Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

    سلیم عباس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    پولیس اہلکاروں سمیت تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔

  • قصور:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار

    قصور:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار،پوری فیملی کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز باغی ٹی وی پر خبر شائع ہوئی جس پر ڈی پی او قصور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سفاک شخص کی فوری گرفتاری کے احکامات دئے جس پر تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے گاؤں برج میں فائرنگ سے گاؤں کے رہائشی کو زخمی کرنیوالے وحشی ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت مبین عرف مبینی سکنہ الہ آباد تحصیل چونیاں کے نام سے ہوئی ہے

    ملزم نے پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں اور دو مرتبہ نوجوان کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم مبین اپنے تایا زاد پر فائرنگ کر رہا تھا،ملزم کا تایا زاد بھائی گاؤں برج کا رہائشی ہے جس کا نام سیف اللہ ہے جو کہ اس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہے اور زیر علاج ہے
    یہ بھی پڑھیں
    قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    سفاک ملزم نے سیف اللہ کی ٹانگوں میں 8 گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا ،22 جولائی کو ہونے والے اس وقوعہ پر فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا مرکزی ملزم ملزم مبین مفرور تھا،گرفتار ملزم کا اپنے تایا زاد سیف اللہ وغیرہ کیساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا

    پولیس نے سیف اللہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،اب تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے

  • ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سلنڈر دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں

    سلنڈر دھماکہ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک ہوٹل میں پیش آیا ،سلنڈر دھماکے میں بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو میئو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،پولیس حکام کے مطابق موچی گیٹ کے ہوٹل میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل، دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیص، 6 سالہ محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • ضلع خیبر،پولیس ناکے پر دہشتگردانہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    ضلع خیبر،پولیس ناکے پر دہشتگردانہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ہیں

    ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر عالم زیب سمیت ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے،حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے اور بعد ازاں ایک اور اہلکار شیر عالم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

  • گوجرانوالہ: لڑکی  مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک  دی گئی

    گوجرانوالہ: لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک دی گئی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) م لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد گیسٹ ہاؤس کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتارکر لیاہے

    پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کی گوجرانوالہ کے لڑکے سے دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے کےلیے بلایا تھا جہاں ملزم اوراس کے دو ساتھیوں نے لڑکی کو نشہ آورمشروب پلاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا مزید کہنا ہے کہ لڑکیہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالات تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش کےدوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد تیسری منزل سے گرایا گیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے

    لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’دھمکی دی تو ملزمان نے چھت سے نیچے گرا دیا۔

  • گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن  دوسرے روز بھی جاری رہا

    گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں اوراغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی تیزی اور کامیابی سے جاری رہا،

    پولیس ترجان کے مطابق پولیس کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ آج کے آپریشن میں شر گینگ کے 02 ڈکیت زخمی ہوئے ہیں

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ خود آپریشن میں فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی قیادت میں رینجرز کے میجر اسد صاحب و دیگر افسران و جوان بھی پولیس کے ساتھ ہیں

    آپریشن کے سلسلے میں ڈی ایس پی رونتی حافظ عبدالقادر چاچڑ ،ایس ایچ او خانپور مہر محمد مٹھل کھکھرانی، ایس ایچ او میر پور ماتھیلو محمد قابل بھیو،ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو بھی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں و جدید اسلحہ سمیت کچہ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری اور جدید اسلحہ کے ساتھ رونتی کچہ کے علاقے میں ڈاکو رحب شر اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آپریشن جاری ہے

  • پولیس اور وکیل کا لباس پہن کر لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

    پولیس اور وکیل کا لباس پہن کر لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

    سی ایم پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ،شاہدرہ ٹاؤن اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کے لیے ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا بروقت ریسپانس ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا،ملزم نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے لیے اسلحہ کا استعمال کیا،لڑکی کی جانب سے ملزم شہباز کی فوری ویڈیو بنائی گئی،ملزم نے ویڈیو بنانے پر لڑکی سے موبائل چھین لیا،شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم سے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم شہباز علاقہ میں سر عام فائرنگ کرتا اور ویڈیو بنا کر وائرل کرتا ،ملزم معصوم شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے پولیس اور وکلاء کا یونیفارم استعمال کرتا ،ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایس پی سٹی نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ،

  • ننکانہ: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار

    ننکانہ: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار،کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کرواتے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سعد عزیز کا سخت ایکشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تین پولیس کانسٹیبل گرفتار پولیس کنسٹیبلان محمد آصف، وقاص اور اللہ وسایا کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ میں مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے

    کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کی سہولت پہنچانے کے جرم میں آلہ کار بنے ،کنسٹیبلان کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

    گرفتار کنسٹیبلان کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی جس میں یہ گنہگار قرار پائے گئے

    ڈی پی او صاعد عزیز نے کہاکہ محکمہ کا وقار مجروح کرنے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، کچہریوں اور زیر حراست قیدیوں کی سیکیورٹی انتہائی حساس اور اہم ذمہ داری ہے ،طمع نفسانی کی خاطر محکمہ کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس آفیشلز ناقابل معافی ہیں

  • ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    جعلی کولڈڈرنکس کی فروخت کا منصوبہ ناکام ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مین بازار موڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ2499لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس ضبط، گودام بند،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی. ڈی جی فوڈ اتھارٹی

    ٹیسٹ میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم اور معیار کے منافی پائی گئی ،انتہائی لازم خرید ریکارڈ عدم موجود، گودام میں ٹوٹے گندے فرش پر بوتلیں رکھی پائی گئیں ، گودام میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی ،مضر صحت کولڈ ڈرنکس ننکانہ شہر میں چھوٹی دکانوں اور ہوٹلز پر فروخت کی جانی تھی

    ملاوٹی کولڈ ڈرنکس کا بے دریغ استعمال شوگر، گردوں اور معدہ کے انفیکشن میں مبتلا کرتا ہےجعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے باز رہیں، مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےشہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں،

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء استعمال کریں اپنے ارد گرد موجود جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع 1223 پر دیں

  • قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل
    ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ،دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں،ڈی پی او قصور سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے علاقے برج کلاں کے رہائشی سیف اللہ اور اسکے اہلخانہ کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے جس پر اہلخانہ نے ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

    ملزمان مبین وغیرہ نے دو مرتبہ قتل کی نیت سے سیف اللہ اور اسکی فیملی پر حملہ کیا ہے جس کی ایف آئی آر درج ہو چکی لیکن پھر بھی فون کالز پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ساری فیملی کو قتل کر دیا جائے گا

    وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبین نے پستول سے سیدھے فائر مارے ہیں

    بعض اوقات اس قدر شدید فائرنگ ہوتی ہے کہ علاقہ برج کلاں میں خوف پھیل جاتا ہے ،عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی ڈی پی او سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے.