Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 12 سالہ بچہ اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    12 سالہ بچہ اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ۔تھانہ صدر کے علاقہ شیخ رجادہ میں 12 سالہ بچہ اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق پانچویں کلاس کا طالبعلم ابو بکر جمعہ کے روز گھر سے لاپتہ ہوا تھاصدر پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ مغوی بچے کی چارروز بعد نعش کھیتوں سے مل گئی ،اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔پولیس نے واقع میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق ابوبکر کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا،نعش پو سٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ، ملزمان نے دوران تفتیش مقتول سے جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف کیاحقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے

  • گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، چار افراد کی موت

    گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، چار افراد کی موت

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گولیاں چل گئیں، چار افراد چل بسے

    واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر چار افراد کی جان لی،چاروں افراد گھر میں سو رہےتھے جب ملزمان گھر میں گھسے اور گولیاں چلا دیں، ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوئی ہے،گولیاں لگنے سے 2 سگے بھائی اور 2 کزن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،لزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، فریقین میں کافی عرصے سےجھگڑا چل رہا تھا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے 04 افراد کے قتل کا معاملہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ، آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی ترجیحی اقدامات پر یقینی بنائی جائے، ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر احمد، حامد، اظہر اور امانت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • سیالکوٹ : ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

    سیالکوٹ : ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کو کنٹرول 15 پر کال موصول ہوئی کہ شہری خالد محمود کے ساتھ تین ڈاکوؤں نے واردات کی ہے اور نقدی، شناختی کارڈ، اور موبائل فون چھین کر پل نہر گوئیند کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔ فوراً ناکہ بندی کروائی گئی اور پولیس پارٹی پل نہر گوئیند پر موجود تھی۔

    پولیس پارٹی نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پارٹی نے درختوں اور جھاڑیوں کی آڑ لے کر اپنی جان بچائی اور حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ دی اور فصلوں کی طرف فرار ہو گئے۔

    پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا، اور فائرنگ رکنے پر چیک کیا گیا تو ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا۔ ملزم کے پاس پسٹل اور موٹرسائیکل موجود تھی۔ اس کی شناخت حسن ولد خالد قوم جٹ سکنہ راہوالی کینٹ گوجرانوالہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم حسن نے بتایا کہ اسے اس کے ساتھیوں احسن ولد محمد لطیف سکنہ گوجرانوالہ اور ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔ دونوں ملزمان فصلوں کی آڑھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کو ملزم حسن کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے کال کی گئی، لیکن ریسکیو کی گاڑی آنے سے پہلے ہی ملزم ہلاک ہو گیا۔ ہلاک شدہ ملزم کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے موبائل فون، نقدی، اور ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

    قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ملزم کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

  • ننکانہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کہاں ہیں؟ مریضوں کی چیخیں کس کو سنائی دیں گی؟

    ننکانہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کہاں ہیں؟ مریضوں کی چیخیں کس کو سنائی دیں گی؟

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ہسپتال میں ڈاکٹرز کہاں ہیں؟ مریضوں کی چیخیں کس کو سنائی دیں گی؟ایم ایس کی نااہلی سے ننکانہ ہسپتال میں صحت کا نظام کیوں تباہ ہو رہا ہے؟ مریضوں کی جانوں سے کھیلنا کب تک جاری رہے گا؟

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ کی نااہلی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر آویزاں ہونا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا معمول بن چکا ہے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے ڈاکٹرز کئی ہفتوں تک ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں اور اکثر دیر سے پہنچتے ہیں، جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے کے بغیر واپس جانا پڑتا ہے۔

    سول ہسپتال کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اکثر غائب رہتے ہیں اور صرف سرکاری دورے کے دوران فوری طور پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جاتی ہے۔ بایومیٹرک سسٹم موجود ہونے کے باوجود، چند سینیئر ڈاکٹرز ہی بروقت حاضری لگاتے ہیں، جبکہ دیگر ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور تاخیر ایم ایس کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کی عکاسی کرتی ہے۔

    شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ہر ماہ ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے اور آویزاں کیا جائے تاکہ قانون کی حکمرانی قائم ہو سکے اور عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

  • زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا

    زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا

    مبینہ زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران مبینہ زیادتی کی شکار خاتون پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا، خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر کی جانب سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے.ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا گھر سے نکال دیا ہے۔ خاتون کو شوہر اور سسرال سے تحفظ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا. پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم بھی گرفتار ہے. خاتون نے پہلے ڈکیتی اور ڈرانے دھمکانے کا بیان دیا تھا، خاتون نے دونوں بیانات کسی دباؤ پر تو نہیں دیئے اس کا جائزہ لیا جائےگا، بیانات تبدیل کرانے میں کوئی ملوث نکلا تو کارروائی کی جائےگی۔

    پیٹرول 10 روپے ،ڈیزل 13 روپے سستا ہو گیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانےکے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔▪️

  • کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

    کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

    تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار مریم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون اہلکار کی لاش کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا ہے مگر پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

  • انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس نے قتل کی دو علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006 میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں 2020 سے مطلوب تھا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

  • ڈیرہ غازیخان: پنجاب ہاؤسنگ کا کمرشل فیس طلب کرنا غیر قانونی، ایم پی اے برہم، اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان: پنجاب ہاؤسنگ کا کمرشل فیس طلب کرنا غیر قانونی، ایم پی اے برہم، اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)پنجاب ہاؤسنگ کا کمرشل فیس مانگناغیر قانونی،ایم پی اے سیخ پا،اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان.ذرائع
    حنیف پتافی کے بھائی محمد رفیق اور محمد شفیق 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے ڈیفالٹر ہیں، جبکہ سپیریئر کالج بھی فیس کی عدم ادائیگی کا شکار ہے

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی جانب سے کمرشل فیس کی ریکوری پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ڈیرہ غازیخان سے گفتگو میں ایم پی اے حنیف پتافی نے اس معاملے کو پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کاعندیہ دے دیا،جس کی وجہ سے پنجاب ہاؤسنگ کی ریکوری نہ ہوسکی،

    اطلاعات کے مطابق حنیف پتافی کے بھائی محمد رفیق اور محمد شفیق 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے ڈیفالٹر ہیں، جبکہ سپیریئر کالج بھی فیس کی عدم ادائیگی کا شکار ہے۔ایم پی اے حنیف پتافی کی وجہ سے دیگر سرکاری افسران، بااثر سیاسی رہنماؤں، سماجی تنظیموں، پرائیویٹ کالجز، اسکولز، اکیڈمیاں، بیوٹی پارلرز، ہوٹلز اور ڈاکٹروں نے بھی کمرشل فیس ادا نہیں کی ہے جبکہ خود اپنی کمرشل فیس ادا کرچکے ہیں۔ اس صورت حال کے باعث محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ڈیرہ غازیخان کے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں، کیونکہ وہ ان بااثر افراد کی وجہ سے کمرشل ٹیکس فیس اکٹھی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔

    محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے متعدد نوٹس جاری کیے ہیں اور کئی پلاٹس کو منسوخ کیا ہے، مگر بااثر افراد کی جانب سے مزاحمت کی وجہ سے ان اقدامات کا کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوا۔ اس کے نتیجے میں حکومت پنجاب بھاری مالی نقصان کا شکار ہے، اور موجودہ حکومت کے بعض اہم شخصیات جن ڈاکٹرحافظ عبدالکریم بھی شامل ہے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے نظر آئے ہیں۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ ایم پی اے حنیف پتافی پنجاب اسمبلی میں اس مسئلے پر کس طرح آواز اٹھاتے ہیں؟وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ حکومت پنجاب کے اس ہونے والے نقصان پر خاموش رہیں گی؟ اس کا حل کیا ہوگا؟کیا محکمہ ہاؤسنگ کمرشل فیس وصول کرنے میں کامیاب ہوگا؟یہ ایک اہم معاملہ ہے جس پر تمام متعلقہ اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس تناظر میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا کوئی مؤثر قانونی اقدام اٹھایا جائے گا یا یہ معاملہ مزید سیاستدانوں اور حکومتی افسران کی گٹھ جوڑ کی نذر ہو جائے گا؟۔

  • نائیجیریا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ

    نائیجیریا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ

    نائیجیریا کی ریاست زامفارا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 6 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 64 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دریا میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے،کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا اور کشتی پلٹ گئی۔

    نائجیریا کے مقامی کشتی ڈرائیور نے بتایا کہ کشتی میں کئی افراد سوار تھے جس سے اس کا وزن بڑھ گیا، حالانکہ کشتی چلانے سے قبل مسافروں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا، کشتی کو حادثہ دریا کے عین درمیان میں پیش آیا دوسری کشتی کے ڈرائیور نے مدد کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایک دوسرے سے ہی ٹکرا گئیں اور دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، لاپتہ ہونے والے مسافروں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

  • 11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم  گرفتار

    11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

    گرین ٹاؤن کے علاقہ میں 11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والےملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزم علی شیر بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق ملزم علی شیر متاثرہ بچے کا محلے دار ہے، بدفعلی کے بعد فرار ہو گیا تھا، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،درندہ صفت ملزم کو صدر ڈویژن پولیس نے گرفتار کیا، متاثرہ بچے کی والدہ نے تھانہ گرین ٹاؤن می مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں