Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی:مین بازار میں ڈاکوؤں کی خواتین کیساتھ  ملکر موبائل فون کی دکان میں لوٹ مار

    تنگوانی:مین بازار میں ڈاکوؤں کی خواتین کیساتھ ملکر موبائل فون کی دکان میں لوٹ مار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )شہر کے بیچ بازار میں ڈاکوؤں نے موبائل مارکیٹ کی دکان کو لوٹا اور پولیس نے کچھ بھی نہیں کیا
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے مصروف ترین بازار موبائل مارکیٹ میں ڈاکو ؤں نےعورتوں کے ساتھ مل کر موبائل فون کی دکان کو لوٹ لیا جب کہ پولیس تماشہ دیکھتی رہی

    اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات کارو کاری کے تنازع کی وجہ سے ہوئی ہے،یہ واردات موبائل دکان کے مالک کی اپنی ہی لاشاری برادری کے لوگوں نے کی ہے اس واردات میں ڈاکو اور عورتیں بھی شامل تھے

    موبائل مارکیٹ میں موبائل فون دکاندار ارصلاح لاشاری کا کہنا ہے کہ ڈاکو ؤں نےعورتوں سمیت دکان میں گھس کر لوٹ مار کی اورمتعدد موبائل فون بھی لے گئے ہیں

  • میہڑ: گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    میہڑ: گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ ) سندھ سرکار کاچھو کے علاقہ میں پینے کے پانی کی سپلائی لائن نہ دے سکی،شدید گرمی میں پینے کے پانی شدید قلت نے معصوم بچے کی زندگی چھین لی ،گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    8 سالہ معصوم بچہ جابر تیونو پینے کے پانی کے لئے گدھا گاڑی لیکردور دراز سے پینے کا پانی بھرنے گیا ،جہاں پر معصوم بچے سے گدھا گاڑی کنٹرول نہ ہوسکی ،گدھاگاڑی آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے الٹ گئی اور معصوم بچہ جابر تیونو گدھا گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا

    معصوم بچے کے موت کی تصدیق مقامی ڈاکٹر نے کی.

  • اوکاڑہ :سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ :سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات ، چار مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے

    تفصیلات کے مطابق صابری کالونی کے رہائشی سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقبول گجر کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوگئے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے خوف وہراس پھیلانے کے لیے شدید فائرنگ بھی کی۔

    واقعہ کی اطلاع پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی

    دوسری جانب سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کے گھر ہونے والی ڈکیتی پر ڈسٹرکٹ بار نے فوری ہڑتال کی کال دے دی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے فوری طور پرڈکیتی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

    اوکاڑہ کے شہری گزشتہ کئی روز سے مسلسل چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وزارتوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں

  • شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا گیا

    احتجاجی دھرنے میں حکومت سندھ کی طرف سے مذاکرات وزیر بلدیات سعید غنی آئے تو صحافیوں کی جانب سے مطالبات رکھے گئے۔

    ان مطالبات میں صبح تک شہباز لنڈ کی چئیرمین شپ ختم کریں ،SSP گھوٹکی کو فوری ہٹایا جائے۔ خالد لنڈ کی رکنیت معطل کی جائے
    باقی دو قاتلوں کو صبح تک گرفتار کیا جائے۔

    سعید غنی نے کہا کہ آپ کے تمام مطالبات پورے ہوں گے۔جس پردھرنا 24گھنٹے کے لیے معطل کیا گیا

    یاد رہے کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مختلف شہروں سے صحافی سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ،میرپورماتھیلو سےبسوں میں سوار ہوکر کراچی کیلئے روانہ ہوئے.

  • میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے  ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شدیدگرمی کی وجہ سے رادھن نہر میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ فرحان بھنڈ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.فوت ہونے والے بچے کو رادھن ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے بچے کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی.

    تحصیل میرپور ماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب نرلی پل پر گرگیج برادری کے دو گروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے

    فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف حسین گرگیج ولد فدا حسین گرگیج ہوئی ہے

  • لنڈی کوتل:سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل:سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    باغ لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی اے،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن لنڈی کوتل کے رہنماؤں چئیرمین راہد شاہ ،ڈپٹی چیئرمین ملک نادرشاه، فرمان شینواری ، شاداکبر، خان بہادر اور شفیق الرحمان سمیت کثیر تعداد میں سینیئر و جونیئر ٹیچرز نے کہا کہ ایس سی ٹی استاد ستانہ گل آفریدی کو کل تحصیل گیٹ کے سامنے سے نامعلوم افراد نے اٹھایاہے،

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او لنڈی کوتل سے ملاقات کی لیکن وہاں سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر کسی ٹیچر کو بلانا ہے یا کوئی پوچھ گچھ کرنی ہو تو ٹیچر ذمہ دار اور ایک باعزت شخص ہوتا ہے، ان سے عزت و احترام کیساتھ پیش آنا چاہیے، اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ تھانہ لنڈی کوتل کے محرر نے استاد ستانہ گل کو تفتیش کے لئے کال کی تھی بعد میں محرر کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں نہیں بلایا تھا تاہم ان سے سرسری تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب چونکہ چوبیس گھنٹے گذر گئے ہیں اور ستانہ گل ابھی تک لاپتہ ہیں اگر شام تک استاد ستانہ گل ریلیز نہیں ہوئے تو ایس ایچ او لنڈی کوتل سمیت تمام متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج اور موثر احتجاج شروع کرینگے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک سینئر استاد کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کرینگے۔

  • چھ برس تک بیٹی سے زیادتی، باپ کو 101 برس کی سزا

    چھ برس تک بیٹی سے زیادتی، باپ کو 101 برس کی سزا

    چھ برس تک بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو عدالت نے 101 برس قید کی سزا سنا دی

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں‌عدالت نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو 101 برس قید کی سزا سنائی ہے، ملزم نے چھ برس تک اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم بیٹی کو کہتا تھا کہ تمام باپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، کیرالہ کی مقامی عدالت میں کیس چلا اور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم باپ نے چھ برس تک بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، بیٹی کی عمر 16 برس ہوئی تو اسکو حمل ہو گیا، جس کے بعد والد نے بیٹی پر تشدد بھی کیا، اس دوران والد پر مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو 101 برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے، مجرم کسی رحم کا مستحق نہیں ہے

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کا والد اسکے ساتھ جب جنسی زیادتی کرتا تو وہ منع کرتی، والد تشدد کرتا اور کہتا تھا کہ تمام باپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، لڑکی کے مطابق والد کی جنسی زیادتی کی وجہ سے وہ پریشان تھی لیکن کہاں جاتی گھر سے باہر جاتی تو اسکے ساتھ پھر بھی یہی ہونا تھا کیونکہ خواتین یہاں محفوظ نہیں ہیں،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش ،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش ،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    لاہور کے علاقے اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے

    فیصل نامی شخص نے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،فیصل لوہاری کے علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے،فیصل اسلحہ کی نمائش سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتا ہے ، فیصل نے آتشی اسلحہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار فیصل کے خلاف تھانہ لوہاری میں شکایات درج کروائی ۔شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہو سکی،ویڈیو میں نظر آنے والا اسلحہ انتہائی جدید ہے ،فیصل کے خلاف آج تک کارروائی نہ ہونا بھاری رشوت یا بھاری سفارش لگتی۔

    دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا، 15 پر کال آئی کہ ہماری گلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر رہے ہیں ،شفیق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گلی میں سر عام فائرنگ کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ،ملزم راحیل عرف ایفی بٹ کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،شفیق آباد پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ملزم نے دوران گرفتاری پولیس کے ساتھ مزاحمت کی،ملزم راحیل ایفی کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • کراچی،ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا،دو جاں بحق،تین زخمی

    کراچی،ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا،دو جاں بحق،تین زخمی

    شہر قائد کراچی میں حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق، جبکہ بچوں سمیت تین زخمی ہو گئے

    واقعہ نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، ٹیکسی میں سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا،

    جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نسرین زوجہ نواز،عمر 50 سال، محمد رفیق ولد محمد علی عمر 55سال شامل ہیں، زخمیوں میں سدرو زوجہ فرحان عمر 30سال ، ایمان دختر فرحان عمر 10سال، احمد ولد فرحان عمر 07سال شامل ہیں.ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے،

    اگر کوئی غلط کرتا ہے تو پیمرا اس کے خلاف کارروائی کرے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

  • ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ  3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ 3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)آج ڈیرہ غازیخان میں دل کو دہلادینے والے واقعات سامنے آئے ہیں

    پہلا واقعہ تین مرلہ سکیم نزد ماڈل ٹاؤن میں رونماہوا جہاں ماں نے اپنے تین پچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ بچوں کی گردن اور پیٹ پر چھریوں کے وار کئے گئے ،بچوں کو شدید زخمی حالت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹروارڈ میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا ہے

    تین بچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے معاملے کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا ہے،تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے،

    بچوں کے والد معین اختر کے مطابق اس کی بیوی جو دماغی مریضہ ہے نے اپنے بچوں دین محمد، شاہ ویز اور شاہ زین کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ او نے موقع کا وزٹ کیا۔

    دوسرا اندوہناک واقعہ تھانہ دراہمہ کی حدود پل غازیگھاٹ پر رونما ہوا،جہاں سنگدل باپ نے اپنے 3 بچوں کو پل کے اوپر سے دریائے سندھ میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ دی ،

    اسی اثنا میں ایک مسافر نے قریب موجود پٹرولنگ پولیس کو اس کی اطلاع دی ،ُپٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر فوری موقع پر پہنچے اور قریب موجود ملاحوں سے مدد طلب کی

    پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے بروقت ریسکیو اپریشن کرتے ہوئے دریائے سندھ کی بے رحم تیز موجوں میں چھلانگیں دیں اور 3معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوگئے ،بچوں کے سنگدل والد کو دریا سے زندہ نکال کرقانونی کارروائی کیلئےاپنی تحویل میں لے لیا.

    بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے شوہر نے مجھ سے پیسے مانگے کہ جوتے خریدنےہیں اور بچوں کو جوس بھی پلانا ہے ،میراخاوند مجھ سے پیسے لئے اور بچوں کو جوس پلانے کیلئے موٹرسائیکل پر لے گیا،

    بچوں کی والدہ کاکہنا ہے کہ آج میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہے ،میں ادھر مصروف تھی اس دوران ہمسائیوں نے بتایا کہ میرے خاوند نے بچوں کو دریا میں پھنک دیا ہے ،بچوں کودریا میں پھینکنے والا سنگدل باپ تنویرنامی شخص چوک چورہٹہ کارہائشی ہے قصبہ سمینہ میں اپنے سالے کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا.

    یہ میری اور میرے بچوں کی خوش قسمتی ہے کہ پٹرولنگ پولیس رند اڈہ کے جوان موقع پرموجود تھے جنہوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے میرے بچوں کی جان بچائی ہے،خاتون کا کہنا تھاکہ میرا خاوند دماغی مریض ہے جس کاعلاج چل رہا ہے

    دوسری طرف ایس پی پٹرولنگ پولیس نے اپنے جوانوں کی لازوال کارکردگی کوسراہا اور بچوں کو تحائف دیکر والدہ کے حوالے کیا.

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے دونوں واقعات میں ملوث کرداروں کو دماغی مریض بتایا جارہا ہے ،سنگدلی میں ملوث دونوں کرداروں کی اعلیٰ پیمانےکی تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں.