Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: چہلم امام حسین ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    سیالکوٹ: چہلم امام حسین ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض): چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، پولیس کے مقامی حکام اور امن کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ محمد ذوالقرنین ڈی سی سیالکوٹ، ریسکیو 1122 اور تنظیم شہری دفاع کے جوان بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین سے مرکزی امام بارگاہ کے منتظمین کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بہترین سیکیورٹی اور انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔ ٹریفک پولیس متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ تمام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

  • نوری آباد: پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج،موٹر وے بند

    نوری آباد: پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج،موٹر وے بند

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) پولیس کی کارروائی کے خلاف گوٹھ قیصر جاکرو کے مکینوں کا احتجاج، ایم نائن موٹر وے بند

    تفصیل کے مطابق گوٹھ قیصر جاکرو کے مکینوں نے نوری آباد پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف آج ایم نائن موٹر وے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے حکم پر انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    مظاہرین کے مطابق، پولیس کی کارروائی کے دوران رسول بخش جاکرو، منور جاکرو سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زمین کے ایک معاملے پر ایس ایچ او مسلسل گوٹھ میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں پر تشدد کر رہا ہے۔

    مظاہرین نے ایم نائن موٹر وے کو بند کر دیا جس کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد جانے والی سارا ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

    بعد ازاں، ڈی ایس پی نوری آباد نے مظاہرین سے بات چیت کی جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

  • ٹھٹھہ:پولیس کی شاندار کارروائی، چھینی گئی کار برآمد

    ٹھٹھہ:پولیس کی شاندار کارروائی، چھینی گئی کار برآمد

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگار بلاول سموں): ٹھٹھہ پولیس نے ایک شاندار کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چھینی گئی ایک الٹس کورولا کار برآمد کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، کراچی سے ایک شہری محمد فواد فاروق سے گن پوائنٹ پر ایک الٹس کورولا کار نمبر BQG-727 چھینی گئی تھی جو کہ ٹھٹھہ کی طرف آرہی تھی۔ اس حوالے سے ٹھٹھہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ایس ڈی پی او ساکرو اور ایس ایچ او گھارو بمعہ اسٹاف نے بروقت ناکہ بندی کردی۔

    پولیس کی بروقت اور موثر ناکہ بندی کے نتیجے میں ملزمان نے پولیس کو پیچھا کرتے دیکھ کر پیر بخاری کے ڈی نالی پر چھینی ہوئی کار چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھینی ہوئی کار برآمد کرلی، اور کار کے مالک کے چھینے گئے دیگر دستاویزات بشمول شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد کر لئے۔

    پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • قصور :  تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا شدید زخمی

    قصور : تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا شدید زخمی

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) فیروزپور روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق منیر اپنی ماں صغراں بی بی کو موٹر سائیکل پر لے کر جا رہا تھا کہ کالی پل کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ شہر میں روزانہ حادثات ہوتے ہیں لیکن پولیس کوئی اہم اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ لوگوں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل فقیرئیے والا روڈ پر ایک جوان لڑکا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود ٹریفک پولیس سڑکوں پر نظر نہیں آتی اور اگر نظر آتی ہے تو صرف موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات چیک کرنے تک محدود رہتی ہے۔

  • خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، گرفتار ملزم سنجے کا یوٹرن،بیان سے مکر گیا

    خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، گرفتار ملزم سنجے کا یوٹرن،بیان سے مکر گیا

    بھارت،خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس کا ملزم سنجے رائے اپنے بیان سے پھر گیا ،خود کو بے قصور قرار دے دیا

    ملزم سنجے رائے کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا، اس سے قبل ملزم نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہے،قبل ازیں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا تا ہم بعد ازاں وہ اپنے مؤقف سے ہٹ گیا، سنجے کا کہنا تھا کہ اسکو اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے، وہ پہلے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد اپنے بیانات بدل رہا ہے۔ سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعہ کے دن سیمینار روم میں نہیں گیا تھا۔ پھر اس نے کہا کہ اس نے سیمینار روم میں کسی کو نہیں دیکھا۔ لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے بلوٹوتھ ہیڈسیٹ جائے وقوعہ سے کیسے ملے تو اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ وہ اپنے جسم پر کئی کھروچ کے نشانات کی وضاحت بھی نہیں کر سکا۔

    تحقیقات کے دوران حکام کو پتہ چلا کہ اسے فحش مواد دیکھنے کی عادت تھی،ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سنجے رائے سے 25 سوالات پوچھے گئے، اس نے کئی سوالات کے جوابات دیے ، کالج کے سابق پرنسپل کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان سے 20 سوالات پوچھے گئے تھے۔ ملزم سنجے رائے کا پولی گراف ٹیسٹ اتوار کی دوپہر تقریباً 12:40 بجے شروع ہوا،پولی گراف ٹیسٹ تین گھنٹے تک جاری رہا،

    دوسری طرف کلکتہ پولس کی ایس آئی ٹی 5 گاڑیوں میں ثبوت لے کر سی بی آئی کے دفتر پہنچی ہے، کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے گھر پر مسلسل تلاشی مہم چلارہی ہے، علاوہ ازیں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرینی ڈاکٹر زیادتی کیس کے گرفتار ملزم سنجے رائے کو جیل کے وی وی آئی پی وارڈ میں رکھا گیا ہے،ملزم تحقیقات کے لئے چھ ستمبر تک سی بی آئی کی تحویل میں ہے،ملزم کو پریزیڈنسی جیل اصلاحی گھر کے وی آئی پی وارڈمیں رکھا گیا ہے، تاہم انہیں سابق وزراء پرتھا چٹرجی اور جیوتی پریہ ملک جیسے معروف قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ پروفائل کیس ہے، اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر ملزم سنجے کو جیل کے عام علاقے یا دوسرے وارڈز میں رکھا جائے تو دیگر زیر حراست قیدیوں اور مجرموں کی طرف سے اس پر حملہ ہوسکتا ہےملزم سنجے نے اپنے سیل میں جانے کے بعد کچھ نہیں مانگا، وہ جیل کا معمول کا کھانا بھی کھا رہا تھا، ملزم کو سیل نمبر 21 میں رکھا گیا ہے۔

    کیس کی تحقیقات کے دوران کلکتہ پولیس نے 53 ضبط شدہ اشیاء سی بی آئی کے حوالے کردی ہیں، جن میں ڈیجیٹل شواہد بھی شامل تھے، اس کے علاوہ فون ٹاور کا ڈیٹا بھی شامل ہے جو سنجے رائے کو آر جی کار اسپتال کے سیمینار ہال میں ریپ اور قتل کے دوران موقع پر موجود ہونے کی تصدیق کرتا ہے،یہ اشیاء کیس کی تحقیقات کےلیے انتہائی اہم ہیں، جن کی فارنزک رپورٹس جلد متوقع ہیں، اہم شواہد میں 9 اگست کو ریاستی فارنزک سائنس ٹیم کی طرف سے جمع کیے گئے 40 نمونے شامل ہیں، جنہیں مقامی گواہوں، بشمول ڈاکٹروں کی موجودگی میں دستاویز کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، ملزم کے کپڑے، بائیک، ہیلمٹ اور سینڈل جیسی 9 اہم اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔

    کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

    خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم سنجے کی ساس کا داماد کو پھانسی دینے کا مطالبہ
    دوسری جانب ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے کی تحقیقات اور احتجاج کے دوران گرفتار ملزم سنجے رائے کی ساس درگا دیوی نے داماد کو سزائے موت دینے کی اپیل کر دی، میڈیا سے بات چیت کے دوران ملزم سنجے کی ساس کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرم میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سنجے یہ سب اکیلے نہیں کرسکتا ،سنجے اچھا آدمی نہیں ، اسے پھانسی دو یا جو کرنا ہے کرو، میں جرم کے بارے میں بات نہیں کروں گی، لیکن وہ اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا تھا۔”

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

  • قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادکی موت ہو گئی ہے

    ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہریوں کی موت ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے جوابی کاروائی بھی کی ہے،قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب دہشت گردوں نے قلات کے مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر لیویز فورس کی ایک موبائل پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، دہشت گردوں نے اچانک لیویز موبائل پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس اور لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےشہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،حملے میں 5 شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،

  • کندھ کوٹ: دکان پر حملے کے خلاف احتجاج،  انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ: دکان پر حملے کے خلاف احتجاج، انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )دکان پر حملے کے خلاف احتجاج، انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ کے گلشیر محلہ میں ایک دکان پر حملے کے خلاف متاثرین نے احتجاج کیا ہے۔ متاثرین محمد عظیم رند اور محمد حنیف رند نے الزام عائد کیا ہے کہ صبح کے وقت جب وہ اپنی دکان کھولنے گئے تو عبدالوہاب سبزوئی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ وہاں پہنچا اور انہوں نے دکان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    متاثرین کے مطابق، ملزم نے پہلے بھی ان کے بھائی سے جھگڑا کیا تھا اور اس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ متاثرین نے ایس ایس پی کشمور اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    ایس ایچ او اے سیکشن تھانہ کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کی ہیں۔

  • گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام

    تفصیل کے مطابق گوجرہ جنرل ہسپتال میں دو مختلف واقعات میں دو نومولود بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ محمد اکرام ولد غلام قادر اور شہزاد اختر ولد محمد علی کے ہاں پیدا ہونے والے بچے علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ دونوں خاندانوں کا موقف ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بچے جان سے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ مقامی پولیس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • قصور میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ: ایک ہلاک، ایک گرفتار

    قصور میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ: ایک ہلاک، ایک گرفتار

    قصور ،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو): تھانہ صدر قصور کے علاقے بائی پاس بھٹی ہسپتال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک شدید مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ملنے والی اطلاعات کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو کسی واردات کو انجام دے رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایگل اسکواڈ اور تھانہ صدر قصور کی موبائل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کا پولیس نے جواب دیا۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عدیل عرف عدیلو اور زخمی ڈاکو کی ندیم عرف دیمی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے اور قصور پولیس کے لیے انتہائی مطلوب تھے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کا رہائشی ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والا پرئمری سکول استاد مہراللہ ملک بازياب نہیں ہوا ہے جبکہ ڈاکوؤں نے تشدد والی ویڈیو وائرل کر دی ہے،ٹیچر کو تشدد والی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے جس میں استاد کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کیا جا رہا ہے اور ورثاسے 50 لاکھ تاوان طلب کیاگیا ہے

    ورثا کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں ہم اتنی رقم نہیں دےسکتے اللہ کے واسطے ہمارے بندے کو رہا کیا جائے ورثاء نے مزید اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ٹیچر کو بازیاب کیا جائے .