باہر نکلی تو اس نے مجھے بالوں سے گھسیٹ کر زمین پر گرا دیا اور جان سے مارنے کی نیت سے ٹھوکریں ماریں۔

    بعد ازاں اس نے مجھے اندر کمرے میں بند کر دیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے فارم ہاؤس اور جائیداد میرے نام نہ کی، سونا اور بھاری رقمیں نہ دیں اور اپنی بہن اور والدہ کی جو امانت میرے پاس ہے، اس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا۔ اس نے کہا کہ تمہارا قتل تمہارے مخالفین پر ڈال دوں گا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ شخص پہلے بھی تین بار مجھے قتل کی نیت سے تشدد کر چکا ہے اور میرا 9 کنال کا پلاٹ بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اب مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتی۔ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے میرا میڈیکل کروایا جائے اور جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

    تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر ملزم ماجد بشیر کے خلاف زیر دفعہ 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • مجھے”امپورٹنٹ مال” کیوں کہا؟ خاتون بھڑک اٹھی،مقدمہ درج

    مجھے”امپورٹنٹ مال” کیوں کہا؟ خاتون بھڑک اٹھی،مقدمہ درج

    خاتون کو "امپورٹنٹ مال” کہنے پر خاتون بھڑک اٹھیں، مقدمہ درج کروا دیا

    ممبئی کی ممبادیوی سیٹ سے شیو سینا کی امیدوار شائنا این سی نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،ارود ساونت نے شیو سینا کی امیدوار کے لیے "امپورٹنٹ مال” کا لفظ استعمال کیا تھا جس پر شائنا بھڑک اٹھیں اور بولیں "میں کوئی چیز نہیں، میں ایک عورت ہوں۔ ادھو ٹھاکرے خاموش ہیں، نانا پٹولے خاموش ہیں، لیکن ممبئی کی خواتین خاموش نہیں رہیں گی۔”

    ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کے بعد شائنا کا کہنا تھا کہ "یہ ایف آئی آر سیکشن 79 اور سیکشن 356 (2) کے تحت درج کی گئی ہے۔ انہوں نے غلط الفاظ استعمال کیے ہیں۔ میں یہاں ایک کارکن کے طور پر کام کرنے آئی ہوں۔ اگر آپ میری عوامی خدمات یا سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، لیکن مجھے ‘امپورٹنٹ مال’ نہیں کہہ سکتے۔ قانون کو اپنا کام کرنے دیجئے، میں نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ہے۔” "ہم سب جانتے ہیں کہ یہ مہاونا ش اگھاڑی خواتین کی عزت نہیں کرتی۔ آج لکشمی پوجن کا دن ہے، اور اروند ساونت کیا کہتے ہیں کہ آپ ‘امپورٹنٹ مال’ ہیں؟ مال کا مطلب ہے چیز۔ میں 20 سال سے عوامی زندگی میں ہوں، میں ایک عورت ہوں، لیکن گالی گلوچ کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا۔”

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن