Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

    کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے لاہور کے شہری کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شہری کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے شہری شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی، ملزم نے کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سینیٹ میں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت کو تاحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

  • کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے سپارکو کا زخمی ملازم جاں بحق

    کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے سپارکو کا زخمی ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پرگاڑی پر فائرنگ سے زخمی چھبیس سالہ صادق دوران علاج دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 26 سالہ صادق کے نام سے ہوئی اور وہ سپارکو کا ملازم بتایا جاتا ہے، مقتول صبح 8 بجے کے قریب گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جارہا تھا۔پولیس کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان نے روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کردی جس صادق شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صادق کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مارکا واقعہ پیش نہیں آیا۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سات سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور زخمی

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سات سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور زخمی

    تنگوانی(باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ہائی وے پر ڈاکوؤں کی جانب سے گاڑیوں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں سات سالہ علی لاشاری جاں بحق ہوگیا اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ٹھل-کندھ کوٹ روڈ پر کھاہی اسٹاپ کے قریب پیش آیا جو تھانہ تنگوانی کی حدود میں واقع ہے۔ حملے کے دوران ڈاکوؤں نے کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس سے علی لاشاری موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ڈرائیور الطاف حسین لاشاری جوکہ جاں بحق ہونے والے بچے کا والد ہے کو شدید چوٹیں آئیں۔

    زخمی الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سسرال سے واپس کندھ کوٹ جا رہے تھے، جب 6 مسلح ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا کمسن بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں کیونکہ اطلاع ملنے کے باوجود اب تک جائے وقوعہ پر پولیس نہیں پہنچ سکی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی پولیس کا  منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

    کراچی پولیس کا منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

    کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے تھانہ پیرآباد پولیس نے اندرون مکان قائم منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپا مارا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم و خاتون ملزمہ نیو میانوالی کالونی میں اندرون مکان مضر صحت گٹکا ماوا تیار کررہے تھے۔ تھانہ پیرآباد (محمد پور چوکی) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 02 خاتون سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
    مکان/منی فیکٹری سے 50 پڑیاں اور 06 کلو ٹب میں تیار گٹکا ماوا، تمباکو، چونا، کیمیکل، پیکنگ کے ریپرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں حاکم علی ولد عطاء اللّٰہ اور ملزمہ صاحب خاتون زوجہ آدم خان اور نور خاتون زوجہ میر کلام شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس مسلسل مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کاروائیوں کر رہی ہے جس کے دوران کروڑوں روپے کا ماوا اور درجنوں ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں.

    6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

  • کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار  قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت سے 4 خواتین کی لاشیں ملنے کے بعد گھر کے سربراہ اور دونوں بیٹوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے 13 سال کی لڑکی سمیت 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔گھر کا سربراہ رات گئے گھر پہنچا تو بیوی بیٹی، نواسی اور بہو کی لاشیں گھر میں مختلف کمروں میں موجود تھیں۔پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر کے گھر سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔حراست میں لیے جانے سے قبل گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں اور دونوں بیٹے گھر واپس آئے تو گھر پر دستک دی، گیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوئے، گھر میں اہلیہ، بیٹی، نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔مرنے والوں میں 13 سال کی علینا، 18 سال کی مدیحہ، 19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ایک ملزم ملوث ہے یا ایک سے زائد اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • شہر قائد میں  پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    شہر قائد میں 4 ماہ قبل ہی ہونے والی پسند کی ایک شادی کا انجام بیوی کے افسوس ناک قتل پر ختم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو جان سے مار دیا ہے، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فورا ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔شاہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اعلان کیا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں ماہ کے دوران 1152 دکانداروں کو گراں فروشی پر 63 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 68 افراد کو موقع پر گرفتارکیا گیا اور 36 دکانوں کو سیل جبکہ 4 کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے 14,065 انسپکشنز مکمل کیں تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

    محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس چھٹی کے دن بھی قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اشیائے خورد و نوش کے معیار اور مقدار کی بھی سخت نگرانی کی جائے اور ملاوٹ یا ناپ تول میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ میرج ہالز اور مارکیز کا دورہ کرکے ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بیکریوں اور تندوروں پر روٹی اور دیگر اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ریگولر انسپکشن بھی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج کیوان حسن نے قدرتی آفات سے متعلق بریفنگ دی۔

    محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ پسرور روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے اور سول سوسائٹی کو اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسکولوں میں بچوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے اقدامات کی بھی تاکید کی۔

  • اوچ شریف: فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

    اوچ شریف: فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار: حبیب خان) احمد پور شرقیہ سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہتھیجی کے رہائشی محمد بلال ولد فدا حسین اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ احمد پور شرقیہ ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے دوسری جانب سے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران فرید ایکسپریس کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے کے دوران محمد بلال کی اہلیہ محفوظ رہی اور اسے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

    ریلوے لائن پر اس قسم کے واقعات کے بعد عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پھاٹک پر مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • گوجرہ: سڑک پر کھڈے نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جان لے لی

    گوجرہ: سڑک پر کھڈے نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جان لے لی

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ میں سڑک پر موجود کھڈے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سدرہ یوسف جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیو پلاٹ گلی نمبر 14 کے رہائشی محمد یوسف کی بیٹی سدرہ یوسف اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر کالج جا رہی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے قریب سڑک پر ایک گہرے کھڈے سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑ گیا، جس سے طالبہ گر کر پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی۔

    سدرہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گی لیکن حالت نازک ہونے کے باعث اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور محمد سلیم (رہائشی چک نمبر 171 ج ب) موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے طالبہ کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاسدرہ یوسف کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر پڑے یہ کھڈے انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں اور حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کی حالت بہتر نہ کی گئی تو مزید قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،7 دہشتگرد گرفتار،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،7 دہشتگرد گرفتار،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 129 کارروائیاں کیں، جن میں 129 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 7 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں حیات اللہ ،شین خان ،محمد صدیق ،ظہور احمد ،اکرام خان ،مبشر علی اور خان شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے ، ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور بھکر ،اٹک ،وہاڑی ،بہاولپور اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 1190 گرام، ڈیٹونیٹرز 9، سیفٹی فیوز وائر 9 فٹ، ائی ای ٹی بم 2 . پستول معہ گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 48، میگزین ،34300 روپے نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 2943 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 68537 افراد کو چیک کیا گیا، 257 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 250 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 179 بازیابیاں کی گئیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

    مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

    وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی