Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • موٹروے پر  پاکستانی نژاد امریکی خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    چارسدہ موٹروے پر ڈاکوؤں نے پاکستانی نژاد امریکی خاندان کو لوٹ لیا ہے

    موٹروے بھی غیر محفوظ ہو گئی ، ڈاکو موٹروے پر بھی وارداتیں کرنے لگ گئے، متاثرہ خاتون کے مطابق ڈاکو ان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے،پشاور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جاتے ہوئے ان سے کابلی کورونہ کے قریب اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی گئی، تین مسلح ڈاکوؤں نے پہلےٹائر بلاسٹر سے گاڑی کے ٹائر ناکارہ بنائے اور پھر انہیں لوٹ کر فرار ہو گئے

    خاتون کے مطابق وہ امریکا سے پاکستان عید منانے آئے تھے اور اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے،موٹروے پر لٹنے والے خاندان نے نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ڈیرہ غازی خان : دو  روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان : دو روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) دو مختلف سڑک حادثے، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی،زخمییوں اورجاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122 نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک بچی اور ایک 6سالہ بچہ بھی شامل ہے.

    پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر یارو موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر زخمیوں پر چڑھ گئی ۔جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک 4 سالہ بچی اور ایک6 سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

    دوسرا حادثہ سخی سرور روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،موٹرسائیکل ٹکرانے سے دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو امدادی کارروائیوں کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر منتقل کردیا ہے۔

  • اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئےسمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسیف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے،لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق

    لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق

    لنڈی کوتل:لنڈی کوتل مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے-

    پولیس کے مطابق خلیل جبران ایڈوکیٹ سجاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اُن کی کار خراب ہوئی اور اس دوران موٹر کار میں سوار ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں خلیل جبران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈوکیٹ سجاد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق خلیل جبران کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔

    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کردی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔

    ایمنڈ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کے باوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں،ایمنڈ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کر دیا گیا

    لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کر دیا گیا

    سکردو: 12 جون کو لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کردیا گیا سرچنگ ٹیم واپس سکردو پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی دو جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا، لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے، بدھ تک امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    7 ہزار میٹر بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے مطابق مزید ایک کوہ پیما کی تلاش کے لئے کلوز کیا جانے والا سرچنگ آپریشن اگست میں دوبارہ آپریشن کیا جائے گا ایک کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی محفوظ مقام پر منتقل کردی گئی ہے دوسرے کوہ پیما کے برفانی کھائی میں گرنے کے امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے بھی سرچنگ مشن میں حصہ لیا تھا اور 5000 میٹر کی بلندی پر کوہ پیماؤں کا سراغ لگایا تھا لیکن موسم اور زمینی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر کو وہاں نہیں اتارا جا سکا تھا۔

  • دریائےسندھ  پر پکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا

    دریائےسندھ پر پکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا

    دریائےسندھ باغ نیلاب کےمقام پرپکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا۔

    باغی ٹی وی : دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پرپکنگ مناتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا ریسکیو حکام کے مطابق مقامی لوگوں نےباپ خرم شہزاد کو بچالیا ریسکیواہلکاروں کے مطابق 17 سالہ شہیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ 11 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہےریسکیو حکام کا کہنا ہے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب ضلع پیشین کے علاقے میں لمڑان زرک میں پکنک منانے کے لئے آنے والی فیملی کی دو لڑکیاں ڈیم کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک ڈیم میں گر کر ڈوب گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں ڈیم سے نکال کر قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، لڑکیوں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں اور وہ عید کی خوشیاں منانے کے لئے ڈیم میں پکنک منانے کے لئے آئے تھے۔

    ادھر رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد پر شادب نہر میں 2 بچے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بہن بھائی تھے اور نہر کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

    دوسری جانب لیہ میں بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں لیہ کے جکھڑ جمن شاہ کے علاقے میں 3 بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے، جبکہ دو بچوں کی لاش نکال لی گئی ہے تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسرے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دی گئی ہے، ہاکس بے جانے والی سڑک کو بھی شہریوں کے لئے بند کر دیا گیاماڑی پولیس پولیس نے سمندر میں نہانے والے 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

  • بااثر شخص نے گدھے کے کان کاٹ دیئے ،مقدمہ درج

    بااثر شخص نے گدھے کے کان کاٹ دیئے ،مقدمہ درج

    سندھ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد اب پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں گدھے کے کان کاٹ دیئے گئے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا، ساگری میں ایک بااثر شخص نے گدھے کے دونوں کان کاٹ دیئے،گدھے کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میں نے جانور رکھے ہوئے ہیں، کھیتی باڑی کرتا ہوں، دکان بھی بنائی ہوئی ہے،گندم کی کٹائی کے بعد کھیت خالی ہونے پر میں نے گدھے کو آزاد کر دیاگدھی روزانہ پانی پینے کے لئے گھر لوٹتی تھی،چار جون کو گدھی واپس آئی اور پھر چلی گئی،اسکے بعد مغرب سے پہلے گدھی گھر آئی تو اسکے دونوں کان کٹے ہوئے تھے،انسان کی شکل میں جانور نے بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کی انتہا کی،میں نے معلومات حاصل کرنا شروع کیں تو سب ایک ہی شخص کی طرف شک دلاتے تھے جو میرے خاندان کا ہی ہے اورلوگ اس کا نام لینے سے اسکے ڈر کی وجہ سے قطراتےتھے،میں نے خود معلومات لینا شروع کیں تو مجھے کچھ ثبوت ملے، ملزم ارشد محمود نے گدھے کے دونوں کان کاٹے، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی کی ہیلپ لائن پر اطلاع ملی کہ تھانہ روات کے علاقہ میں ایک بندے نے اپنے کھیتوں میں گھسنے پر گدھے کے کان کاٹ ڈالے ،جِس پر PARC نے فوری رسپانس کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں دیتے ہوئے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کیا اور ملزم کے خلاف FIR درج رجسٹرڈ کارروائی ۔۔۔۔اللّٰہ تعالیٰ کی بے زبان مخلوق کی خدمت کے لیے کوشاں

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے علاقے سانگھڑ میں کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی ،اونٹ کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی.

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو 15 کو ریاض حسین چانڈیہ سکنہ موضع پائیگاہ کی کال موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے سیون سٹار رائس ملز کے قریب مرید حسین ولد نصیر چانڈیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    پولیس پارٹی نے شہری کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔

    تھانہ گدائی کی پولیس ملزم حمزہ چانڈیہ کو اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی جب پل وٹو پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    کراس فائرنگ میں ملزم حمزہ چانڈیہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے کریمینل اشخاص کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کی لاش کوراہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرعلی پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکردیا ہے اور لاش کو علی پورہسپتال منتقل کردیا ہے

    لاش کی شناخت عاصم ولد عبد الغفار قوم گھلو کے نام سے ہوئی جس کاتعلق موضع بیٹ سیال بتایا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کراچی سے واپس نوتک اتراتوپیچھے سے آنیوالی کارکی زدمیں آگیا،کاروالے نےزخمی حالت میں اٹھاکرہسپتال لیکرجارہے تھے راستے میں اسکی موت واقع ہوگئی ،جس پرکاروالے ہیڈ پنجند کے قریب لاش کوچھوڑکرفرار ہوگئے،

    دوسری طرف میرہزارخان پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے.

  • اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ،کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کا حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر بڑی تعداد تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔

    آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیے گئے ہیں۔