Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مہنگی بجلی گیس اور   پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف  گوجرانوالہ میں احتجاج

    مہنگی بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف گوجرانوالہ میں احتجاج

    گوجرانوالہ باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانولہ کے زیر اہتمام کھیالی اڈا اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے گلے میں بل ڈال کر حکو مت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرے کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری شوکت علی ورک، کوآرڈینیٹر این اے 80 قاری سلمان یوسف، میڈیا کوآرڈینیٹر این اے 80 محمد حمزہ مہر، صدر خدمت خلق محمد غضنفر مغل ودیگر نے کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ سے عوام زندہ درگور ہو رہی ہے، غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار ظلم ہے، حکمران الیکشن میں مہنگائی میں ریلیف دینے کے وعدے کرتے جبکہ آج مسلسل بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج، حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر ان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران فوری طور پر بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کو ختم کریں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

    مظاہرے میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • ڈیرہ غازیخان : خاتون کی ناک کاٹنے کے واقعہ پر ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے ڈی پی او سے3 دن میں رپورٹ طلب

    ڈیرہ غازیخان : خاتون کی ناک کاٹنے کے واقعہ پر ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے ڈی پی او سے3 دن میں رپورٹ طلب

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ) خاتون کی ناک کاٹنے کے واقعہ پر ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے ڈی پی او سے3 دن میں رپورٹ طلب
    پولیس نے تحقیق کرنے کی بجائے خبربریک کرنے والے صحافی پر ایف آئی آر درج کر دی ،اب ہیومن رائٹس کے نوٹس لینے پر ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ،صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے اور صحافی کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف بھی ڈی پی او ایکشن لیں ،صحافی تنظیموں کامطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ شاہ صدر دین کے ایک مقامی صحافی جاوید صدیقی نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی کہ شاہ صدر دین محلہ نئی آبادی احمد شاہ والا میں ذرائع کے مطابق دو روز قبل دو خواتین کے ناک کاٹ دیے گئے ابھی تک کارروائی نہیں ہوئی ڈی پی او سے استدعا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ کچھ دیر بعد اس صحافی نے ایک اور پوسٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ آج جو میں نے خاتون کے ناک کاٹنے کی خبر لگائی تھی اس وقت بھی میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں ایس ایچ او شاہ صدر دین سمیت متعدد اداروں کی طرف سے میرے پاس کال آئی کہ ڈی پی او صاحب نے نوٹس لیا ہے مہربانی کریں پوسٹ ڈیلیٹ کردیں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو میں نے ان کو جواب دیا ہے جو متاثرہ خاتون ہیں اچھی ہیں یا بری، ماں بیٹی سا نجھی ہوتی ہیں ان کو سامنے لایا جائے پر یس کا نفرنس کیجئے میں بھی ڈیرہ غازیخان میں موجود ہوں

    جس پر بتایا گیا کہ وہ گھر میں نہیں ہے اب اطلاع ملی ہے پولیس کے دباؤ پر فیصلے کیلئے اکٹھ ہو رہا ہے اور معاملہ رفع دفع کیا جا رہا ہے میری کسی سے ذاتیات نہیں اور نہ میں کسی کو جانتا ہوں اگر کوئی عورت یا مرد غلط ہے تو وہ ان کا ذاتی فعل ہے دونوں فریقین فیصلہ کر لیتے ہیں تو ٹھیک ہے نہیں تو قانون کا اپنی کارروائی جاری رکھنی چاہیے وقت آگیا ہے کہ نا جائز معززین کو بھی قانون کا بتایا جائے قانون بھی کوئی چیز ہوتی ہے نہ کہ دعوتیں اور پیسے۔

    لوگ پوچھ رہے ہیں دوسرے کسی صحافی نے ایسی خبر نہیں لگائی میں نے کہا اس قسم کی خبریں وہ لگاتے کب ہیں اللہ پاک میرے علاقے کی، ہماری عزتوں کی حفاظت فرمائے۔ جمعرات کے روز مذکورہ صحافی نے ایک پوسٹ کی کہ عجیب دوراہے پر کھڑا ہوں دوکشتی کا سوار ہوں مشورہ درکار ہے۔ مجھے اطلاع ملتی ہے میرے شاہ صدر دین میں دو خواتین کا ناک کاٹ دیا گیا ہے۔ میں نے سمپل سی خبر لگائی کسی کا نام نہیں لیا لیکن میرا سورس قابل اعتماد تھا۔ اسکے بعد ایس ایچ او شاہ صدر دین، اسکے بعد سکیورٹی کا نسٹیبل اسکے بعد پھر ایس ڈی پی او کا فون آتا ہے اور وہ حالات پوچھتے ہیں، میں ان کو بتاتا ہوں اور سب مجھے کہتے ہیں کہ ایسا کوئی وقوعہ نہیں ہوا،

    اس کے بعدپولیس کی طرف مقامی صحافی جاوید صدیقی کے خلاف تھانہ شاہ صدر دین میں ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے اور اس معاملے کو دبانے جھوٹ ثابت کرنے کیلئے شاہ صدر دین پولیس نے دو خواتین سے ویڈیو بیان بھی جاری کرادیا اور مقامی صحافی کو مختلف ذرائع سے دبائو میں لانے کیلئے پولیس نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردئے ۔

    تاہم دوسری جانب مقامی صحافی بدستور اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی تصویر جاری کر دی جسکی ناک پر چھری کا نشان دیکھا جا سکتا ہے، صحافی کیجانب سے مقامی پولیس کو مذکورہ متاثرہ لڑکی کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین کے علاقے میں مبینہ خواتین کے ناک کاٹنے کے وقوعہ کے گتھی سلجھ نہ سکی اس ضمن میں پولیس کی جانب سے جو ویڈیو جاری کی گئی ہے،مقامی صحافی جاوید صدیقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری خبر میں ان خواتین کا ذکر نہیں ہے

    تاہم تھانہ شاہ صدر دین کے علاقے میں خاتون کی ناک کاٹنے کے واقعہ پر ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے تین دن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ، ڈی پی او سید علی کے نوٹس پر تھانہ شاہصدر دین پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے سلمی عرف عنی نامی عورت کے ناک پر چاقو سے کٹ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانہ شاہصدر دین میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 189/24 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کر کے ایک ملزم صفدر ولد سلطان کو گرفتار کر لیا۔

    یاد رہے کہ خاتون کے ناک کاٹنے کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے

    عوامی وسماجی اورصحافتی تنظیموں کے نمائندوں کاکہنا ہے پولیس کے مطابق جب یہ وقوعہ ہوا ہی نہیں ہے تو پھر مقدمہ کیوں درج کیا گیا اورپھر ملزم کوبھی گرفتار کرلیاگیا،اُس وقت پولیس نے تحقیق کرنے کی بجائے خبربریک کرنے والے صحافی پرجھوٹی ایف آئی آر درج کر دی اورصحافی پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے اور اسے ہراساں کرنے والوں کیخلاف بھی ڈی پی او ایکشن لیں۔

    صحافی جاوید صدیقی اور ایس ایچ او شاہ صدر دین کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت

  • میہڑ:کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم  3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میہڑ:کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ)کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق گاؤں غازی خان سولنگی میں کارو کاری کے تنازعہ پر سولنگی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑاہوگیا ،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کاآزادانہ استعمال ،

    کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسمات صائمہ سولنگی ،نواب سولنگی،اکبر سولنگی، مسمات اسلام سولنگی، مسمات رکبعہ سولنگی ،عبدالحمید سولنگی اور عاشق سولنگی زخمیوں میں شامل ہیں

    زخمیوں کو ورثاءکی جانب سے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کو طبیٰ امداد دیکر مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

    آخری اطلاع ملنے تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ،پولیس کے تساہل اور نااہلی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ،علاقہ میں خوف وہراس پایا جارہا ہے.

    شہریوں کی جانب سے پولیس کے ارباب اختیار نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے.

  • گوجرانوالہ ریجن میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    گوجرانوالہ ریجن میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )گوجرانوالہ ریجن میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور امن وامان کے قیام کو ہرصورت یقینی بنانے کیلئے یکم محرم الحرام سے عاشورہ محرم تک گوجرانوالہ ریجن میں 6ہزار 858مجالس کی سیکورٹی پر 5ہزار257پولیس افسران اور ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 5ہزار899رضاکاران بھی مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

    ریجن میں 1588جلوسوں کی سیکورٹی پر 10ہزار 181پولیس افسران اور ملازمین جبکہ 5ہزار 704رضاکار بھی جلوسوں کی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر سی پی او ایاز سلیم اور اضلاع کے ڈی پی اوز سیکورٹی انتطامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں اور امن وامان کے قیام میں رخنہ ڈالنے والی شرپسنداور ملک و اسلام دشمن قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    گوجرانوالہ ریجن میں منعقد ہونے والی مجالس میں 210اے کیٹگری کی حساس ترین،446 بی حساس اور 6202 سی کیٹگری کی ہونگی جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں میں 105حساس ترین اے کیٹگری،231بی کیٹگری حساس اور 1252سی کیٹگری میں ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے خاطرخواہ انتطامات کئے گئے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ترجیح میں امن وامان سرفہرست ہے اور گوجرانوالہ ریجن میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کو ہر صورت یقینی بنایاجائیگا۔

    انہوں نے ڈویژنل وڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے معززاراکین، علماوکرام اور مذہبی سکالرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں بھائی چارے،مذہبی رواداری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ملک اور اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

  • مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے اموات،بھولے بابا  عدالت پیش، ریمانڈ پر جیل منتقل

    مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے اموات،بھولے بابا عدالت پیش، ریمانڈ پر جیل منتقل

    بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 اموات،، واقعہ کے ذمہ دار مرکزی ملزم دیوپرکاش کو عدالت نے 14 روز کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

    مرکزی ملزم بھولے بابا کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر مرکزی ملزم بھولے بابا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،ہیتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نپون اگروال کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم بھولے بابا اور ایک اور ملزم سنجویادو کو عدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے دونوں کا 14 دن کا ریمانڈ دے دیا ہے،اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا تا ہم پولیس نے مرکزی ملزم بھولے بابا سے بات نہیں کرنے دی.ہیتھرس پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے جمعہ کی شب دہلی کے نجف گڑھ سے مرکزی ملزم بھولے بابا کو گرفتار کیا تھا ،

    واضح رہے کہ بھارت کے ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران 2 جولائی کو بھگدڑ مچنے سے 121 افراد کی موت ہوئی جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بھولے بابا کو نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم عوامی دباؤ پر پولیس نے بھولے بابا کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے اس کیس میں مذہبی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چھ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،ہتھرس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت نے دو لاکھ فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کر رکھا ہے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی جس میں 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

  • کچے میں بدنام زمانہ ،  دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا  سرغنہ ہلاک

    کچے میں بدنام زمانہ ، دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا سرغنہ ہلاک

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)کچے میں بدنام زمانہ، دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا سرغنہ ہلاک

    تفصیل کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد بدنام زمانہ بھیو گینگ کا سرغنہ امداد بھیو ہلاک ہو گیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ تین ہندو تاجروں سمیت پانچ بینک ملازمین کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ آپریشن رینجرز، پولیس اور بھیو ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ڈکیت اغوا برائے تاوان، قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق بھیو ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

    اس حوالے سے سندھ پولیس کے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکاروں کو بھی شہید کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرغنہ کے مارے جانے کے بعد بھیو گینگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب تین ہندو بیوپاری غوث پور سے تین دن پہلے اغوا ہونے والے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جنہیں کشمور پولیس نے بازیاب کرناے کا دعویٰ کیا ہے.

  • میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    مختلف نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں کا آبادگار کنوینر سکندر سوڈھر کی قیادت میں سینکڑوں آبادگاروں کے ساتھ اندس ہائی وے پر تپتی دھوپ میں 2گھنٹے دھرنا اور ایریگیشن عملے کہ خلاف سخت نعرے بازی کی گئی

    آبادگاروں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کہ تحت کسانوں کی زرعی زمینوں کو بنجر بنایا جارہاہے اور کسانوں آبادگاروں کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کیا جارہاہے.

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوراََ زرعی پانی کی قلت کو ختم کرکے آبادگاروں کی بےچینی دور کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاجی جاری رہیگا.

  • بہاولپور:بھائی کے ہاتھوں بہن اورمبینہ آشنا  قتل

    بہاولپور:بھائی کے ہاتھوں بہن اورمبینہ آشنا قتل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)تھانہ مسافر خانہ کی حدود موضع گوٹھ مہرو میں غیرت کے نام پر پریمی جوڑے کو قتل کر دیا گیا

    پولیس تھانہ مسافر خانہ کی حدود گوٹھ مہرو میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا ملزم موقع سے فرار، مقدمہ درج،پولیس تھانہ مسافر خانہ کی حدود موضع گوٹھ مہرو بستی مسن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سےعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

    مقتول کے والد کے مطابق میرا بیٹا کپاس کی فضل کو پانی لگانے میں مصروف تھا ملزمان محمد نعمان، محمد شان اور عاشق حسین میرے بیٹے شعبان حضور کو فصل سے گھسیٹ کر گھر لے گئے اور چشمان بی بی سے تعلقات کا الزام لگاکر پسٹل سے فائرنگ کرکے میرے بیٹے شعببان حضور اور چشمان بی بی کو قتل کردیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مسافر خانہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے آر ایچ سی خانقاہ شریف منتقل کر دیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    پولیس تھانہ مسافر خانہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • بحریہ ٹاؤن سے کار چوری کرنیوالا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    بحریہ ٹاؤن سے کار چوری کرنیوالا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    روات کے علاقہ میں گاڑی چوری کرنے والے خطرناک کار لفٹر گینگ کے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے

    وارث خان کے ایریا ڈھوک فرمان علی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار لیفٹر عدنان عرف لنگڑا جانبحق ہو گیا،عدنان لنگڑے نے بحریہ ٹاؤن سے ایک کرولا کار چوری کی ، جس پر بحریہ چوکی نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے وارث خان کے ایریا میں روکا ،پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی عدنان لنگڑے نے فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،

    ترجمان پولیس کے مطابق روات پولیس نے گاڑی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی، دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے وارث خان کے علاقہ میں دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنا ن جبکہ زخمی ڈاکوکی رمضان کے نام سے ہوئی ،نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،ملزمان سے تھانہ روات کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ڈاکو کار چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

  • نوشہرہ،پرانی دشمنی،گولیاں چل گئیں، 3 افراد کی موت

    نوشہرہ،پرانی دشمنی،گولیاں چل گئیں، 3 افراد کی موت

    خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، مقتولین کی لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سے ملی ہیں

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق مقتولین مردان کے رہائشی تھے،جاں بحق افراد کی شناخت،لقمان ولد حیات سکنہ ڈھاکی مردان ،مرسلین ولد پردول خان سکنہ ڈھاکی مردان ،ارشد ولد نامعلوم سکنہ شنکر مردان کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے،مقامی پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

    پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ملزمان ان کی لاشیں نوشہرہ کے حدود میرہ مغل کئی جنگل میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر