Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ: دریائے سندھ کے پانی کے مسئلے پر شدید احتجاج

    میہڑ: دریائے سندھ کے پانی کے مسئلے پر شدید احتجاج

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار منظور علی جوئیہ)دریا ئے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے آج میہڑ میں ایک بڑی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، شہری اتحاد اہلسنت و الجماعت، وکلا برادری سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

    شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے شروع ہونے والی یہ ریلی میہڑ پریس کلب پہنچی۔ ریلی کے دوران احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور سندھو دریا کو بنجر بنانے کی سازش کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

    مقررین نے کہا کہ سندھ کی عوام پہلے ہی بھوک اور بدحالی کی زندگی گزار رہی ہے اور اوپر سے سندھو دریا سے 6 نئے کینال نکال کر سندھ کی زرعی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کسی صورت میں سندھو دریا سے نئے کینال نکالنے کی اجازت نہیں دے گی اور یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

  • ڈسکہ:غیرت کے نام پر 6 بچوں کی ماں قتل

    ڈسکہ:غیرت کے نام پر 6 بچوں کی ماں قتل

    ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران )ڈسکہ کے علاقے آڈھا میں میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک خاتون کو اس کے شوہر اوربھائی نے مل کر گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کرن کو اس کے شوہر طاہر اور سالے مدثر نے مل کر دو گولیاں مار کر اور خنجر کے وار کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔ ملزمان نے بہن کو اپنے بہنوئی کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں قتل کیا ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • ننکانہ:آپ کو جاننے کا کوئی حق نہیں!شفافیت کا دروازہ بند، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ردی کی نظر

    ننکانہ:آپ کو جاننے کا کوئی حق نہیں!شفافیت کا دروازہ بند، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ردی کی نظر

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)آپ کو جاننے کا حق ہے مگر ننکانہ صاحب میں نہیں!شفافیت کا دروازہ بند، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کوکرپشن کھاگئی، ضلع ننکانہ صاحب میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا نفاذ نہ ہوسکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے شفافیت اور جوابدہی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہےفوری طور پر تمام محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تعیناتی کی جائے ا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ہر محکمہ کا سربراہ پبلک انفارمیشن آفیسر کی تقرری کا پابند ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کئی برس گزر جانے کے باوجود ننکانہ صاحب میں اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

    رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت ہر محکمہ کے سربراہ کو اپنے محکمے کے پبلک انفارمیشن آفیسر کی تعیناتی کا تحریری حکم پنجاب انفارمیشن کمیشن کو ارسال کرنا ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق ہر پبلک انفارمیشن آفیسر کی تقرری کا اعلان دفتر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنا بھی لازم ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون محکموں میں شفافیت کو بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن عملی طور پر اس کا نفاذ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ تمام محکموں میں فوری طور پر پبلک انفارمیشن آفیسرز تعینات کیے جائیں اور ان کی کارکردگی کو ماہانہ بنیادوں پر جانچا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات کی رسائی ممکن ہو سکے۔

    شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مکمل طور پر نافذ کرے تاکہ شفافیت اور جوابدہی کا نظام مضبوط ہو سکے۔

  • ڈیرہ غازیخان :چوٹی زیریں میں امام مسجدبچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان :چوٹی زیریں میں امام مسجدبچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ،نامہ نگار)چوٹی زیریں میں امام مسجدبچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ چوٹی زیریں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں بستی جام کے ایک امام مسجد پر تین کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کا الزام لگا ہے۔پولیس نے امام مسجدکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،

    مدعی محمد یوسف ولد عبد العزیز قوم گاذر سکنہ بستی جام ڈی جی خان کے بیان کے مطابق پکوان کا کام کرتا ہوں۔ ہمارے قریب مسجد بلال میں محمد ارسلان ولد محمد اقبال قوم راناسکنہ جلوسہو جتوئی امام مسجد ہے۔ اور تدریس قرآن مجید بچوں کو دیتا ہے۔ امروز قریب 7.1/2 بجے شام میں معہ میسم عباس ولد غلام شبیر، محمد رمضان ولد غلام محمد اقوام گازر سکنائے بستی جام گھرمیں موجود تھے کہ محمد حسن برادرم ، محمد زمان ولد محمد رمضان ،رحمت اللہ ولد ارشاد حسین چچازادبھائی آگئے۔ اور رونے لگے وجہ پوچھی تو محمد حسن برادرم نے بتلایا کہ امام مسجد ارسلان نے میرے ساتھ بد فعلی کی ہے۔ اب بھی مجبور کر رہا ہے ۔

    محمد زمان نے بتلایا کہ اس سے قبل مجھ بدفعلی کی ہے۔ اب مجبور کر رہا ہے۔ رحمت اللہ نے بتلایا کہ صبح میں اسے ناشتہ دینے گیا تو اس نے مجھ سے فعل وضع خلاف فطری کیا۔ امروز میں نے 15 پر کال کی آپ آگئے ہیں۔ وکٹم حسن ، زمان ، رحمت اللہ موجود ہیں۔ گواہان بھی موجودہیں بیان دیتا ہوں۔ میری قانونی کاروائی فرمائی جاوے,پولیس مقدمہ نمبر 502/24 زیر دفعہ 376iii ت پ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے

    اس واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

  • گوجرہ :موت کا رقص، مہندی کی تقریب پر ٹرک چڑھ گیا، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    گوجرہ :موت کا رقص، مہندی کی تقریب پر ٹرک چڑھ گیا، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گوجرہ کے تھانہ صدر کے علاقے میں ایک مہندی کی تقریب کے دوران خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق، چک نمبر 427 ج ب اضافی آبادی اوڈھوں والی مین جھنگ گوجرہ روڈ پر جمشید ولد منشا قوم اوڈھ کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران جھنگ کی طرف سے آنے والا بیڈ فورڈ ٹرک (نمبر Z-6515) بے قابو ہو کر تقریب کے شرکاء پر چڑھ گیا۔ یہ ٹرک نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا۔

    حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں یاسمین بی بی (22/23 سال)، عاسمہ بی بی (26/27 سال)، نمرہ (6/7 سال) اور نشا (7/8 سال) شامل ہیں۔

    زخمیوں کی تعداد میں عاصم ولد ناصر (13 سال)، نسیم بی بی (30 سال)، ثنا اسلم (15 سال)، محمد حسن (12 سال)، محمد اسلم، جاوید (20 سال)، رخسانہ بی بی اور فرزانہ بلال شامل ہیں۔ شدید زخمی افراد کو فوری طور پر گورنمنٹ ایڈیشنل جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جبکہ کچھ کو علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

    مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس حادثے کے ساتھ ہی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ آٹھ گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں دس افراد کی جانیں جا چکی ہیں، جو کہ علاقے میں ٹریفک کے حالات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: بینک منیجر  فائرنگ کے نتیجے میں شہید

    شمالی وزیرستان: بینک منیجر فائرنگ کے نتیجے میں شہید

    شمالی وزیرستان(باغی ٹی وی رپورٹ) بینک منیجر اکبر زمان فائرنگ کے نتیجے میں شہید

    تفصیل کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بینک منیجر اکبر زمان کو فائرنگ کرکے حملے میں شہید کر دیا گیا۔ یہ خبر قبائلی صحافی نور بہرام نے اپنے فیس بک پیج پر شائع کی۔

    نور بہرام نے اکبر زمان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک انتہائی بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے ہمیشہ بوڑھوں اور بچوں کی خدمت کی۔

    ان پر یہ حملہ میر علی کے قریب ہوا جہاں اکبر زمان اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ ان کی شہادت پر علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اکبر زمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال اب بھی نازک ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

  • پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    کراچی سول لائن انوسٹی گیشن انچارج عبدالرشید کی گرفتار ملزم پر تشدد کی وڈیو سامنےآنے کے بعد معطل کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی او نے ملزم کی والدہ کو فون کرکے بیٹے کی چیخ وپکار سنائی اور تھانہ پیسے لانے کاکہا.جس پر ملزم کی والدہ تھانہ پہنچی تو ایس آئی او عبدالرشید پہلے ہی شراب کے نشے میں دھت تھا نے ملزم کی ماں کاہاتھ پکڑ کر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے.ملزم کی ماں نے چیخ وپکار کی تو پولیس اہلکار ایس آئی او کے کمرے میں پینچے اور ملزم کی ماں خود کوبچاتے ہوئے تھانہ سے باہر نکل آئی، تاہم ایس آئی او کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہونا اور تھانہ آنا روز کا مامول بن چکاہے۔تھانہ کا عملہ بھی ایس آئی او کے حرکتوں سے پریشان آگیا.

    محکمہ ایکسائز کانمبر پلیٹس کے لیے بولی کا اعلان

    اس موقع پر ملزم کی والدہ گلناز بی بی نے کہا کہ میرے بیٹے نے جرم کیاہے تو پولیس نے کارروائی کی۔جس کی مجھے کوئی شکایت نہیں۔مگر پیسے کہاں سے لاکر انہیں دوں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ عبدالرحیم شیرازی سے درخواست کرتی ہوں کہ خدارا رحم کریں اور شرابی پولیس افسر کے خلاف ایکشن لیں۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا اورسول لائن انوسٹی گیشن انچارج SIOعبدالرشید کو معطل کر دیا، انکوائری میں واضح بتایا گیاہے کہ ایس آئی او عبدالرشید شراب کے نشے میں تھا.

  • مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کی وجہ سے دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہےمیں بھگدڑ مچنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی

    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پیسے نکلوانے کے لیے سینٹر پر آئی تھی۔

    آج ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں میں شدید افراتفری پھیل گئی، جس کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی، جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    جاں بحق خاتون کے اہلخانہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناقص انتظامات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت انتظامات کیے جاتے تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔

    یہ واقعہ حکومتی اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

  • گوجرانوالہ:  بشارت ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

    گوجرانوالہ: بشارت ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی ، نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بشارت ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان بشارت علی اور سفیان کی تحویل سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے مطابق، ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہر کے لوگوں کو امن کی فضا فراہم کرنے کے لیے پولیس کا عزم مضبوط ہے۔

    گرفتار شدہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ پولیس کی یہ کاروائی شہریوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے سراہا۔

    سی پی او نے انچارج سی آئی اے کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرتی امن قائم رکھا جا سکے۔ قانونی کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔

  • اوچ شریف:حاصل پور کا رہائشی دریائے ستلج میں ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف:حاصل پور کا رہائشی دریائے ستلج میں ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) حاصلپور کا رہائشی محمد مزمل حسین دریائے ستلج میں کنول بوٹی جمع کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

    اطلاع کے مطابق مزمل حسین اپنے دو دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج میں کنول بوٹی جمع کرنے گئے تھے کہ اچانک پانی میں ڈوب گئے۔ ساتھیوں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر مزمل کو پانی سے نکالا اور ریسکیو سٹاف کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے مزمل کو سی پی آر دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اس المناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔