Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازی خان: 12 ربیع الاول کا جلوس امن و امان سے اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان: 12 ربیع الاول کا جلوس امن و امان سے اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواد اکبر)ڈیرہ غازی خان میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی نے بتایا ہے کہ وہ خود سمیت ایس ڈی پی او، ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز مرکزی جلوس میں موجود ہیں اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتی ہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس امن سے منعقد ہوا۔پولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت اعلیٰ پولیس افسران خود جلوس میں موجود رہے۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

    پولیس نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

  • ٹھٹھہ: گورنمنٹ گرلز کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

    ٹھٹھہ: گورنمنٹ گرلز کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) گورنمنٹ گرلز کالج ٹھٹھہ کی فرسٹ ائیر کی طالبہ نجمہ ملاح، جو کہ مکلی حیدری چوک کی رہائشی غریب مزدور کی بیٹی ہے، پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ نجمہ ملاح کی گمشدگی پر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، اور اس کے والدین پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

    نجمہ ملاح کے والد یوسف ملاح اور چچا رستم ملاح نے میڈیا کو بتایا کہ نجمہ پیر کے روز کالج گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ کالج کے اوقات مکمل ہونے کے بعد، جب ہم نے کالج کی پرنسپل سے رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایا کہ نجمہ کالج میں پڑھائی کے بعد روزانہ کی طرح گھر کے لئے نکل گئی تھی، اور اس کے بعد ہمیں اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    نجمہ ملاح کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو کالج سے اغوا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکلی نرسری کے رہائشی کچھ مشتبہ افراد، بشمول حمزہ لاشاری، اشفاق درس، اللہ بخش لاشاری، سومار لاشاری، گل محمد، نظیر، یعقوب اور دیگر افراد نے پری پلاننگ کے تحت نجمہ کو اغوا کیا ہے، کیونکہ ان افراد نے کچھ عرصہ قبل نجمہ کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    نجمہ کے والد یوسف ملاح نے کہا کہ وہ ایک غریب انسان ہیں اور ٹھیلا چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اور ان کی بیٹی کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، نجمہ کے ورثاء نے وزیر تعلیم سید سردار شاہ، ڈی سی ٹھٹھہ، اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے درخواست کی ہے کہ نجمہ کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

  • خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) لنڈیکوتل پولیس نے آئس اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایس ایچ او لنڈکوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے لنڈیکوتل بازار پسیدخیل اڈے میں کاروائی کی۔ اس دوران دو مشتبہ افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ملزمان کی شناخت یاسین ولد شاہ حسین سکنہ فاطمی خیل اور ظہور ولد شاہ زمان سکنہ پیروخیل لنڈیکوتل کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آئس اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک سے آئس اسمگل کرکے ملک کے دیگر حصوں کو سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

    ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب تک ان عناصر کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

  • طیفی بٹ بہنوئی قتل کیس، کس کے کہنے پر قتل کیا،شوٹر نے نام بتا دیا

    طیفی بٹ بہنوئی قتل کیس، کس کے کہنے پر قتل کیا،شوٹر نے نام بتا دیا

    طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں

    گرفتار ملزم نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ انہوں نے جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا،ڈی آئی جی عمران کشور نے کیس کی تفصیلات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ جاوید بٹ کے قتل کی ڈیل پانچ لاکھ نقد اور دو گھروں کے عوض ہوئی تھی،شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی تھی، عارف پتوکی کا رہائشی ہے جس کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی، عارف امیر مصعب کے پاس ملازم بھی رہ چکا ہے، پولیس نے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    عمران کشور کا کہنا تھا کہ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں امیر معصب سے رابطے میں تھے،جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اظہر واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم اظہر نے ہی جاوید بٹ پر گولیاں چلائی تھیں،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے، جاوید بٹ قتل کے لیے شوٹر اظہر نے باقاعدہ ریکی کی تھی، اظہر کے ساتھ ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاوید بٹ کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی تھیں جس میں کل شوٹرز دیکھے گئے تھے ،پولیس حکام کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کے لیے رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا۔فوٹیجز میں دیکھا گیا تھا کہ ہما بلاک میں جاوید بٹ کی رہائش گاہ کے باہر مین روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا، مقتول اہلیہ کے ساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کے ساتھ ریکی کرتے آیا، ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشے نے مقتول کی گاڑی روکی جبکہ موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کی، موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے شوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشے میں بیٹھا جبکہ پیچھے ہیلمٹ پہن کر بیٹھا شوٹر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوا.

    قبل ازیں جاوید بٹ کے قتل مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظر عام پرآیا جس میں امیر فتح کا کہنا تھا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں،جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں مجھے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا،طیفی بٹ ہم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کہ امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کرنا چاہتا ہے،ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی

    واضح رہے کہ لاہور تھانہ اچھرہ کی حدود میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے حمزہ بٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح،قیصر بٹ سمیت دو نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق سائل کی والدہ کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا،میری والدہ ہوش و حواس میں ہیں، نے سوا دو بجے کال کر کے مجھے سارے واقعہ کے بارے میں بتایا،سائل اپنے ملازم راحت کے ہمراہ موقع پر پہنچاسائل کی والدہ نے ملزمان کو دیکھا اور پہچان لیا،والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے سوار تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کی تھی،شوٹرز کی فائرنگ سے معروف طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل، بیوی زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد شوٹرز فرار ہو گئے، مرنے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا طیفی بٹ کا بہنوئی بتایا گیا ہے

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیپو کا بیٹا امیر بالاچ قتل ہوا تھا ،بالاج کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تحقیقات جاری ہیں، اور اس قتل کے پیچھے ممکنہ وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث سوتیلا بھائی گرفتار

    سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث سوتیلا بھائی گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم محمد علی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ایئر پورٹ سے گرفتارکیا گیا ہے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی جمشید عباس تارڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول شاہد اصغر کا سوتیلا بھائی تھا اور بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم محمد علی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کاکہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو شمالی چھاؤنی لاہور جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بھائی علی نے سب انسپکٹر شاہد اصغر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقتول متعدد تھانوں میں انچارج انوسٹی گیشن تعینات رہا تھا،ملزم پولیس آفیسر کا سوتیلہ بھائی تھا،پولیس حکام کے مطابق ملزم ریکارڈ تافتہ ہے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل، تینوں بچوں کی دودھ پینے کے بعد شدید الٹیاں آنا شروع ہوگئیں جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی

    تفصیلات کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقے میں آج شام تین بچوں کی شدید الٹیوں کی شکایت نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ لواحقین کے مطابق، بچوں نے گھر کے قریب دودھ کی دکان سے کچا دودھ خریدا تھا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

    بچوں کی حالت بگڑتے ہی فوری طور پر ریسکیو سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصلپور منتقل کیا۔ اسپتال میں تینوں بچوں کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

    متاثرہ بچوں میں شامل ہیں علی اکبر، ولد محمد فخر، عمر 3 سال اڈہ کٹرینہ، حاصلپور،علی حسین، ولد محمد فخر، عمر 10 ماہ،شائستہ بی بی، دختر حفیظ، عمر 7 ماہ

    دودھ میں کیا تھا جس نے تین بچوں کو بیمار کیا؟ حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا گیا کچا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بنا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی اور تحقیقات میں تاخیر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے دودھ میں ہاضمے سے متعلق بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں،عوام کچے دودھ کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف معیاری دودھ استعمال کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں پیر جان باجکانی کے قریب انڑ پل پر چولیانی اور ملک برادریوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس تشدد میں ملک برادری کے معزز شخص استاد رانو ملک اور ایک راہگیر عبد التقی کو قتل کر دیا گیا جبکہ رانو ملک کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

    دونوں برادریوں کے درمیان زمین کے مالکیت پر کافی عرصے سے اختلاف چلا آ رہا تھا۔ آج جب دونوں فریق اس جگہ پر آمنے سامنے آئے تو بات بگڑ گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی، چولیانی برادری نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ملک برادری پر حملہ کر دیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس واقعے کے وقت سے ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔

    پولیس کی غیر موجودگی اور فریقین کی جانب سے مسلسل فائرنگ سے علاقے میں مزید خونریزی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں اپنی جان و مال کا خطرہ ہوچکاہے۔

  • اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ مقامی سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو روزانہ شدید اوور لوڈڈ رکشوں میں سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق، رکشہ ڈرائیور بچوں کو اضافی سیٹوں پر بٹھانے کے ساتھ ساتھ اکثر انہیں رکشوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر بھی کھڑا کر دیتے ہیں، جس سے رکشوں میں اوور لوڈنگ کی حالت مزید ابتر ہو جاتی ہے۔ اس بدترین صورتِ حال کے باعث متعدد حادثات ہو چکے ہیں، لیکن مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

    مقامی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ شہریوں اور والدین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے حادثے کا امکان بڑھ جائے گا جو طلباء کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور ملوث رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ان کے مطابق، اگر جلد کوئی سنجیدہ کارروائی نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں سنگین حادثات اور نقصانات ہو سکتے ہیں۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر، ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    سنیپ چیکنگ کے دوران تمام موٹر سائیکلوں، رکشوں، مسافر وین، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔

    پولیس نے اپنے دائرہ کار میں سنیپ چیکنگ کو تیز کر دیا ہے، جس میں ایس ڈی پی اوز اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ چیکنگ کر رہے ہیں۔ شہر کے اہم علاقوں، خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد اور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔

    یہ سنیپ چیکنگ 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے اقدامات سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

  • گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے) تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، جس میں 9 سالہ بچے سہیل عرف شیرو کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مورخہ 3 ستمبر 2024 کو تھانہ صدر گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک 372 ج ب اضافی آبادی سے 9/10 سالہ بچہ سہیل عرف شیرو، 2 ستمبر 2024 سے غائب ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پر فوراً مقدمہ نمبر 1032/24 درج کیا گیا۔

    واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے 7 ستمبر 2024 کو بچے کی لاش فصل جوار کے کھیت سے برآمد کی، جس پر مقدمہ میں دفعہ 302 ت پ درج کیا گیا۔

    تفتیش کے دوران پولیس کو شواہد ملے کہ اسی گاؤں کے جاوید ولد اسلم قوم ملک کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جاوید کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی، جس میں اس نے 9 سالہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور بعد میں بچے کو راز افشاء ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے بچے کے گھر والوں کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔

    بچے کی گمشدگی اور لاش ملنے سے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، لیکن ملزم کی گرفتاری سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ اور شہریوں نے پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔