Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی،پابندی کا فائدہ دکانداروں کو،شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے پلاسٹک بیگز کے مضر ماحولیات اثرات کے پیش نظر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر 5 جون 2024 سے مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے

    ایک مرتبہ استعمال ہونے والی اشیاء جیسا کہ پلاسٹک کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹس، ڈسپوزیبل گلاس، فوڈ بکس، پلاسٹک اسٹیکرز، پلاسٹک جھنڈے، پلاسٹک بینرز جو کہ 80 مائیکرو وزن سے کم ہو اور وہ پلاسٹک بیگز جس کی موٹائی 75 مائیکرو زون سے کم ہو ان کے استعمال اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے

    اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کی ماری عوام پر دکاندار حضرات نے شاپر بیگز کا خرچ بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے،خریدی گئی چیزوں پر پہلے سے ٹیکس دینے والی عوام اب شاپر بیگز کے پیسے دکاندار کو الگ سے دیتی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ دکانداروں کو پابند کرے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت لوگوں سے وصول نا کریں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار الگ سے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے.

  • اڈیالہ جیل،کار سوار نے گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی

    اڈیالہ جیل،کار سوار نے گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ کے ساتھ ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی، پولیس نے کارسوار کو حراست میں لے لیا

    واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، ایک کار سوار نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر گاڑی ٹکرا دی، پولیس حکام کے مطابق کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے، ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے،

    اڈیالہ جیل کےگیٹ کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے کے خلاف مقدمہ درج
    واقعہ کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج مقدمےکے مطابق کار میں سوار شخص کو جیل عملے کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، ملزم نے جیل عملے پر گاڑی چڑھانے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، ملزم مبشر حسین نے گاڑی کی ٹکر سے چوکی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا، ملزم نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر جرم کا ارتکاب کیا ہے،گاڑی کی ٹکر سے بیریئر، مرکزی گیٹ اور چوکی گیٹ کو نقصان پہنچا،ملزم مبشر حسین اور زیرِ استعمال گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشریٰ بی بی بھی قید ہیں، جیل کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

  • اوکاڑہ:رینالہ خورد،تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی،  نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اوکاڑہ:رینالہ خورد،تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )رینالہ خورد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل کو چید پیسوں کے عوض منشیات جیسی لعنت میں مبتلا کرنے والے گروہ کا رکن پولیس صدر رینالہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی برآمد ہونے والی منشیات میں 13 کلو گرام چرس 51 سو گرام افیون اور 1200 سو گرام آئس شامل ہے

    ملزم عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے مکروہ دھندہ کامیابی سے چلا رہا تھا اے ایس پی رینالہ عدنان گل اور ایس ایچ او صدر رینالہ پولیس ملک ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے

    اور اس بات کا کھوج لگایا جا رہا ہے ملزم کن کن افراد کو منشیات سپلائی کرتا تھا اور ملزم کے پیچھے کون افراد ہیں جو ملزم کو سپلائی کرتے تھے ہم بہت جلد اس سارے نیٹ ورک کو بے نقاب کریں گے

  • گوجرانوالہ:شہریوں کی غیرقانونی حراست پرSHO ،سب انسپکٹراور ASI کیخلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ:شہریوں کی غیرقانونی حراست پرSHO ،سب انسپکٹراور ASI کیخلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)شہریوں کی غیرقانونی حراست پرSHO، سب انسپکٹراور ASI کیخلاف مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے چوری کے مقدمہ میں شہریوں کو بغیر گرفتاری چوکی میں گرفتار کر رکھا تھا ، متاثرین نے عدالت سے رجوع کیا ہوا تھا اور بیلف نے کامیاب کارروائی کرنے ہوئے ناجائز پولیس چوکی میں مبحوس شہریوں کوبازیاب کروایا،

    عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر عباس ، اے ایس آئی قمر شہزاد اور رضوان ورک پر مقدمہ اندراج کر لیا گیا ہے،اس طرح پولیس کے بااختیار شیرافسران کو شہروں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا مہنگا پڑ گیا .

  • کندھ کوٹ:دیرینہ دشمنی پر زخمی شخص دم توڑ گیا,ورثاء کا لاش سمیت روڈ پر دھرنا

    کندھ کوٹ:دیرینہ دشمنی پر زخمی شخص دم توڑ گیا,ورثاء کا لاش سمیت روڈ پر دھرنا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) ایک ہفتہ قبل کوکاری نندوانی اور جعفری برادری کے درمیان جگھڑے کے دوران زخمی ہونے والے 5 افراد میں سےجعفری برادری کے زخمی اللہ داد جعفری سکھر کے ہسپتال میں دم توڑ گئے

    متاثرین نے ٹھل کندھ کوٹ انڈس ہائی وے روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا ،دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت بند اورمسافروں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔
    جعفری برادری کے افراد کاکہناتھا کہ نندوانی برادری ہمیں بھتہ وصول کرنا چاہتے ہیں ،ملزمان کے فائرنگ سے اب تک ہمارے تیں افراد قتل ہو چکے ہیں اورپولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے،

    پولیس نے کامیاب مذکرات کر کے دھرنا ختم کرایا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی

    جبکہ دونوں گروپوں کے جگھڑے کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی جن میں ایک کا تعلق نندوانی کوکاری اور 3 کا تعلق جعفری برادری سے ہے

    دوسری جانب دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے دونوں گروپ اپنے دفاع کے لیے مورچہ زن ہیں، دونوں گروپوں میں ہونے والی کشیدگی پر علاقہ مکین ڈرخوف اور پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ،شہری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملہ پر فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • علی پور:زمین کاتنازعہ،نوجوان کو درخت سے باندھ کر ،پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی،نوجوان دم توڑگیا

    علی پور:زمین کاتنازعہ،نوجوان کو درخت سے باندھ کر ،پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی،نوجوان دم توڑگیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )علی پور میں زمین کاتنازعہ،نوجوان کو درخت سے باندھ کر ،پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی،نوجوان دم توڑگیا
    تفصیل کے مطابق اراضی کا تنازعہ،چار افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو درخت سے باندھ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،نشتر ہسپتال ملتان لیجاتے راستہ میں دم توڑ گیا ملزمان کی عدم گرفتاری پر وارثان کا احتجاج ،مقدمہ درج،

    گذشتہ روز موضع مٹھن والی کی بستی جمن والی کے بشیر جتوئی دوائی لیکر دھوڑ کوٹ سے دو بجے گھر پہنچا،دیکھا درخت سےاس کا بھتیجا احسان جتوئی بندھا ہوا چیخ وپکار کر رہا تھا،اسے پورے جسم پر آگ لگی ہوئی تھی،دیگر رشتہ داروں کی مدد سے آزاد کرایا،آگ بجھائی گئی اور نوجوان بری طرح جھلس چکا تھا،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور لےجایا گیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،

    روہیلانوالی کے نزدیک احسان جتوئی زندگی کی بازی ہار گیا،مرنے سے قبل پولیس کو احسان جتوئی نے بیان میں بتایا کہ اسے مسمیان اللہ بچایا،رشید،بابر،یوسف جتوئی نے باندھ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی،قبل ازیں ملزمان قتل کی دھمکیاں دے چکے تھے،

    وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا گیا ،پولیس تھانہ سیت پور نے ملزمان کے خلاف بشیر جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،تاہم تاحال پولیس نے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی.

  • گوجرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق

    گوجرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نامعلوم افراد نے کھیتو ں کو پانی لگا کر واپس آتے ہو ئے زمیندار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کاعمر حیات اپنے کھیتوں کو پانی لگا کرموٹر سائیکل پر سوار واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہو رمنتقل کیااور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس زیرحراست ملزمان کو برآمد گی کیلئے لے جارہی تھی۔آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیرحراست ملزمان کوچھڑانے کی کوشش کرتے ہو ئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ زیرحراست ملزمان عالم شیراور فیاض سکنہ تحصیل دیپالپورضلع اوکاڑہ کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ سمندری روڈ کے چک نمبر367ج ب جلیانوالہ قبرستان کے قریب دوموٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح ملزمان آگئے اورآتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اورزیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی، حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان شدید زخمی ہو گئے جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے۔جبکہ حملہ آور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔

    وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچے اورہلاک شدگان کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاپولیس نے فرارہو نے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ہلاک ہو نے والے ملزمان ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں ریکارڈ یافتہ اورمختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب بیان کئے جاتے ہیں۔

  • ڈسکہ: چورکی خلائی مخلوق کے روپ میں چوری کی واردات ،16 لاکھ روپےاور قیمتی سامان لے اُڑا

    ڈسکہ: چورکی خلائی مخلوق کے روپ میں چوری کی واردات ،16 لاکھ روپےاور قیمتی سامان لے اُڑا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)ڈسکہ میں سیانہ چور سی سی ٹی وی سے بچنے کیلئے خلائی مخلوق کا روپ دھار کر آگیا ایک لاکھ روپے اور قیمتی سامان لے گیا

    ڈسکہ شہر میں چور نے شناخت چھپانے کے لےا کیلئے ہی سر چہرے اور پورے جسم پر سفید شاپنگ بیگ لپیٹ کر چوری کی واردات کی نامعلوم چور خان بابا فلیکس اینڈ پرنٹرز سے سولہ لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گیا

    باغی ٹی وی نے خلائی مخلوق بنے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھ جا سکتا ہے چور نے اپنے پورے جسم میں شاپنگ بیگ لپیٹ رکھے ہیں.

  • خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونے والی واردات چند گھنٹوں میں ٹریس کر لی گئی

    پولیس ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 12ملزمان گرفتار کر لیے ، ملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر،ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابر علی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں،خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جارہی ہے، ڈرامہ نگار کی درخواست پر اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان خلیل الرحمٰن قمر کو اغواء کرکے 1کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزمان کو وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں ، وائرلیس سیٹ،جدید رائفلیں، پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی

    ڈاکٹر نے دھوپ میں جانے سے منع کیا تھا اس لیے رات کو گیا تھا ،خلیل الرحمان قمر
    اس موقع پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں بیمار ہوں، مجھے ڈاکٹر نے دھوپ پر جانے سے منع کیا ہے، اس لئے رات کو ملاقاتیں کرتا ہوںَ اس میں پھر جینڈ ر کی کوئی بات نہیں ہوتی، چار بج کر چالیس منٹ پر صبح صادق ہوتی ہے،میں وہاں پہنچتا ہوں، اندر داخل ہوتا ہوں ابھی بیٹھا ہی ہوں کہ وہ لوگ پہنچ گئے، اگلے 15 منٹ بعد انہوں نے موبائل، پرس، نقدی، گاڑی کی چابی سب لے لیا، 2 لاکھ 87 ہزار انہوں نے نکلوایا، اسکے بعد مجھ سے ایک کروڑ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پار کر دینے کا حکم ہے، مجھے ڈرایا گیاکہ تم اتنے بڑے آدمی ہو دل نہیں کرتا کہ مار دیں، ایک بندے کا نام ہیکر رکھا ہوا تھا وہ مجھے کہہ رہا تھا پیسے دے دو جان بچ جائے گی، ایک فون آیا تو کہتے ہیں اسے پار کردو، مجھے کہتے ہیں موت سے ڈر نہیں لگتا میں نے کہا کہ موت پر یقین ہے، پھر میں نے کہا کہ دوست سے بات کر کے کچھ ارینج کرتا ہوں میں نےد وست سے بات کی، انہوں نے کہا کہ دس لاکھ کا ہم نے کیا کرنا ہے، 20 لاکھ تو ہمیں ریکی پر لگ گیا،ساڑھے چھ بجے مجھے گاڑی پر بٹھایا، آنکھوں پر پٹی باندھی، ایک جگہ پہنچے وہاں‌جا کر انہوں نے گاڑیاں روکیں، مجھے نیچے اتارا،پھر مجھے ایک اور جگہ لے گئے جہاں‌تین گھنٹے مجھ پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا