Baaghi TV

Category: تعلیم

  • پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

    پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

    عالمگیر وبا کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں کاروباری نظام درہم برہم ہو گیا تھا جس وجہ سے عوام کو مالی مشکلات کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئیں تھیں سکولز بند اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود سکولز مالکان نے والدین کو اخراجات کے نوٹس بھیجے اور والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے-

    جبکہ اس دوران میں اساتذہ کو بھی پوری تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔انھیں بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ان کی تنخواہ نصف سے بھی کم کردی جاتی ہے تاہم اب سکولز دوبارہ کھل چکے ہیں-

    اور کوویڈ کی وجہ سے ، بہت سارے طلباء کی مالی حالت مستحکم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اور اب انہوں نے ان طلباء کو متنبہ کیا ہے جنہوں نے فیس ادا نہیں کی ہے کہ انہیں کلاس میں بیٹھنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی-

    دار ارقم گرلزسکول گارڈن ٹاؤن برانچ کا نوٹسز میں کہنا ہے کہ طلباء کا سکولز سے نام خارج کردیا جائے گا یا سکول سے بے دخل کر دیا جائے گا-

    والدین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے جس کی وجہ سے وہ اسکولز کے بھاری اخراجات ادا نہیں کر سکتے-

  • ڈپٹی کمشنر کا دورہ خانقاہ ڈوگراں

    ڈپٹی کمشنر کا دورہ خانقاہ ڈوگراں

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج خانقاہ ڈوگراں میں کورونا ایس او پیز سمیت طلباء کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور شدید گرمی میں تعلیم کے حصول کے لیے آنیوالے طلباء کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ رورل ہیلتھ سنٹر خانقاہ ڈوگراں بھی گئے، ادویات کی فراہمی سمیت علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کو ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی بعد ازاں وہ اچانک نقشہ برانچ اور ٹی ایم اے دفتر پہنچ گئے اور عملے کی حاضری اور ٹی ایم اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ شہر کے ساتھ دیہاتوں میں مقیم افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرپرائز وزٹ جاری رہیں گے۔

  • سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے
    طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے

  • سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے

    طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے

  • ایچی سن :جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں مبشر لقمان کی خصوصی شرکت

    ایچی سن :جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں مبشر لقمان کی خصوصی شرکت

    پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان ایچی سن میں جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے-

    باغی ٹی وی : ایچی سن طلباء کا گروپ اس ہفتے زوم ویبنار پر صحافت کے حوالے سے پروگرام کی میزبانی کرے گا ویبنار 5 جون بروز ہفتہ پاکستان وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ہوگا۔

    جس میں صحافت کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لئے ویبینار ،میں پاکستان کے اعلی صحافی ،مبشر لقمان خصوصی شرکت کریں گے-

    ویبنار کے لئے معزز اسپیکر مبشر لقمان (80 کا بیچ) 80 کی دہائی میں ایچی سن کے طالبعلم رہ چکے ہیں ، جو صحافت اور میڈیا کی دنیا میں 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے تجربہ کار صحافی ہیں ۔

    مبشر لقمان صحافت کے حوالے سے طلباء کو رہنمائی فراہم کریں گے –

    سینئیر صحافی کی جانب سے صحافت اور میڈیا کے بارے میں معلومات سے مستفید ہونے کے لئے ویبنار کےمندرجہ ذیل ایونٹ برائٹ لنک کا استعمال کرتے ہوئے شامل کرسکتے ہیں-

    https://www.eventbrite.com/e/aitchison-alumni-speaker-series-journalism-with-mr-mubasher-lucman-tickets-157730112011

    ویبنار کیلئے زوم لنک: https://zoom.us/j/93790746665؟pwd=b0J6N0VZeWhMSDVUSnNKK2VwYnlIQT09

  • گرمیوں کی چھٹیوں اور پیپرز کے حوالے سے وزرا تعلیم کا اجلاس آج ہو گا

    گرمیوں کی چھٹیوں اور پیپرز کے حوالے سے وزرا تعلیم کا اجلاس آج ہو گا

    وزرا تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزرا تعلیم کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اہم فصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں ہونے والے متوقع فیصلے:

    جماعت اول سے جماعت ہشتم تک کو اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا جائے گا، جماعت نہم اور گیارہویں کو بھی پرموٹ کرنے پر غور ہو گا-

    اجلاس میں جماعت دہم اور بارہویں کے صرف سائنس مضامین یا لازمی مضامین کے پیپرز لینے پر غور ہو گا، گرمیوں کی چھٹیاں جولائی میں کرنے پر بھی غور ہو گا-

    اجلاس میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہو اس پربھی غور ہو گاحتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی  کار لفٹنگ گروہ گرفتار

    مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی کار لفٹنگ گروہ گرفتار

    مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے ملزمان گرفتار24قیمتی گاڑیاں برآمد ڈی پی او مانسہرہ آاصف بہادر کی سربرائی میں مانسہرہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔مانسہر ہ پولیس کی یکے بعد دوسری بڑی کاروائی ڈکیت گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرنے کے بعد بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلی گئی۔

    ملزمان الطاف حسین ولد فقیر محمد قوم اعوان سکنہ چونا کاری ایبٹ آباد ، ندیم عرف پپو ولد محمد بشیر قوم اعوان سکنہ سیاں دا کٹھہ نیلے پیر ، شبیر احمد ولد نذیر احمد قوم کالی مسوال سکنہ سکیرا رام پشاور ، فضل رازق ولد گل کس قوم مہمند سکنہ مین چغلپورہ پشاورکو گرفتار کرکے ملزمان سے1سرف گاڑی،4گاڑیاں XLI، 9گاڑیاں مہران،4کیری ڈبے،2عدد XEموٹرز،1ہنڈہ گاڑی اور 1عدد GLIگاڑی اور 2عدد سوزکی گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
    حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان کے بعد طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی

    طلباء کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج فیض آباد کے مقام پر جاری ہے طلباء کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی کی گئی، طلبا کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کرونا وائرس کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیئے جائیں کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمز بھی بند رہی،درسگاہیں بند ہونے سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے،

    طلباء کی جانب سے اسلام آباد جانے والے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا طلباء کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی

    دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

    فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

    جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

  • لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے

    لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے

    لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے ہیں-

    پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ڈینٹل کالجز اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکولز بھی کھل گئے ہیں –

    محکمہ ہیلتھ کئیر کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر ،بی ڈی ایس کے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے-

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے-

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرپنجاب نے مزید ہدایت کی کہ طلبہ کو ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے-

  • پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

    پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

    پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں تاہم اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت سندھ بھر میں میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں-

    بہاولنگر، قصور، چکوال سمیت پنجاب کے16 اضلاع میں آج سے اسکولمیں تعلیمی سلسلہ جاری ہو گیا چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، نارووال شامل، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، پاکپتن، راجن پور میں بھی اسکول کھل گئے، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، وہاڑی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں-

    خیبر پختونخوا کے21 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے مہمند، خیبر، شانگلہ، باجوڑ، مالاکنڈ، چترال لوئر اور چترال اپر شامل، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر، کوہستان لوئر میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ،تورغر، کالائی پالس، اورکزئی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی اسکول کھل گئے ۔

    دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔

    اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

    امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا