Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے

    ننکانہ صاحب میں ناجائز تعمیرات پر چیئرمین متروکہ وقف املاک نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کاحکم دے دیا, ننکانہ شہر اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر ناجائز قبضے عروج پر پہنچ گئے، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے مطابق تمام تعمیرات سیکرٹری اور چیئرمین کے علم میں ہیں, متروکہ وقف املاک زون ننکانہ کے افسران دفاتر سے غیر حاضر اور اہلکار وسائل کی کمی کا بہانہ کرنے لگے.اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی چونکا دینے والی رپورٹ کا متن

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور دفتر کی خصوصی ٹیم نے چند روز قبل عیدالفطر کی چھٹوں میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور متروکہ وقف املاک کی زمین پر ہونے والے ناجائز قبضے کا جائزہ بھی لیا اور تین روز کے قیام کے بعد اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرویجیلنس احسن خان نے قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے آفس میں جو رپورٹ جمع کروائی ہے

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
    ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے
    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد
    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    اس انکوائری رپورٹ کے متن کے مطابق احسن خان نے تحریر کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں 14 مختلف افراد نے حالیہ دنوں میں محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے ،انہوں نے تحریر کیا کہ عید کی چھٹیوں میں محکمہ کی زمین پر بےتحاشہ قبضہ کیا گیا ہے اور جب ہماری ٹیم نےآفس متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب زون اور ڈسٹرکٹ آفس کے دفاتر کو چیک کیا تو وہاں کوئی بھی آفیسر موجود نہیں تھا ،جبکہ وہاں موجود تین سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی بھی ٹرانسپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ صرف دفاتر کی سیکیورٹی ہی کرتے ہیں

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ ملک زاہد صرف عید کے دوسرے روز 11 اپریل کو دفتر آکر چلا گیا تھا،جب اس سے محکمہ کی زمین پر قبضوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ سب معاملات چئیرمین اور سیکرٹری بورڈ کے علم میں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کو رپورٹ جمع کروانے سے بھی روکا گیا تھا اور سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر آفیسر اس رپورٹ کو لینے سے انکاری تھے

    جس پر احسن خان نے تھک ہار کر تیار کی رپورٹ کو ڈائری پر جمع کروا دیا اور اس رپورٹ کو 17اپریل کو 6163 نمبر لگا کر چیئرمین آفس بھجوا دیا گیا,چیئرمین ارشد فرید خان نے رپورٹ میں کیے جانے والے انکشافات کو مدنظر رکھتے ہوۓ فوری طورپر رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے,

    ذرائع نے بتایا کہ ننکانہ صاحب زون میں تعینات ایڈمنسٹریٹر زون چوہدری تنویر احمد ,ڈپٹی ایڈنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد جو کہ شہر بھر میں ہونے والی مبینہ طور پر تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیۓ ہیں

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے

    پانچ رکنی کمیٹی آج 23 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچ گئی ہے اور رپورٹ کی روشنی میں تعمیرات کا جائزہ لے رہی ہےتوقع ہے کہ آج ہی اپنی تحریری رپورٹ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے پاس جمع کروائے گی،

  • والدین نے بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لے لیا

    والدین نے بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لے لیا

    کراچی: بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لینےکیلئے والدین نے ملزم کوگولیاں مار دیں

    باغی ٹی وی :اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے شہری باسط کے زخمی ہونے کا معاملہ مبینہ طور پر اکتوبر میں پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے گینگ ریپ کا شاخسانہ نکلا،مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمہ اور شوہر کے مطابق باسط نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔

    متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد چاروں ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، مقدمے میں باسط کا نام نہیں تھا،خاتون نےگینگ ریپ کے مبینہ مرکزی کردار کو بہانے سے کراچی میں اورنگی ٹاؤن نالےکے قریب بلایا اور موقع پا کر ملزم کے پیٹ میں گولی ماردی جبکہ دوسری گولی خاتون کے شوہر نے کمر میں ماری، دونوں ملزم کو مردہ سمجھ کے موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک کی تفتیش میں باسط کےگینگ ریپ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی باسط کے کزن زیادتی میں ملوث ہیں، ملزمان کا دعویٰ ہےکہ زیادتی کے واقعے میں باسط بھی شامل ہے زخمی باسط کی حالت تشویشناک ہے اور وہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب حیدرآباد میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ گھمن آباد میں پیش آیا13سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ملزمان چیز دلانے کے بہانے بچی کو لے کر گئے تھے اور اس سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، لڑکی کامیڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ادھر عارف والا میں ماں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیاپولیس کے مطابق نواحی گاؤں ایک سو گیارہ سی بی کی رہائشی 20 سالہ بسمہ کوثر نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی،بسمہ عدالت میں شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد والدین کے ساتھ چلی گئی، بعد ازاں والدین نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو زہر دے دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، مقتولہ کے شوہر نصیر احمد کی مدعیت میں بسمہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی ،اغوا ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 10 روز بعد لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کے مطابق ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی،ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا تھا، واپس گھر نہیں لوٹا، رحمت اللّٰہ خان کے اغواء کا مقدمہ 12 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

    ملزمان نے چند روز قبل سرکاری ادارے کے آفیسرکو اغواء کرکے تاوان کامطالبہ کیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول رحمت اللہ کو اغواء کے بعد فوراً قتل کرکے نعش کو سرائے خربوزہ دفنا دیا تھا، مقتول رحمت اللّٰہ خان کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغواء کیا گیا تھا،ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا-

    ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں،دوران تفتیش فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کرکے سائنٹیفک ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کے چہرے میچ کرکے انہیں ٹریس کیا گیا،سینئیر افسران کی نگرانی مین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کے پی، چنیوٹ اور فیصل آباد میں متعدد ریڈز کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کینٹ اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،

    ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے-

  • ماں نے دو ماہ کی بچی کی گلا دبا کر جان لے لی

    ماں نے دو ماہ کی بچی کی گلا دبا کر جان لے لی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ماں نے دو ماہ کی بچی کی جان لے لی

    لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا ہے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق دو ماہ کی بچی دعا فاطمہ کو اس کی ماں نے مبینہ طور پر گلا دبا کر جان لے لی، پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران ماں نے یہ قدم اٹھایا،پولیس نے موقع پر ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے بچی کی لاش سرد خانے منتقل کر دی ہے.

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ماہ کی بچی کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے، والدین اپنے جھگڑوں میں بچوں کو قتل کرنے کے بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا کریں۔

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • 26 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے قتل کر کے جلا دیا،مقدمہ درج

    26 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے قتل کر کے جلا دیا،مقدمہ درج

    سسرالیوں کے ہاتھوں درندگی، 26 سالہ بتول موت کے منہ میں چلی گئی

    مقدمہ نمبر 89/2024 بوقت تاریخ 19/04/2024 ایک بجے دن جرم 302/24 مقدمہ مدعی محمد اشرف ولد شاہ ولی خان کرسال تحصیل و ضلع چکوال جس نے درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا عرصہ نو سال قبل میری بیٹی کی شادی تصدق حسین ولد فضل حسین قوم قاضی ضلع چکوال کرسال کے ساتھ انجام طے پائی شادی کے بعد میری بیٹی دو بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی شادی کے بعد خاوند اور بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اس لڑائی جھگڑے کی وجہ ساس تھی میرا داماد کچھ عرصہ قبل میری بیٹی اپنی بیوی کو لے کر راولپنڈی کے شہر چونترا کے علاقے میں رہائش پذیر ہو گیا اور ہم سے اس کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ،19 تاریخ کو کسی ذرائع سے ہمیں معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا گیا ہے اس کے بعد ایمبولنس کے ذریعے جلی ہوئی لاش ہمارے گاؤں چکوال کرسال میں بھجوا دی گئی جب ہم نے لاش کو دیکھا تو ہمارے اوسان خطا ہو گئے ہم نے فوری طور پر راولپنڈی پوری سے رابطہ کیا انہوں نے حسب ضابطہ فوری طور پر قتل کی ایف ائی ار کا اندراج کیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کی.

    پولیس نے ایف آئی ار کے اندر اج کے بعد فوری طور پر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے تمام ملزمان فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان پولیس کے شکنجے میں ہوں گے اور قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی ایسے ظالم درندوں کو معاشرے کے لیے مثال بنائی جائے اور انہیں عوام کی عدالت میں سزا سنا کر ائندہ کے لیے درندوں کا راستہ روکنا ہوگا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد کے الزامات بے بنیاد ہیں,ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جس کو روکا تو الزامات کی بارش کر دی,انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل خود ناجاٸز تعمیرات میں ملوث ہے ,راۓ آصف کھرل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں متروکہ وقف املاک زون ننکانہ صاحب میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک امجد زاہد نے سیکرٹری بورڈ کو ایک لیٹر لکھا جس میں مقامی ایم این اے کے قریبی عزیز راۓ آصف علی خاں کھرل پر الزمات لگاۓ تھے کہ وہ ناجائز تعمیرات میں ملوث ہے

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ رائے آصف کھرل نے بتایا کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے تمام الزمات کو مسترد کرتاہوں انہوں نے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ملک زاہد امجد خود تعمیرات میں ملوث ہے اور ان تعمیرات کی آڑ میں لوگوں کو ہراساں کرتا ہے

    رائے آصف کھرل نے بتایا کہ پچھلے دنوں زاہد ملک ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی کے گھر میں اپنے آدمیوں کے ہمراہ داخل ہوا اور عورت کو زدوکوب کر کے کپڑے بھی پھاڑے دے اور اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس خاتون نے ایک درخواست سٹی تھانہ ننکانہ صاحب میں جمع کروائی

    انہوں چیئرمین متروکہ وقف املاک اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس مظلوم خاتون کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کیا جاۓ,

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک زاہد امجد اور ان کےساتھ موجود ملازمین کو فوراََ یہاں سے تبدیل کیا جاۓ اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جاۓ،جس سے دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا قبضہ مافیاء کا سرغنہ کون ہے؟ اور کومتروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے.

  • ننکانہ:میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں

    ننکانہ:میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں،مین شاہراہوں اور بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج، بازاروں سےخواتین اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا,ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی واربرٹن کے حدود میں واقع مین شاہراہوں اور مرکزی بازار سمیت ملحقہ شاہجہان بازار،بانوبازار،مین ننکانہ روڈ ،چوک کھوکھا سٹاپ اہم تجارتی اور کاروباری مرکز غلہ منڈی میں میونسپل کمیٹی واربرٹن کے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ ملازمین میونسپل کمیٹی واربرٹن کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا بلا خوف وخطر تجاوزات کئے ہوئے ہیں

    واربرٹن کے مرکزی بازار سے چند برس قبل اٹھائے گئے کھوکھے ختم کر کے بازار کو توسیع دی گئی تھی، میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ذرائع کے مطابق مرکزی بازار کی خوبصورتی کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی گرین بیلٹ بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے مبینہ طور پر میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ملازمین اور افسران نے بازار کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی گرین بیلٹ پردوکانداروں کو ملی بھگت سے بیٹھا دیا ہے

    ذرائع کے مطابق ان دکانداروں سے ماہانہ فی دکان ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں، قبضہ مافیا کے باعث خواتین اور شہریوں کا ان بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ہے،جبکہ دکانداروں نے بھی اپنے سامنے موجود گزر گاہ پر بھاری کرایوں کے عوض کاؤنٹر ،ریڑھیاں اورٹھیلے لگوارکھے ہیں اور اس وقت تجاوزات کا خاتمہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے لیے کھلا چیلنج بن چکا ہے ,

    شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور, ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد , ممبرصوبائی محتسب پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر نوٹس لینےاور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف میلہ ، عوام مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو آگاہ کریں، ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    اوچ شریف میلہ ، عوام مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو آگاہ کریں، ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)تاریخی قدیمی میلہ اوچ شریف کے تمام تر انتظامات مکمل سیکورٹی کے سخت انتظامات بھر پور ہجوم میں اپنے موبائل فون اپنی جیب پرس کی خود احتیاط کریں اپنی موٹر سائیکل کار وغیرہ کو یونہی چھوڑ کر نہ جائیں لڑائی جھگڑے سے مکمل پرہیز کریں مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو اگاہ کریں ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سجاد حسین لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچشریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں میڈیا کو بتایا کہ تاریخی میلہ اوچشریف کی رسومات جاری ہیں ڈی پی او بہاولپور کے احکامات کے مطابق میلے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی تعینات ہوچکی ہے شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اہم پوائنٹ پر ناکہ بندی ،گشت ڈیوٹیاں سر انجام دی جارہی ہیں

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18اپریل کو شروع ہونے والا میلہ 24اپریل کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل انتظامات کئے گئے ہیں ۔زائرین کو واک تھروگیٹ سے گزار کرتلاشی لینے کے انتظامات بھی ہیں

    سیکورٹی کے حوالے سے زائرین نے ایس ایچ او سجاد لغاری کی خراج تحسین پیش کیا سجاد لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف نے کہا کہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ میلے کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں میلے کی نگرانی اور عوام کی حفاظت کیلئے ٹریفک پولیس پٹرولنگ پولیس ایلٹ فورس کے جوان پنجاب پولیس اہلکاروں سمیت خفیہ ایجنسی اشپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ اہلکار تقریبا 400 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

    ایس ایچ او سجاد لغاری نے پیغام دیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ میلے میں آے والے افراد اپنے آس پاس احتیاط کریں، اپنی جیب پرس اپنے موبائل فون کو محفوظ رکھیں تاکہ چوروں سے محفوظ رہ سکیں، ارد گرد اپنی گاڑی موٹر سائیکل کو ہر گز اکیلا نہ چھوڑیں

    کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کریں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی بھی مشکوک فرد کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاح دیں، میلے میں کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں.

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او عارف حسین چیمہ اشتہاریوں کیخلاف ان ایکشن ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری عارف حسین چیمہ نے چارج سنبھالتے ہی اشتہاری مجرمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

    تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے 2022 میں ایک شہری کو قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلیئے دوبئی فرار ہو گیا تھا ۔

    اشتہاری مجرم کو دوبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

    سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،سائلین بنا کسی سفارش میرے دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ سائلین کے تمام مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کیا جائے گا

  • سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے

    تفصیل کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کی حدود پل ایک کنارے ایک 40 سالہ شخص کی نعش ملی ہے جوکہ شکل وصورت اور کپڑوں سے کسی پٹھان کی نعش کی ہےجوکہ نصف پانی اور جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی

    ذرائع کے مطابق نعش تشدد شدہ تھی اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کروادی .مزید تحقیقات جاری