Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لنڈی کوتل:چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    لنڈی کوتل:چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر ایکسپورٹ دشمن پالیسی قبول نہیں، ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوتا ہے، چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    پاک افغان بارڈر تورخم کے سینیر ایکسپورٹر، کسٹم کلرینس ایجنٹ اور سیاسی رہنما قاری نظیم گل شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ تورخم بارڈر پر ایک سازش کے تحت پاکستانی ایکسپورٹ تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانے کو روزانہ ایکسپورٹ تجارت کی مد میں لاکھوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن تورخم زیرو پوائنٹ پر ہماری پاکستانی ایکسپورٹ،چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو بارڈر سیکیورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کے نام پر روک لیا جس کی وجہ سے ہزاروں چوزے مرگئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ روکے گئے ٹرکوں کو گیٹ پاس جاری ہوچکے تھے اور پاکستان کسٹم حکام نے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود گاڑیوں کو زیروپوائنٹ پر روکنا ایکسپورٹ دشمن پالیسی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد اگر انہی گاڑیوں میں کوئی غیر قانونی چیز برآمد ہوئی تو ان کی ذمہ داری ایجنٹس پر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تورخم بارڈر پر تمام ذمہ دار ادارے گاڑیوں کی چیکنگ ایک وقت اور ایک جگہ پر کریں تاکہ شکوک و شبہات سے بچا جاسکیں اور ایکسپورٹ تجارت ترقی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چوزوں کے مرنے سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے آئی جی ایف سیِ ، کورکمانڈر پشاور اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز سے مطالبہ کیا کہ جمعہ کی روز تورخم زیروپوائنٹ پر چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو روکنے کی تحقیقات کی جائیں ۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق
    خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔

    خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

    اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے

    یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔

  • راشن کے بہانے دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹ لی گئی

    راشن کے بہانے دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹ لی گئی

    خواتین اور بچوں سے زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں راشن دلوانے کے بہانے دو سگے بھائیوں نے بھیک مانگنے والی بچیوں کی عزت لوٹ لی، واقعہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں پیش آیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان دو سگے بھائی ہیں، انہوں نے بھیک مانگنے والی دو بچیوں کو کہاکہ ہمارے ساتھ چلو ،راشن دیتے ہیں، بچیاں ساتھ چلی گئیں جنکی عمریں 12 اور 15 برس ہیں، ملزمان نے بچیوں کو ساتھ لے جا کر راشن تو نہ دیا انکی عزت لوٹ لی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان علاقے میں پھول بیچتے ہیں،واقعہ کے بعد فرار ہو چکے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے راوی روڈ میں بھیک مانگتی 2بچیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کو متاثرہ بچیوں اور لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ راوی روڈ میں بھیک مانگتی 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کا شکار کمسن بچیوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہیں جبکہ کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پھول فروش اور بھائی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی

    قبل ازیں سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور میں راشن دینےکے بہانے ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ نشہ آور چیز کھلا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وہ سبزی لینے جارہی تھی کہ اسے راشن کا جھوٹا دلاسا دیا گیا،

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی کی بن قاسم پولیس نے ملزم پرویز جٹ کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پولیس ایسے واقعات میں کمی لانے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    قبل ازیں ایک لڑکی کو راشن کے بہانے گھر لے جا کر جسمانی زیادتی کا نشانہ بنا گیا ،تھانہ شاہدرہ کی حدود میں ملزم نے کاروائی کی، سردار نامی ملزم نے 20 سالہ لڑکی کو راشن دلوانے کا کہا اور کہا کہ ساتھ چلو، لڑکی ساتھ گئی تو ملزم نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے جرم کا اقرار بھی کر لیا ہے،

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد

  • افطاری پر جانا مہنگا پڑا، شہری کے گھرسوا کروڑ کی چوری

    افطاری پر جانا مہنگا پڑا، شہری کے گھرسوا کروڑ کی چوری

    افطاری پر جانا مہنگا پڑا، گھرمیں سوا کروڑ کی چوری ہو گئی،

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، سند کے علاقے میں سوا کروڑ روپے مالیت کی چوری ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق سندر کا رہائشی شعیب افطاری پر گیا تھا، جب گھر واپس پہنچا تو گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا، گھر میں چوری ہو چکی تھی اور چور گھر سے ایک کروڑ29 لاکھ سے زائد کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کےفرار ہو چکے تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    دوسری جانب لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

    لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہی ہے،، سٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گھروں سے باہر نکلنے والے شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

  • اوچ شریف: ریلوے پھاٹک پر  ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    اوچ شریف: ریلوے پھاٹک پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریلوے پھاٹک پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    تفصیل کے مطابق ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے ٹرک کا فرنٹ ایکسل اور کمانی ٹوٹ گئے ، ٹریک پر ٹرک کے کھڑے ہونے کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

    ریلوے ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے اور کراچی ایکسپریس چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ، علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو کلاب ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا ہے

    اسی طرح ریلوے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ کے درمیان کھڑی ہے

    ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرک کے ایکسل اوچ شریف روڈ کے پھاٹک کے بالکل درمیان میں ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک ٹریک پر کھڑا ہے
    ٹرک پر آلو کا ہیوی لوڈ ہے اس کے ایکسل کی مرمت کا کام جاری ہے .

  • سرگودھا:گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    سرگودھا:گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ جس کی روک تھام کیلئے اوگرا نے انتظامی افسران کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں ۔ افسران ان اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے بلاتقریق کارروائیاں یقینی بنائیں ۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کا آڈٹ کروائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

    اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت پولیس ، سول ڈیفنس ، انڈسٹریز ، ریسکیو 1122 اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں معیاری و غیر معیاری سلنڈرز کی چیکنگ کیلئے سول ڈیفنس فیلڈ سٹاف کو جدید آلات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

    انہوں نے اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کیلئے آگاہی سیمینار کروانے کے علاوہ فائیر فائٹنگ ٹریننگ کروانے کے ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    کمشنر کا کہنا تھا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے صرف اوگرا کے ایس او پیز کے مطابق سلنڈرز کی خرید و فروخت کی اجازت ہے ۔

    اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے غیر معیاری سلنڈرز کی ری فلنگ اور خرید و فروخت کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔

    اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کیں ۔

  • سرگودھا: ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات،سیکرٹری بادشاہ نے ہوا میں اُڑا دئے

    سرگودھا: ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات،سیکرٹری بادشاہ نے ہوا میں اُڑا دئے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات کو سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے ہوا میں اڑا دیا ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، صفائی عملہ غائب، انتظامیہ خاموش ?

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا جانیوالا سرگودھا میں ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح ناکام ہو گیا ۔ یونین کونسل لڈیوالہ اور یونین کونسل حیدرآبا میں صفائی ستھرائی فوٹو سیشن کی حد تک جاری ہے ، سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور افسران کو رپورٹ دینے کیلئے صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی کام کیا جا رہا ہے جو متعلقہ ضلعی انتظامی افسران کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں ،گلیوں و نالیوں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی فوٹو سیشن کی حد تک جاری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ صفائی عملہ حیدرآباد سے فی گھر 200 سے 250 روپے لے رہا ہے اور لڈیوالہ میں صفائی عملہ فی گھر 50 روپے سے زائد وصول کر رہا ہے ۔ اسکے باوجود بھی صفائی عملہ کہیں دکھائی نہیں دے رہا ۔

    شہریوں کابتانا ہے کہ متعدد دفعہ سیکرٹری سےگذارش کی کہ صفائی ستھرائی کے احکامات صادر فرمائے جائیں لیکن سیکرٹری بادشاہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ،شہری بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے اپنی اپنی یونین کونسل میں صفائی کے کام سے منہ پھیر رکھا ہے ۔ جبکہ انتظامی افسران نے بھی مکمل طورمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو وزیراعلیٰ پنجاب و کمشنر سرگودھا بڑے بڑے صفائی کے دعوے تو کرتے ہیں ۔ لیکن یونین کونسلز عملہ نے تمام دعوؤں اور کیئے گئے وعدوں کو جوتوں کی نوک پر رکھ لیا۔ سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ سلطان نے تو اب علاقہ میں صفائی عملہ کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور صفائی کے کام کی بجائے ان سے دوسرے کام کروائے جا رہے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد کو علاقہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور صفائی عملہ کو متحرک کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • جھل مگسی:لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    جھل مگسی:لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)جھل مگسی لیویز فورس کا ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری

    ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور اور اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کے احکامات کی روشنی میں رسالدار لیویز تھانہ جھل مگسی دفعدار صوبہ خان چنجنی, حوالدار علی گوہر مگسی ودیگر لیویز فورس کے اہلکاروں کی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع کارروائی کی

    اس کارروائی عمل میں مقدمہ فرد نمبر 18/2021 بجرم زیر دفعہ 148-147/ 34-324 میں مطلوب روپوش ملزم ممتاز علی ولد عبدالرزاق قوم سارنگانی مگسی ساکن جھل مگسی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے

    مزید تفتیش لیویز فورس جھل مگسی کررہی ہے۔

  • تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کیا،

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی ان ایکشن، تلہ گنگ میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کردیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    شہری ذخیرہ اندوزوں کی نشاہدہی میں ہماری مدد کریں۔

  • ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

    ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈویژن کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

    تفصیلات کے مطابق سید علی عباس گردیزی کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ سرگودھاکی ہدایت پر ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ ڈپٹی کلکٹر اینٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا سمگلنگ ک ے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

    ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تمام جوائنٹ چیک پوسٹوں پر غیرملکی سمگل شدہ اشیا کی برآمدگی کے لیے تما م گاڑیوںکی مکمل طور پر چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی حدود کے اندر تمام شاہراہوں پربھرپور چیکنگ جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سمگل شدہ اشیا کی غیر قانونی طور پر ترسیل کوروکنے کے لیے تمام موجود ہ وسائل بروء ے کار لاکردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور سمگلنگ کے سامان کی ترسیل کو ہر ممکن طریقے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے ۔

    ضبط شدہ غیر ملکی اشیادودھ ،ڈرائی فروٹ ، پلاسٹک بیگز وغیرہ کا روا ں ماہ کیدوران تین بار نیلام عام مورخہ -03-27,2024-03-192024-04-03,2کو نیلام عام ہو اجس میں بڑیتعداد میں تاجر برادری نے حصہ لیا اورتین کروڑ سےزائد مالیت کا سامان نیلام کر کے رقم سرکاری خزانیمیں جمع کرائی گئی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں ۔سمینہ چوک ڈیرہ غازیخان ملتان روڈ پر بر لب سڑک اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دفترشفٹ کیا گیا ہے۔ جس سے دور دراز سے کسٹم سے متعلقہ امور کے لئے آئے لوگوں و تاجروں کے لیے پہنچ آسان بنا دی گئی ہے ۔

    ترجمان اینٹی سمگلنگ آفس ڈیرہ غازیخان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر تجارت کرنے والے تاجر میرے لیے قابل احترام ہیں ان کا مکمل طور پرخیال رکھا جائے گا اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔