Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار

    سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ ساہیوال پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے احکامات پر تھانہ ساہیوال پولیس کا ایک اور کامیاب سرچ آپریشن، دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 05 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان میں ظل،صدام،اشرف، ابراہیم اور فرحان شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، 9mm پسٹل ، 02 پسٹل 30بور اور بھاری مقدار میں کارتوس و گولیاں برآمد

    گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزم صدام کو اشتہاری مجرم کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ انسداد جرائم کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیئے جا رہے ہیں ، جرائم کی بیخ کنی کے لیئے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں اور متحرک ہے ۔

    جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر افضل اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔

  • سرگودھا:ٹریفک پولیس کے شہر میں  ناجائزناکے اور چالان، غریب شہریوں کا جیناہوامحال

    سرگودھا:ٹریفک پولیس کے شہر میں ناجائزناکے اور چالان، غریب شہریوں کا جیناہوامحال

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کے ناجائز چالان کرکے غریب شہریوں کا جینامحال کردیا، شہریوں کا کہناہے کہ ٹریفک پولیس والے کبھی کسی امیر کو نہیں روکتے، انکا غصہ اور فرض صرف غریب کو چالان کر کے پورا ہوتا ہے،شہریوں کا ڈی پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سرگودھا روزانہ لاکھوں روپے کے چالان کرکے غریب شہریوں کا خون نچوڑنے میں مصروف عمل ھے ۔ شہری روٹی کے ایک ایک نوالہ کو ترس رہے ہیں اور ٹریفک پولیس نے نوری گیٹ، 47 اڈا، بس سٹینڈ اور جھال چکیاں سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں ناکے لگا رکھے ہیں ۔

    اہلکار سارا دن شہر کی سڑکیں بلاک کرکے غریب موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرکے بھاری جرمانے اور لفٹر موٹر سائیکل اور گاڑیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں اور فی موٹرسائیکل 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ، شہر میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکارلفٹر کے ذریعے بازاروں اور مارکیٹوں سے چوروں کی طرح موٹر سائیکل اٹھا کر لے جاتے ہیں اور موٹر سائیکل کا مالک پریشان حال بھاگا پھرتا ہے

    ٹریفک پولیس غریب کا خون نچوڑنے پر لگی ہے اور افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شہر یوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ غریب لوگ جرمانہ ادا نہیں کر سکتے اور وہ رونے لگ جاتے ہیں ۔ جو رویہ ٹریفک پولیس نے اختیار کر رکھا ہے ،

    روزانہ کی بنیاد پر غریب جو محنت مزدوری کر کے واپس گھر آ رہا ہوتا ہے اور اسے بھاری جرمانہ کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے

    شہریوں کا کہناہے کہ ٹریفک پولیس والے کبھی کسی امیر کو نہیں روکتے، انکا غصہ اور فرض صرف غریب کو چالان کر کے پورا ہوتا ہے۔ جو ہمارے ساتھ ظلم ہے، شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ کی کارروائیاں،ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ کی کارروائیاں،ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں تھانہ بھیرہ پولیس ان ایکشن ۔ ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن اور آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ حافظ نوید اکرم نے ایک ماہ کی تعیناتی کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کو واپس کر دی ۔

    عادل شہزاد ، ظہیر اور عدنان نامی ملزمان جوکہ سرعام ہوائی فائرنگ اور اقدام قتل میں ملوث تھے کو بروقت کارروائی کرتے ہوے گرفتار کیا گیا ۔

    اقدام قتل میں 2023 کے مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ مقدمات برخلاف مال میں مبلغ 59 لاکھ 80 ہزار روپے کے مال مویشی برآمد کیئے گئے ۔ موٹر وہیکل چوری میں کل مالیتی 43 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل و گاڑیاں برآمد کی گئیں ۔ 3 مقدمات راہزنی کے یکسو کرتے ہوئے ملزمان سے موٹر سائیکل اور نقدی کل مسروقہ تقریباً 5 لاکھ برآمد کیئے گئے ۔ اس کے علاوہ دو رکنی گینگ گرفتار کیا گیا ۔ جس سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا اور ملزمان کو جیل بند کروایا گیا ۔

    اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ ملزمان سے 2 رائفل 44 بور , 4 بندوق 12 بور , رپیٹر , 7 عدد پسٹل اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔ اشتہاری A کیٹگری کے دو ملزمان جبکہ B کیٹیگری کے 23 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے گئے ۔

    اسی طرح گینگ ریپ کے مقدمہ نمبر 549/24 بجرم 375A تھانہ بھیرہ میں مطلوب ملزمان محمد آصف وغیرہ 2 کس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے جیل بند کروایا گیا ۔

  • اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی رپورٹ) مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    پولیس کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے بٹورے۔

    پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنالی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مالک مکان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔تاہم ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

  • ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    ننکانہ صاحبباغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب شاہ کوٹ روڈ ینگسن آباد کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رات کی تاریکی کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا حادثہ کے نتیجہ میں 2 بچے جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار جائے حادثہ پر موجود ،حادثہ میں زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا

    ریسکیو عملہ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈیڈ باڈی ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیں، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ عبیرہ دختر ذوالفقار اور 4 سالہ احمد ولد ذوالفقار کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ ارحہ دختر ذوالفقار اور 45 سالہ ذوالفقار شامل ہیں.

  • گھوٹکی ڈاکوؤں کاحملہ 3 اہلکارشہید،ماچھکہ کچے میں پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مردار،SHOدل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گھوٹکی ڈاکوؤں کاحملہ 3 اہلکارشہید،ماچھکہ کچے میں پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مردار،SHOدل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے تھانہ ماچھکہ میں حفاظتی بند کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ میں4ڈاکو مارے گئے جبکہ ایس ایچ او مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہوگیا 1 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے پنجاب ماچھکہ تھانہ کچے کے علاقے میں حفاظتی بند کے قریب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کئے گئے شہری کی بازیابی کے لئے پنجاب پولیس ماچھکہ کچے میں پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شرگینگ کے چار ڈاکو مارے گئے جبکہ ایس ایچ او ماچھکہ رانا رمضان مقابلے دوران دلدل میں پھنس گئے گرمی اور حبس کی وجہ سے مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہوگئے اور پولیس اہلکار قیصر چٹھہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    آخری اطلاعات تک ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ جاری ہے ضلع رحیم یار خان بھر کی پولیس کی بھاری نفری کچے طلب کر لی گئی ہے ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوئوں کی شناخت ڈاکو صدیق شر، رکھو کوش، رانو شر کے نام سے ہوئی ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک نے کہا کہ ڈاکوئوں کے خاتمے تک ماچھکہ کچے میں آپریشن جاری رہے گا

    اُدھر گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 اہلکار شہید ہو گئے۔ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، شہید اہلکاروں میں عبدالسمیع سموں،عبدالحنان اور شفیق احمدگل شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئےجس کے بعد ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • اوچ شریف:بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو 20 ہزار روپے سے محروم کر دیا

    اوچ شریف:بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو 20 ہزار روپے سے محروم کر دیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نجی بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو بیس ہزار روپے سے محروم کر دیا، شکایت کرنے پر عملے نے دھکے دے کر بنک سے باہر نکال دیا،

    تفصیلات کے مطابق محلہ شمس کالونی اوچ شریف کے غریب محنت کش عبدالمجید ولد غازی خان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ میں ریڑھی وغیرہ لگا کر اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا ہوں، میرا اکاؤنٹ نمبری 0010119583540011 ABPAالائیڈ بنک اوچ گیلانی برانچ میں موجود ہے،

    عبدالمجید نے کہا کہ ان پڑھ ہونے کی وجہ سے سائل کا فوٹو اکاؤنٹ تھا اور بنک منیجر کے روبرو چیک پر انگوٹھا ثبت کرتا تھا، جس پر منیجر چیک تحریر کرتے، انہوں نے کہا کہ یکم نومبر 2023ء کو سائل نے جمع پونجی کر کے اپنے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کروائے تھے، اور اپنے علاج معالجہ کے لیے مختلف اوقات میں صرف 80 ہزار روپے کیش کروائے لیکن جب بنک سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے نکلوائے جا چکے ہیں، میرے ساتھ بنک والوں نے دھوکا کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو میں پانچ ہزار روپے کا چیک کیش کرانے کے لیے بنک گیا تو مجھے کہا گیا کہ اکاؤنٹ خالی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے شور و واویلہ پر بنک منیجر نے مجھے چیک بک لے کر آنے کا کہا، اور اسی وقت چیک بک کی دو خالی رسیدوں پر سرخ پنسل سے 15 دسمبر 2023 کو 15 ہزار اور 6 فروری 2024 کو پانچ ہزار روپے لکھ کر مجھے دھکے دے کر بنک سے نکال دیا، عبدالمجید نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • جامشورو: حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    جامشورو: حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    تفصیل کے مطابق ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والی لڑکی صغریٰ اور مٹیاری کے خالد حسین مری نے حیدرآباد کی عدالت میں شادی کرنے کے بعدشادی شدہ جوڑے نے سندھ پریس کلب کوٹری ایٹ جامشورو پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوبیاہتا لڑکی صغریٰ نے کہا کہ میں نے خالد حسین مری سے حیدرآباد کی عدالت میں نکاح کیا ہے جس کی اجازت اسلام اور پاکستان کا قانون دیتا ہے

    لڑکی نے کہاکہ میں اپنی رضا اورخوشی سے پسند کی شادی کی ہے مگر میرے بھائی آصف کھوکھر، امتیاز کھوکھر، چچا حاجی صاحب علی گل کھوکھر اور مرتضیٰ کھوکھر اور سوتیلےبھائی علی حسن اور رمضان کھوکھر جان کے دشمن بن بیٹھے ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے

    لڑکی نے آئی جی سندھ اور اعلیٰ افسران سےاپیل کرتے ہوئے کہاکہ کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ تاکہ ہم اپنی زندگی بلاخوف وخطر سکون سے بسر کر سکیں.

  • ہاسٹلز میں وارداتیں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ہاسٹلز میں وارداتیں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    مختلف ہاسٹلز میں وارداتیں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    چوکی صوےاصل پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گروہ گرفتار کیا گیا،گروہ کو خفیہ اطلاع پر صفہ یونیورسٹی کے قریب نجی ہوسٹل سے گرفتار کیا ،ملزمان شہر کے مختلف ہوسٹلز میں رہائش اختیار کرتے ، ہوسٹل کے دیگر کرائے داروں کی ریکی کرتے اور مختلف اشیاء چرا کر رفوچکر ہو جاتے تھے ،ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، 3 موبائلز، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ملزمان سے 30 ہزار نقدی اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے،ملزم غلام عباس ضلع قصور جبکہ کاشف لاہور کینٹ کا رہائشی ہے، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سپیشل ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں،

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • ساتویں کلاس کے طالب علم سے اوباش کی بدفعلی،بنائی برہنہ ویڈیو

    ساتویں کلاس کے طالب علم سے اوباش کی بدفعلی،بنائی برہنہ ویڈیو

    راولپنڈی, تھانہ ویسٹریج کی حدود میں ساتویں کلاس کے طالبعلم سے زیادتی،
    تھانہ ویسٹریج کو ساتویں کلاس کے بچے کی ماں نے درخواست دی کہ میرا بیٹا نعمان جس کی عمر تیراسال ہے گزشتہ روز میرے بیٹے کے موبائل پر میسج اور نازیبا تصویریں موصول ہوئیں جس بارے میں نے اپنے بیٹے سے دریافت کیا کہ یہ میسج کون بھیج رہاہےاور یہ کیا معاملہ ہےتو میرے بیٹے نے بتایاملک حسنین ولد ملک محمد اعظم گزشتہ اتوار مجھے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی اور ننگی وڈیو بنائی اور ملک حسنین نامی ملزم نے دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ میں تمہاری وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے تمہاری زندگی برباد کر دوں گا اور تمہارے گھر والوں کا جینا حرام کردوں گا

    نعمان کی والدہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ حسنین نامی ملزم نے میرے معصوم بیٹے کو ورغلا کر زیادتی کی اور نازبیا وڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ ویسٹریج پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہےاور ملزم کے خلاف سردست صورت جرم 506 /292A/367A/376!!!/376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟