Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان  گرفتار

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: راولپنڈی سے ایف آئی اے نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : افواج پاکستان، اداروں اور اہم قومی شخصیات کیخلاف پرو پیگنڈا میں ملوث افراد کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری جاری تھی، جس کے مکمل ہونے کے بعد اب اس رپورٹ کی روشنی میں گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کےمطابق گرفتار ملزمان مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانےمیں ملوث تھےگرفتار ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں جنھیں روات اور گوجرخان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    عدت نکاح کیس : پی ٹی آئی وکلا کا خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں …

    واضح رہے کہ ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا ہے-

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر جاں بحق ہو گیا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق اے ایس آئی اکبر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہو گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10خول ملے ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے ہری پورسے تعلق رکھنے والاجہانگیر زخمی ہوا، جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئے ، جب کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …

  • سیالکوٹ :ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور  امن و امان کیلئے خطرہ پیدا کرنیوالے دو  گروپ گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ :ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور امن و امان کیلئے خطرہ پیدا کرنیوالے دو گروپ گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)پولیس کی بروقت کارروائی،ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش 2 متحرک گروپوں کے ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں SHO تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی کو اطلاع ملی کہ موضع درگاہ پور میں دو متحرک گروپوں میں فائرنگ ہو رہی ہے جس پر SHO معہ نفری تھانہ ہیڈ مرالہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں گروپس کے 6 ملزمان جو اپنا اپنا اسلحہ قبرستان درگاہ پور جھاڑیوں اور لکڑیوں میں چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کو پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے گرفتار کر لیا۔

    ساگر ولد محمد الیاس سکنہ بسنت پور،عادل عرف علی ولد اصغر علی سکنہ کپور والی،علی حمزہ ولد محمد افضل سکنہ اجو والی ،محبت علی ولد محمد یونس سکتہ بسنت پور ،محمد خلیل ولد محم مجید سکنہ اجو والی،عدیل عرف عادل ولد مقصود سکنہ درگاہ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے 1عدد رائفل کلاشنکوف، 1عدد گن رپیٹر، پسٹل 30 بور 5عدد معہ درجنوں گولیاں و کارتوس اور ایک عدد کار کرولا برآمد ہوئی ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی اور پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے

  • ننکانہ :محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل،  کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

    ننکانہ :محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی
    قائم مقام سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کا کمیشن کی خاطر گٹھ جوڑ ایک کروڑ سے زائد مالیت کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی,ایک کروڑ روپے مالیت کے بل سابقہ سی ای او ہیلتھ ننکانہ اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹنٹ نے بل پاس کر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھجواۓ تھے, ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے اختیارات کی جنگ أور مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اختیارات کی حاصل کرنے کی جنگ اتنی شدت اختیار کر چکی ہے کہ اس وقت محکمہ صحت قائم مقام سی ای او ہیلتھ عمران شاہ کے آنے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور تمام ملازمین سابقہ افسران کے بارے میں بات کرنے سے بھی دور بھاگتے ہیں کہ کہیں ان کا ٹرانسفر نہ ہو جاۓ ,,

    ذراٸع نے انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ ماہ سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ تنویر السلام نے تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کے بل جن میں یوٹیلٹی بل, رورل ہیلتھ سنٹرز کے بل ,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایل پی کے بل سمیت دیگر بلز شامل تھے جن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹربجٹ اینڈ اکاؤنٹ ذوالفقار علی خان نے قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو ایک کروڑ مالیت کے بلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے ذاتی فائدے اور نقصان کے بارے میں تفصیلی بریف کیا

    جس کے بعد فوری طور پر ایک لیٹر نمبری5532 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب کے اکاؤنٹ 6سیکس میں لہذا سابقہ بل پاس نہ کیۓ جائیں جب تک نئی ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری نہ ہو جاۓ

    ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد تمام بلوں کی ادائیگی روک دی گئی اور چیک جو بننے کے قریب تھے نہ بن سکے,جس کے باعث لوگوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ,ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کو چاہیے کہ فوری طور پر اس تمام امور کی انکوائری کروائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ.

  • سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس نے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس نے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی قابل تحسین کاروائی تھانہ ہیڈ مرالہ کے بیشتر علاقوں کے لیے درد سر بننے والے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف

    ڈی پی او سیالکوٹ کے خصوصی احکامات پر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد خاں اور ٹیم کے ہمرا ہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،

    گرفتار ملزمان سے 5 عدد پسٹل 30 بور، دو رائفل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کے نہر کنارے الگ الگ مقامات پر ناکہ بندی کر کے وارداتیں عمل میں لاتے تھے اور وارداتوں میں سینکڑوں راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپوں سے محروم کرنے کا بھی انکشاف کیا تاہم ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری باغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ کا کہنا تھا کے کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں نمٹا جائے گا

    علاقہ میں امن و امان کی صور حال کو برقرار رکھنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس یہ فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے.

  • میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)صحافی نصراللہ گڈانی اورجان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرصحافی احتجاجاََسڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی.

    میرپور ماتھیلوکےصحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے نیشنل پریس کلب کی کال پر مختلف صحافی تنظیموں اور سیاسی وسماجی تنظیموں سندھ یونائیٹید پارٹی ،جماعت اسلامی، عوامی جمہوری پارٹی، سندھ ترقی پسندپارٹی ،جی ڈی اے ،ینگ سٹوڈنس، سبزی وفوروٹ یونین، آبادگار اتحاد اور دیگر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

    مظاہرین کا کہناتھا کہ عوام کی آواز کو دبانے کہ لئے سندھ کے صحافیوں کو قتل کیا جارہاہے اور حکومت کی جانب سے صحافیو ں کو کوئی بھی تحفط نہیں دیا جارہاہے اور حق اور سچ لکھنے پر صحافیوں کو سرِ عام قتل کیا جارہاہے، سندھ سرکار صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

    مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کےقاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ دیاجائے.

  • ڈیرہ غازیخان: بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان: بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) ڈسٹرکٹ الیکٹرک تھفٹ ٹاسک فورس ڈیرہ غازیخان کا ہفتہ وار اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔فورٹ منروا ورقبائلی علاقوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ، ٹرانسفارمرز کیلئے بنائی گئیں کمیٹیاں بجلی چوروں کی نشان دہی کرینگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپلائی کے عین مطابق واجبات وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔بجلی چوروں کو پیغام دینے کیلئے لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔میپکو کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائیگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،نادہندگان،بجلی چوروں کیخلاف ایکشن ،ریکوریوں ،گرفتاریوں کی روزانہ رپورٹ دی جائے،ایف آئی آرز کے اندراج،ریکوری پراسیکیوشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا بجلی چور قومی مجرموں کی پشت پناہی کرنیوالوں تک بھی پہنچا جائیگا،میپکو انتظامیہ پہاڑی علاقوں میں میٹر سمیت دیگر آلات فراہمی کو فوری یقینی بنائے،کوآرڈینیشن کیساتھ سٹرانگ ایکشن کیلئے فوری ورکنگ کی جائے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن خوشحال خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،پی اے محمد اسدچانڈیہ،ایس ای خورشید احمد،ایس ڈی او یاسر جمیل،تحصیلدار ثاقب شہزاد،محمد حنیف اور مقامی عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔

  • شانگلہ:جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے  8 افراد جاں بحق

    شانگلہ:جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑیوں پر چار مقامات پر لگنے والی آگ پر پاک فوج کی معاونت سے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں قائم مارگلہ کی پہاڑیوں سے اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے چار مقامات پر پھیل گئی اور اس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے بھی نظر آنے لگا۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

    آتشزدگی کے باعث اٹھنے والا دھواں شہر میں پھیلا جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں تھوڑی دشواری پیش آئی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کا سامنا رہا وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بجھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی جس پر این ڈی ایم اے نے ہیلی کاپٹرز مہیا کیے اور بڑے پیمانے پر اقدامات کر کے آگ پر قابو پایا۔

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مارگلہ ہلز پر چار مقامات پر آگ لگی ہوئی تھی، جس پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مہیا کیے گئے، زمینی رابطہ نہ ہو نے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے میں معاونت کی۔

    گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی،ماہرین

  • تنگوانی:ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصوربلوچ)ڈاکوؤں نےتنگوانی کے رہائشی ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے رہائشی گاؤں خاوند بخش بھلکانی سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے زنجیروں سے جکڑی تشدد زدہ وڈیو وائرل کردی ہے

    ڈاکوں نے نوجوان نواب بھلکانی کی بازیابی کیلئے 50 لاکھ تعاوان طلب کر لیا ہے،وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی زاروقطار کرتے ہوئی کہ رہا کے میری جان بچاؤمجھے ڈاکو مار دینگے،

    دوسری جانب ڈاکوؤںنے مغوی کے ورثاکو دھمکی دے رہے ہیں کے اگر چار دن میں ہمیں تاوان کے پیسے نہ دیے گئے تو مغوی کو ماردینگے.

    جبکہ مغوی کی تشدد زدہ وڈیو دیکھ کر ورثاءغم سے نڈھال ہوگئے ہیں اورانہوں نے ایس ایس پی کشمور سے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے

  • ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب ہے ،شہر میں جہاں پہلے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں وہاں اب برف کی قیمتیں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں

    ڈیرہ غازیخان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں برف کی قیمت آسمان پر پہنچا دی گئی ہے،فیکٹری مالکان نےبھی منہ مانگے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں برف مہنگی فروخت ہو رہی ہے اور دکاندار بغیر ترازو کے برف اندازوں سے بیچ رہے ہیں

    ڈیرہ غازی خان شہر میں آئس فیکٹری مالکان نے ایکا کر لیا اور آدھی سے زیادہ فیکٹریاں بند ہیں اور جو فیکٹریاں برف بنا رہی ہیں ایک تو وہ ناقص کوالٹی کی ہے جس کے اندر گندا پانی شامل ہوتا ہے اور برف کے اندر اس کے ذرات نظر آتے ہیں

    اس کے علاوہ دکاندار اپنی مرضی سے بغیر کسی ناپ تول کے برف فروخت کر رہے ہیں نہ کوئی ریٹ مقرر ہے اور نہ کوئی وزن دکاندار من مانے پیسے وصول کر رہے ہیں

    جب اس سلسلے میں دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان 1100 سے 1200 روپے کا بلاک دے رہے ہیں اور جو اندر سے خالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے برف کی قلت ہے اور گرمی شدید ہونے کی وجہ سے برف کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ جو بھی ریٹ ملے اور جس حال میں بھی ملے تو ہم بھیجنے پر مجبور ہیں

    اہلیان ڈیرہ غازی خان نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ برف مافیا کی من مانی کو ختم کیا جائے اور سرکاری ریٹ پر برف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے