Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ :چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

    میہڑ :چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے بیلائی کلہوڑا میںچائے نہ بنانے پر شوہر نے اپنی بیوی کوقتل کردیا،ملزم پریل کلہوڑو نے اپنی 37سالہ بیوری حسینہ کلہوڑوکو چائے بنانے کاکہا،چائے نہ بناکردینے پر شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کرکہ قتل کردیا.

    پولیس نے لاش کو تحویل لیکرپوسٹ ماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے
    جبکہ ملزم پریل کلہوڑو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرنے کیلئے انفارمیشن بیسڈ پر تفتیش کاآغاز کردیا ہے

  • ڈی جی خان:سیکورٹی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر

    ڈی جی خان:سیکورٹی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری بیوروچیف)سیکورٹی کی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر
    ڈی پی او ڈیرہ کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے سخی سرور چیک پوسٹ پر دو دن 8 سو گاڑیاں پھنسی رہیں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ڈرائیور سخت گرمی میں بھوک پیاس کی زندگی گزارتے رہے صدر گڈز ٹرانسپورٹ کا عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ صدر گڈز ایسوسی ایشن عبدالسلام ناصر نے لیگل ایڈوائزر اور سنئیر نائب صدر بلال خان علیانی جنرل سیکرٹری خالد ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس


    عبدالسلام ناصرنے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ نے 9 ویں اور دسویں محرم الحرام کو بغیر کسی اطلاع کے سخی سرور چیک پوسٹ کو بند کر دینا ٹرانسپورٹ کے ساتھ زیادتی ہے ڈرائیور ہمارے سفیر ہوتے ہیں جو ایک ملک سے دوسرے ملک سامان کی ترسیل کا کام کرتے ہیں محرم الحرام کے ایام میں ہوٹلز بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بھوک پیاس کی وجہ سے بہت پریشان رہے ہیں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کے ٹائر سخت گرمی کی وجہ سے بلاسٹ ہوتے رہے ہیں

    ڈی پی او ڈیرہ کو ٹرانزٹ گاڑیاں روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ایران افغانستان سے ہونیوالی تجارت کا سامان لیکر یہی ٹرک ڈرائیور واہگہ باڈر جا کر سامان اتارتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب ملک میں دہشت گردی کی لہر جاری تھی تو بھی ٹرانسپورٹ کو نہیں روکا گیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ سے اور اسلام آباد میں بیٹھے منسٹر تک ضرور رجوع کریں گے

  • سرگودھا: والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار

    سرگودھا: والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجلپ) والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار، تھانہ جھاوریاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل محمد ثاقب کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم نے اپنے والد کو قتل کروا کر دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا کر مدعی بن گیا،پولیس نے تفتیش کے روایتی طریقے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اصل ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل برامد۔

    ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی سرکل شاہ پور کو مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ،ڈی پی او کا کہنا تھاکہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں،

  • کندھ کوٹ : وزیرأعلی سندھ مراد علی شاہ  گڈوبیراج پنہچ گئے،سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا

    کندھ کوٹ : وزیرأعلی سندھ مراد علی شاہ گڈوبیراج پنہچ گئے،سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )کشمور وزیرأعلی سندھ مراد علی شاھ گڈوبیراج پنہچ گئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور حفاظتی بندوں کا دورہ کیا

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو چیف انجنیئر گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور بندوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی سندھ کہنا تھا کہ کشمورکچے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی اطلاع ہمیں دو دن پہلے سے تھی،ہماری خفیہ ایجنسی،میلٹری بیسس پر سندھ حکومت اور پولیس کی یہ کامیاب کاروائی میں ڈاکو مارے گئے ہیں 5 بچوں سمیت 12 افراد ڈاکوؤں کی اب تک قید میں ہیں جب تک تمام مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تہ سندھ حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں کوئی خطرے کی بات نہیں،

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا بھی معائنہ کیا، مراد علی شاہ نے پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
    آئی جی پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں ایک سو ستر پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جس میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں، جبکہ ایک سو ستر چیک پوسٹس پر ایک ہزار تین سو ساٹھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، رانوتی کے کچے کے اندر سو چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سادہ پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروایا جائے، انھوں نے پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

    آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ بھی بتایا کہ اب تک پانچ ہزار چار سو ایکڑ کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروادیا گیا ہے، 70 مغوی بازیاب کروائے گئے ہیں اور 52 ڈاکو بھی واصل جہنم کیے گئے جبکہ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔

  • کندھ کوٹ : عوام نے انڈس ہائی وے گولا موڑ پروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک کر احتجاج کیا

    کندھ کوٹ : عوام نے انڈس ہائی وے گولا موڑ پروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک کر احتجاج کیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) مغوی فرحان سومرو کے ورثاء نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو کندھ کوٹ انڈس ہائی وے کے گولا موڑ پر روک کر احتجاج کیا،
    تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ضلع کشمور میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گڈو بیراج اور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج سے واپس کندھ کوٹ کی طرف آ رہے تھے

    کندھ کوٹ انڈس ہائی وے گولہ موڑ کے مقام پر مغوی فرحان علی سومرو کے ورثاء نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے آگے بیٹھ کر احتجاج کیا اور بچے کی بازیابی کا مطالبہ اس موقع ایس ایس پی امجد شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور جلد مغوی لڑکے کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔ اور دیگر مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

  • گوجرہ  زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمان جٹ) زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک
    گوجرہ میں زمین کے تنازعہ پر سسرال آئے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ فیصل آباد کے چک نمبر91ج ب جگت پورہ کے محمد نوید کی شادی تھانہ صدر گوجرہ کے چک نمبر360ج ب بوبک کے محمدادریس کی بیٹی سے ہوئی تھی جو کہ اپنے سسرال آیا ہو اتھاکہ جہاں پرمحمد نویدکامحمد عباس اورمحمد اشفاق سے سسرالی زمین کا تنازعہ تھا کہ اسی رنجش کی بناء پر محمد عباس وغیرہ نے محمد نوید پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدخمی ہوگیااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

    شدید زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں پرشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی تھانہ صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • بورے والا میں بیوی بچو ں پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

    بورے والا میں بیوی بچو ں پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

    بورے والا میں اپنی بیوی اور بچوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا نشے کا عادی ملزم پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو اس کے گھر سے خنجر اور پستول کی ریکوری کےبعد واپس لے جایا جارہا تھا ، اس دوران ملزم نے پولیس کانسٹیبل سے سرکاری بندوق چھیننے کی کوشش کی اور کشمکش میں گولی چل جانے سے ملزم شدید زخمی ہوگیا ملزم کو زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گیا۔

    واضح رہے کہ آئس کے عادی ملزم قاضی احمد کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، اس نے اپنی بیوی بچوں کو تین ماہ سے یرغمال بنا رکھا تھا اور اس دوران فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا تشدد کے نتیجے میں ملزم کی 13 سالہ بیٹی کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی پولیس نے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ملزم سے اس کے بیوی بچوں کو بازیاب کرایا تھا آپریشن کی نگرانی ڈی پی او عیسی خان سکھیرا نے خود کی تھی۔

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق …

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ ماں اور بیٹی کے فوری علاج کےلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور میو اسپتال لاہور میں زیر علاج خاتون اور بچی کی عیادت بھی کی تھی۔

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

  • دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق  اور20 زخمی

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق اور20 زخمی

    راجن پور کے علاقےفاضل پور میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنے اور تیز رفتاری کی وجہ حادثہ پیش آیا۔


    ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو راجن پور کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ انڈس روڈ فاضلپور کے قریب سخی سرور سے آنے والے زائرین کی بس الٹ گئ، ریسکیو 1122 نے "21” افراد کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا، اس افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے،حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے،مسافر بس میں سوار افراد سخی سرور سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ ان کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    قبل ازیں ٖفیصل آبا د،تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹر ک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ریسکیو 1122نے بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے 09افراد کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی اور 5 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

    بھارت میں11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

  • بھارت میں11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    بھارت میں11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    مدھیہ پردیش: مندر کے قریب جنگل میں 11 سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں ملی جس کی اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعی مدھیہ پردیش میں دیوی شاردا کے مندرکے قریب جنگل میں پیش آیا جہاں 11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی، ریاستی پولیس نے بتایا کہ لڑکی کل شام سے لاپتہ ہوگئی تھی اور رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر اس کی تلاش شروع کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق لڑکی ستنا ضلع کے آرکنڈی ٹاؤن شپ میں اپنے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور جنگل میں پائی گئی لڑکی خون میں لت پت پائی گئی، اس کے پورے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود تھے لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    سیالکوٹ :ریجنل ایمرجنسی آفیسرکا دورہ، مون سون سیزن اور محرام الحرام کے حوالے سے تیاریوں …

    پولیس نے بتایا کہ دو لوگوں کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم مندر کی انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام گاؤشالہ میں کام کرتا ہے دوسری جانب چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی علاج فراہم کیا جائے-

    قبل ازیں کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ڈی ایس پی کوٹری کے مطابق سائٹ بستی کے علاقے سے 11 سالہ لڑکے گلزار ببر کی تشدد لاش برآمد ہوئی ہے ،اطلاع کے بعد نعش کو سول ہسپتال کوٹری منتقل کیا گیا،لڑکے کی نعش پر تشدد کی نشانات تھےڈی ایس پی کوٹری نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کی بعد بچے کی موت کا پتا چل سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا-

    نوری آباد: کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

  • سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    بہاولنگر میں مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 12سال کے عثمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہےکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درمیانے درجے کا سیلاب

    سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔

    راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہےگوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

    قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی