Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ ہوا ہے
    پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔
    کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکیوں‌پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت،بلوچستان کا رہائشی نکلا
    مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک حملہ آور کی شناخت سہیل خان کےنام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پنجگور بلوچستان کا رہائشی ہے،

    واقعہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں پیش آیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں غیر ملکی افراد محفوظ رہے تا ہم گاڑی میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تین افرا د زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی پر حملہ کیا گیا اس میں غیر ملکی باشندے سوار تھے، دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی ،

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے،دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے،

    پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والا ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے جہنم واصل کیا، مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا،غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا غیر ملکی ڈیفنس میں رہائش پزیر اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے وین حسب معمول گزر رہی تھی دہشتگردوں نے روکنے کی کوشش کی ،اور پھر حملہ کر دیا،

    تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، صدرمملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی، کراچی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے،صدر مملکت نے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی کو سراہا اور کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا،تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا ،

    پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے .وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کی،وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، دہشت گردکےفنگرپرنٹس کےزریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی،پولیس
    ڈی آئی جی ایسٹ زون نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طورپرلگتاہےدہشت گردوں کی تعداد دو تھی،لگتا ہے دونوں پیدل تھے،ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آ کر خودکو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی،غیرملکیوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گردسے مقابلہ کیا ،قریب ہی پیٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرپہنچی،شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گرد سے مقابلہ کیا،دہشت گردکو ہیڈشارٹ کرکے ہلاک کیا،حملہ صبح 6بجکر50منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں،فائرنگ سےہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگرپرنٹس کے زریعے شناخت کی کوشش کی جائے گی،غیر ملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے ،سیکیورٹی تھریٹ کےباعث پولیس بھی الرٹ تھی،سیکیورٹی کےحوالے سے سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا،

    ہم نے دہشت گرد کے سر کا نشانہ بنایا،پولیس اہلکار
    کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکےکے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار کاویڈیو بیان سامنے آیا ہے، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اٹک پمپ پر ہماری پوزیشن تھی،ہمیں ایک دھماکے کی آواز آئی،کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئی ہم نے فوری موو کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچے،ہ ہم جب پہنچے تو ایک دہشت گرد جس کے پاس ایک رائفل اور دو میگزین تھے،ایک گرنیڈ کا تھیلا تھا،دہشت گرد نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کر دی،ہم نے جوابی فائرنگ کی اور اس کے سر کا نشانہ بنایا اور مار دیا،دہشت گرد مٹی کے پیچھے چھپا ہوا تھا،جب ہم پہنچے تو گاڑی میں دھماکہ ہو چکا تھا،

    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکی مہمانوں کی گاڑی پر حملہ پولیس کا بروقت اقدام،وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس کے بروقت ایکشن اور منظم کاروائی کی بدولت دہشت گرد اپنے منصوبے میں ناکام رہے،پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

    سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نےغیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی،اور کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،بلاول
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،پاک،جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

    کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    دہشت گردی وحشیانہ فعل اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ،زاہد محمود قاسمی
    کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ہی امن و سلامتی اور محبت پر قائم ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی کا نہیں اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے اسلام کا نا م لے کر کوئی بھی گروہ دہشت گردی یا تشدد کا مظاہرہ کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام سے ایک انحراف اور شریعت محمدیہؐ میں ایک تحریف کا مرتکب ہے اسلام نے جہاں انسانی جان کی حرمت کااعلان کیا ہے وہیں پہ وضاحت کی ہے کہ فتنہ و فساد برپا کرنے اور انسانوں کا خون بہانے والوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی ایک وحشیانہ فعل ہے اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے

  • ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا, محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین غیرقانونی طور پر زرعی مقاصد کے لئے لیز پر لے کر کاروباری اور گھریلو مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگی, غیرقانونی قبضوں سے علاقے میں امن وامان اور انتظامی مسائل جنم لینے لگے, ڈپٹی کمشنر نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو خط لکھ دیا, اوقاف کی زمین کی تمام غیر قانونی لیز منسوخ کر کے واگزار کروانے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد جاوید کو لکھے گٸے تحریری خط میں بتایا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی حدود کے اندر محکمہ اوقاف کے افسران اور اہلکار اوقاف کی قیمتی زمین زرعی مقاصد کے لئے لیز پر دے رہے ہیں جس پر لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا راتوں رات عمارتیں اور گھر تعمیر کر لیتے ہیں جس سے ہمارے لئے انتظامی اور امن وامان کے مسائل جنم لے رہے ہیں

    انہوں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں آنے والی تمام زمین شہری شمار ہوتی ہے اور اس قانون کے مطابق شہری زمین زرعی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی اس لٸے محکمہ اوقاف میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی حدود میں شہری زمین کو کس طرح زرعی مقاصد کے نام پر لیز دے سکتا ہے؟

    انہوں نے تحریری خط میں چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں محکمہ اوقاف کی طرف سے زرعی مقاصد کے نام پر لیز پر دی گئی زمین کی لیز منسوخ کر کے یہ زمین قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا سے واگزار کروائی جائے.

  • گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث  گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار

    گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے کے مطابق گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے، غیر قانونی پیو ندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی، ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیوند کاری کے لیے 30 لاکھ روپے وصول کیے تھےابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے۔

    ایف آئی نےعوام سے گزارش کی ہے کہ اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاع کے لیے فوری طور پر قریبی ایف آئی اے آفس سے رابطہ کریں، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

    جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے …

    ایران اسرائیل کے جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی اخبار

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر …

  • قصور ۔ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    قصور ۔ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    قصور،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو کی رپورٹ )ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    تفصیل کے مطابق پتوکی تھانہ صدر کی حدود میں متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف تالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن کے قبضہ سے نقدی 02 لاکھ روپے، 06 موبائل فونز، چھینی گئی 02 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا یے۔

    ملزمان نے دوران تفتیش ملتان روڈ پتوکی اور گردونواح میں راہزنی کی 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،

    ڈاکوؤں سے برآمد ہونیوالے مال مسروقہ اور موٹر سائیکل شہریوں کو واپس کر دیا گیا۔

  • تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ کی رپورٹ)کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تفصیل کے مطابق کشمور کی تحصیل تنگوانی میں کچے کے ڈاکووں کا راج ہے،کچے کے ڈاکوئوں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا،اغواء کایہ واقعہ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پرکرمپور سے ٹھل جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا ،لوٹ مار کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کرکے لے گئے

    اب تک ضلع کشموسے اغوا ہونے والے اورشہریوں مسافروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،جنہیں پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اغوا ء کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

  • ڈی آئی خان میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4  کسٹم اہلکا ر اور 1 بچی جاں بحق

    ڈی آئی خان میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 کسٹم اہلکا ر اور 1 بچی جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار اور ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار سڑک پر موجود ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا-

    پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

    دوسری جانب ضلع اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے گارڈ نے خود کشی کرلی،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، گارڈ اعظم نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کشی کی اور واقعے کے حوالےسے پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔

  • چترال:بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال:بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال میں حالیہ مسلسل بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے چترال کے مختلف علاقوں کے راستے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہوئے تھے۔ مسلسل بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی نے پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر اور ملبہ بھی بہاکر سڑکوں پر ڈھیر کردیا جس کی وجہ سے یہ راستے سفر کے قابل نہیں رہے۔ سیلاب کی وجہ سے اورغوچ، بکامک، شاڈوک، دنین گہتک وغیرہ کے راستے بند ہویے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ سفری مشکلات سے دوچار ہیں۔

    اور غوچ کے آس پاس کئی دیہات آباد ہیں جہاں پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل اس وادی کی سڑک دونوں جانب سے بند ہے۔ مین چترال سڑک پر دریائے چترال پر اورغوچ کیلیے جو پل تعمیر ہوئی ہے اس کے آگے بھِی راستہ خراب ہے جبکہ فیض آباد سے جانے والے سڑک پر پہاڑ سے بھاری پتھر، درخت، ملبہ گرنے سے یہ راستہ ہر قسم کے ٹریفک کیلے بند ہے۔ مسلسل بارش کے بعد محتلف علاقوں میں پہاڑی بھِی سرک گئے اور اکثر جگہوں میں بجلی کے کھمبے بھی گر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھِی معطل ہے۔

    اسی طرح شاڈوک، دنین، گہتک کی سڑک بھِی ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ے جس پر پیدل جانا بھِی نہایت مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے۔ کیونکہ اب بھی پہاڑوں سے مٹی کے تودے، بھاری پتھر اور ملبہ گررہا ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اورغوچ جانے والی سڑک برطانوی دور حکومت میں تعمیر ہوئی تھی مگر حکومت پاکستان نے اس پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی۔ اس سڑک کی بندش کی وجہ سے لوگ15 کلومیٹر پیدل سفرکرنے پر مجبور ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کو کندھوں پر اٹھانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھِی چارپائی پر ڈال کر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

    مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کمیونیکیشن اینڈ ورکس طارق مرتضے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہدایت پر ٹھیکیدار نے فوری طور پر ان سڑکوں کی صفائی پر ٹریکٹر، ایکسیویٹر مشین لگاکر ملبہ صاف کررہے ہیں اور ٹریفک ک ی روانی کے قابل بنارہے ہیں۔

    محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ہونے والے عبدالولی خان بائی پاس روڈ، دنین چیوڈوک، آفیسر میس روڈ، مغلاندہ، شاہ ڈوک، ہون فیض آباد، اور غوچ ڈوم شغور، کربیتولی اور ضلع اپر چترال کی سڑک بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے صاف کی تھی تاہم بونی سڑک پر دوبارہ پہاڑ سے بھاری پتھر اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگئی تھی۔

    ویلیج کونسل دنین کے چیئرمین منیر احمد چاریلو اور دیگر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے چترال کو آفت زدہ قراردیا ہے مگر جس طرح سابقہ صدر پاکستان پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں لوگوں کے قرضے معاف ہوئے تھے اسی طرح اس بار بھی زرعی اور عام لوگوں کے چھوٹے چھوٹے قرضے معاف کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

    انہوں نے یہ بھِی مطالبہ کیا کہ جن سڑکوں پر ملبہ پڑا ہے اسے فوری ہٹایا جائےاور اورغوچ سڑک کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ دریا کی جانب سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے تاکہ اس سڑک پر سفر کرنے والے کسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں.

  • سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں میں سکول ٹیچر نے 11سالہ طالبہ کو سکول میں ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر ٹیچر کے خلاف تھانہ بمبانوالہ پولیس نے چچا نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اورملزم کوگرفتار کرلیا گیاہے

    ایف آئی آر کے مطابق جس میں لڑکی کےچچا نعمان نے درخواست میں لکھا کہ میں موضع اوٹھیاں کا رہائشی ہوں اور دیہ میں ہی کاروبار کرتا ہوں میر ابھائی مدثر بیرون ملک یو نان روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے امروز مورمورخہ 16.04.24 کو میری بھتیجی رو حمامدثر دختر مدثر قوم میواتی ساکن اوٹھیاں عمر 11 سال یو نیک انگلش گرائمر سکول اوٹھیاں کلاس 6 میں پڑھنے کے لیے سکول گئی ہوئی تھی بوقت قریب 01:30 بجیدن اپنی بھتیجی کو سکول سے لینے کے لیے گئے تو بچی کا پتہ کیا تو پتہ چلا کہ بچی اس کے کلاس ٹیچر مبشر ولد محمد اشرف قوم آرائیں ساکن اوٹھیاں کے آفس میں ہے

    جب ہم اس کے آفس کے پاس پہنچے تو روحما کے رونے کی آواز آرہی تھی آفس کا دروازہ کھول کر دیکھا تو ملزم مبشر میری بھتیجی روحماکے ساتھ زنا بالجبر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر فرار ہو گیا

    تھانہ بمبانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 301/24 زیردفعہ 377B کرکے ملزم مبشر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن فیز فور میں غریب گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    بحریہ ٹاؤن فیز فور میں غریب گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    بحریہ ٹاؤن کے گھر سے گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش ملی، مالکن کا کہنا ہے کہ سولہ سالہ آمنہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کی تو وہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ آمنہ کو قتل کر کے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے، وفات پا جانے والی آمنہ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جس کے والد کی چار ماہ قبل موت ہو چکی ہے، آمنہ گھریلو ملازمہ تھی،لواحقین کے مطابق پولیس کو درخواست دی ہے لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی

    دوسری جانب کیس کے مشکوک پہلو بھی سامنے آگئے ، لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر سولہ سال
    ہے ، آمنہ جس گھر ملازمہ تھی اس کا عمر نامی مالک کہتا ہے کہ لڑکی کی عمر 20 سال تھی ،پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مرنے والی لڑکی کی عمر 28 سال ہے، گھر کے مالک کو صحافیوں نے فون کیا تو انہوں نے کہا کہ
    ہمیں میڈیا فون نہ کرے ہم بات نہ کرنا چاہتے؛ جو پوچھنا پولیس،ہسپتال سے پوچھو،

    واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن چند دنوں سے مسلسل خبروں کی زینت بن رہا ہے، چند رو ز قبل راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں گھریلو ملازم کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا،مالک مکان نے ملازم سرور مسیح، اس کی بیوی اور بیٹے پر بدترین تشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازم کے بیٹے کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی،متاثرہ ملازمین نے تھانہ روات پولیس کو تحریری درخواست دی،جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ مالک مکان ملزم نوید اور اس کی اہلیہ فرزانہ کے خلاف درج کیا گیا .مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نوید اور فرزانہ کے گھر ڈیڑھ سال سے ملازمت کر رہے ہیں، 3 مارچ کو ملزمان کے گھر چوری ہوئی اور الزام ہم پر لگایا گیا،ملزمان نے میرے شوہر اور بیٹے کو برہنہ کر کے تشدد کیا،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • اوچ شریف :مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں

    اوچ شریف :مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں ،شہری بیماریوں کا شکار،الٹی ،موشن، ملیریا ، جلدی امراض میں خطرناک اضافہ ،کمشنر بہاولپور سے نوٹس لیکر شہر میں سپرے کرانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں رجب حسین .مجاہد حسین. محی الدین. محمد اکبر سمیت دیگر نے بتایا کہ اوچ شریف میں موسم تبدیل ہوتے ہی بیماریوں نے سر اٹھا لیا .سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں. مچھروں اورمکھیوں کی بہتات سے شہر بھر میں مختلف بیماریاں قے ، دست، ملیریا بخار جیسے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

    بیماریوں کے شدید وار سے شہری عاجز آچکے ہیں، بیماریوں کے علاج پرہزاروں روپے لگا کر بھی تندرست نہیں ہو پا رہے اوچ شریف میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ہر مکان و دکان میں مچھروں و مکھیوں کی بہتات، شہری پریشان محکمہ صحت محکمہ بلدیات کا اسپرے مہم کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہا،ڈائریا، ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے،

    اوچ شریف شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی، جس سےمکھیوں اور مچھروں کی بہتات ن ہوگئی ہے گلی، محلوں دکانوں اور گھروں میں سکون سے بیٹھنا تک محال ہوگیاہے،

    دوسری جانب ہسپتالوں میں آنے والے ملیریا اور ڈائریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے، دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھروں اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت اورمحکمہ بلدیات والوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا

    شہریوں نے کہا کہ شہر کی دکانوں پر ملنے والی کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں بیٹھتی ہیں اور جراثیم چھوڑ دیتی ہیں اور وہ اشیا جب ہم کھاتے ہیں تو وہ ہمارے معدے پر اثر کرتی ہیں جس سے پیٹ کے امراض جیسے ہیضہ، ڈائیریا ہوجاتا ہے اور ہاضمے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، جبکہ مچھروں کی تعداد بڑھ جانے سے ڈینگی اور ملیریا ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے

    شہریوں نے کمشنر بہاولپور سے نوٹس لیکر شہر میں سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے