Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خوشاب :تھانہ قائدآباد پولیس دو ہفتے گذرنے کے باوجود نوجوان کےقتل ملزمان گرفتار نہ کرسکی

    خوشاب :تھانہ قائدآباد پولیس دو ہفتے گذرنے کے باوجود نوجوان کےقتل ملزمان گرفتار نہ کرسکی

    خوشاب،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ قائدآباد کی حدود اوکھلی موہلہ میں نوجوان کے قتل کا معاملہ ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار نہ کر سکی ۔ آر پی او سرگودھا اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ قائدآباد کے علاقہ اوکھلی موہلہ میں دوہفتے قبل کھگلی کے رہائشی رئیس شلولی نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ قائدآباد پولیس نے دو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی تھانہ قائدآباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ۔ جو متعلقہ ایس ایچ او کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول بارے متاثرین نے ڈی پی او خوشاب کو بھی آگاہ کیا ، جس کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔

    ذرائع کے مطابق متاثرین کو آئے روز تھانہ کے چکر لگوا کر زبانی تسلیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان بچے کو قتل ہوئے 13 دن گزر گئے ۔ لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پا رہی ۔ ہم انصاف کی تلاش میں دربدر گھومنے پر مجبور ہو چکے ھیں ۔

    ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہےکہ علاقہ کی بااثر شخصیات ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہیں ۔ جس کی وجہ سے پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ میڈیا و سوشل میڈیا پر ہائیلائیٹ ہونے کے بعد بھی ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین سے وڈیو بیان حاصل کر کے افسران کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

    ایس ایچ او ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو ہی خاموش کروا رہا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار نہ کرنا اور متاثرین کو خاموش کروانے کی ہر کوشش کرنا ایس ایچ او کی اعلی کارکردگی ہے۔ متاثرین نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم , آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد

    گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی )جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد،ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کے معاملے میں گذشتہ روز سی ایم پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کےگھر آمد۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی اور اسکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے جب کسی عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں عورت کے معاملات میں رواداری صفر ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ایم پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عورت ہماری ریڈ لائن ہے۔چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

    لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ہمارا ویژن پنجاب کی تمام بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اگر ایسے ملزمان کو سخت سزا نہ دی گئی تو ہماری بچیاں جنسی تشدد سے محفوظ نہیں رہ سکتی۔

  • منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س ( افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کا غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری،

    اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل منڈی بہاوالدین میں پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور غیر قانونی طور پر ڈی کینٹنگ کر کے گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ تمام سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز کا پٹرول فروخت کرنا اور گاڑیوں میں ڈی کینٹنگ قانونی جرم ہے، جس کی کسی بھی طور پر اجازت نہ دی جائے گی۔

    حکومتی ہدایت پر غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ کر کے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔

    روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی اور وزن بھی پورا پایا گیا۔

  • میہڑ:کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ  کر تشدد کامعاملہ ،ظالم وڈیرہ گرفتار

    میہڑ:کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کامعاملہ ،ظالم وڈیرہ گرفتار

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کامعاملہ ،وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا نوٹس ظالم وڈیرہ گرفتار کرلیاگیا

    کراچی سے وزیرڈاخلہ سندھ کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میہڑ کے گاؤںلیاقت علی جتوئی میں صرف تین کھجوریں کھانے پر بچے کو زنجیروں سے باندھنے کا معاملہ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی دادو سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ غیر انسانی سلوک میں ملوث کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔بچے اور اسکے والدین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات سے آگاھ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں
    میہڑ: رائس مل مالک نے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ دیااور تشدد ویڈیو وائرل

    یاد رہےکہ میہڑ کے علاقہ حاجن شاہ کالونی میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہےعلاقہ کے مل مالک بااثر مولوی عبدالواب جتوئی نے ظلم کی انتہاکرتے ہوئے 8 سالہ معصوم بچے مظفر علی لاشاری کو کھجور کے درخت سے کھجوریں اتارنے کے الزام پر معصوم بچے کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کوکس طرح بے دردی سے بانس کے ڈنڈے سے ماراجارہاہےجوکہ تشدد کے باعث بیہوشی کی حالت میں والدین کو ملا تھا

  • سیالکوٹ:زیرحراست ملزم کوچھڑاکرفرار ہونے کی کوشش،ایک ملزم ہلاک،  3فرار

    سیالکوٹ:زیرحراست ملزم کوچھڑاکرفرار ہونے کی کوشش،ایک ملزم ہلاک، 3فرار

    سیالکوٹباغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں 4 نامعلوم ملزمان کی زیر حراست ملزم کو چھڑا کر فرار ہونے کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق موبائل تھانہ نیکا پورہ قتل اور زنا بالجبر جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم قیصر محمود کو طبیعت خراب ہونے پر بعد علاج معالجہ سول ہسپتال سے واپس لے کر آ رہے تھے جو اوور ہیڈ برج کے نیچے پہنچے تو 4 کس نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روک کر ملزم قیصر کو پولیس کی حراست سے چھڑوا کر اور سرکاری گاڑی کی چابی اور رائفل کی میگزین لے کر فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

    مخبر خاص نے اطلاع دی کہ 4 کس ملزمان جنہوں نے ملزم قیصر کو پولیس کی حراست سے چھڑوایا تھا فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اطلاع پا کر جب پولیس جلال پورہ پل پہنچی تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جن کو باآواز بلند فائرنگ نہ کرنے اور ملزم قیصر کو حوالے پولیس کرنے کو کہا لیکن ملزمان پولیس کی جانب مسلسل فائرنگ کرتے رہے جو کہ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کیے۔

    فائرنگ رکنے پر آگے جاکر دیکھاتو ملزم قیصر مضروبی حالت میں پڑا ہوا تھا جس کے علاج معالجے کے لئے ریسکیو 1122 کو کال کی گئی جو ریسکیو کے آنے سے پہلے ہی ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

  • اوکاڑہ: تھانہ صدر  میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے

    اوکاڑہ: تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر، اور سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی آفیسرز اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے،

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کہا اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا

    اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے،

  • اوکاڑہ :پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

    اوکاڑہ :پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو فرار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس مقابلہ تھانہ گوگیرہ کی حدود 34 جی ڈی قبرستان کے پا س ہوا،تین مسلح ڈاکووں نے دھوتہ پل کے نزدیک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی

    گشت پر مامور پولیس نے جھکڑ چوک خطرناک موڑ روڈ پر مشکوک جان کر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا،جس پر ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی

    پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا
    ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکو کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی

    خطرناک زخمی ڈاکو ابتدائی تفتیش میں 30 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا ،زخمی ڈاکو راہزنی کی وارداتوں میں اشتہاری ہے جو پاکپتن ، لاہور کی پولیس کو بھی مطلوب تھا

    ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، آئی ڈی کارڈ ، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ،فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

    فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل ،خطرناک زخمی ڈاکووں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • میہڑ: رائس مل مالک نے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ دیااور تشدد ویڈیو وائرل

    میہڑ: رائس مل مالک نے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ دیااور تشدد ویڈیو وائرل

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)رائس مل مالک نے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ دیااور تشدد ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق حاجن شاہ کالونی میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہےعلاقہ کے مل مالک بااثر مولوی عبدالواب جتوئی نے ظلم کی انتہاکرتے ہوئے 8 سالہ معصوم بچے مظفر علی لاشاری کو کھجور کے درخت سے کھجوریں اتارنے کے الزام پر معصوم بچے کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،معصوم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کوکس طرح بے دردی سے بانس کے ڈنڈے سے ماراجارہاہے

    معصوم بچے کے والد شوکت لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بااثر وڈیرے رائس مل مالک عبدالوہاب جتوئی نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میرے 8 سالہ معصوم بچے کو رائس مل کے اندر رسیوں سے باندھ کر سخت تشدد کا نشانہ بنایا ہے

    جوکہ تشدد کے باعث بیہوش حالت میں ہمیں ملا ہے انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدآباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث وڈیرے کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے اور ہمیں تحفظ بھی دیا جائے.

  • بیوی اور بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    بیوی اور بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور الفلاح ٹاؤن کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ہے

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،انچارج اور ڈیوٹی افسر موقع پر ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں، ملزم محبت خان جس نے اپنی بیوی شہناز بی بی اور بیٹی ثمیہ عمر 18 سال دونوں کو چھریوں سے وار کر کے غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے ملزم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ،

    ترجمان ڈولفن کے مطابق بیٹی اور بیوی کو بے دردی سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم کو الفلاح ٹاؤن میں دوہرے قتل کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ڈولفن ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ڈولفن نے مقامی پولیس کے ہمراہ قاتل محبت خان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ملزم نے خنجر کے وار سے بیٹی اور بیوی کو قتل کیا۔قتل ہونیوالوں میں 45 سالہ شہناز،18 سالہ سمیہ شامل ہیں،اعلی افسران،فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،مزید تفتیش جاری ہے

  • اوچ شریف:نواحی قبرستان کاتقدس پامال،آوارہ جانوروں کے علاوہ لوگوں نے جانورباندھ دیئے،قبریں مسمار

    اوچ شریف:نواحی قبرستان کاتقدس پامال،آوارہ جانوروں کے علاوہ لوگوں نے جانورباندھ دیئے،قبریں مسمار

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان ) اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال کے لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا قبریں مسمار ہونے لگی جانوروں کے فضلے سے تعفن پھیل گیا اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال قبرستان کا تقدس پامال لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا ہے قبرستان میں لوگوں نے پالتو جانور اور گدھے باندھ دیئے ہیں جس سے قبروں کے پاس گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

    رات بھر گدھے اور دوسرے آوارہ جانور قبرستان کا تقدس پامال کرتے رہتے ہیں جس سے متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں، قبرستان میں مردے دفنانے کی بجائے گدھے اور جانور باندھ کر قبرستان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، قبرستان کی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانور اور نشیئوں کے اڈے بن گئے ہیں

    گزشتہ روز باغی ٹی وی کے نمائندے نے اطلاعات پر قبرستان دربار حضرت زندہ لال کا سروے کیا تو وہاں پر جانور اور گدھے باندھے پائے گئے اور جانور قبرستان میں چر رہے تھےقبرستان کی حالت زار انتہائی درگوں ہے ہر طرف خود رو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں جو جانوروں کے چارے کا کام کرتی ہے

    قبرستان میں روشنی کے انتظامات نہ ہونےکا فائدہ اٹھا کر نشئی لوگوں کا مسکن اور جانوروں کا باڑا بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ،چیئرمین بلدیہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے، فوری کارروائی کا حکم جاری کریں اور قبرستان کا تقدس بحال کروائیں

    گدھے اور جانور باندھنے والے لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دوبارہ ایسی مزموم حرکت نہ کر سکے.