حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محمد ایوب طاہر نے کہا ہے کہ ماہ صیام اصل میں اللہ کے بندوں کا رب کائنات سے رابطے کا زریعہ ہے۔اللہ کے بندے بھی اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ صدقات وخیرات کرکے اور افطاریاں کرواکے اپنے رب کو راضی کرناچاہتے ہیں۔ وہ یہاں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس ماہ صیام میں ہر چیز مہنگی کرکے خداکی ناراضگی کا باعث بن رہی ہے۔غریب عوام مہنگائی کے اس طوفان میں پس کر رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکومت پچھلوں کا رونا روکر عوام کو طفل تسلیاں دینے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کے ساتھ خیر اور بھلائی والا معاملہ فرماتا ہے اور بھلائی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کی بجائے ظلم والے راستے کو اختیار کئے ہوئے ہے۔ اگر مہنگائی کی یہ لہر نہ روکی گئی تو غریب عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا۔
Category: تعلیم
-

سرگودھا یونیورسٹی کا کارنامہ سہولت یا پریشانی جانیے اس خبر میں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا یونیورسٹی کا دوسرا سالانہ امتحان 2018 دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہو گیا ہے سرگودھا یونیورسٹی نے اس مرتبہ رول نمبر سلپس کے حصول کیلیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے مگر ابھی تک آدھے طلباء کی رول نمبر سلپس بھی آن لائن نہیں ہو سکیں جبکہ سوموار کو پہلا پرچہ ہے جس سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا ہے موجودہ وائس چانسلر نت نئے تجربات میں مصروف ہیں جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ مسائل کے حل کیلیے سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے اور طلباء کو چکر لگوائے جاتے ہیں یاد رہے کہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں امتحان ہونے کے آٹھ ماہ بعد نتیجہ جاری کیا گیا ستمبر 2018 میں سالانہ امتحان ہوا جبکہ نتیجہ 17 مارچ 2019 کو جاری کیا گیا اسی طرح کے دیگر معاملات بھی تاحیر کا شکار ہیں جنہیں حل کرنے میں موجودہ وائس چانسلر بری طرح ناکام ہیں
-
ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی طالبہ کے جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات میں پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کے دوران 34نمبرز کا اضافہ،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد کی ہونہار طالبہ امثال زاہرہ نقوی کے جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات میں پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کے دوران 34نمبرز کا اضافہ ہوگیا۔جس کے بعد مذکورہ طالبہ نے 500میں سے 480نمبرز حاصل کرکے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پرنسپل ڈی۔پی۔ایس کا کہنا ہے کہ امثال زاہرہ نقوی نے پنجم کے سالانہ امتحان میں 446نمبر حاصل کئے۔اسکے پیپروں کی دوبارہ چیکنگ کروائی گئی تو طالبہ کے مجموعی نمبرز میں مزید34نمبروں کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی۔پی۔ایس کے طالبعلم بلال سرور نے کلاس ہشتم کے سالانہ امتحان میں 493نمبر لیکر ضلع میں پہلی اور پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اس شاندار کامیابی اور اعزاز پر ضلع بھر کے علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں نے پرنسپل اور سکول اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا ہے۔
-
تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ محمد اجمل چیمہ
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اوربامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں حکومتی سطح پر انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم طالب علموں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔انہوں نے یہ بات پروین شاکر کمپلیکس میں محکمہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی پاک مکتب سکول غلام محمد آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سوشل ویلفیئرآفیسر محمد طاہر،پرنسپل پاک مکتب سکول دیبہ نورین،محکمہ سماجی بہبود کے دیگر افسران،اساتذہ،والدین اور پاک مکتب سکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم کا راستہ خوشحالی کا راستہ اور پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے لہذا بچوں کو تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ معیاری تربیت کی انجام دہی میں پاک مکتب سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی کمیونٹی کے تعاون سے چلنے والے سکول کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک مکتب سکول میں اضافی کلاس روزمز اور لیبارٹری کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ خوشگوار اور پرکشش ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کے مزید اچھے نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے پاک مکتب سکول کے اساتذہ کے لئے 5/5ہزارروپے جبکہ دیگر سٹاک کے لئے 3/3ہزارروپے عید پیکج کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کی جدید خطوط پر تربیت جاری رکھیں تاکہ وہ چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے طلباء وطالبات کی طرف سے پیش کئے جانے والے ٹیبلوز اور تقریب کے کامیاب انعقاد کوسراہا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے پاک مکتب سکول کی تزئین وبحالی کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اضافی کلاس رومز اور میٹرک تک اپ گریڈیشن کے باعث سائنس لیبارٹری کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے جلد سٹریٹ چلڈرن سکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے مخیر حضرات اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے تقریب میں شرکت پر صوبائی وزیر سماجی بہبود محمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل ادارہ نے سکول کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارہ میں اس وقت 723طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن میں نرسری تاپنجم تک بوائز وگرلز اور ششم سے دہم تک گرلز کلاسز ہو رہی ہیں۔انہوں نے بھرپور تعاون پرصوبائی وزیر سماجی بہبودمحمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران طالب علموں نے ویلکم کے علاوہ معروف قوالی تاجدار حرم اور دیگر پروگرامز بھی پیش کئے۔
-
ہم آپؓ کی سیر ت وکردار کا بغور مطالعہ کریں اور دین ودنیا کی فلاح کے لئے اس سے بھرپور استفادہ کریں،اصغر چشتی
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے کہا ہے کہ زوجہ رسولﷺام الموء منین حضر ت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓکی سیرت وکردار مسلمان خواتین کے لئے ایک مثالی اور قابل تقلید نمونہ ہے۔انہوں نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں باب ہے۔ وہ یہاں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کے یوم وصال کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپؓ خواتین میں سب سے پہلے اسلام کی سعادت قبول کرنے والی خاتون تھیں۔ اسلام کے کٹھن اور مشکل دور میں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ اپنی دولت، اثر ورسوخ اور فہم وفراست سے ہر نازک موقع پر اسلام کے لئے ڈھال بنی رہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپؓ کی سیر ت وکردار کا بغور مطالعہ کریں اور دین ودنیا کی فلاح کے لئے اس سے بھرپور استفادہ کریں۔
-
حافظ آباد کےسرکاری سکولوں کےاساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں دفتر ڈی۔ای۔او میں آویزاں کردی گئی،
حافظ آبا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھرکے سرکاری سکولوں کے پی۔ایس۔ٹی اور ای۔ایس۔ٹی اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں دفتر ڈی۔ای۔او میں آویزاں کردی گئی ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) عبدالوحید خان نے بتائی۔ انہوں نے تمام اساتذہ کو مطلع کیا ہے کہ کہ وہ اپنے کوائف چیک کرلیں اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ مورخہ 20-05-19تک اپنا اعتراض دفتر ڈی۔ای۔او تعلیم میں جمع کرواسکتا ہے۔ اسکے بعد کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہوگا۔
-

مسلسل بے عزتی شدید ذہنی دباؤ، سکول انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کی جان لے لی
ملتان: لارنس پبلک سکول حارث کمپس میں انگلش لینگویج ٹریننگ کورس کے دوران میڈم نرگس نے سٹاف اور شاگردوں کے سامنے ٹیچر عاصمہ کی بے عزتی کی اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا. عاصمہ کا تعلق ملتان سے کچھ دور قصبہ مڑل سے تھا. عاصمہ گھر کی واحد کفیل تھیں. جس کی عمر بمشکل 18 سال تھی. عاصمہ کا والد مسجد میں اذان دیتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کالج میں زیر تعلیم ہے. گھر کا خرچ عاصمہ کی سات ہزار تنخواہ اور ٹیوشن فیس سے چلتا تھا.

لارنس پبلک سکول پی ٹی آئی کے ایم پی اے خالد جاوید وڑائچ کی ملکیت ہے جو پیٹی آئی جنوبی پنجاب کے نائب صدر بھی ہیں. میڈم نرگس متعدد مواقع پر عاصمہ کو تنقید کا نشانہ بناتی تھی. اب کی بار میڈم نرگس نے عاصمہ کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی. نوکری بچانے کے لئے عاصمہ کو سٹاف اور شاگردوں کے سامنے بے عزت کیا گیا جس کے دوران عاصمہ چکرا کر گر گئی اور سر میں شدید چوٹ لگی.
سکول کی عزت بچانے کے لئے سکول انتظامیہ نے ایمبولنس بلانے کی بجائے خالد جاوید ایم پی اے پی ٹی آئی کی کار استعمال کرنے کا سوچا جبکہ خالد جواید وڑائچ نے اپنی کار میں عاصمہ کے لے جانے سے انکار کر دیا. لہذا عاصمہ کا رکشہ کے ذریعہ نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد وقت پر نہ ملنے سے عاصمہ کی موت واقع ہو گئی.
خالد جاوید وڑائچ اور سکول انتظامیہ کی ایماء پر ہسپتال نے خاتونٹیچر کی لاش ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا. ورثاء کو بعد اذاں لاش تب دی گئی جب خالد جاوید وڑائچ، سکول انتظامیہ نے ورثاء سے قانونی چارہ جوئی نہ کرنے پر دستخط کرائے.
عوام نے لارنس پبلک سکول کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر مذمتی بیان دینا شروع کر دیے. سکول انتظامیہ کے فون نمبرز مسلسل بند ہیں.
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت تعلیم کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدام کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.
-

نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کا ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر لیکچر
گجرات (طارق محمود سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس گجرات کا ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ ‘ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس گجرات نے ڈی آئی جی محمد عالم شنواری اور ایس ایس پی مسرور احمد کو لاپی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں عبدالرزاق اور آپریشن آفیسر انسپکٹر عشرت رشید نے گجرات جنرل بس سٹینڈ میں جا کر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی لیکچر دیا ‘ جن میں ڈرائیور حضرات کو سیٹ بیلٹ ‘ غفلت لاپرواہی اور گاڑی تیز نہ چلانے کی ہدایت دی اور اوگرا سے منظور شدہ سی این جی کٹ اپنی گاڑی میں لگوائیں اور اورر لوڈنگ سے گریز کریں اور گاڑی کا روڈ پر مٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھیں اور گاڑیوں کے تمام کاغذات مکمل رکھیں ‘ خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا اور ساتھ بھاری جرمانہ میں کیا جائےگا۔
-

سرگودہا یونیورسٹی میں خواتین کے خقوق کیلئے خصوصی سیمینار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شعبہ شوشیالوجی اور کرمنالوجی یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام گھروں میں کام کرنے والی "خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے” سے خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پنجاب کمیشن فار ویمن کی ممبر قیصرہ اسماعیل ڈسٹرکٹ بار ممبر عصمت زہرہ،متعلقہ شعبہ کے چئیرمین ڈاکٹر نواز منج تقریب کی اسٹیج سیکرٹری ڈاکٹر خمیرہ امین اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی-
گھروں میں کام کرنے والی زیادہ تر خواتین چھوٹی عمر کے بچوں کی مائیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو مالکان کی جانب سےجنسی ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جا تا ہےجبکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کے پاس تشدد برداشت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا -ان غریب اور بے بس خواتین کی خفاظت کیلئے قوانین ہونے چاہئیں جس سے انہیں معاشرے کے بااثر افراد سے تخفظ فراہم کیا جا سکے-
