Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تاجر کا قتل، مقدمے میں نامزد خواجہ سرا گرفتار

    تاجر کا قتل، مقدمے میں نامزد خواجہ سرا گرفتار

    تاجر کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقدمے میں نامزد خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کا ہے، تاجر ریاض کو قتل کیا گیا تھا ،درج مقدمے میں مقتول کے بھائی نے خواجہ سرا امتیاز عرف موناگی پر قتل کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا امتیاز کو گرفتار کر لیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق تاجر ریاض کے قتل کا واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا تھا، خواجہ سرا امتیاز اور تاجر ریاض کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی،جس کے بعد خواجہ سرا نے عمر گل روڈ پر گودام میں موجود تاجر ریاض پر گولیاں چلا دی تھیں جس سے تاجر کی موت ہو گئی تھی،پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں کسی بھی خواجہ سرا پر قتل کا پہلا مقدمہ درج ہوا ہے،جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم خواجہ سرا کو گرفتار کیا گیا ہے،

    خواجہ سرا کو اغوا کر کے تشدد،جنگل میں پھینک دیا، مقدمہ درج

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • لاہور میں پولیس اہلکار غیر محفوظ،ایک اور اہلکار فائرنگ سے شہید

    لاہور میں پولیس اہلکار غیر محفوظ،ایک اور اہلکار فائرنگ سے شہید

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌جرائم میں کمی نہ آ سکی وہیں، پولیس اہلکاروں کو آئے روز نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک اور واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے

    واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے،کانسٹیبل غلام رسول 3159 جو جوڈیشل ونگ پولیس لائن میں تعینات تھا اوراتحاد پارک شاہدرہ کا رہائشی تھا پرنا معلوم افراد نے گولیاں چلا دیں، غلام رسول کو چھاتی پر گولی لگی، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اس کی موت ہو گئی،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    فائرنگ کی اطلاع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر واقعہ کی جگہ پہنچے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے،پولیس افسران نے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کی ہدایت کی وہیں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھیں۔

    لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے مشکوک شخص کی تصویر سامنے آئی ہے،حملہ آور کی تصویر سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ شخص حملہ آور ہوسکتا ہے،حملہ آور کی موٹر سائیکل کا نمبر بھی سامنے آ گیا ہے جس پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    لاہور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پندرہ روز میں چار مقامات پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں، گذشتہ رات ٹیکسالی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے کانسٹیبل غلام رسول شہید ہو گیا، اٹھائیس اپریل کو مصری شاہ میں سب انسپکٹر ارشد فائرنگ سے چل بسا تھا، چار روز قبل سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کے علاوہ یونیفارم میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا
    لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر کانسٹیبل غلام رسول کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شہید کانسٹیبل غلام رسول کا تعلق شرقپور سے تھا،شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹااور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔سی سی پی اولاہورنے کہا کہ کانسٹیبل غلام رسول نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل ِ خانہ کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

  • موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

    موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

    موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

    واقعہ کلر کہار کے قریب پیش آیا،موٹروے پولیس نے خاتون ڈرائیور کو روکا ،خاتون ڈرائیور کو خطرناک اور اوور سپیڈنگ کی وجہ سے روکا گیا تا ہم خاتون نے گاڑی روکنے کے بعد پولیس سے بدتمیزی کرنی شروع کر دی،اس دوران خاتون نے موبائل چھیننے کا واویلا کیا،خاتون ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور موٹروے بند کرنے کی دھمکی بھی دی، اس دوران پولیس اہلکار خاتون کی گالیوں و دھمکیوں کی ویڈیو بناتے رہے،

    موٹروے پولیس کے مطابق خاتون وائلٹرنے موٹروےپولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔مذکورہ واقعہ کلر کہار کے قریب پیش آیا، خاتون ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا خاتون موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں، موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خاتون نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی ۔خاتون ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری ہے

    موٹر وے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون پر موٹر وے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ کلرکہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق سالٹ رینج پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا، خاتون کی جانب سے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا،خاتون نے دستاویزات فراہم کرنے کے بجائے اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا،پولیس اہلکاروں نے سمجھایا کہ گاڑی سائیڈ پر کر لیں، سڑک بند ہو جائے گی لیکن خاتون نہ مانی، خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہیں کہ دستاویزات نہ دی جائے،خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خاتون بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کی مرتکب ہوئیں،

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    خاتون کی موٹروے پولیس اہلکار سے بدتمیزی،واقعہ پرانا،مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس

  • ڈی جی خان :جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

    ڈی جی خان :جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکاروں کو پچاس پچاس ہزر روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کے جوانوں نے جھنگی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا، حملے میں پولیس کے سات اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ خیبرپختونخوا اور پنجاب بارڈر پر واقع ہے، گزشتہ روز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 سے 20 دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ اور لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحے سےلیس ہوکر پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کرتے ہوئے دہشتگرد حملہ پسپا کردیا تھا۔

    پولیس حکام کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کے دوران پولیس کے جوانوں کی برجستہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد رات کی تاریکی میں بھاگ گئے تھے۔

  • ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آوٹ ڈور فری پرچی سو روپے میں ملنے لگی,ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں تعینات عملہ نے کرپشن کا نیا دروازہ ڈھونڈ لیا,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی ہٹ دھرمی کےباعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا, سلام دعا اور شفارش والوں کو چار چار پرچیاں جاری کی جا رہی ہیں ,خاتون مریضہ، ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال وقت شدید بد انتظامی کا شکار ہو چکا ہے اور ہر شعبہ کرپشن عام ہے جس کے باعث حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کا دی جانے والی سہولیات کا فقدان پیدا ہو چکاہے,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعت خواتین مریضوں کو پرچی کے حصول کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑتا اور مجبورا مریض پرچی کی بروقت فراہمی کی خاطر فی پرچی سو روپے ادا کر رہے ہیں,جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ لمبی تان کر سو چکے ہیں,

    گزشتہ روز علاقہ واربرٹن کی رہائشی مریضہ کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس ویڈیو نے انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں، خاتون مریضہ نے کہا کہ سلام دعا اورسفارش پر چار چار پرچیاں جاری کی جارہی ہیں، میں نے بھی ایک ملازم سے کہا کہ پرچی لیں دیں تو اس نے کہا کہ باجی ایک سو روپے دو اور اگر تین پرچیاں لینی ہیں تو تین سو روپے دو تو جاری کروا دیتا ہوں,

    خاتون مریضہ نے کہا کہ جو پیسے دیتا ہے اس کی اسی وقت پرچی بن جاتی ہے,ویڈیو میں خاتون کی نشاندہی پر ہسپتال کا ملازم ہکا بکا رہ گیا,

    مریضوں نے ڈپٹی کمشنر ننکأنہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور انکوائری کامطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور آوٹ ڈور پرچی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کو یقنی بنایا جاۓ

    عوامی وسماجی حلقوں نے ناکام ونااہل ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی تبدیل کیا جائے،ان کی جگہ ایماندار اور ایکٹو ایم ایس تعینات کیا جائے جو ہسپتال کے معاملات بہترطورپر چلاسکیں.

  • گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور بھارت کی پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا،تا ہم امریکی پولیس نے گولڈی برار کے امریکا میں قتل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 پر یہ واقعہ پیش آیا جب سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولیاں ماری گئیں، واقعہ گولڈی برار کی رہائشگاہ کے باہر پیش آیا، گولڈی برار گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد آئے اور گولیاں چلا کر موقع سے فرار ہو گئے، زخمی حالت میں گولڈی برار کو ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم گولڈی برار کی موت ہو گئی، واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے،

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی،

    گینگسٹر ستندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کو بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا تھا، گولڈی برار 1994 میں مکتسر صاحب میں پیدا ہوئے تھے، اسکے والد پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہیں،گولڈی برار نے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کرنے کے بعدجرم کی دنیا میں قدم رکھا اور آگے ہی بڑھتا چلا گیا تھا، چنڈی گڑھ کے اندسٹریل ایریا فیز-1 میں ایک کلب کے باہر 11 اکتوبر 2020 کی شب پنجاب یونیورسٹی کے طلبا لیڈر گرلال براڑ کو بھی گولڈی برار نے قتل کیا تھا،گرلال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کا سب سے قریبی ساتھی تھا

    امریکی پولیس نے گولڈی برار کے قتل کی خبروں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہا ہے تاہم یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ قتل کیا جانے والا گولڈی برار نہیں ہے، اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک 37 سالہ زیویئر گولڈنی کے نام سے ہوئی ہے،

  • جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن  قتل

    جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن قتل

    مریدکے تھانہ نارنگ منڈی کے گاوں بھاگوڈیال میں سسرالیوں نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،

    پانچ ماہ قبل مقتولہ نازیہ کی شادی شعیب سے ہوئی تھی پانچ ماہ سے خاوند اور سسرالیوں نے جینا محال بنا رکھا تھا مقتولہ کے والد کی مدعیت میں پانچ افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایف آئی آر کیمطابق پانچ ماہ قبل مقتولہ نازیہ کی شادی شعیب نامی شخص بھاگوڈیال کے رہائشی سے ہوئی شادی کے فوری بعد خاوند اور سسرالیوں نے گاڑی کا تقاضا شروع کر دیا مقتولہ کو اپنے والد اور بھائیوں سے فوری گاڑی لے کر دینے کا کہا اور اگر گاڑی نہ لائی تو طلاق دے دی جائیگی مقتولہ نے اپنے والد کو موبائل پر کال کر کے بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہے مجھے یہاں سے فوری لے جائیں، والد کے پہنچنے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر خاتون کو قتل کر دیا مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • سیالکوٹ :ماہ اپریل میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ،55  گرفتار ہوئے

    سیالکوٹ :ماہ اپریل میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ،55 گرفتار ہوئے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ماہ اپریل کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 1724 ناجائز منافع خوروں پر 65 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 37 مقدمات درج ، 84 کاروباری مرکز سیل کئے گئے ،

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 46381 دکانوں ، بازاروں ، مارکیٹس میں پرائس انسپکشن کیں اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،گرانفروشوں پر جرمانوں ، مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تندوروں کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی مجموعی طور پر 2312 تندوروں کو چیک کیا گیا ہے مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

  • سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو,ڈی پی او کا نوٹس,ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو,ڈی پی او کا نوٹس,ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس، تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ ملزمان نے معمولی رنجش کی بناء پر نوجوان شہری امیر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

    گرفتار ملزمان سے اصل حقائق کی بابت تفتیش جاری ہے.
    ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں،

  • تنویر الیاس کی سینٹورس پر قبضے کی کوشش،گارڈ ز پر حملہ، مقدمہ درج

    تنویر الیاس کی سینٹورس پر قبضے کی کوشش،گارڈ ز پر حملہ، مقدمہ درج

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ڈپٹی سیکورٹی انچارج سینٹورس مال کرنل ر ٹیپو سلطان اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق تنویر الیاس پر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر زبردستی سینٹورس کے دفتر میں گھسنے کا الزام ہے،تنویر الیاس 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے،گارڈ کو شدید زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا۔

    مقدمہ تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان ، رضوان و دیگر نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سائل سنٹورس مال میں بطور ڈپٹی سیکیورٹی انچارج اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے میں امروز بوقت تقریباً 1:45pm ہمراہ ساتھی ملازمان مسعود اور طیب و غیر ہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں تنویر الیاس، انیل سلطان رضوان، محمد علی، و ہمراہ دیگر 20/25 نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں یہ تمام لوگ مسلح آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر زور زبر دستی ٹاورA میں واقع دفتر 1708 جو کہ ہمارے مالکان کی کمپنی (Pak Gulf Construction) کا آفس ہے اور ہمارے مالکان کا ملکیتی ہے کا تالا توڑ کر کمرہ میں داخل ہو گئے وہاں پر موجود گارڈ امداد علی کو شدید زدو کوب کیا اور زخمی کر دیا میں وقوعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ مذکورہ ملزمان تنویر الیاس، انیل سلطان ، رضوان، محمد علی و دیگر نا معلوم مسلح آتشیں اسلحہ موجود تھے جبکہ ہمارا گاڑد زخمی حالت میں موجود تھا مجھے دیکھتے ہی مذکورہ تنویر الیاس نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی اور پسٹل کاک کر کے اس کا ٹریگر دبا دیا اور گولی مس ہو گئی اور اتنے میں ہمارے سٹاف کے دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے ملزم تنویر الیاس للکار تارہا اور اپنے ساتھی ملزمان کو اکساتا رہا کہ فورا دفتر پر قبضہ کر کے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لو ،تنویر الیاس نے مجھے، دیگر ملازمین اور یا سر الیاس اور ڈاکٹر راشد الیاس کو غلیظ گالیاں دیں اور للکار تارہا اور اپنے ساتھی ملزمان کو کہا کہ جو نہی یا سرالیاس اور ڈاکٹر راشد الیاس سامنے آئیں ان کو جان سے مار دو،مذکورہ وقوعہ کی اطلاع ہمارے ساتھی ملازم بر گیڈئیرر عمران الحق نے آپ پولیس والوں کو بذریعہ 15 دے دی تھی مذکورہ گروپ ، ملزمان اس سے قبل بھی یہ عمل کرچکے ہیں جن کیخلاف مقدمہ نمبر 2106/23 تھانہ مارگلہ میں درج ہو چکا ہے اور اب وہی ملزمان دوبارہ کمپنی کے آفس پر قبضہ کرنے کیلئے مسلح آتشیں ہو کر آئے ہیں اور سکیورٹی پر مامور ملازمین کو زدو کوب کیا، خوف و ہراس پھیلایا جس سے ہمارے کمپنی کے ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں ملزمان بالا نامز دو نا معلوم ملزمان نے زبر دستی اسلحہ کی نوک پر آفس کا تالا توڑ کر ایک کس کو زخمی کر کے اور میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر مجھے اور دیگر ملازمین کو جان سے مارنے کی کوشش کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کمپنی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی ہے ان تمام کیخلاف دعویدار ہوں قانون کے مطابق ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے .

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع