Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    لاہور (باغی ٹی وی) اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ایڈن سٹی لاہور میں اداکارہ نرگس پر جائیداد کے تنازعے میں تشدد اور دھمکیوں کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔اداکارہ نے تھانہ ڈیفنس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق یکم نومبر 2024 کی صبح 5:30 بجے نماز کے بعد ماجد بشیر نامی شخص جوکہ اس کا شوہر ہےنے اس سے جائیداد کے کاغذات اور رقم کا مطالبہ کیا۔ انکار پر اس نے مجھ پر حملہ کیا، میرے منہ پر مارا، بالوں سے گھسیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ماجد بشیر اس سے پہلے بھی تین بار اس پر تشدد کر چکا ہے اور اس کے ایک پلاٹ پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    اداکارہ نرگس کی طرف سے کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کہ سائلہ 58/59 بلاک A ایڈن سٹی لاہور کی رہائشی اور کینیڈین نیشنل ہے۔ آج مورخہ 1/11/2024 کو صبح 5:30 بجے نماز اور قرآن سے فارغ ہوئی تو ماجد بشیر انسپکٹڑ حسب معمول پہلے کی طرح جائیداد کے کاغذات اور بھاری رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔ اس نے کہا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابقہ بیوی مریم کو اس گھر میں لانا چاہتا ہے اور فارم ہاؤس کو اپنے نام کروانا چاہتا ہے۔ انکار پر ماجد بشیر نے اپنے سرکاری پسٹل سے میرے منہ پر بار بار وار کیے، جس سے میرا چہرہ خون میں لت پت ہوگیا۔ اس نے پسٹل کی نالی میرے منہ میں رکھ کر دھمکی دی کہ وہ مجھے جان سے مار دے گا۔ جان بچانے کے لیے جب میں گھر سے باہر نکلی تو اس نے مجھے بالوں سے گھسیٹ کر زمین پر گرا دیا اور جان سے مارنے کی نیت سے ٹھوکریں ماریں۔

    بعد ازاں اس نے مجھے اندر کمرے میں بند کر دیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے فارم ہاؤس اور جائیداد میرے نام نہ کی، سونا اور بھاری رقمیں نہ دیں اور اپنی بہن اور والدہ کی جو امانت میرے پاس ہے، اس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا۔ اس نے کہا کہ تمہارا قتل تمہارے مخالفین پر ڈال دوں گا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ شخص پہلے بھی تین بار مجھے قتل کی نیت سے تشدد کر چکا ہے اور میرا 9 کنال کا پلاٹ بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اب مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتی۔ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے میرا میڈیکل کروایا جائے اور جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

    تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر ملزم ماجد بشیر کے خلاف زیر دفعہ 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • مجھے”امپورٹنٹ مال” کیوں کہا؟ خاتون بھڑک اٹھی،مقدمہ درج

    مجھے”امپورٹنٹ مال” کیوں کہا؟ خاتون بھڑک اٹھی،مقدمہ درج

    خاتون کو "امپورٹنٹ مال” کہنے پر خاتون بھڑک اٹھیں، مقدمہ درج کروا دیا

    ممبئی کی ممبادیوی سیٹ سے شیو سینا کی امیدوار شائنا این سی نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،ارود ساونت نے شیو سینا کی امیدوار کے لیے "امپورٹنٹ مال” کا لفظ استعمال کیا تھا جس پر شائنا بھڑک اٹھیں اور بولیں "میں کوئی چیز نہیں، میں ایک عورت ہوں۔ ادھو ٹھاکرے خاموش ہیں، نانا پٹولے خاموش ہیں، لیکن ممبئی کی خواتین خاموش نہیں رہیں گی۔”

    ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کے بعد شائنا کا کہنا تھا کہ "یہ ایف آئی آر سیکشن 79 اور سیکشن 356 (2) کے تحت درج کی گئی ہے۔ انہوں نے غلط الفاظ استعمال کیے ہیں۔ میں یہاں ایک کارکن کے طور پر کام کرنے آئی ہوں۔ اگر آپ میری عوامی خدمات یا سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، لیکن مجھے ‘امپورٹنٹ مال’ نہیں کہہ سکتے۔ قانون کو اپنا کام کرنے دیجئے، میں نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ہے۔” "ہم سب جانتے ہیں کہ یہ مہاونا ش اگھاڑی خواتین کی عزت نہیں کرتی۔ آج لکشمی پوجن کا دن ہے، اور اروند ساونت کیا کہتے ہیں کہ آپ ‘امپورٹنٹ مال’ ہیں؟ مال کا مطلب ہے چیز۔ میں 20 سال سے عوامی زندگی میں ہوں، میں ایک عورت ہوں، لیکن گالی گلوچ کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا۔”

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • علی پور:خیر پور میں میں غیرت کے نام پر بہن کاقتل، ملزم کو عمر قید کی سزا کاحکم

    علی پور:خیر پور میں میں غیرت کے نام پر بہن کاقتل، ملزم کو عمر قید کی سزا کاحکم

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے علاقے خیرپور سادات میں غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزم سلیم نے اپنی حقیقی بہن کو شک کی بنیاد پر بندوق سے فائر کر کے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کو فوری گرفتار کر لیا تھا۔

    عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے مضبوط شواہد اور موثر پراسیکیوشن کے ذریعے ملزم کے خلاف ٹھوس دلائل پیش کیے۔ ایڈیشنل سیشن جج علی پور، جناب غلام مجتبیٰ بلوچ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد سلیم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے گی۔

    تھانہ خیرپور سادات کے ایس ایچ او نور خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کیس میں تفتیش اور شواہد جمع کرنے میں غیر معمولی محنت کی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کو روکنے کے لئے پولیس پوری تندہی سے کام کر رہی ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • اوچ شریف: وضوخانے سے متصل بجلی کا کھمبا مدرسے کے طلبہ اور نمازیوں کے لیے خطرہ بن گیا

    اوچ شریف: وضوخانے سے متصل بجلی کا کھمبا مدرسے کے طلبہ اور نمازیوں کے لیے خطرہ بن گیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان ) خستہ حال بجلی کے کھمبے سے مدرسے کے طلبہ اور نمازیوں کو خطرہ، فوری تبدیلی کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے علاقے امیر آباد میں مدرسہ عربیہ امیر المدارس کے وضو خانے کے قریب بجلی کا کھمبا خستہ حالی کے باعث کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ بن چکا ہے، جس سے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور نمازیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی رہائشیوں عبد الحمید خان، سمیع اللہ، عبد الستار، حماد، اعظم اور ارشاد احمد نے بتایا کہ واپڈا کو متعدد بار اس کھمبے کے حوالے سے شکایات دی گئیں، لیکن واپڈا کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    رہائشیوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین نے کھمبے کی تبدیلی کے لیے مبینہ طور پر رقم کی ڈیمانڈ کی، جو ان کے لیے ادا کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور مدرسے کے نزدیک موجود خطرناک کھمبے کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ علاقے کے مکینوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

  • ڈسکہ: تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے

    ڈسکہ: تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے

    ڈسکہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک عمران) ڈسکہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ پہلا واقعہ موضع گاگا کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر نے 14 سالہ طالب علم شعبان کو روند ڈالا۔ شعبان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    دوسرا واقعہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقے گاؤں گڑھا کے قریب پیش آیا، جہاں ایک اور تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آنے سے وقاص نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ دونوں حادثات کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ان واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ڈرائیورز کی تلاش جاری ہے۔

    یہ افسوسناک واقعات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہیں، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • علی پور: گونگی بہری بچی سے گینگ ریپ، ڈی پی او کا سخت ایکشن کا اعلان

    علی پور: گونگی بہری بچی سے گینگ ریپ، ڈی پی او کا سخت ایکشن کا اعلان

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سیت پور کے علاقے میں گونگی بہری بچی سے گینگ ریپ، ملزمان کو سخت سزا دینے کا عزم

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے تھانہ سیت پور کے موضع گھری میں گونگی بہری بچی سے گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیت پور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد نے بچی کے ساتھ یہ ظلم کیا ہے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔

    بچی کے والد منور حسین کلاچی، جو کہ موضع گھری کے رہائشی ہیں، نے روتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر سے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی اپیل کی۔ ڈی پی او نے ان کی بات پر یقین دہانی کرائی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    کھلی کچہری میں دیگر متاثرہ افراد نے بھی ڈی پی او کو درخواستیں پیش کیں، جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر گزشتہ ماہ سیت پور شہر میں خواجہ امیر بخش کے دو لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

    تقریب میں ڈی ایس پی علی پور میاں فیاض الحق، ایس ایچ او سیت پور رانا شہروز خاں اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔

  • خواجہ سرا سے برہنہ ڈانس کروانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

    خواجہ سرا سے برہنہ ڈانس کروانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

    خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ ،ڈولفن آیان کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

    ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ ملزم عمران سمیت سات افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔درج مقدمہ میں کہا گیا کہ ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحہ کی نوک پر مجھے اٹھایا۔ مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی۔ ملزمان مجھے ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے۔29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا۔ ملزم عمران اور اس کے ساتھی مجھے ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی۔ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی ہے.

  • اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پرتشدد کیا ہے، اداکارہ بھائی خرم بھٹی کے گھر پہنچ گئیں اور پولیس کو کال کر دی

    اداکارہ نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر نے تشدد کیا ہے،معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا،پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اداکارہ پچھلے کچھ عرصےسے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں،تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اداکارہ نرگس کی جانب سے ابھی تک درخواست نہیں دی گئی،دونوں فریقین کے درمیان اہل خانہ کی صلح کروانے کی کوشش جاری ہے۔

    اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی کا کہنا ہےکہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ انسپکٹر ماجد بشیر نے آج میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے۔

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،حنا پرویز بٹ کا ایکشن،ہر ممکن قانونی مدد وتعاون کیا جائے گا
    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ایکشن سامنے آیا ہے،حنا پرویزبٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس کی مدد کے لیے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو اٹیچ کر دیا ہے جو ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا،ان کو پروٹیکشن آرڈر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے،یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کو سزا دلوائی جائے گی،وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے مسائل پر کسی بھی قسم کے کمپرومائز کو ہرگز قبول نہیں کرتی، ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کے لیے ایک ریڈ لائن ہے،اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،حکومت کی پالیسی ہر قسم کے گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے

  • ڈیرہ غازی خان:کوٹ چھٹہ میں  زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان:کوٹ چھٹہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے مانہ احمدانی میں زمین کے تنازع اور مقدمہ بازی کی رنجش پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ بودلہ فارم کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں زخمیوں میں سے ایک شخص کی موقع پر موت ہو چکی ہے۔ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایک موٹر بائیک ایمبولینس اور دو ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیں۔

    جب ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو پولیس پہلے سے وہاں موجود تھی۔ ایک شخص کی گردن میں گولی لگنے سے موت واقع ہوچکی تھی جبکہ دو زخمیوں کو پولیس نے فوری طور پر کوٹ چھٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا۔ ریسکیو اسٹاف نے زخمیوں کو ایمبولینس میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر حفاظتی وجوہات کی بنا پر پولیس نے زخمیوں کو اپنے ہی ساتھ لے جانا مناسب سمجھا۔

    پولیس کے ہمراہ ریسکیو ٹیم کوٹ چھٹہ پولیس اسٹیشن پہنچی جہاں مزید جانچ سے پتہ چلا کہ ایک زخمی شخص کو پیٹ میں گولیوں کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا اور وہ دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو کمر میں چھرے لگے تھے جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ حفاظتی خدشات کے پیش نظر زخمی کو تھانے کے اندر ہی رکھا گیا۔

    حادثے کے مقام پر موت کے شکار شخص کے لیے کرائم سین یونٹ ٹیم کا انتظار کیا گیا اور پولیس کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔

  • گوجرہ: ستارہ سٹی میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

    گوجرہ: ستارہ سٹی میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

    گوجرہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمان جٹ) ستارہ سٹی میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق ستارہ سٹی گوجرہ میں رات گئے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    ڈکیتی کے دوران گھر کے افراد نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 50 سالہ حاجی عبدالغفار، 66 سالہ محمد صدیق اور 60 سالہ پروین زوجہ عبدالغفار شامل ہیں۔ اس دوران ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔