Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ٹھٹھہ:گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

    ٹھٹھہ:گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں)گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق،بچی کو پانی سے نکالنے کے بعد واٹر پارک انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی، ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں بچی کو ہسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، واٹر پارک انتظامیہ صحافیوں کے سوال پرہتک آمیز رویہ

    گھارو کے قریب سن وے واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی معصوم چھ سالہ بچی صنم جوکہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی غرض سے آئی ہوئی تھی ڈوب گئی ،بچی کو پانی کے تالاب سے نکالا گیا، ورثاء نے واٹر پارک انتظامیہ سے کئی دفعہ گذارش کی کہ ایمبولینس منگوا دیں، مگر انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی

    واٹر پارک انتظامیہ نےبچی کے ورثاء سے کہا کہ پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لے جائیں، بچی کو پرائیویٹ گاڑی میں گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی

    صحافیوں نے جب واٹر پارک انتظامیہ سے ایمبولینس نہ منگوانے کی وجہ پوچھی تو واٹر پارک انتظامیہ نے صحافیوں سےتضحیک آمیز رویہ پر اتر آئی

    گھارو کے شہریوں اور صحافیوں نے بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کی اور لاش کراچی منتقل کرنے کے انتظامات بھی کروائے

    شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سن وے واٹر پارک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے تک واٹر پارک کو سیل کیا جائے اور بچی کے قتل کی ایف آئی آر واٹر پارک انتظامیہ اور مالکوں کے خلاف درج کی جائے.

  • تنگوانی کے قریب  مبینہ  پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک . تھانہ بی سیکشن کندھ کوٹ کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو زخمی۔ زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر فرار۔ پولیس مقابلہ جاری،کشمور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، سرچنگ آپریشن جاری ہے

    پولیس سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ گزشتہ رات اغوا ہونے والے نجی بینک کے عملے کو ڈاکو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے تو خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی عتیق الرحمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تنگوانی اسٹاپ والے علاقے میں پہنچی تو ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پولیس اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائیں جبکہ ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی زخمی ہونے کے اطلاع ہیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے

    ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھیو گینگ کے ڈاکو ہیں جن کی شناخت بابل بھیو اور بگو بھیو کے نام کی معلومات ملی ہے

    ۔

  • تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تین روز قبل اغوا ہونے والے مغوی بس ڈرائیور سردار کنرانی اور کلینر الطاف پہوڑ کی ڈاکوئوں نے ویڈیو وائرل کر دی ہے،

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکوئوں نے مغویوں کو زنجیروں سے جکڑ کر بہیمانہ تشدد کررہے ہیں مغویوں کی جانب سے ایس ایس پی کشمور جیکب آباد سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتار شدہ عورتوں کو رہا کیا جائے ، پھریہ ہمیں چھوڑیں گے،

    گذشتہ دو دن میں پانچ بنک ملازمین سمیت آٹھ افراد کو ڈاکووئں نے اغوا کرلیا ہے ،پولیس کی جانب آپریشن تو جاری ہے لیکن تاحال پولیس اور رینجرزکوئی کامیابی نہیں مل سکی ۔

  • جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر نوجوان نے کالج سے نکلتی لڑکی کو کیا قتل

    جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر نوجوان نے کالج سے نکلتی لڑکی کو کیا قتل

    جنسی تعلقات کی خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر نوجوان نے کالج سے نکلنے والی لڑکی کو چاقؤؤں کے وار سے قتل کر دیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا،کانگریس کے رہنما نرنجن ہیرمتھ کی بیٹی نہا کو کالج سے باہر نکلتے وقت ملزم نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت فیاض کے طور پر ہوئی جو اسی کالج کا طالب علم تھا اور نہا کا دوست تھا،نہا کی عمر 24 برس تھی، فیاض اور نہا میں دوستی تھی، نہا کو فیاض نے مجبور کیا کہ وہ جنسی تعلقات قائم کرے لیکن نہا نے انکار کر دیا، فیاض نے اپنے دیگر دوستوں کو بتایا تھاکہ اگر نہا نے اسکی بات نہ مانی تو وہ اسکو جان سے مار دے گا،

    نہاکے قتل کا واقعہ بھومرادی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر پیش آیا، نیہا ایم سی اے کے فرسٹ ایئر میں پڑھ رہی تھی۔ حملہ آور فیاض بھی اسی کالج کا بی سی اے کا طالب علم تھا .ملزم بیلگاوی ضلع کے علاقے ساوادتی کا رہائشی ہے،ملزم فیاض فیاض نہا کے کالج سے باہر آنے کا انتظار کر رہا تھا نہا کالج سے نکلی تو ملزم نے نہا پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ ملزم نے نہا کی گردن میں چاقو سے کئی وار کیے،اس دوران ملزم نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔ملزم بعد ازاں جائے وقوعہ سے بھاگ گیا،نہا کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اسکی موت ہو گئی،

    پولیس حکام کے مطابق فیاض نہا کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا لیکن نہا مسلسل انکار کر رہی تھی اسلئے فیاض نہا سے ناراض تھا،پولیس نے قتل کے بعد فرار ہونے والے فیاض کو گرفتار کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ سٹی پولیس کمشنر رینوکا کے سوکمار کا کہنا ہے کہ فیاض اور نہا بی سی اے کی تعلیم کے دوران ہم جماعت تھے۔نہانے اپنی تعلیم جاری رکھی تا ہم فیا ض نے چھوڑ دی،ہم نہا کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

    نہا کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ فیاض کو نہیں جانتے اور نہ ہی نہا نے گھر میں کبھی اس حوالہ سے ذکر کیا،کانگریس رہنماؤں نے نہا کے خاندان سے تعزیت کی اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا،بعد ازاں نہا کے والد نے اس بات کی تصدیق کی کہ نہا کو فیاض نے محض اس لیے قتل کیا تھا کیونکہ اس نے کہا تھا کہ وہ کسی دوسرے کمیونٹی کے لڑکے سے رشتہ نہیں رکھ سکتی،کانگریس کے رہنما نرنجن کا کہنا تھا کہ "میری بیٹی کی کلاسیں شام ساڑھے چار بجے ختم ہونے کے بعد، وہ اپنے کالج سے باہر آئی تو ایک نامعلوم شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔” ملزم نے پہلے لڑکی کو پرپوز کیا تھا اور اس نے یہ کہتے ہوئے سختی سے انکار کر دیا تھا کہ دونوں کا تعلق دو مختلف برادریوں سے ہے اور وہ ایسے کسی بھی رشتے میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ "اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ملزم نے لڑکی کو صرف 30 سیکنڈ میں 7 بار چاقو کے وار کیے، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔”

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • ٹھٹھہ:دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    ٹھٹھہ:دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    دھابیجی میں پانی کے بحران پر خواتین اور بچوں نے مین قومی شاہراہ پر احتجاج دھرنا دیا ،خواتین کاکہنا تھا کہ نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہے اور مچھروں کی بہتات ہے

    دھرنے کے سبب کراچی سے ٹھٹھہ ، سجاول، بدین اور حیدرآباد جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی

    دھابیجی سے 550 ملین گیلن پانی کراچی کو سپلائی ہوتا ہے مگر مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور یہ نا انصافی کب تک جاری رہے گی ،

    خواتین نے حلقہ کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں پانی کے بحران کو فوری حل کرائیں .

  • پاک افغان سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ  بند

    پاک افغان سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ بند

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ بند

    چترال میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ہ، میر کھنی سے ارندو، لنگوربٹ، دامیل نثار، کوتائی اور رام رام سڑک پر جگہ بھاری پتھر اور پہاڑی تودے گرنے اور اس سڑک پر موجود مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے یہ سڑک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر چترال اے سی دروش، ایگزیکٹیو انجنئیر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ( سی اینڈ ڈبلیو) انجنیر طارق مرتضے کی ہدایت پر شاہ محمد ٹھیکیدار نے فوری ان سڑکوں کی صفائی پر بھای مشینری لگاکر ان کی صفائی کا کام شروع کروایا۔

    مسلسل محنت کے بعد ان سڑکوں کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیاگیا تھا جبکہ لنگور بٹ سڑک پر بھی صفائی کی کام کا آغاز آج ہونا تھا، تاہم جمعرات کے شب سے چترال میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا جس کی وجہ سے مختلف ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

    لنگور بٹ کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے ارندو کی سڑک ایک بار پھر بند ہوگئی،جس کی وجہ سے مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور کئی مسافر گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی رہیں جن میں خواتین اور بچے بھِی موجود تھے۔ تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہدایت پر ٹھیکیدار کی مشینری سٹینڈ بائی کھڑی ہے اور بارش رکنے کی انتظار میں ہے جونہی سیلاب کا سلسلہ بند ہوگا اس سڑک کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جایے گا۔

    اس کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے دروش گول کے برساتی نالے میں بھی بلڈوزر اور ایکسیویٹر مشین لگاکر اس کی بھل صفائی کا کام شروع کروایا دیا ہےاور اس نالے کے بیچ میں سے ملبہ کناروں پر ڈالتے ہوئے اس کی صفائی کا کام شروع کردیاگیاہے تاکہ پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت مِیں اس نالے کے کنارے آباد دکانوں اور مکانوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ان ندی، نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بیوڑی سڑک، جنجیریت، ارسون، سویر، شیشی مڈگلشٹ اور کوتائی کی سڑکوں کو بھی صاف کرکے ان کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیا۔

    گذشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سپرنٹنڈنٹ انجنیر منیر احمد اور ایگزیکٹیو انجنیر طارق مرتضے نے خود ہی ارندو سڑک کا معائنہ کیا اور اپنے عملہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹھیکیدار کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی مشینری تیار رکھے جب بھی یہ سڑکیں بند ہوتی ہیں انہیں فوری طور پر کھول دیا کرے۔

    دروش کے ایک بزرگ شہری عبد الرحمان بابا نے کہا کہ دروش گول نالہ کی وجہ سے ہمیں بار بار نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی (ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ) اس نالے کی بھل صفائی نہیں کرتے اور کئی سالوں سے اس میں ملبہ جمع ہوتا رہہاے جس کی وجہ سے جب بھی معمولی سا سیلاب آتا ہے تو پانی ہماری کھیتوں، گھروں، اور دکانوں کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہلے اس نالے کی بھل صفائی کرکے اس سے ملبہ صاف کرنا چاہیے تاکہ یہ علاقے کے لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث نہ بنے۔

    کورو سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جب بھی اس نالے مِیں سیلاب آتا ہے تو ہم لوگ ڈر کی وجہ سے سو نہیں سکتے کہ کہیں سوتے وقت سیلاب آکر ہمیں بہاکر نہ لے جائے اب جب سے اس نالے میں صفائی کا کام شروع ہوا ہے تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

    ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے بعد دروش گول نالے میں سیلاب آتا رہتا ہے اور اس کے کنارے آباد لوگوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اب ہم نے ٹھیکیدار کے ذریعے اس کی صفائی کا کام شروع کروایا ہے، جس سے کافی حد تک خطرہ ٹل جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کرلی کہ سیلاب سے پہلے اس نالے نے ملبہ ہٹانا چاہیے تاکہ طغیانی کی صورت میں لوگوں کیلئے جانی اور مالی نقصان کا باعث نہ بنے۔

    ارندو سے تعلق رکھنے والے حاجی سلطان نے بتایا کہ ارندو وہ بدقسمت علاقہ ہے کہ کچھ تو سرکار کی عدم توجہ کی وجہ سے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس جدید دور میں بھی سرکاری بجلی، موبائل فون، انٹرنیٹ ، ڈی ایس ایل ، ڈاکٹر وغیرہ نہیں ہے اور کچھ قدرتی آفات کی وجہ سے یہ علاقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارندو کی اس خوبصورت مگر پسماندہ علاقے پر توجہ دینا چاہیے اور مستقل بنیادوں پر یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرناچاہیے تاکہ ان لوگوں کی زندگی مِیں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

    شہزادہ جان اس علاقے کا باشندہ ہے اس نے کہا کہ یہ سڑک دس دنوں سے بند پڑی تھی کل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا تھا مگر آج پھر بارش کے بعد طغیانی آئی اور ایک بار پھر سے یہ سڑک بند ہوگئی ہے.

    حبیب اللہ بھی ارندو کا باسی ہے جو سیلابی پانی میں جان جوکھوں میں ڈال کر اسے پیدل عبور کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح بھی اسی برساتی نالے میں پیدل گیا تھا اور واپس اس میں اندر داخل ہوکر پیدل اسے عبور کرکے گھر جارہا ہے، جس مِیں اس کی جان بھی جاسکتی ہے، مگر کیا کرے مجبوری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس علاقے میں نہ تو موبائل فون ہے اور نہ انٹرنیٹ کی سہولت تاکہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریسکیو 1122ا،فائربریگیڈ یا ایمبولنیس والوں کو اطلاع دے سکیں یا مصیبت کے گھڑی میں اپنے رشتہ داروں کی خیر خیریت دریافت کرسکیں۔

    واضح رہے کہ چترال کے دیگر علاقوں کی طرح پاک افغان سرحد پر واقع ارندو کے علاقے میں بھِی بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ہے جہاں سڑکوں، آبپاشی کی ندیوں،پینے کے پانی کی پائپ لائن کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مکانات، دکانیں بھی گرچکے ہیں مگر ابھی تک یہ متاثرین حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں۔

    متاثرہ لوگوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن کا نقصان ہوا ہے ان کی مالی امداد کی جائے اور جہاں سڑکیں، راستے، پل وغیرہ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں انہیں جلد دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ ان لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب  کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ٹھٹھہ س ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل، آئی ٹی ٹیم اور ٹھٹھہ پولیس کے مختلف تھانہ جات نے کارروائیاں کرکے کچھ عرصہ قبل چوری اور گم شدہ 16 عدد لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز ویوو، اوپو، انفینکس، ٹیکنو اور سامسنگ برآمد کرکے اصل مالکان گل نیاز جاکھرو ،نظام الدین سولنگی ،انور حسین چارن ،کامران شاہ ،انور علی بھٹی ،بلال خاصخیلی ،سجاد خاصخیلی،امین احمد ،عمران خشک ،عبدالغفور سموں،جمن خشک ،عبدالستار خشک ،امتیاز علی پلیجو ،حسین علی شاہ اور غلام حسین کاتیار کےحوالے کردئے

    اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ٹیم کو مزید ہدایت کی کہ چوری اور گم شدہ موبائل فونز کو ڈیلی بیسز پر ٹریس کیا جائے اور کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ موبائل فون ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں

    شہریوں نے اپنے لاکھوں روپے مالیت کی برآمد شدہ موبائل فونز دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ مزید موبائل فونز ریکوری کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ جلد از جلد ٹریس کرکے مالکان کے حوالے کردئے جائیں گے.

  • کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    شہر قائد کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے اور بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم سے ملاقات کی ،واقعہ میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شاندار بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرنےپر میں سندھ پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے.

    موٹرسائیکل بلوچستان سے لائی گئی،پولیس کے چھاپے،دہشتگردوں نے دو دن قبل ریکی کی
    مانسہرہ کالونی خود کش حملے کی تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تفصیلی رپورٹ پیرکو پولیس کو جمع کرائی جائے گی،خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد گزشتہ شب پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، جہاں سے کچھ شواہد پولیس کو ملے ہیں، حملہ آور جس موٹر سائیکل پر آئے تھے وہ بلوچستان سے لائی گئی تھی اور نمبر پلیٹ جعلی تھی، حملہ آوروں نے ریکی کر رکھی تھی، موٹرسائیکل اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئی،غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشتگردوں نے حملے کی جگہ پر ریکی کی،دہستگردوں نے لانڈھی مانسہرہ کالونی کی مکمل ریکی کی،دہستگرد دو دن قبل 17اپریل کو حملہ کرنے کی جگہ پر گئے اور مکمل ریکی کی،حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں تحقیقاتی اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے،

    حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی حملہ کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملے کے وقت ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی والی گاڑی غیر ملکیوں اور خود کش کے درمیان آگئی تھی،خودکش دھماکے کا زیادہ اثر ڈبل روٹی والی سوزوکی کے عقبی حصے پر آگی اگر ڈبل روٹی سے بھری سوزوکی گاڑی درمیان میں نہ آتی تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا تھا، آئی جی سندھ نے عجلت میں حملے کی ناکامی کا سہرا پولیس کے سر ڈال دیا،حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا،خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے دوسرے دہشت گرد کا مقابلہ کیا،پولیس کے پہنچنے تک دوسرا دہشت گرد زخمی ہوچکا تھا،دہشت گرد کو گردن پر گولی لگی تھی،دہشت گرد زخمی حالت میں بھی گولیاں چلا رہا تھا، اسی دورا ن پولیس پہنچی اور دہشت گرد کو سر پر گولی ماری،

    پولیس کو تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے 2 موبائل فون اور 3 سمز ملی ہیں،جیو فینسنگ میں 18 لوکیشن ملیں،دہشت گرد 2 افراد حب اور قائد آباد کے علاقے سے رابطے میں تھے،دہشت گرد غیر ملکیوں کی نقل و حرکات سے واقف تھے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں ہلاک دہشتگرد، سہولت کار، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ کو نامزد کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ٹھٹھہ:درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق

    ٹھٹھہ:درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق،اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

    جاں بحق ہونے والانوجوان نیاز ،غلام نبی جوکھیو کے گھر کا آخری سہارا تھا، غلام نبی کے ایک ہی گھر کے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی
    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے
    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین
    ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    واضح رہے کہ ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم جوکھیو کے افراد ایک ٹرک میں عید کے دن درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لئے جارہے تھے کہ ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے ٹرک کھائی میں گر گیا تھا جس سے موقع پر ہی 17 افراد جاں بحق ہوگۓ تھے،

    دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے کوئی امدادی رقم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،

  • ننکانہ:متروکہ وقف  املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پر حکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب اپنے اثر رسوخ کی بناء پر قبضے کرواتے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج انکروچمنٹ ننکانہ صاحب نے چیئرمین و سیکرٹری بورڈ کو دی گئی تحریری درخواست میں کیا،درخواست کے متن کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کے رشتہ دار متروکہ وقف املاک سٹاف کیلئے دشواریاں پیدا اور دھکیاں دے رہے ہیں, انکروچمنٹ کرنے پر سیکرٹری اور چیئرمین سے بات کرنے کا حکم دینے لگے, پولیس بھی سیاسی لوگوں کی وجہ سے ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے, انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے سیکرٹری بورڈ کو لکھے گےخط کا متن

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کا ناختم ہونا والا یہ سلسلہ موجودہ سال میں جنوری اور فروری کے مہینے میں کچھ کم ہوا تھا لیکن اس جنرل الیکشن کے بعد ایک بار پھر متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب کی زمینوں کی خریدو فروخت اور ناجائز کمرشل اور گھریلو تعمیرات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،

    اس حوالے سے متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب آفس میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے 25 مارچ 2024 کو ایک لیٹر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو لکھا ،جس میں انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے بتایا کہ جہاں بھی انکروچمنٹ کرنے کے لیے جاتے ہیں تو لوکل ایم این اے کے رشتہ دار سامنے آ جاتے ہیں اور انکروچمنٹ نہیں کرنے دیتے بلکہ گالی گلوچ بھی کرتے ہیں یہ افراد اپنے اثرورسوخ کی بنا کر دشواریاں پیدا کر رہے ہیں اور یہی لوگ متروکہ وقف املاک کے ملازمین کے ساتھ مل کر ناجائز تعمیرات کروا رہے ہیں,پولیس بھی ان کی وجہ سے ساتھ نہیں دیتی الٹا یہ دھمکیاں دیتے ہیں,

    ملک زاہد امجد نے اس لیٹر میں کہا ہے کہ ملازمین متروکہ وقف املاک ایڈمنسٹریٹر کو بھی ہزاروں روپے کی آفرکرچکے ہیں، سیکرٹری سے استدعا کرتے ہوۓ ملک زاہد امجد نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے سے فون پر بات کی جاۓ اور ان سے کہا جاۓ کہ وہ اپنے آدمیوں کو سمجھاۓ کہ وہ ملازمین متروکہ وقف املاک کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اور اگر کوئی بھی لیگل کام ہو تو دفتر ہذا سے رابطہ کریں اور یہ بھی کہا گیا ہے لیٹر میں کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے لوگوں کی ہر قسم کی شنوائی ہوگی,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر کو لکھے ہوۓ تقریبا ایک ماہ ہونے کو ہے ابھی تک سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے کوئی ٹیلی فونک رابطہ یا میٹنگ کی اطلاع نہیں ہے جبکہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کی موجودگی کے باوجود تعمیرات دن رات دھڑلے سے جاری ہیں