Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • والد اور بھائی کرتے رہے "زیادتی” لڑکی نے بہن کو بتایا تو جان لے لی گئی

    والد اور بھائی کرتے رہے "زیادتی” لڑکی نے بہن کو بتایا تو جان لے لی گئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا معاملہ ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر قرار دیدیا
    ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کر لیے گئے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا،افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائیگا، وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے، محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،

    ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا،مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،22 سالہ لڑکی قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھائی اور والد مقتولہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے ہیں،

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار لڑکی کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار کوعدالت پیش کیاگیا، دونوں‌کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ویڈیوبنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون سمیرا کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کے مطابق ملزم فیصل اپنی بہن سے زیادتی کرتا تھا جس کا والد کو علم تھا،والد بھی اپنی بیٹی سے زیادتی کر تا تھا لڑکی نے بھابھی کو بتایا تو بات بگڑی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کیا،

    ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز نے اپنے بھائی اور والد پر مقتولہ سے زیادتی کی شکایت کرنے پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں۔

    گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات،بھائی اور والد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کی میڈیکل رپورٹ
    دوسری جانب بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے،مقتولہ پر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اس کے علاوہ بھی مقتولہ کے جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے،مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔

    واضح رہے کہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    کراچی: کراچی میں اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے آنیوالی خاتون پر قبضہ مافیا نے سرعام تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : خاتون پر غنڈوں کے تشدد کا واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون اپنا پلاٹ دیکھنے آئی تھی کہ قبضہ مافیا کے غنڈوں نے اسے روکا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ مارے جس پر خاتون دُہائی دیتی رہی کہ وہ حاملہ ہے بچے کو کچھ نہ ہو جائے شخص کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارے گئے اور پھر قہقہےبھی لگائے گئے،اس کے بعد خاتون کو پلاٹ سے بے دخل کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا خاتون خود کو ملزمان سے بچانے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
    https://x.com/ejazkhanpsp/status/1773390196446244993?s=20
    پولیس نے واقعے سے اظہار لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے غنڈوں کے خلاف پولیس سے رابطہ نہیں کیا نہ ہی پولیس کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور  بچی سے مبینہ زیادتی

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    لیہ: پنجاب میں خواتین او ر بچوں کے ساتھ جنسی واقعا ت میں کمی نہ آ سکی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بچی والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی ہوئی تھی کہ ملزم نے موقع پا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ نا ڈالا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں رواں ماہ 5 تاریخ کو ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں ہی ڈاکوؤں نے واردات کے دوران نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف نرس کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ نرس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، ڈاکو دوران واردات اسپتال سے سامان، عملے سے نقدی و موبائل فونز چھین کر لے گئے۔

    خواتین کو ہراساں کرنیوالے افسران کا تبادلہ، پرنسپل کا بھی بڑا فیصلہ

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال کی نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو واردات کے ے اندر گرفتار کرلیا گیا تینوں ملزمان نے ایک روز قبل رات کے وقت ہیڈ نرس شازیہ طفیل کے گھر میں گھس کر اسے اسلحے کے زور پر گینگ ریپ اور ڈکیتی کا نشانہ بنایا تھا تھانہ سٹی لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کیا۔

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • اوچ شریف:ایس ایچ او نے پتنگ بازی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کر دی

    اوچ شریف:ایس ایچ او نے پتنگ بازی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کر دی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوچ شریف تھانہ کے انچارج سجاد خان لغاری نے موٹرسائیکل سواروں کو پتنگ بازی سے بچانے کی آگاہی مہم شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو پتنگ بازی کے خطرات سے بچانے کے لیے پنجاب پولیس تھانہ اوچ شریف کے انچارج سجاد لغاری نے بھی آگاہی مہم اور اقدامات شروع کر دیئے ،یہ اقدام فوری طور پر موثر ہے اور اس کا مقصد پتنگ کی ڈور کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو ختم کرنا ہے ۔

    حفاظتی راڈز آسان اور سستے آلات ہیں جو موٹر سائیکل کے ہینڈل بار سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ روک کے طور پر کام کرتے ہیں،دھاتی ڈور کو موڑتے ہیں اور الجھنے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

    سجاد لغاری نے تمام موٹر سائیکل سواروں سے زور دے کر کہا کہ وہ بغیر تاخیر کے اپنی گاڑیوں پر حفاظتی راڈز لگائیں۔ انچارج تھانہ اوچ شریف سجاد لغاری نے کہا ہمارے شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم ان قابلِ روک تھام حادثوں کو روکنے اور اپنے موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال قدم اٹھا رہے ہیں

  • جھل مگسی:معمولی تکرار پر فائرنگ راہگیر سمیت 2 افراد زخمی

    جھل مگسی:معمولی تکرار پر فائرنگ راہگیر سمیت 2 افراد زخمی

    جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ) معمولی تکرار پر فائرنگ راہگیر سمیت 2 افراد زخمی

    لیویز فورس ذرائع کے مطابق جھل مگسی سٹی میں ایک معمولی تکرار پر سارنگانی مگسی قبیلہ میں فائرنگ ہوئی ہے ، جس کے نتیجہ میں محمد صلاح سارنگانی مگسی زخمی ہوگئے

    جبکہ گولیوں کی زد میں آکر راہگیر غلام مصطفیٰ بوجانی مگسی بھی زخمی ہوگیا ہے ۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جھل مگسی منتقل کردیا گیا

    تاہم ملزم جائے واردات سے اسلحہ سمیت فرار ہونے کامیاب ہوگیا ، مزید تفتیشی لیویز فورس جھل مگسی کر رہی ہے۔

  • بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل

    بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل

    ٹوبہ ٹیک سنگھ قتل کی دل دہلا دینے والی واردات پر انسانیت حیوانیت کا روپ دھار گئی،

    مافوق الفطرت باپ نے اپنی نظروں کے سامنے بیٹے سے جواں سالہ بیٹی کا گلا دبوا کر قتل کر دیا،درندہ صفت باپ بیٹا کی دوران قتل فلمائی جانے والی ویڈیو معاشرتی جنونیت و انتہا پسندی کی زندہ مثال ،قبل از اسلام یہود و نصاری کے ہاتھوں بیٹیوں کو زندہ درگور کئے جانے کی تصویر دکھائی دی، بھائی کےہاتھوں بہن کاقتل،ہولناک ویڈیونےدل دہلادیے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ظالم بھائی نےباپ کےساتھ ملکربہن کوگلہ دباکر قتل کردیا۔باپ نے بیٹی کوقتل کرانے کے بعد قاتل بیٹے کو پانی پلایا۔دوسرے بھائی نے موبائل سے خفیہ کرویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرڈال دی،جس بنا پر سفاکانہ قتل کا پول مکمل طور پر کھل کر سامنے آیا ،پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے ،

    پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ کےعلاقے میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور ایک شخص سکون سے قتل کی ویڈیو بناتا رہا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی،پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار کر لیے اور کہا کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے بہن کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نوٹس لےلیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

  • پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار ) پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی پھالیہ سرکل ضیاء اللہ خان ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ محمد اکرم ہجن ، مظہر اقبال اے ایس آئی مجاہد عباس اے ایس آئی معہ ٹیم کی پتنگیں فروخت کرنے والوں کیخلاف زبردست کارروائی

    ملزم مسمی صفدر اقبال ولد سعی محمد کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 85/24 مؤرخہ27.03.2024 بجرم 3/4 the punjab probhition of kite flying ordinance 2001 تھانہ بھاگٹ میں درج کر کے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات، بھائی نے گلا دبایا،رشتے دار ویڈیو بناتا رہا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات، بھائی نے گلا دبایا،رشتے دار ویڈیو بناتا رہا

    گوجرخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات، بھائی نے گلا دبایا،رشتے دار ویڈیو بناتا رہا

    پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ کےعلاقے میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور ایک رشتے دار سکون سے قتل کی ویڈیو بناتا رہا۔منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔

    پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار کر لیے اور کہا کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈی پی او کا کہناتھاکہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات کا ہے، پولیس کو واقعہ 24 مارچ کو رپورٹ ہوا۔

    انہوں نے بتایاکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کل کروادیا گیا، دو اور بندوں کی گھرمیں موجودگی کے شواہد ملے ہیں، قتل ناجائز تعلقات کوچھپانے کیلئے کیاگیا اور ویڈیو لڑکی کو قتل کرنے کے بعد بنائی گئی۔

  • تنگوانی:غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل

    تنگوانی:غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل

    تنگوانی باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل، قتل ساوند اور سندرانی قبیلہ میں جھگڑے کی وجہ بتایا جارہاہے
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی قمر پیٹرول پمپ کے سامنے نامعلوم ہتھیار بندوں نے فائرنگ کرکے ٹیکسی کار ڈائیور نوجوان مظہر علی سندرانی کو قتل کردیا ہے

    بتایا جارہا کے یہ قتل ساوند اور سندرانی قبیلہ میں جھگڑے کی وجہ بتایا جارہاہے،

    مزید معلومات کے مطابق اس نوجوان کا قبائلی تکرار سے کوئی تعلق نہیں تھا یہ نوجوان ٹیکسی کار چلا کر اپنے گھر کا چولہا چلاتا تھا مگر ظالموں نے اس کی زندگی دیا ہی بجھا دیا ہے

  • سیالکوٹ :تھانہ کینٹ پولیس کے 2 اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے

    سیالکوٹ :تھانہ کینٹ پولیس کے 2 اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ پولیس کے دو اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلےشہری کی نشان دہی پر دونوں پولیس اہلکار گرفتار اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں وسیم اور عمراسحاق شامل ہیں،

    شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بھیڈ پولی کینٹ پان شاپ سے 4بجے گزشتہ رات کار پر سوار دو باوردی پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ڈرائیور تھا مدعی مقدمہ کاشف رضا ہمیں تلاشی کے بہانے پاس بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کرلے گئے، گاڑی میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 80ہزار روپے لوٹ لیے شہری4:30بجے ہمیں پوسٹ مارٹم ہاؤس اتار کر چلے گئے

    ڈکیتی واردت میں ملوث پولیس اہلکاروں کا واقعہ سامنے آنے پر شہری اور تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گی