Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    لاہور تھانہ شالیمار کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات سگے بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

    مقتولہ کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی جو اپنے خاوند روف اور دو بچوں کے ساتھ علاقہ تھانہ شالیمار کی حدود میں رہائش پذیر تھی۔ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بہن کو 4 /3 فائر مار کر قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس کی بھاری نفری فرازنک ٹیم موقع پر پہنچ گیی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان بھی جائے وقوعہ پر موجود ، ایس ڈی پی او گجر پورہ سہیل کاظمی اور قائم مقام ایس ایچ شالیمار چوہدری افضال پولیس ٹیم کے ہمرا بھی موقع پر موجود ہیں،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی جانب سے فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے

    دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک
    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں، پولیس مقابلے مسلم ٹاؤن اور کاہنہ میں ہوئے،پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے چاروں ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم پر مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے،اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم قتل۔فائرنگ۔ڈکیتی کے 02 ملزمان کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی،ملزمان نے کچھ روز قبل نجف کالونی اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر فاروق کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کیا تھا،پولیس ٹیم ملزمان کو 6500 ریال کی برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی،ملزمان عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،ملزمان عبدالقادر اور شہزادہ کاشف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ملزمان نےچند روزقبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک پروفیسرکو قتل کیاتھا،پروفیسر فاروق اعظم نے اگلے روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا، ملزمان پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال بھی لوٹ کر فرار ہو گئے تھ،کاہنہ میں بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جنہیں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    جنوبی چھاؤنی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    جنوبی چھاؤنی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوٶں کی شہری سے واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی،جنوبی چھاؤنی پولیس نے رنگ روڈ کے قریب سروس روڈ پر 2 ھنڈا 125 موٹر ساٸیکلوں پر سوار 4 افراد کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی،پولیس نے اپنے اپکو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، جسکی عمران اور قیصر نام سے شناخت ہوٸی،گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،دوسرے 2 ڈاکو فاٸرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،گرفتار زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل،علاج معالجہ جاری ہے،فرار ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،

  • اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جانوروں کے بیوپاری ایک شہزور ڈالہ پر اپنے جانور موضع مڈ رشید سےملتان مویشی منڈی لےکر جا رہے تھے،راستے میں دھوڑ کوٹ میں جلال پور موڑ کے پاس روڈ پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا شہزور ڈالا اس کے پیچھے جا لگا۔

    جس کے نتیجے میں تین لوگ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدندیم ولدعبدالمالک،محمدساجد ولداللہ ڈتہ ساکنان موضع مڈرشید اور محمدزاہدشاہ ولدسیدکرم حسین شاہ سکنہ ضلع راجن پور شامل ہیں جبکہ عبدالمالک ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا ہے ،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔

  • جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر   چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    برلن: جرمن پولیس نے سیاسی رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہا پسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا،اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی، گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے-

    واضح رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے، ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت …

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

  • میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ریلی میر پور ماتھیلو شہید نصر اللہ گڈانی پریس کلب سے ایس ایس پی گھوٹکی آفس تک نکالی گئی ہے، ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعد شامل تھی

    ریلی ایس ٹی پی کے رہنماء جام عبد الفتح سمیجو اور میر ماتھیلو شہید نصر اللہ گڈانی پریس کلب کے صدر کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں بینر اٹھائے ہوئے تھے،جنہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی،

    مظاہرین کاکہنا تھا کہ شہید نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری تک پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ،

    مظاہرین نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ نصر اللہ گڈانی کے قتل پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے ،

  • تنگوانی :تھانہ جمال کے حدود میں’ یو ‘مائیکرو فناس بینک عملے کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش

    تنگوانی :تھانہ جمال کے حدود میں’ یو ‘مائیکرو فناس بینک عملے کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش

    تنگوانی، باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ ) انڑ پل تھانہ جمال کے حدود میں کندھ کوٹ یو مائیکرو فناس بینک عملے کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش
    موبائل فون اور نقد رقم چھین لی گئی چیخ اور پکار کرنے پر ڈاکو فرار

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ یو مائیکرو فناس بینک کےعملے اصغر علی ڈاہانی ، انعام اللہ کوسو ،نصر اللہ بھلکانی،عبد الکریم گولوکے مطابق وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اچانک تنگوانی کے قریب انڑ پل تھانہ جمال کہ حدود میں ڈاکو ؤں نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور چیخ پکار کرنے پر ڈاکو فرار ہو گئے جب کہ ان کا سامان موبائل فون نقد رقم ان سے چھین لی گئی ہے

    یاد رہے کہ ان چاروں ملازموں کو کچھ عرصہ پہلا کچے کے ڈاکو نے اغوا کر لیا تھا اور یہ لوگ بھنگا اداکرنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے اور پھر اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ان کے ساتھ دوبارہ یہ واقعہ پیش آیا.

  • بدنام زمانہ عورت آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

    بدنام زمانہ عورت آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

    ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی ہے،بدنام زمانہ عورت آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے چوری اور جھپٹا میں چھینے گئے 03 عدد موبائل فون ، کیش ۔ 02 موٹر سائیکل ،پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے ، ملزمان نے شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان میں آسیہ بی بی اور عبید شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

    ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،

    ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے آج صبح اغواء ہونیوالا نومولود بچہ والدین کے حوالے کیا
    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نشترکالونی کے علاقے اظہر ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے نومولود مغوی بچہ والدین کے حوالے کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ،ایس ایچ او نشترکالونی ودیگر افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔ والدین بچے کی بازیابی پر خوشی سے نہال،پولیس افسران سے اظہارِ تشکرکیا۔ اہلِ علاقہ نے پولیس افسران وجوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لاہور پولیس زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے نشترکالونی سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ چندگھنٹوں میں بچہ بازیاب کروایالیا۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح پولیس کو ون فائیو پر ۹ دن کے بچے کے اغواء کی کال موصول ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے موقع پر ابتدائی معلومات کی روشنی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پولیس نے پھولنگر سے بچے کو بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نومولودبچے کو اُس کے رشتہ داروں نے اغواء کیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بچے کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • ٹھٹھہ:کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان لڑکا، لڑکی قتل

    ٹھٹھہ:کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان لڑکا، لڑکی قتل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ سے30 کلومیٹر دور ٹھٹھہ حیدرآباد روڈ پر واقع کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں علی بحر میں رشتہ کے تنازعہ پرنوجوان لڑکا لڑکی قتل، کئی دنوں سے چلنے والی تکرار کے بعد آج سلمان سومرو نے اپنی بہن مسمات آمنت اور کزن آصف سومرو کو قتل کردیا ،قاتل اور مقتول ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردی گئی ہیں پولیس ذرائع،

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دوسری طرف ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے تھانہ کینجھر کی حدود گاؤں علی بحر پر سومرا برادری کے درمیان پیش آئے جھگڑے کے دوران قتل کی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوع پر روانہ ہونے کے احکامات دیے۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے، اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • کندھ کوٹ:فائرنگ سےایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    کندھ کوٹ:فائرنگ سےایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراحمداعوان کی رپورٹ)کندھ کوٹ میں پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں بخشاپور تھانہ کی حدود چھنکو پھاٹک کے مقام پر بھنگوار برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 36سالہ شبیر، ا سکے 3 بیٹے 13سالہ مزمل ، 11سالہ ماجد اور 9سالہ شہزاد شامل ہیں۔

    قتل واقعہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے ،اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

    پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بخشاپور اسپتال منتقل کردیا،واقعہ بنگوار برادری کے رشتے کے تنازع پر پیش آیا مزید تفتیش کی جارہی ہے،

  • پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس لاہور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے

    انچارج انویسٹی گیشن پولیس سول لائن عمران افتخار کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، الحمراء ھال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم جاوید گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم جاوید سےلاکھوں روپے مالیت کے 2عدد لیپ ٹاپ، 2عددکیمرہ،اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، چوری ہونے والا تمام قیمتی سامان مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے، انچارج انویسٹی گیشن عمران افتخار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،چوری شدہ قیمتی سامان واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

    اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا
    ڈی آئی جی عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں آرگنائزڈکرائم یونٹ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے،اغواء برائے تاوان سیل لاہورنےسال 2024 کے چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا، گزشتہ چار ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم کے94 مقدمات چالان کیے،سال2024کے 04 ماہ میں151 خطرناک ملزمان گرفتارکرمغویوں کو بحفاظت بازیاب کروایاگیا،اغواء برائےتاوان سیل نے سال 2024کےچار ماہ میں 02کروڑ 91لاکھ 94ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی،28 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 58 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیےگئے،04 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں متعدد پسٹل،درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں،

    لاہور میں پولیس نےبڑا جوا پکڑ لیا،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بدنام زمانہ ملزم کے اڈے پر چھاپہ مارا، پولیس نے دودرجن سے زائد جواریوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے جواریوں کے قبضہ سے 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ،ملزمان لڈو دانہ اور کمسئی پر جوا کھیل رہے تھے ۔بدنام زمانہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تلاش جاری ہے ۔ دوسری جانب ساندہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،تاش پر سٹے بازی کرنے والے 8 قمار باز گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جواء کھیلتے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں وحید، مظہر، شاہد، عدیل، صفدر، شاہد یونس، فیصل اور عمران شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

  • رکن قومی اسمبلی، بی این پی کے صدر خالد مگسی پر فائرنگ

    رکن قومی اسمبلی، بی این پی کے صدر خالد مگسی پر فائرنگ

    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بی این پی صدر پر گولیاں چل گئیں

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر نصیر آباد میں فائرنگ کی گئی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی .خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے

    فائرنگ کے واقعہ میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے ، سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ہے۔

    پاکستانی کی پارلیمانی تاریخ ،مگسی برادرز کا منفرد اعزاز برقرار