Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے کیس میں پولیس جہلم میں پاکستانی نژاد ملزم عرفان کے بھائی کے گھر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پاکستان میں حراست میں لیے جانےوالے چچا نے بتایا ہے کہ سارہ سیڑھیوں سے نیچے گری تھی جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی سارہ شریف کے چچا نے بتایا کہ عرفان سے ملاقات ہوئی نہ ان کے ٹھکانے کا علم ہے-

    واضح رہے کہ پولیس کو سارہ کی لاش10 اگست کو گھر سے ملی تھی اور اُس نے تصدیق کی تھی کہ خاندان کے 3 افراد لاش ملنے سے ایک دن پہلے پاکستان فرار ہو گئے تھےسارہ شریف کے والد، سوتیلی والدہ اور بہن بھائی پاکستان پہنچ کر روپوش ہوچکے ہیں دس سالہ سارہ شریف کو اس کے والد نے ہی قتل کیا جس کی تلاش میں برطانیہ کی ایجنسیز پاکستان کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

    ایشیا کپ 2023:نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ملزمان لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان روانہ ہوئے تھے، سرے پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کی موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا لیکن پوسٹ مارٹم میں سارہ کے جسم پر ایک سے زیادہ پرانے زخم کے نشانات پائے گئے۔

    پولیس کو سارہ کے 41 سالہ والد نے فون کیا، جو اپنی 29 سالہ اہلیہ بینش بتول اور اپنے 28 سالہ بھائی فیصل مالی کے ساتھ برطانیہ میں پوچھ گچھ کرنے سے پہلے اسلام آباد پہنچ چکے تھے،یہ فون اسلام آباد پہنچنے کے بعد رات 2 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا تھابرطانوی پولیس نے قتل کی تفتیش کےلئے مطلوب بچی کے باپ عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک کی تصاویربھی جاری کیں۔

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

  • مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    لاہور: پرویز الٰہی کے بعد مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کے کیس میں نیب نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں اور پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینز عظمت حیات اور سہیل اصغر کے زریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی ۔

    نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی جو کہ بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی مونس الہی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

    نیب نے پرویز الہی کے خلاف انکوائری رپورٹ تیار کرلی

    واضح رہے کہ دوسری جانب سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں،نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کرپشن میں ملوث پائے گئے،پرویز الٰہی نے گجرات کیلئے 116سکیمیں منظور کرائیں، پر ویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا ناجائز استعمال کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیئے، پرو یز الٰہی نے ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لئے،پرویز الٰہی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست …

  • اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد: ائیر پورٹ سیکیورٹی کی کارروائی،اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مسافر کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی اے ایس ایف کے عملے نے ریاض جانے والے مسافر سے 1.430 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر وسیم اکرم نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات برآمد کرکےاسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

    دوسری جانب جہلم کی غلہ منڈی میں دو تاجروں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے والے ملزم فیصل پہلوان کو ناکہ بندی کے دوران ایلیٹ فورس نے جی ٹی روڈ سے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل پہلوان واقع کے بعد جہلم سے اسلام آباد کی جانب فرار ہو رہا تھا ملزم فیصل نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے یامین اور ناصر نامی تاجروں کو قتل جبکہ فیصل اور احسن نامی کو شدید زخمی کرکے فرار ہو رہا تھا۔

    بھارتی مشن چندریان 3 آج چاند پر اترے گا

  • یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

    یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

    یونان کے جنگلات میں چار روز سے لگی آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئیں-

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق جنگلات کی آگ سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، آگ سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر تارکین وطن ہوسکتے ہیں آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، آگ سے کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئی ہیں جبکہ شدید گرم موسم اور خشک ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں،رومانیا کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ یورپی یونین نے بھی دو فائر فائٹر طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کینیڈا کے جنگلات میں اس وقت 400 کے قریب مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے-

    روس کا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں چاند کی سطح سے ٹکرا کر …

    حکام نے آگ کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کیلوونا شہر کی طرف سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ مغربی کیلوونا کے علاقے میں آگ کے باعث 36 ہزار کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں کیلوونا شہر کے قریب سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہےکہ علاقے میں کام کرنے والے ایمرجنسی ورکرز کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے یلونائف شہر کی طرف جانے والا راستہ بھی سیکڑوں میل تک آگ سے متاثرہے۔

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ،آرمی ایکٹ ترمیمی بل،معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • اوچ شریف :یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف :یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، شہر بھر میں کھاد کی بلیک پر دھڑلے سے فروخت جاری، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کھاد مافیا کے سامنے ڈھیر، تحصیل انتظامیہ کا مبینہ معقول ” مال ” لیکر کسانوں کا خون نچوڑنے کی کھلی چھوٹ دینے بارے انکشاف،کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔نئی کاشتہ فصلات دھان و مکئی کیلئے یوریا کھاد نایاب ہوگئی،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر اور گردونواح میں یوریا کھاد چار ہزار روپے تک بلیک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ یوریا کا کنٹرول ریٹ تین ہزار ایک سو روپے ہے جس کے باعث یوریا کھاد ناپید ہے، ڈیلر حضرات کھاد بلیک میں من مانے ریٹوں پر فروخت کررہے ہیں جبکہ لگے ہاتھوں مبینہ جعلی کھاد کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور محکمہ زراعت کا عملہ فوٹو سیشن کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیتا ہے اور غریب کسان مہنگے داموں جعلی کھاد خریدنے پر مجبور کردیا گیا ہے،

    کاشتکاروں کے مطابق حکومت پنجاب کے دعوے اور نعرے صرف پینا فلیکس کے اشتہارات کی حد تک ہی رہ گئے ہیں، یوریا کھاد نہ ملنے کے باعث کاشت کی گئی فصلات شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے ۔باوثوق زرائع کے مطابق ڈیلرز نے کھاد اپنے گوداموں میں چھپا رکھی ہے، محکمہ زراعت فیلڈ آفیسران کھاد کی سرکاری نرخوں میں فروخت کرانے میں بے بس دیکھائی دے رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا کھاد مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ ہونے بارے بھی انکشاف ہوا ہے،

    کاشتکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ظہورِ احمد سابق کونسلر، ملک شفیع اعوان، محمد عارف، ملک محمد عطاء حسین، ملک حاجی احمد، ملک صدیق اکبر، ملک صابر رڈ، سید ہاشم رضا شاہ، سید مرتضی رضوی، زین حیدر بخاری اور ملک پرویز خان و دیگر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر گردونواح کے علاقوں میں ڈیلروں نے یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر رکھی ہے عام کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے

    جبکہ بلیک میں 3100سو روپے والی یوریا کھاد 4500روپےتک فی بوری کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے، اور اس بارے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جاۓ

  • اوچ شریف :شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل،گندگی انبار،تعفن زدہ ماحول

    اوچ شریف :شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل،گندگی انبار،تعفن زدہ ماحول

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بننے لگے ، میونسپل کمیٹی صفائی ملازمین نے خاموشی اختیار کرلی ، شہری سراپا احتجاج،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و ملحقہ آبادیوں میں کچرے وگندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں جبکہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

    شہریوں نےمیڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں درجنوں کی تعداد میں سینٹری ورکرز تعینات ہیں، سپروائزروں کی سرپرستی میں سینٹری ورکرز پلازوں، کوٹھیوں اور سرکاری افسران کے ڈیروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کیوجہ سے شہری آبادیوں کے اندر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،

    سینٹری ورکرز موٹی ” کمائی ” کے چکر میں نجی پلازوں ، مارکیٹوں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میونسپل کمیٹی کے سپروائزر سینٹری ورکروں کی محض اس لئے سرپرستی کرتے ہیں کہ سینٹری ورکر اپنی تنخواہ میں سے کچھ حصہ سپروائزروں کو بھی ادا کرنے بارے انکشاف ہوا ہے،

    شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں تعینات سینٹری ورکرز کو اندرون شہر میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری آبادیوں میں پھیلنے والی گندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری صاف ستھری آب و ہوا میں زندگیاں بسر کر سکیں

  • خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت  پانچ افراد جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

    سعودی عرب میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اردنی خاندان کے چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ ریاض روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ نے اردنی اور سعودیوں قوموں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ حادثے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے.

    نشامی فورم میں انسانی ہمدردی اور حادثاتی کمیٹی کے سربراہ ہیثم خطاب نے کہا ہے کہ حادثے میں خاندان کے نوجوان سربراہ ملک اکرم خرما اور ان کے چار بچے، اکرم، مایا، دانا اور دیما چل بسے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خاندان عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں ہلاک شدگان کو اردن منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور زخمیوں کو سعودی عرب کے ہفوف علاقے کے کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال کی جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اردن کا سفارت خانہ لاشوں کی منتقلی کے لیے اردن اور سعودی عرب میں تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب میں جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں کے مکینوں نے اپنی گاڑیوں سے اتر کر فوری طور پر ایمبولینس کو منگوا کر مطلوبہ امداد فراہم کی۔

  • چترال :واٹرسپلائی پائپ لائن کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے کا عوامی مطالبہ

    چترال :واٹرسپلائی پائپ لائن کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے کا عوامی مطالبہ

    چترال(باغی ٹی وی ) چترال شہر کیلئے پینے کے صاف پانی کو پائپ لائن کے ذریعے 14 سال قبل گولین کے قدرتی چشمے سے لایا گیا تھا مگر سڑک کی کشادگی کی وجہ سے اب یہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگئی ہے اور اس سڑک پر مال بردار ٹرکوں کے گزرنے سے اس پائپ لائن کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ پیداہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلےاس پائپ لائن کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے پھرسڑک کی تعمیر شروع کی جائے تاکہ پچاس ہزار لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم نہ ہو۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب  ٹریفک حادثہ ،5 مزدور شدید زخمی

    سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ٹریفک حادثہ ،5 مزدور شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر کے علاقہ ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میی 5 مزدور
    جو ریڑھی بان تھے شدید زخمی ہسپیتال منتقل
    تفصیل کت مطابق ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈا کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے ریڑھی بانوں کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ ریڑھی بان زخمی ہوگئے ،ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادٹے کے نتیجے میی ریڑھیاں چکنا چورہوگئیں جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا،کارڈرائیوار موقع سے فرار ہوگیا،گاڑی کو صدر پولیس نے قبضہ میں لیکر ڈرائیوار کی تلاش شروع کردی ہے.

  • سیالکوٹ:واپڈاکی غفلت، لائن مین کھمبے پر مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، لاہور ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ:واپڈاکی غفلت، لائن مین کھمبے پر مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، لاہور ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) محکمہ واپڈا کی غفلت کی وجہ سے لائن مین کھمبے پر بجلی کی مرمت کرتے ہوے جھلس گیا جسے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    سیالکوٹ کے علاقہ پنڈی پنجوراں کا نوجوان شہزاد علی نجوال گاؤں میں بجلی کی مین تار 11000 کے وی کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آن کر دی گئی جس کی وجہ سے وہ جھلس گیا ۔

    واپڈا ایکئسین کی غفلت کی وجہ سے نا اہل اور نا تجربہ کار ملازم رکھے گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی ایک لائن مین شبیر بھی اسی طرح جلس کر جان بحق ہوا تھا

    اسکے علاوہ گاؤں نجوال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ٹرانسفارمر کو بنا کسی فیوز اور جمپر کے لگا دیا گیا ہے جو اس حادثے کا سبب بنا ہے ۔اگر سکول میں خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوتا ہے تو پورے سکول کے بچوں کا بہت بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے

    اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لے اور قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جائے-