Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈاکو دو پیزے چھین کر فرار

    پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈاکو دو پیزے چھین کر فرار

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، ڈیلیوری بوائے سے ڈاکو پیزا لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    دانیال گارڈن میں پیزا ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے،تھانہ صدر میں مدعی ماجد رفیق کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا درج مقدمے میں کہا گیا کہ سائل پیزا ڈیلیوری کا کام کرتا ہے رات ایک بجے پیزا ڈیلیوری کا آرڈر موصول ہوا،سائل پیزا لے کر دانیال گارڈن گلی نمبر 3 میں پہنچا،تو دو افراد ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار وہاں موجود تھے،ملزمان کے پاس 30 بور پسٹل بھی تھا،سامنے آنے پر ان کو شناخت کر سکتا ہوں،ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دو عدد پیزا زبردستی چھین لئے اور فرار ہو گئے، دو پیزا کی قیمت 1800 روپے تھی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،پولیس حکام کے مطابق مدعی کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائےگا

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • گوجرہ: جعلی انتقالات میں ملوث تحصیلدار اور پٹواری کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج

    گوجرہ: جعلی انتقالات میں ملوث تحصیلدار اور پٹواری کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) چک 301 ج ب کی اراضی کے جعلی اور فرضی انتقالات کرنے میں ملوث سابق تحصیلدار ثناءاللہ ہنجراء اور موجودہ پٹواری خلیق الزمان انٹی کرپشن کے شکنجے میں آ گئے۔ انٹی کرپشن فیصل آباد نے کرپشن اور جعلسازی کے الزامات پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مدینہ کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ کے رہائشی طیب صدیق نے انٹی کرپشن لاہور کو درخواست دی کہ اس کا ملکیتی رقبہ چک 301 ج ب میں ارشاد احمد اور بشیر احمد نامی دو بھائیوں کے پاس ٹھیکے پر تھا۔ تاہم ان بھائیوں نے مبینہ طور پر سابق تحصیلدار ثناءاللہ ہنجراء (موجودہ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ضلع لیہ) اور حلقہ پٹواری خلیق الزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے اراضی کے جعلی انتقالات کروا کر ریکارڈ میں رد و بدل کر دیا۔

    جس پرانٹی کرپشن فیصل آباد نے تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے تحت دفعہ 420، 468، 471 ت پ اور 5/2/47 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم تاحال دونوں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    گوجرہ کے شہریوں نے محکمہ ریونیو میں ہونے والی اس سنگین کرپشن اور جعلسازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق تحصیلدار ثناءاللہ ہنجراء اور موجودہ پٹواری خلیق الزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

  • کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے منشیات سپلائی و فروخت کا بین الصوبائی نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے منشیات سپلائی و فروخت کرنے والے انتہائی مطلوب ملزمان سمیت 2 خواتین کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں نیشنل ہائی وے کے قریب سے 2 ملزمان اور 2 ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت نصیر، جاوید، ملزمہ بلقیس اور خالدہ کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد آئس، 15 کلو چرس، 2 کلو افیون اور سپلائی میں استعمال ہونے والی وائٹ کرولا گاڑی بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان اندرون سندھ سمیت کراچی شہر کے مختلف خفیہ علاقوں میں منشیات سپلائی و فروخت کا کام کرتے تھے۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    کراچی میں بریانی سینٹر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانداروں، بالخصوص مشہور بریانی شاپس، کو بھتہ وصولی کے لیے ملائیشیا سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں بھی دی جا رہی تھیں اور مقدمات بھی ہو رہے تھے۔ ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فراز نامی ملزم کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ ایک دکاندار سے بھتے کے 1 لاکھ روپے وصول کر چکا تھا۔ اس ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم فراز کے مطابق وہ ملائیشیا میں مقیم بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر صبوری اور اس کے شوہر حماد کے لیے کام کرتا ہے۔ رشتے میں بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر صبوری گرفتار ملزم کی بہن ہے۔ ملزمان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ کراچی میں موجود ملزمان پہلے ان دکانوں، بریانی شاپس کی ریکی کرتے ہیں جن کا کام زیادہ چلتا ہے۔ اس کی باہر اور اندر سے ویڈیو بنا لی جاتی ہے اور ملائیشیا میں صبوری اور حماد کو بھیجی جاتی ہے۔ بھتہ خور گروہ کے سرغنہ مذکورہ دکاندار کو اس کی دکان کی ویڈیو بھیجتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ بھتہ دو ورنہ تمہاری جان کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ملزمان 20 لاکھ سے لے کر پارٹی کی ساکھ کے حساب سے بھتہ طلب کرتے ہیں۔ بھتے کی رقم پنجاب میں موجود ساتھی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے جو اس رقم کو ملائیشیا میں پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ ملزمان شاہ فیصل، دہلی کالونی، لیاقت آباد، جوہرآباد اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کر چکے ہیں۔ ملائیشیا میں موجود صبوری کے ساتھی پہلے بھی گلبرگ اور لیاقت آباد میں بھتہ وصولی کے کیس میں ایس آئی یو کے ہاتھوں ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان ملزمان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ اسپیشلائزڈ یونٹ نے ان کا اہم ساتھی گرفتار کیا ہے تو ان کی جانب سے فوری طور پر جن سے بھی بھتہ طلبی کی گئی تھی ان کو "سوری” کے میسج بھی کیے گئے کہ ہم سے غلطی ہو گئی، ہمیں معاف کر دیں۔ ایسے عناصر شہریوں کے ڈر سے کھیلتے ہیں۔ شہر میں بھتہ خوری کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کیس صرف وہی حل نہیں ہوتے جو رپورٹ نہیں کروائے جاتے۔ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری رپورٹ کروائیں۔ ملزم کے ملائیشیا میں مقیم بہن، بہنوئی بھتے کے لیے کال کرتے تھے۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ کراچی سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔شعیب میمن نے بتایا کہ بھتہ وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ لاہور سے استعمال ہو رہے تھے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • پسرور: 8 سالہ بچی چنگ چی رکشہ کے حادثے میں جاں بحق

    پسرور: 8 سالہ بچی چنگ چی رکشہ کے حادثے میں جاں بحق

    پسرور (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض)محلہ عمر پورہ پسرور کی رہائشی 8 سالہ بچی وفا، جو عرفابن کی بیٹی تھی، چنگ چی رکشہ کے چین میں دوپٹہ پھنسنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

    بچی اپنی والدہ کی گود میں رکشے کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ دوپٹہ رکشہ کے چین میں پھنسنے کے باعث وفا کی موت واقع ہو گئی۔

    تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: نیکاپورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں لاہور کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ: نیکاپورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں لاہور کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) لاہور میں پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکو سیالکوٹ کے علاقے نیکاپورہ میں ہلاک ہو گئے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو نیکاپورہ میں ایک نجی سکول کے باہر واردات کی کوشش کر رہے تھے۔ سکول کے سیکیورٹی گارڈ کی مداخلت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نیکاپورہ اکرم شہباز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی گارڈ نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو لاہور میں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کی ہلاکت سے عوام میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اوکاڑہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیرت کے نام پر فائرنگ، جواں سال خاتون قتل

    اوکاڑہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیرت کے نام پر فائرنگ، جواں سال خاتون قتل

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک جواں سال خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ سونیا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو سال سے بطور انٹرنی ڈیٹا انٹری آپریٹر فرائض انجام دے رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ کو ہسپتال کے احاطے میں سرعام فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جس کے بعد قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گولی سر میں لگنے کے باعث سونیا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور اس کی لاش ہسپتال کے فرش پر بے یار و مددگار پڑی رہی۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی موجودگی کے باوجود ہسپتال کے اندر قتل کی واردات انجام دی گئی، جس سے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    ڈی پی او محمد راشد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی۔ تھانہ اے ڈویژن، سی آئی اے اوکاڑہ، کرائم انیلیسز یونٹ اور آئی ٹی برانچ کو واقعے کی تفتیش کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کا قاتل اس کا بھائی اجمل ہے جو 50 تھری آر کا رہائشی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سونیا غیرت کے نام پر قتل کی گئی۔ مقتولہ مبینہ طور پر شہر میں ایک نامحرم کے ساتھ رہ رہی تھی، جس پر اس کے بھائی نے مشتعل ہو کر یہ قدم اٹھایا۔

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اجمل کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد از جلد حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

    سونیا دو بچوں کی ماں بتائی جا رہی ہے اور اس کی ہلاکت نے علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

  • ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی پر الزامات جھوٹے ثابت، گھوٹکی میں دوبارہ تعیناتی کا حکم

    ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی پر الزامات جھوٹے ثابت، گھوٹکی میں دوبارہ تعیناتی کا حکم

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی خون خرابے سے بچنے کے لیے ڈاکٹر حفیظ بگٹی کو دوبارہ گھوٹکی میں تعینات کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق، اب کیس کی انکوائری صرف ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کریں گے۔ سات دنوں کے اندر ڈاکٹر حفیظ بگٹی کو گھوٹکی کے ایس ایس پی کا چارج دوبارہ سونپ دیا جائے گا۔

    حفیظ بگٹی پہلے بھی وفاقی حکومت کے خصوصی حکم پر گھوٹکی میں تعینات کیے گئے تھے، جہاں انہوں نے 20 دنوں میں علاقے کے کچے اور پکے علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کو بے نقاب کر کے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی فوری کارروائیوں نے عوام کے دلوں میں ان کے لیے احترام اور محبت پیدا کی۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حفیظ بگٹی کی واپسی سے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

    کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

    باغی ٹی وی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر میں گھر سے خاتون سمیت 2 بچے زخمی حالت میں ملے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمی افراد کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والا ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق بچہ کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی بچی کی شناخت علیزہ اور خاتون کی شناخت رمشاہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمیوں کے جسم پر چھریوں کے وار کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے گلے اور جسم پر مختلف حصوں پر زخموں کے نشان ہیں۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

  • گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    خود کو گورنر ہاؤس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئے دستاویزکے بہانے سزدہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی