Baaghi TV

Category: تعلیم

  • طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ طالبان نے نجی کالجوں اور جامعات کوآج پیر سے کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیز میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے، جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے آنکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔

    طالبان نے طالبات کو پورے نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی

    طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات کو صرف خواتین ہی پڑھا سکتی ہیں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر اچھے کردار کے حامل کسی بوڑھے شخص کو اس کام کے لیے رکھا جائے یہ حکم نامہ ان تمام نجی کالجز اور جامعات پر لاگو ہوتا ہے جن کی تعداد میں 2001 کے بعد طالبان کا پہلا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور کل سے انہیں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

    احکامات کے مطابق خواتین پر شٹل کاک برقعہ ( سر کے بال سے پیر کے ناخن تک کو ڈھاپنے والا برقعہ) پہننا لازم قرار نہیں دیا گیا تاہم گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کے لیے ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جس میں صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیں۔

  • چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری، تحریری امتحانات پر پابندی عائد

    چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری، تحریری امتحانات پر پابندی عائد

    چین میں رواں سال کےآغاز میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئرہائی اسکول کےطلبا کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیئے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب چین میں چھٹی اور ساتویں کلاس کے بچوں کے تحریری امتحانات لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہےچین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا مقصد بچوں کو بےجا دباؤ سے آزاد کرنا ہے۔

    چینی وزارت تعلیم کےمطابق متواتر امتحانات طلبہ پر بہت زیادہ بوجھ بڑے امتحانی دباؤ کا سبب بنتے ہیں جو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہےجونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم، موک امتحانات کی اجازت ہوگی جبکہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان، صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔

    یہ اقدامات چین کے تعلیمی شعبے کی وسیع تر حکومتی اصلاحات کا حصہ ہیں، جس میں ان سکولوں کے خلاف کریک ڈاون شامل تھا جو والدین بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے یا خاص ہدف کو پانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    نجی اسکولوں کا والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مطالبہ

    اس سے قبل جولائی میں چین میں تمام نجی ٹیوٹرنگ فرم کو نان پرافٹ ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس سے 100 بلین ڈالر کے شعبے کو مؤثر طریقے سے معذور کردیا گیا تھا جس کا مقصد چین کی تعلیمی عدم مساوات کو کم کرنا تھا۔

    دوسری جانب چین میں یکم ستمبر سے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے اور اس بار ابتدائی تعلیم کی کلاسوں کے طلبہ کے نصاب میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

    پہلی جماعت ہی سے نئی کلاسوں میں ایک لازمی مضمون پڑھایا جائے گا جس کا عنوان ہے’شی کے افکار‘۔ یہ بنیادی طور پر سوشلزم اور جدید دور میں چین کی خصوصیات سے متعلق صدر شی جن پنگ کے خیالات اور تصورات پر مبنی مضمون ہے۔

    نئے نصاب سے معلوم ہوتا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور شی جن پنگ چین کے عوام کو نظریاتی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے کس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس سے پہلے 2020 میں چین کی جامعات میں شی کے ’افکار‘ کی تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اب نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ابتدائی تعلیم کے نصاب میں بھی اسے شامل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستانی ٹی وی چینلزقوم کی تقسیم کاسبب،خیرکم ہی مگرشرغالب:خصوصی رپورٹ

    چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار ‘گلوبل ٹائمز’ کے مطابق نصاب میں آنے والی تبدیلیوں کے لیے وزارت تعلیم نے رہنما اصول جاری کردئیے ہیں۔

    وزارتِ تعلیم نے 24 اگست کو اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق ابتدئی تعلیم کے اسکول بچوں میں ملک، چین کی کمیونسٹ پارٹی اور سوشلزم سے محبت پیدا کرنے پر توجہ دیں گے۔

    مڈل اسکولز کو ان رہنما اصولوں کے تحت سیاسی رائے سازی کے لیے مطالعے اور فکری سرگرمیوں کا اہتمام کرنا ہوگا اور کالج اور جامعات کی سطح پر نظریاتی غوروفکر پر زور دیا جائے گاچین کی وزارتِ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نصاب میں یہ تبدیلیاں کمیونسٹ پارٹی کے ترجیحی اہداف میں شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا دفتر صوبے کے دیگر دفاتر کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    شی جن پنگ 2012 میں چین کے سب سے بااختیار لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔ مبصرین کے مطابق وہ موجودہ چین کے بانی ماؤ زے تنگ کی طرح ایک طلسماتی شخصیت بننا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے اپنی سیاسی تحریروں کو سی سی پی اور حکومت کی تحریروں اور فکری کاموں میں شامل کرایا۔

    چین میں اس سے پہلے بھی ملک سے متعلق قومی رہنماؤں کے وژن اور تصورات کو نصاب کا حصہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل سابق سربراہان مملکت جیان تاؤ، جیانگ زمین اور ماؤ کے تحاریر اور خیالات کو ابتدائی اور ثانوی تعلیم کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔

    لیکن نصاب میں ’شی کے افکار‘ کی شمولیت کے اس اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی اپنے نظریاتی اور سیاسی کاوشوں کا دائرہ اپنے ارکان سے آگے بڑھا کر اسے پورے چینی سماج تک پھیلانا چاہتی ہے۔

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

  • سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

    سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

    سندھ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کراچکا ہوگا محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق والدین کو بھی ویکسینیشن کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ ‘تمام تعلیمی ادارے کووڈ-19 کی ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، جو محکمے کی جانب سے 4 ستمبر 2020 کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جاری کی گئی تھیں’۔

    محکمہ تعلیم نے کہا کہ ‘محکمہ تعلیم کسی بھی وقت کہیں بھی اچانک پی سی آر ٹیسٹ کرے گا’۔

    دوسری جانب بازار میں اوّل تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔

    وفاق کی ذمہ داری ہے وہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرے

    اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک بہت بڑا محکمہ ہے، سماج کا بہت بڑا حصہ اس سے منسلک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ویکسی نیشن کی شرح بڑھے تاکہ بار بار لاک ڈاؤن کے مسائل سے بچ سکیں، اس کا ایک ہی حل ہے کہ والدین کو پابند کیا جائے۔

  • کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    کراچی :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کئے گئےبارہویں جماعت کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 31جولائی کو ملتوی کئے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زولوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گےاسی طرح 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    واضح رہے کہ آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے-

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

  • محبت اور نکاح. تحریر: کنزہ صدیق

    محبت اور نکاح. تحریر: کنزہ صدیق

    محبت ایک بہترین تعلق ہے اور یہ تعلق جب نکاح جیسے پاک بندھن میں بندھ جاتا ہے تو یہ دنیا کا بہترین رشتہ کہلاتا ہے
    اللہ پاک نےاس رشتے بےشمار برکت رکھی ہے نکاح کے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئی ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے
    حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    تین طرح کے لوگ ہیں جنکی مدد اللہ پر حق اور واجب ہے
    1: اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا
    2:ایسا نکاح کرنے والا جو نکاح کے ذریعے پاکدامنی کی زندگی گزارنا چاہتا ہو
    3: وہ مکاتب جو مکاتبت کی رقم ادا کرکے آذاد ہوجانے کی کوشش کررہا ہو (سنن نسائی#3122
    اب بات آجاتی ہے کہ پسند کا نکاح اور بناء پوچھے بناء سمجھائے زبردستی نکاح۔۔
    ہمارے معاشرے میں یہ عجیب منطق ہے کہ اگر لڑکی اپنی پسند کا رشتہ بتاتی ہے تو وہ بےحیا یا بولڈ سمجھی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات لڑکوں کے معاملے میں بھی کچھ اسی طرح ہوتا ہے والدین بچوں سے اس بات پہ خفا ہوجاتے ہیں کہ یہ زندگی کے بڑے فیصلے ہیں تو اس لیے یہ فیصلے بڑوں کو ہی کرنے چاہیے
    لیکن والدین کے لیے یہ سمجھنے کی بات ہے کہ ہمارا دین بھی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اگر لڑکا یا لڑکی اپنی پسند کا اظہار کریں تو اس کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے
    اسی متعلق اس حدیث ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ بچوں کا رشتہ کرتے ہوئے انکی مرضی لازمی جان لینا چاہیے اگر وہ اپنی پسند کا اظہار کرئے تو اسے بےحیا نہ سمجھا جائے

    نکاح کے بعد اللہ پاک کی طرف سے میاں بیوی میں عجیب سی محبت پیدا ہوجاتی ہے یہ نکاح ہی کی برکت سے ہوتا ہے
    میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ آپس کی اس محبت کو ہمیشہ قائم رکھیں جیسا کہ ہمارا دین محبت کا درس دیتا ہے
    حضور پاک اماں عائشہ سے بے تحاشہ محبت کرتے تھے
    آپ ﷺ کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت کا عالم یہ تھا کہ آپ ﷺ ان کے پس خوردہ کو بھی پسند فرماتے تھے اور جہاں سے آپ رضی اللہ عنہا ہڈی سے گوشت کھاتیں سرکار ﷺ وہیں سے گوشت تناول فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں ہڈی سے دانتوں سے گوشت کھاتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی اور وہ ہڈی حضور ﷺ کوپیش کردیتی تو آپ ﷺ اپنا دہن مبارک اسی جگہ رکھتے جس جگہ میں نے رکھا تھا اور میں (پیالے میں ) پانی پی کر حضور ﷺ کو پیالہ دیتی تو آ پ ﷺ اسی جگہ اپنا لب مبارک رکھتے جہاں سے میں نے پیا ہوتا
    اسطرح کا محبت بھرا انداز ہمیں گھریلو ناچاقیوں اور نفرتوں کے ستون کو ڈھانے اور ان سے چھٹکارا پانے کے دائمی اصول بتاتا ہے جن پر عمل کرکے زوجین اپنے درمیان نفرتوں اور کدورتوں کے بیج نکال کر محبت و الفت کے بیچ بوسکتے ہیں اور گھر کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔
    اللہ حامی و ناصر ہو۔

  • کبھی کتابوں میں پھول رکھنا کبھی درختوں پہ نام لکھنا، محمد عبداللہ

    کبھی کتابوں میں پھول رکھنا کبھی درختوں پہ نام لکھنا، محمد عبداللہ

    کبھی کتابوں میں پھول رکھنا کبھی درختوں پہ نام لکھنا
    ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا
    گورنمنٹ مرے کالج میں زمانہ طالب علمی کی حسین یادیں، آج تبریز بھائی المعروف CR نے تصویر واٹس ایپ کی تو ایک دم سے جیسے آنکھوں کے سامنے ریل سی چل پڑی.. تبریز بھائی بتا رہے تھے کہ یہ نام آج بھی لکھے ہوئے ہیں. علی، عبدالرحمن، تبریز اور عمر (مابدولت کا نام ان دنوں عمر معروف تھا سوشل میڈیا پر تو یہی نام درخت پر بھی لکھا گیا) یہ نام ہم نے اپنے سیشن 2011-2015 کے دوران لکھے تھے.
    مادر علمی گورنمنٹ مرے کالج میں گزرا ایک ایک دن روشن یاد ہے. مل کر شرارتین کرنا، بچوں کی طرح دروازوں پر جھولے لینا، پوری کلاس کا ٹرین بنا کر پورے کالج کا راؤنڈ مارنا، صبح کلاس کے شروع ہونے سے قبل اور کلاسز کے بعد بھی گروپ کی شکل میں کالج کا راؤنڈ مارنا اور ہوٹنگ کرنا.
    وہ تبریز بھائی کا ہر روز یہ کہنا کہ "اچھا فیر میں چلا جے” اور ہمارے شرم دلانے پر اگلے دو گھنٹے بیٹھے رہنا. شاہ جی برادران کے قصے اور شرارتیں. ملک عبدالرحمن بھائی کا شیطانی کیمرہ جو کوئی بھی منظر اپنے اندر سموئے بغیر نہیں رہتا تھا. علی بھائی کی دلچسپ بحثیں. شہباز بھائی کتابی کیڑے کی کتابی باتیں…
    وہ اساتذہ کی دلچسپ باتوں میں سے وارث چاند صاحب کے ساتھ پھڈا، ملک صہیب صاھِ کی روزانہ کی بنیاد پر مجھ سے "اندر کی باتیں معلوم کرنا. رائے صاحب کی شفقتیں، شعیب صاحب کی مسکراہٹ، ملک انور صاحب کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھنا اور سب سے بڑھ کر باللہ صاحب کے روم میں ان سے کلاس پڑھنا اور اس دوران ان کی ایک ایک حرکت جس پر ہم خوب ہنسا کرتے تھے.دیگر اساتذہ کرام کی محبتیں بھی سب…..
    وہ میرا پیپر شروع ہونے قبل آنا اور آتے ہی سب کے فیوز اڑانا کہ پیپر میں تو فلاں سوال آرہا ہے اور فلاں نہیں … بالخصوص "پا انعم” کے کانسیپٹ خراب کرنا…کلاس کی گرلز طالبات کے اپنے قصے ،باتیں اور سب سے بڑھ کر ان کی آپس میں نت نئی لڑائیاں اور ہمارا ان لڑائیوں میں ہمارا فیول ڈال کر دور بیٹھ کر انجوائے کرنا…. وقار النساء اور انعم سلامت کی روزانہ کی بنیاد پر لڑائی ھاھاھا (جس کی وجہ کچھ بھی نہیں ہوتی تھی). جی آر کے ذکر کے بغیر تو شاید ہمارے گروپ کی یادیں اور ادھوری رہیں.
    کیا حسین دن اور لمحات تھے کہ جن کی اب یادیں یادیں ہیں جو اچانک سے سامنے آجاتی جیسے اس درخت پر کنندہ ناموں کو دیکھ کر آگئیں جو ہم لوگوں نے لکھے تھے اور آج تک موجود ہیں.
    محمد عبداللہ

  • طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، امتحانات بارے اہم شخصیت نے یقین دہانی کروا دی

    طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، امتحانات بارے اہم شخصیت نے یقین دہانی کروا دی

    طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، امتحانات بارے اہم شخصیت نے یقین دہانی کروا دی

    امتحانات کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں نے آج چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر عرفان صدیقی سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

    چیئرمین کمیٹی نے طلباء کے مطالبات توجہ سے سنے اور یقین دھانی کرائی کے وہ متعلقہ وزارت کو اس معاملہ کی طرف متوجہ کرینگے کہ ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔ طلباء ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں۔یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے کہ طلباء کی بات نہیں سنی جا رہی اور اُن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ طلباء سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں ۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ امتحانات کا معاملہ بہت سے طلباء کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو اُنکے مطالبات پر ضروری اقدام کے لیے تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔

    قبل ازیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر عرفان صدیقی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کمیٹی کی واضح اور متفقہ ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزارت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے یکم جولائی سے کھول دیے ہیں۔

    یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں وزارت کے حکام کو ہدایت کی تھی کے شدید گرمی ، بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اور والدین کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دارالحکومت کے تعلیمی ادارے یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رکھے جائیں۔ جیسا کے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں موجود سیکریٹری تعلیم نے یقین دھانی بھی کرائی تھی کے کمیٹی کی ہدایت پر عمل کیا جائےگا۔ لیکِن ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ادارے یکم جولائی سے کھول دیے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کی ہدایت پر سیکریٹری کمیٹی کی طرف سے وزارت کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کیا گیاہے کہ کمیٹی کی متفقہ ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے وزارت تعلیم نے کمیٹی کو بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ کن وجوہات کی بنا پر اس فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا یہ اقدام کمیٹی کے فیصلے کی توہین کے مترادف ہے۔ اس کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے وضاحت لی جائے گی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں، تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو بہت نقصان ہوگا،

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

  • برٹش کونسل کی زیرنگرانی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام کے تحت  چک چٹھہ میں تقریب

    برٹش کونسل کی زیرنگرانی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام کے تحت چک چٹھہ میں تقریب

    برٹش کونسل کی زیرنگرانی جاری انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام کے تحت چک چٹھہ میں تقریب

    برٹش کونسل کی زیرنگرانی جاری انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام کے تحت ضلع حافظ آباد کے نواحی گاوں چک چٹھہ میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک چٹھہ میں ہیلپنگ ہینڈز کے نام سے ایک اخلاقی سرگرمی انعقاد پذیر ہوئی۔

    تقریب میں علاقہ کی علمی و سماجی شخصیات نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ایکٹیوسٹ حسن ساجد نے اسلامی واقعات کی روشنی میں جذبہ ایثار کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ اور سکول انتظامیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں میں معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کا جذبہ پیدا کرنے اور انہیں وطن عزیز کے ذمہ دار اور فرض شناس بننے میں مدد فراہم کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر انٹرنیشنل سکول کوآڈینٹر ملک بلال حیدر اعوان نے سکول اسٹیشنری ضرورت مند بچوں میں تقسیم کی تاکہ بچے انکی عملی مثال کی پیروی کریں۔

    آنیوالے مہمانوں نے سکول ہیڈ ماسٹر محمد اکرم جنجوعہ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر طارق جاوید لنگاہ اورتمام اسکول اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جو بچوں کی نصابی تشنگی دور کرنے کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی و تمدنی تربیت پر بھی خاص توجہ دے رہے ہیں۔

  • کیڈٹ کالج کی فیسوں میں 10 فیصد اضافہ پر وزیر اعلیٰ نے بڑا حکم سنا دیا

    کیڈٹ کالج کی فیسوں میں 10 فیصد اضافہ پر وزیر اعلیٰ نے بڑا حکم سنا دیا

    کیڈٹ کالج سوات کے بورڈ آف گورنرز کا چھٹا اجلاس وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کیڈٹ کالج میں باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کیلئے نظر ثانی شدہ ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی ہے، پلان کے تحت چھ مختلف مرحلوں میں تعمیراتی کاموں کا عمل مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں رہائشی ہاسٹل، مسجد، کثیر المقاصد ہال اور ٹراما سنٹر تعمیر کئے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں سیوریج، لانڈری، گریڈ 1تا6 ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس ، تیسرے مرحلے میں گریڈ 7تا16 ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس، اسپورٹس کمپلیکس، چوتھے مرحلے میں گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس، اسٹاف بیرک، پانچویں مرحلے میں سکواش کورٹ، سوئمنگ پول اور رائیڈنگ کلب جبکہ چھٹے مرحلے میں پرنسپل ہاﺅس، لنک روڈز اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کئے جائیں گے.
    جنرل آفیسر کمانڈنگ 21 آرٹلری ڈویژن، سیکرٹری ابتدائی و ثانونی تعلیم، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری خزانہ، کمشنر ملاکنڈ، چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات، پرنسپل کیڈٹ کالج سوات کے علاوہ بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس کے شرکاء کو بورڈ آف گورنر کے سابقہ اجلاس میں کئے گے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیشرفت کے علاوہ ادارے میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، ادارے کی مجموعی کارکردگی، مالی و انتظامی اُمور میں درپیش مسائل اور دیگر اُمور پر بریفینگ دی گئی ہے، بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2020-21 کے لئے ادارے کے اخراجات کی توثیق کے علاوہ مالی سال 2021-22 کیلئے بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، اجلاس میں ادارے کی فنانس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج سوات کی فیسوں میں 10 فیصد سالانہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں طلباء اور اُن کے والدین پر کسی صورت بھی اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اضافی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے حکومت اداروں کو خصوصی گرانٹ دینے پر غور کرے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے رحمتہ اللعالمین سکالر شپ پروگرام کے تحت کیڈٹ کالجوں کے مستحق طلباء کو بھی سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، کیڈٹ کالج کیلئے فیس پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزیراعلیٰ نے ادارے کے حکام کو فیس چارجز کو حقیقت پسندانہ بنانے اور چھٹیوں کے دوران طلباء سے میس چارجز کی مد میں وصولیاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، بورڈ آف گورنر نے ادارے میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بطور پائلٹ پراجیکٹ اکیڈمک بلاک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اسی طرح اجلاس میں کیڈٹ کالج سوات میںگیارہویں کلاس میں داخلوں کیلئے میرٹ فارمولے میں چند ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، کیڈٹ کالج سوات کو پورے ملاکنڈ ڈویژن میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ اس ادارے سے اب تک 637 کیڈٹ فارغ التحصیل ہو کر آرمی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ادارے کی مزید تعمیر و ترقی اور اس کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، اُنہوں نے کالج انتظامیہ کو نظر ثانی شدہ ماسٹر پلان کے مطابق انفراسٹرکچر کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے اور اگلے دو سالوں کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے.

  • جامعہ سندھ میں ایم ایس،ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ  کا شیڈیول جاری

    جامعہ سندھ میں ایم ایس،ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول جاری

    جامعہ سندھ میں ایم ایس/ ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول جاری، مختلف شعبوں میں ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک منعقد ہونگے، تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی : جاتفصیلات کے مطابق معہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2021ء کیلئے ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت انٹری ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی 2021ء تک منعقد ہونگے۔

    اس ضمن میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کے مطابق انگلش لنگوسٹکس، انگلش لٹریچر، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، اسلامک کلچر، اردو، سندھی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، سوشالوجی، مسلم ہسٹری، کرمنالوجی، انٹرنشنل رلیشنز، پولیٹیکل سائنس، سائکالوجی، جینیٹکس، ِبایو ٹیکنالوجی، مائکرو بایئولاجی اور بایو کمسٹری کے امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ 28 جون کو صبح 10 بجے متعلقہ شعبوں میں منعقد کیا جائے گا۔

    اسی طرح زولاجی، آئی ٹی، سافٹ ویئر انجنئرنگ، ڈیٹا سائنسز، ٹیلی کمونیکیشن، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس، میتھمیٹکس، فزکس، آرگینک کیمسٹری، ان آرگینک کیمسٹری، فزیکل کیمسٹری اور اینالیٹیکل کیمسٹری میں ٹیسٹ 29 جون کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔

    کیمیکل سائنسز، جاگرافی، باٹنی، فزیالوجی، انوائرنمنٹل سائنسز، فزیکل ایجوکشن اینڈ ہیلتھ، جینڈر اسٹڈیز، اسٹیٹسٹکس، فارماسیوٹکس، فارماکوگنوسی، فارماکولوجی اور فارمیسی پریکٹس میں انٹرنس ٹیسٹ یکم جولائی کو متعلقہ شعبوں مں لیا جائے گا ۔

    دوسری جانب ایجوکشن، فیکلٹی میں انٹری ٹیسٹ 2 جولائی کو ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔