Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا :ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن کی زیر صدارت میں ضلعی رابط کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا :ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن کی زیر صدارت میں ضلعی رابط کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ضلعی رابط کمیٹی کا اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی و کنوینر سردار عاصم شیر میکن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔

    اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی ، ایم پی ایز رانا منور غوث اور میاں اکرام اللہ کے علاوہ بیرسٹر شاہ نواز رانجھا ، یاسر سندھو اور اختر بلوچ کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ،ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال ، پنجاب کے بجٹ میں سرگودہا ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز اور جاری منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلات پیش کیں گئیں۔

    اجلاس میں پی ایچ اے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس میں دیہی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا نظام وضع کرنے سمیت سیکورٹی کے دیگر امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

    اجلاس میں شرکت مختلف محکموں کے افسران کے اپنے اپنے ادارے کی کارکردگی بارے بریفیگ بھی دی۔

  • سرگودھا:ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی جانب سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری

    سرگودھا:ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی جانب سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی جانب سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلیئے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل جاوید اقبال بھی موجود تھے ، ڈی پی او نے آنے والے تمام شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ایک پرامن معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے ۔ اسی سلسلہ میں تمام تھانوں میں جا کر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ اس کے علاوہ ڈی پی او افس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔

    عوام کو چاہیئے کہ وہ کوئی بھی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں بلا جھجک اپنے متعلقہ افسران کو آگاہ کریں تاکہ ان کو میرٹ پر حل کیا جا سکے ،اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

    ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عارف حسین چیمہ اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے اور ان کی حساسیت کے پیش نظر فوری حل کیا جائے ۔ انہوں نے تمام درخواستوں پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

  • سندھ،منشیات کے 7 اسمگلر گرفتار، 59 کلو چرس، سات کلو آئس،ایک کلو ہیروئن برآمد

    سندھ،منشیات کے 7 اسمگلر گرفتار، 59 کلو چرس، سات کلو آئس،ایک کلو ہیروئن برآمد

    ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ایک ہی دن میں پانچ بڑے آپریشن کئے گئے

    منشیات کے 7 اسمگلر گرفتار، 59 کلو چرس، سات کلو آئس اور ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے،حب ریور روڈ چیک پوسٹ پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جس دوران دو منشیات فروش چنگیز علی اور ریاض احمد گرفتار، کار کے خفیہ خانوں سے تین کلو آئس برآمد کی گئی،پرانی سبزی منڈی میں جھنڈا شاہ قبرستان میں ایکسائز ٹیم کا انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا، ایک کلو گرام ہیروئن برآمد، ایک آٹو رکشہ قبضے میں لے لیا، منشیات فروش امجد خان ولد دولت خان گرفتار کر لیا گیا،

    ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ملیر نے کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب بقائی ہسپتال کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی تیسری کارروائی کی، 40 کلو گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش ضیاء اللہ ولد احسن اللہ کو گرفتار کر لیا گیا،کراچی شاہ فیصل میں آپریشن کے دوران 2 ملزمان عبدالرحمان اور نصیر گل گرفتار، 4 کلو آئس اور سات کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی،ایکسائز ٹیم روہڑی نے کارروائی میں ملزم آفتاب احمد بروہی کار سمیت گرفتار، 12 کلوگرام چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف سی این ایس اے کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے،

    کارروائیوں کی اطلاع ملتے ہی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کے دفتر پہنچ گئے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کامیاب آپریشنز پر ایکسائز ٹیموں کو شاباشی دی گئی ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایکسائز پولیس کی کارروائیاں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہیں،یہ آپریشنز اور گرفتاریاں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں،محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، مزید تحقیقات کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے،

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • منگنی سے ناخوش بھائی نے تین بہنوں کی جان لے لی

    منگنی سے ناخوش بھائی نے تین بہنوں کی جان لے لی

    خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بھائی نے گولیاں چلا کر تین بہنوں کو مار دیا ، بھائی موقع سے فرار ہو گیا،

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق قتل کا واقعہ زیدہ سٹی میں ہوا ہے، جہاں بھائی نے بہنوں پر گولیاں چلا دی ہیں، 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا،اس لئے ملزم نے بہنوں پر گولیاں چلائیں، جب ملزم نے فائرنگ کی تو اس دوران گھر میں موجود دیگر دو بہنوں نے چھپ کراپنی جان بچائی، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس حکام کے مطابق مقتول بہنوں کی والدہ وفات پا چکی ہیں اور والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے

    صوابی کے گاؤں زیدہ میں ہونے والے سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس نے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان کی لاش نہر سے برآمد

    بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان کی لاش نہر سے برآمد

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان اغوا ہوئے جن کی لاش فیصل آباد نہر سے مل گئی ہے
    لاہور سے لاپتہ ہونے والے بک ہوم کے پروپرائٹر رانا عبدالرحمان کی لاش ستیانہ نہر فیصل آباد سے ملی ہے، راناعبدالرحمان 2 روز قبل لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے غائب ہوگئے تھے۔ اہلخانہ کی جانب سے پولیس میں درخواست دی گئی جس پر اغواءکا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم گزشتہ رات بک ہوم پبلشرز کے مالک کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عصمت اللہ نیازی کہتے ہیں کہ ایک اور کتاب دوست قتل ایک اور بے گناہ زندگی سے محروم کرکے مرحوم کردیا گیا۔ بک ہوم کے مالک رانا عبدالرحمن صاحب گزشتہ روز صبح نشتر کالونی لاہور سےلاپتہ ہوے ، آج پتہ چلا کہ نامعلوم نے معلوم کو فیصل آباد لا کر قتل کرکے لاش ستیانہ نہر کے پاس پھینک دی ۔ اناللہ واناالیہ راجعون

  • تنگوانی :  ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تنگوانی : ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق تھانہ تنگوانی کے حدود معصوم شاہ کے لاڑو انڈس ہائی وے پر دن دہاڑے ڈاکوؤں نے جیکب آباد سے کندھ کوٹ جانے والے مسافروں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ہے

    مسافروں نے بتایا کہ ہم جیکب آباد سے کندھ کوٹ کیلئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر ہم نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ہم پر گولیاں برسادیں، جس پر اللہ بخش جمالی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا

    ڈاکوؤں کی فائرنگ شدید زخمی ہونے والے شخص کی انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے ،جسے علاج کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال کندھکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ون مین کمیشن (OMC) کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں منعقدہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے جائزہ اجلاس میں کہاکہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاء کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن شروع کیاجائے گا, قبضہ گروپوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے اس کیخلاف قوانین کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے, قبضہ گروپوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس موقع پر،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فریداقبال،رجسٹرار کمیشن محمد ریاض احمد،ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز ،ڈی سی چوہدری محمد ارشد، قانونی مشیر حافظ احسان کھوکھر،ڈائریکٹر ایف آئی اے ,عدیل احمدCA،عظمی شہزادی،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ تنویر احمد،فضل الرحمن بٹ، ملک زاہد کے علاوہ، فیڈرل آڈٹ و بورڈ افسران نے شرکت کی۔

    ڈاکٹرشعیب سڈل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام اراضیات ور تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جا رہی ہیں۔ FIAاور پولیس کی سپورٹ سے کمیشن نے اپنے مطلوبہ ٹارگٹ مکمل کیے ہیں جبکہ موثر کارروائی کے لیے سپارکو سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں مدد ملی ہے،اور ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ ہوا اور FIAکے تعاون سے قیمتی پراپرٹی واگذار کروانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری بورڈفرید اقبال نے ون مین کمشن کو بریفنگ دیتے ہوئے ننکانہ صاحب اور شیخو پور ہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور سچا سودا میں قبضہ گروپوں کے خلا ف ہنگامی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس عمل میں ڈی پی او اور ڈی سی و دیگر اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    سیکرٹری بورڈ نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کے لیے درکار مشینری کی خریداری کے لیے بورڈ کو درخواست دی گئی اور کہا کہ واپڈا،سوئی گیس اور واسا کے محکموں کو ہدایت کی جائے گی کہ غیر قانونی قابضین کے زیر استعمال زمین پر کسی قسم کا گھریلو و کمرشل کنکشن مہیا نہ کیاجائے۔تاکہ قبضہ مافیا کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا جاۓ جو کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دے.

  • ٹھٹھہ: گھوڑا باری میں کاروکاری کا شک، کلہاڑیوں کے وار سے بھائی کے ہاتوں بے دردی سے بہن قتل

    ٹھٹھہ: گھوڑا باری میں کاروکاری کا شک، کلہاڑیوں کے وار سے بھائی کے ہاتوں بے دردی سے بہن قتل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ) ضلع ٹھٹھہ کے تحصیل گھوڑا باری کے گاؤں سانول پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن حاجرہ کو کاروکاری کے شک میں کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا، ملزم گرفتار،

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے پچیس کلومیٹر دور تحصیل گھوڑاباری کے گاؤں سانول پور میں ایک شخص محمد رمضان ولد احمد مٹائی ملاح نے اپنی بھن 25 سالہ حاجرہ کو غیرت کے نام پر کاروکاری کا الزام لگا کر کہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا،

    جبکہ پولیس نے مقتولہ کے بھائیوں محمد رمضان اور محمد یوسف ملاح کو بھی گرفتار کرلیا ہے،اور واردات میں استعمال کی گئی کلہاڑی بھی برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے

    لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا ہے.

  • چونیاں:انتظامیہ کی نا اہلی,مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود روہی نالے کی صفائی نہ ہوسکی

    چونیاں:انتظامیہ کی نا اہلی,مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود روہی نالے کی صفائی نہ ہوسکی

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) مونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی،مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود روہی نالے (ڈینگی) کی صفائی نہ ہو سکی،روہی نالہ بارش کے پانی سے بھر گیا، پانی پل کے اوپر سے گزرنے لگا، آبادی دو حصوں میں تقسیم لوگوں کا گزرنا محال، شہریوں کا اعلیٰ حکام سےذمہ داران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    تفصیلات کیمطابق چونیاں شہر سے گزرنے والا روہی نالہ جو کبھی دریائے بیاس کہلاتا تھا اور اب ایک بڑے روہی نالے یعنی ڈینگی کی شکل اختیار کر چکا ہے،چونیاں شہر کا تمام سیوریج نظام اس ڈینگی سے منسلک ہے جسکی تقریباً عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سارا گندگی آبادی کے درمیان پلوں کے نیچے رک گئی ہے اور پانی کا بہاؤ کم ہوگیا مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود میونسپل کمیٹی انتظامیہ نےروہی نالے (ڈینگی) کی صفائی نہ کروائی

    نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ بارش کے پانی سے مکمل بھر گیا اور پانی پلوں کے اوپر سے گزر رہا جس کے باعث قریبی آبادی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی، لوگوں کا ایک طرف سے دوسری طرف جانا محال ہو چکااور دوسری جانب عرصہ دراز سے گندگی ایک جگہ جمع ہونے کی وجہ سے خطرناک مچھروں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا اور قریبی آبادی کےلوگ مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

    شہریوں نے کئی بار متعلقہ انتظامیہ کو اس مسلئہ کے متعلق آگاہ کیا لیکن ان کے سر پر جوں تک نہ رینگی، بیماریوں کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا ہےجبکہ مونسپل کمیٹی انتظامیہ لوگوں کو تحفظ دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی.

    اگر اس نالے کی بروقت مشینری سے صفائی نہ کروائی گئی تو پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ ہے، قریبی آبادی پانی سے ڈوبنے کیساتھ ساتھ ڈینگی جیسے موضی مرض میں بھی مبتلاہورہی ہے،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کروایاجائے۔

  • میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    تفصیل کے مطابق میرپورماتھیلو میں شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد تین ملزماں پکی ضمانت کروانے گھوٹکی سیشن کورٹ پہنچ گۓ، واضح رہے کے ڈیڑھ ماہ قبل صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر نامعلوم افرادے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی صبح کو اپنے گاؤں قبول گڈانی سے موٹر سائیکل پر میرپور ماتھیلو شہر کی طرف جا رہے تھےتو صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کیس میں نامزد تین ملزماں خالد خان لنڈ اس کے دو بیٹے شہباز لنڈ، اور نور محمد لنڈ کے خلاف شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی ماں پٹھانی نے مقدمہ درج کروایا تھا،

    گھوٹکی سیشن کورٹ کی عدالت میں نامزد تینوں ملزماں پیش ہوئے، عدالت نےمکمل دلائل سننے کے بعد پکی ضمانت منظور کرنے کے لیۓ یکم اگسٹ تک مسترد کردی.