Baaghi TV

Category: تعلیم

  • یورپی یونین کے نمائندہ کا مطفرگڑھ میں مختیارمائی گرلز سکول کادورہ

    یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین نے مظفرگڑھ میں مختار مائی گرلز سکول اور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور سکول کی کمپیوٹر لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کیے.یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین نے اپنی اہلیہ سونیا کاؤیئن اور بیٹے کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے میروالا میں مختار مائی ویلفیئر فاونڈیشن اور تنظیم کے تحت چلنے والے گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کا دورہ کیا.یورپی یونین کے سفیر نے مختار مائی گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کی لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز سمیت دیگر آئی ٹی کے آلات تقسیم کیے.یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین کو مختار مائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.اس موقع پر مختار مائی گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین اور انکی اہلیہ سونیا کاؤیئن کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانا یورپی یونین کی پالیسی ہے.علاقے کی بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے مختار مائی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.ان کا کہنا تھا کہ مختار مائی خواتین کی خودمختاری کی سب سے بڑی مثال ہیں.تقریب میں مختار مائی گرلز سیکنڈری کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں بھی پیش کیے.

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ایک اور اچھا قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ جات میں محرران اور نائب محرران کی تقرری کے لیے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تحریری امتحان لیا۔ امتحان ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل ، اے ایس پی سٹی توحید الرحمن،ڈی ایس پی لیگل احسان الہی اور اے ایس پی یو ٹی عبدالحنان کی نگرانی میں لیا گیا۔ میرٹ پر امتحان پاس کرنے والے امیدوران کو تھانہ جات میں پوسٹنگ دی جائے گی۔

  • ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے فکیلٹی اور سٹوڈنٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے طلبا و طالبات میں ریسرچ کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار لا سکیں گے -ان خیالات کا اظہار شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے سوشل سائنسز میں ریسر چ کے حوالے سے ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یونیورسٹی آف ساہیوال کے اساتذہ اور طلباوطالبات کے علاوہ دوسری یونیورسٹیوں سے بھی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی-

    ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کے فروغ کے لئے پہلی بار منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جن کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کے سر جاتا ہے،ان کوششوں کے مثبت اثرات برآمد ہونگے اور ملکی ترقی میں یونیورسٹی آف ساہیوال بھی اہم کردار ادا کر سکے گی-انہوں نے بتایا کہ ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ تمام شعبوں کے طلبا و طالبات کو ریسرچ کی اہمیت اور اسے پایہ تکمیل تک پہچانے کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہمی کی جائے-ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرافضل کے ہاتھوں شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

  • گلگت بلتستان کے لئے اعزاز

    گلگت بلتستان کے لئے اعزاز

    گلگت بلتستان کے لئے اعزاز
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    سی۔ایس۔ایس 2018 کے نتائج کا اعلان۔
    گلگت بلتستان سے کامیاب ہونے والے درج ذیل امیدواروں کو ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:

    1. Azka Fatima (Ghanche) – PAS
    2. Awais Ali Khan (Gilgit) – PSP
    3. Wajahat Saleem (Skardu) – PAAS
    4. Nazir Ali (Skardu) – CTG
    5. Musawir Sifat (Astore) – OMG
    6. Aimen Arshad (Gilgit) – IRS
    7. Mumtaz Ahmed (Ghanche) – IG
    8. Syed Asad Hassan (Nomal) – OMG

    Heartiest congratulations to all of them.

  • محکمہ تعلیم شیخوپورہ نے دکھائی اعلی کارکردگی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے افسران میں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محمکہ تعلیم کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی شاندار کارکردگی اور بے مثال لگن کی وجہ سے آج ضلع شیخوپورہ صرف 3 ماہ کی قلیل مدت کے اندر اندر پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے جوکہ یقیناً محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ,ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر محکمہ تعلیم کے افسران واہلکار اس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے تو عنقریب ضلع شیخوپورہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا اور اسں سلسے میں ضلعی انتظامیہ وسائل کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی. ,یاد رہے کہ جب ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ضلع شیخوپورہ کا چارج سمبھالا تھا تو شیخوپورہ,پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن پر تھا جو کہ اب چوتھی پوزیشن پر ہے

  • مظفرگڑھ کی احتجاجی سرکاری استانیوں کو سکول میں قید کردیاگیا

    مظفر گڑھ میں ہیڈ مسٹریس کے خلاف احتجاج کرنے والی گورنمنٹ گرلز سکول کی خواتین اساتذہ کو محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول میں ہی محبوس کر لیا۔احتجاجی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے سکول کا گیٹ تالے لگا کر بند کردیاگیا.مظفرگڑھ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کی ہیڈمسٹریس کیخلاف احتجاج کرنے والی خواتین اساتذہ کو محکمہ تعلیم کے افسران نے انکے سکول میں ہی محبوس بنادیا.خواتین اساتذہ کیمطابق وہ سکول کی ہیڈمسٹریس اور محکمہ تعلیم کے افسران کیخلاف سکول کے گیٹ پر احتجاج کرنے جارہی تھیں۔خواتین اساتذہ کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے محکمہ تعلیم کے مرد افسران نے گرلز سکول کے گیٹ کو اندر سے ہی تالے لگا دئیے۔سکول کے گیٹ کے اندر احتجاج کرنے والی خواتین اساتذہ کا باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کی ہیڈمسٹریس نسرین گل کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کیا جارہا ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خواتین اساتذہ کیساتھ ہتک آمیز سلوک کیاجارہا ہے۔احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ ہیڈمسٹریس کی جانب سے حاملہ خاتون بشری کو میٹرنٹی رخصت نہ دئیے جانے کے باعث خاتون استانی کا نویں ماہ حمل ضائع بھی ہوگیا ہے.احتجاجی خواتین اساتذہ کیمطابق درخواستوں کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کے افسران نے شکایات کا نوٹس نہیں لیا.دوسری جانب سکول میں محبوس احتجاجی اساتذہ سے مذاکرات کے لیے سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم گرلز سکول خورشید آباد پہنچ گئے۔سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کے بعد ہی خواتین اساتذہ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا.

  • تنظیم اسلامی کے زیر انتظام دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام

    تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام نماز تراویح مع دورہ ترجمہ قرآن و مختصر تشریح کا آغاز شہنائی شادی ہال شیخوپورہ میں یکم رمضان المبارک سے ہی کر دیا گیا تھا جس میں طریقہ کار یہ رکھا گیا کہ پہلی چار رکعات میں قرآن حکیم کا جو حصہ تلاوت کیا جانا ہوتا تھا محترم جناب نثار شفیق صاحب اس کا لفظ با لفظ ترجمہ و تشریح بیان کرتے تھے پھر حفاظ کرام کی اقتداء میں وہ حصہ مقتدی سنتے اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ تلاوت کی جانی والی آیات مبارکہ کا مفہوم نمازیوں کے ذہن میں موجود ہوتا جس سے انہیں تلاوت قرآن سننے میں سرور بھی حاصل ہوتا اور اللہ رب العالمین کے احکامات سے عوام الناس کو آگاہی بھی حاصل ہوتی تھی۔

    نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر کی امیر تنظیم اسلامی شیخوپورہ جناب شکیل احمد صاحب سے ہوئی ایک نشست میں یہ تمام تر تفصیلات فراہم کی گئیں جنہیں عوام کے استفادہ کی خاطر پیش کیا جا رہا ہے۔

    ایک غیر سیاسی جماعت تنظیم اسلامی، ایک اصولی،اسلامی ، انقلابی جماعت ہے جو پہلے پاکستان اور بالآخر کل روئے زمین پر اللہ کے دین کے غلبے، یعنی اسلام کے نظام عدل اجتماعی کے قیام، یا بالفاظ دیگر "اسلامی انقلاب” اور اس کے نتیجے میں "نظام خلافت علیٰ منہاج النبوت” کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

    مساجد کو چھوڑ کر شادی ہالز میں ایسے دروس کروانے کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ تمام تر مساجد میں ایسے نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے جو تنظیم اسلامی کے تحت ہونے والے اس نماز تراویح مع دورہ ترجمہ قرآن و مختصر تشریح سے ناواقفیت رکھتے ہیں اور ابھی اس ترتیب کا مزاج نہیں ہے اس لئے ان کا حق ہے کہ ان کو مقامی مساجد میں معروف ترتیب کے تحت تراویح ادا کرنے دی جائے ۔جبکہ اس طرح کے شادی ہالزمیں انعقاد کا یہ فائدہ ہے کہ حضرات و خواتین اپنی آزادانہ مرضی سے کل وقتی یا جز وقتی شرکت کر سکتے ہیں

    عموما رات کے 1 سے ڈیڑھ بجے تک یہ دورہ ترجمہ قرآن چلتا ہے جبکہ ویکنڈ میں عوام کی تعداد بڑھ جانے کے سبب یہ سلسلہ دو سے اڑھائی بجے تک جاری رہتا ہے۔

    اس منفرد نماز تراویح کے پروگرام کے دوران کچھ دیر کے لیے ہلکا پھلکا کھانے کا اہتمام بنام ریفریشمنٹ بھی ہوتا ہے جس میں تنظیم کوشش کرتی ہے کہ چائے کے ساتھ کچھ کھانے کو بھی ہو لیکن لوگوں کی قرآن سے محبت دیکھیے کہ ہر کوئی چلا آرہا ہے اور کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے لا رہا ہے کہ ہماری طرف سے نمازیوں کی خدمت کے لیے یہ حاضر ہے تنظیم لوگوں کو ایسا کرنے کی اپیل نہیں کرتی لیکن ازخود کرنے والوں کے انفاق کو قبول کرتی ہے۔

    شکیل صاحب کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اس انداز سے دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس پر مختلف علماء کی جانب سے توصیفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ انہوں نے نماز تراویح کے اس منفرد انداز کو سراہا ہے۔

    تنظیم کا اس سب کے اہتمام کا مقصد لوگوں کے دلوں میں قرآن کی محبت رائج کرنا ہے تاکہ لوگ مکمل طور پر اپنے آپ کو قرآن کے رنگ میں رنگ لیں اور رجوع الی القرآن کی تحریک میں خود کو شامل کر سکیں۔

    اس دورہ ترجمہ قرآن میں آنے والے عموما وہ لوگ ہیں جنہیں اس قبل شاید ہی کبھی ترجمہ قرآن کلاس اٹینڈ کی

    شکیل صاحب نے مزید بتایا کہ چونکہ شیخوپورہ کی تاریخ میں پہلی بار شادی ہال میں دورہ ترجمہ قرآن اور نماز تراویح کا انعقاد ہونے جا رہا تھا تو ہم سب فکر مند بھی تھے کہ معلوم نہیں اس میں کہاں تک کامیابی ہوتی ہے۔لیکن یہ محض اللہ کا فضل تھا کہ نہ صرف ہم اس میں کامیاب بھی ٹھہرے بلکہ تمام امور کے حوالے سے اللہ نے ہمیں بے نیاز کر دیا اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے خصوصی فضل سے تمام معاملات بحسن خوبی تکمیل پذیر ہو رہے ہیں اور الحمد اللہ کہ سینکڑوں کی تعداد میں حضرات و خواتین اس تاریخی و منفر د نماز تراویح مع مکمل دورہ ترجمہ و مختصر تشریح میں بہت اہتمام سے شرکت فرما رہے ہیں۔ اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے، کم ہے.

    اس ملاقات کے بعد راقم کا تجسس بہت حد تک کم ہو چکا تھا کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا۔

    شکیل صاحب نے مقصد تنظیم اسلامی کے جواب میں فرمایا کہ تنظیم اسلامی چار دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کوشاں ہے۔ حصول ایمان حقیقی، خود اللہ کا بندہ بننا، اللہ کی بندگی کی لوگوں کو دعوت دینا اور اللہ کی بندگی والے نظام کی جدوجہد کرنا ۔

    اللہ سے دعا ہے کہ وہ شکیل صاحب اور ان کے رفقاء کی اس محنت کو قبول فرما کر ذخیرہ آخرت بنا لے اور دنیا و آخرت میں انہیں اس کا اچھا بدلہ عطا فرمائے

    اور جس نیک نیتی سے یہ احباب لوگوں کے دلوں میں قرآن کی محبت جاگزیں کرنے نکلے ہیں اس میں کامیاب ٹھہریں اور لوگوں کو حقیقی معنوں میں اپنی زندگیاں قرآنی احکامات کی روشنی میں ڈھالنے کی توفیق نصیب ہو۔ اللہ رب العزت تنظیم اسلامی کی رجوع الی القرآن اور غلبہ و اقامت دین کی جدوجہد میں مددفرمائے۔

    آمین یا رب العالمین

  • شیخوپورہ پولیس کا مستحسن قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں موبائل شاپس ہولڈر کی سہولت کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں انچار ج IT رضوان حیدر اور ریڈر DPO نے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور مرمت کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے E- GADGET Monitoring System کے بارے میں ضلع بھر سے آئے ہوئے موبائل شاپس ہولڈر کو بتایا۔جس سے چوری شدہ اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز جلد ہی ٹریس ہو جایا کریں گے۔

  • وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال، پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ بے وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال،پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے پورا کرکے ایک توانا معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جاسکتی ہے۔انہوں نے یہ بات رضا کار تنظیم ایجوکیشن گائیڈکی طرف سے چائلد پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں کتابیں اور سٹیشنری کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہی۔انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورواعجاز اسلم ڈوگر،مینجر چائلد پروٹیکشن فرحت جبیں،چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز الفت عباس،روبینہ اقبال،سعدیہ،آصف مغل،عبداللہ اور دیگراس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)نے بچوں کے لئے کتابیں وسٹیشنری کی دیگر اشیاء فراہم کرنے پر رضا کار تنظیم کے منتظمین کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ کسی وجہ سے نظرانداز بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں معاونت فراہم کرنا عظیم کار خیر ہے۔انہوں نے بھکاری اورگلیوں میں پھرنے والے بے سہارابچوں کو تحویل میں لیکر ان کی زندگیوں کو سنوارنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامی وفلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ مقیم بچے خصوصی اہمیت اور توجہ کے متقاضی ہیں جن کی ہرممکن سرپرستی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے زیرکفالت بچوں کو زندگی کی آسائشات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے اور انہیں مختلف تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ انہیں سماجی خوشیوں میں شامل رکھا جاسکے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ انچارج اعجاز اسلم ڈوگرنے بتایا کہ اس وقت ادارہ میں 63بچے مقیم ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو کئے گئے بچوں کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے سپرد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹرز)کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے ادارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کی تعلیم وتربیت،رہائش،خوراک،کھیلوں اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کو سراہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے عام آدمی کے روپ میں مساجد کی سیکیورٹی چیک کی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے اچانک شرقپور کی مساجد میں تروایح پر سیکورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
    ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے سادہ کپڑوں میں عام آدمی کا روپ دھار کر شرقپور کی مساجد میں نماز تروایح پر سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
    موقع پر موجود ایس ایچ او اور سیکورٹی پر مامور ملازمین کو مزید ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہو کر کرنے کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ عوام سے باتیں کرتے ہوے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد کی کم نفری کے باوجود فول پروف سیکیورٹی ہے ۔بس عوام کا تعاون درکار ہے عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع کریں انہوں نے کہا موجودہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سےضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں انشاءاللہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی.