Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل، تینوں بچوں کی دودھ پینے کے بعد شدید الٹیاں آنا شروع ہوگئیں جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی

    تفصیلات کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقے میں آج شام تین بچوں کی شدید الٹیوں کی شکایت نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ لواحقین کے مطابق، بچوں نے گھر کے قریب دودھ کی دکان سے کچا دودھ خریدا تھا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

    بچوں کی حالت بگڑتے ہی فوری طور پر ریسکیو سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصلپور منتقل کیا۔ اسپتال میں تینوں بچوں کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

    متاثرہ بچوں میں شامل ہیں علی اکبر، ولد محمد فخر، عمر 3 سال اڈہ کٹرینہ، حاصلپور،علی حسین، ولد محمد فخر، عمر 10 ماہ،شائستہ بی بی، دختر حفیظ، عمر 7 ماہ

    دودھ میں کیا تھا جس نے تین بچوں کو بیمار کیا؟ حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا گیا کچا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بنا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی اور تحقیقات میں تاخیر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے دودھ میں ہاضمے سے متعلق بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں،عوام کچے دودھ کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف معیاری دودھ استعمال کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں پیر جان باجکانی کے قریب انڑ پل پر چولیانی اور ملک برادریوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس تشدد میں ملک برادری کے معزز شخص استاد رانو ملک اور ایک راہگیر عبد التقی کو قتل کر دیا گیا جبکہ رانو ملک کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

    دونوں برادریوں کے درمیان زمین کے مالکیت پر کافی عرصے سے اختلاف چلا آ رہا تھا۔ آج جب دونوں فریق اس جگہ پر آمنے سامنے آئے تو بات بگڑ گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی، چولیانی برادری نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ملک برادری پر حملہ کر دیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس واقعے کے وقت سے ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔

    پولیس کی غیر موجودگی اور فریقین کی جانب سے مسلسل فائرنگ سے علاقے میں مزید خونریزی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں اپنی جان و مال کا خطرہ ہوچکاہے۔

  • اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ مقامی سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو روزانہ شدید اوور لوڈڈ رکشوں میں سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق، رکشہ ڈرائیور بچوں کو اضافی سیٹوں پر بٹھانے کے ساتھ ساتھ اکثر انہیں رکشوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر بھی کھڑا کر دیتے ہیں، جس سے رکشوں میں اوور لوڈنگ کی حالت مزید ابتر ہو جاتی ہے۔ اس بدترین صورتِ حال کے باعث متعدد حادثات ہو چکے ہیں، لیکن مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

    مقامی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ شہریوں اور والدین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے حادثے کا امکان بڑھ جائے گا جو طلباء کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور ملوث رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ان کے مطابق، اگر جلد کوئی سنجیدہ کارروائی نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں سنگین حادثات اور نقصانات ہو سکتے ہیں۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر، ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    سنیپ چیکنگ کے دوران تمام موٹر سائیکلوں، رکشوں، مسافر وین، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔

    پولیس نے اپنے دائرہ کار میں سنیپ چیکنگ کو تیز کر دیا ہے، جس میں ایس ڈی پی اوز اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ چیکنگ کر رہے ہیں۔ شہر کے اہم علاقوں، خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد اور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔

    یہ سنیپ چیکنگ 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے اقدامات سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

  • گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے) تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، جس میں 9 سالہ بچے سہیل عرف شیرو کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مورخہ 3 ستمبر 2024 کو تھانہ صدر گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک 372 ج ب اضافی آبادی سے 9/10 سالہ بچہ سہیل عرف شیرو، 2 ستمبر 2024 سے غائب ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پر فوراً مقدمہ نمبر 1032/24 درج کیا گیا۔

    واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے 7 ستمبر 2024 کو بچے کی لاش فصل جوار کے کھیت سے برآمد کی، جس پر مقدمہ میں دفعہ 302 ت پ درج کیا گیا۔

    تفتیش کے دوران پولیس کو شواہد ملے کہ اسی گاؤں کے جاوید ولد اسلم قوم ملک کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جاوید کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی، جس میں اس نے 9 سالہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور بعد میں بچے کو راز افشاء ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے بچے کے گھر والوں کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔

    بچے کی گمشدگی اور لاش ملنے سے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، لیکن ملزم کی گرفتاری سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ اور شہریوں نے پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔

  • گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ کے علاقے میں 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ کے علاقے میں 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) تھانہ کینٹ کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اس واردات کو انجام دیا۔

    پولیس کے مطابق، ملزم شاہد نے اپنے دو سگے بھائیوں احمد اور حامد، چچا زاد بھائی اظہر اور بہنوئی امانت کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ یہ تمام افراد گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر ایک کمرے میں سو رہے تھے جب ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ قتل خانوادگی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ ملزم شاہد اور مقتولین میں کئی سالوں سے زمین کے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ ملزم نے اس تنازعے کا خاتمہ کرنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ملتان خورد میں جعلی پیر کا دھندا پھیل گیا، بےگناہوں کی زندگیاں اجیرن،ایک کیخلاف مقدمہ درج

    ملتان خورد میں جعلی پیر کا دھندا پھیل گیا، بےگناہوں کی زندگیاں اجیرن،ایک کیخلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگارشوکت ملک)ملتان خورد شہر میں جعلی پیروں کا دھندا عروج پر ہے اور یہ لوگ بےگناہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں طارق نامی ایک جعلی پیر کے خلاف کالے جادو اور ٹونے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افضل خان نامی شخص گزشتہ کچھ عرصے سے طارق نامی جعلی پیر کے پاس جا رہے تھے۔ افضل خان کے بیٹے نعیم افضل کا کہنا ہے کہ ان کے والد طارق پر پوری طرح سے انحصار کر رہے تھے اور اس کا کہنا ماننے پر مجبور تھے۔ طارق نے افضل خان پر کالا جادو کر رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار رہتے تھے۔

    گزشتہ روز افضل خان اچانک گھر سے غائب ہو گئے اور جب نعیم افضل نے انہیں تلاش کیا تو وہ طارق کی دکان پر ملے۔ جب نعیم افضل نے طارق سے اپنے والد کو چھوڑنے کو کہا تو طارق نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ وہ اس کی پوری نسل کو تباہ کر دے گا۔

    نعیم افضل نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور طارق کے خلاف تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طارق کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • اوچ شریف: ٹوکہ مشین میں خاتون کا ہاتھ کٹ گیا

    اوچ شریف: ٹوکہ مشین میں خاتون کا ہاتھ کٹ گیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )ٹوکہ مشین میں خاتون کا ہاتھ کٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہر نہرانوالی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں محمد رفیق کی بیوی کا ہاتھ بجلی کی ٹوکہ مشین کی زد میں آ کر کٹ گیا۔

    محمد رفیق کی اہلیہ گھر کے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹ رہی تھیں کہ اچانک ان کا ہاتھ مشین میں آ گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ فوراً بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    رشتے داروں اور ہمسائیوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمی خاتون کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

  • برہنہ ویڈیو بھیجو،تعویذ لکھوں گا،جعلی پیر ننگی ویڈیوز والی سرکار گرفتار

    برہنہ ویڈیو بھیجو،تعویذ لکھوں گا،جعلی پیر ننگی ویڈیوز والی سرکار گرفتار

    لاہور مغلپورہ کے علاقہ سے جعلی پیر ننگی ویڈیوز والی سرکار کو گرفتار کر لیا گیا

    جعلی پیر نصیر عرف علی شاہ خواتین کی برہنہ ویڈیوز پر دم کرنے کا ڈھونگ رچاتا اور بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا،ملزم کے موبائل سے گھریلو خواتین کی متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں،ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون پسند کی شادی کی تکمیل کے جھانسے میں شوقین پیر کے ہتھے چڑھی جبکہ متاثرہ کے بھائی ملزم کو اپنا مرشد مانتا رہا.

    برہنہ جسم پر تعویز لکھوں گا اپنی ننگی ویڈیو بھیجو اس پر دم سے ہر مراد پوری ہو گی ، معاشرہ میں پنپتی ہوئی جہالت اور ضعیف العقیدگی کا عنصر سنگين نوعیت کی صورتحال تک جا پہنچا شہریوں کے آپسی گھریلو مسائل و تنازعات کا مبينہ فائدہ اٹھاتے ہوئے حوس کے پجاری جعلی عامل و پیر میدان سجا لیتے ہیں، ہربنس پورہ کی رہائشی سميرا نامی خاتون نے جعلی پیر ننگی ویڈیوز والی سرکار کے کردار کو معاشرہ کے سامنے الف ننگا کر ڈالا ، درخواست گزار کے مطابق ملزم نصیر عرف علی شاہ کا ان لوگوں کے گھر آنا جانا تھا مزید یہ کہ متاثرہ سمیرا کا بڑا بھائی شعیب ملزم سے بے انتہا عقیدت بھی رکھتا ،مرشد کے درجہ پر فائز حوس کا پجاری نصیر شعیب کی بہن پر ہی نظر رکھے ہوئے تھا اسکی پسند کی شادی کی خواہش کو ڈھال بنا لیا اور بھائی بہن کے درمیان جائیداد کے مبينہ اختلاف کی آڑ لیۓ سمیرا کو وقتاً فوقتاً جنسی تعلقات پر مجبور کرتا رہا ، گزشتہ روز متاثرہ خاتون نے بات حد سے زیادہ بڑھ جانے پر متعلقہ پولیس تھانہ مغلپورہ سے 15 پر رابطہ کیا اور جعلی پیر ننگی ویڈیوز کا شوقین نصیر کو علاقہ میں قائم جوس كارنر سے رنگے ہاتھ گرفتار کر وایا ، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے فون میں سے متعدد ویڈیوز برآمد کرلیں.

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنیوالا شوٹر ساتھی سمیت گرفتار

    طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنیوالا شوٹر ساتھی سمیت گرفتار

    طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    جاوید بٹ کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اظہر واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم اظہر نے ہی جاوید بٹ پر گولیاں چلائی تھیں،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے، جاوید بٹ قتل کے لیے شوٹر اظہر نے باقاعدہ ریکی کی تھی، اظہر کے ساتھ ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،ملزم اظہر سے دوران تفتیش جاوید بٹ قتل کے پس پشت عناصر کا تعین ہوگا

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاوید بٹ کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی تھیں جس میں کل شوٹرز دیکھے گئے تھے ،پولیس حکام کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کے لیے رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا۔فوٹیجز میں دیکھا گیا تھا کہ ہما بلاک میں جاوید بٹ کی رہائش گاہ کے باہر مین روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا، مقتول اہلیہ کے ساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کے ساتھ ریکی کرتے آیا، ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشے نے مقتول کی گاڑی روکی جبکہ موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کی، موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے شوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشے میں بیٹھا جبکہ پیچھے ہیلمٹ پہن کر بیٹھا شوٹر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوا.

    قبل ازیں جاوید بٹ کے قتل مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظر عام پرآیا جس میں امیر فتح کا کہنا تھا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں،جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں مجھے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا،طیفی بٹ ہم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کہ امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کرنا چاہتا ہے،ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی

    واضح رہے کہ لاہور تھانہ اچھرہ کی حدود میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے حمزہ بٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح،قیصر بٹ سمیت دو نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق سائل کی والدہ کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا،میری والدہ ہوش و حواس میں ہیں، نے سوا دو بجے کال کر کے مجھے سارے واقعہ کے بارے میں بتایا،سائل اپنے ملازم راحت کے ہمراہ موقع پر پہنچاسائل کی والدہ نے ملزمان کو دیکھا اور پہچان لیا،والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے سوار تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کی تھی،شوٹرز کی فائرنگ سے معروف طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل، بیوی زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد شوٹرز فرار ہو گئے، مرنے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا طیفی بٹ کا بہنوئی بتایا گیا ہے

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیپو کا بیٹا امیر بالاچ قتل ہوا تھا ،بالاج کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تحقیقات جاری ہیں، اور اس قتل کے پیچھے ممکنہ وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد