Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دبئی میں خوفناک دھماکہ،شہر بھر میں آواز سنی گئی

    دبئی میں خوفناک دھماکہ،شہر بھر میں آواز سنی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دھماکہ ہوا ہے

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنائی دی، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا، دھماکا کے بعد آگ لگ گئی، دھماکا جبل علی پورٹ کے قریب ہوا،دھماکا کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکا کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں

    دھماکے کے بعد جہاز پر آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے اور آگ بجھانے والوں کی ٹیم اس آگ پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے۔عینی شاہدین نے شہر بھر میں دھماکے کے وقت عمارتوں کو لرزا دینے کی اطلاع دی

    دبئی میں لوگوں نے اپنے فون سے دھماکے کے بعد کی خوفناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں آگ لگی ہوئی دکھائی گئی ہے اور دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری جرنیلوں اورحکمرانوں سے اہم ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری جرنیلوں اورحکمرانوں سے اہم ملاقاتیں

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری جرنیلوں اورحکمرانوں سے اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ دوروزہ سرکاری دورے پرقطرپہنچ چکے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ فوجی اورسول حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئی‌ہیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطرپہنچنے پرپاک فوج کے سربراہ سے قطری نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمد آل آتیہ،وزیردفاع لیفٹیٹنٹ جنرل غدم بن شاہین چیف آف اسٹاف قطرآرمڈ فورسز سے اہم گفتگو بھی ہوئی

    ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی ، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اور اخوت کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے ، جو ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

    اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں‌ میں قطری جرنیلوں‌ اوراعلیٰ سرکاری حکام نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • گورنر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا، نیا گورنر کس کو تعینات کیا

    گورنر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا، نیا گورنر کس کو تعینات کیا

    گورنر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا، نیا گورنر منتخب

    باغی ٹی وی : گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق کہ گورنر بلوچستان نے استعفی صدر مملکت کو بھجوادیا.صدر مملکت نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا.وزیر اعظم عمران خان نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    یادرہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کے لیے نامزد کیا تھا۔

    ان کی نامزدگی کا اعلان سابقہ دورِ حکومت میں گورنر رہنے والے محمد خان اچکزئی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد کیا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

  • وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات:کیاہوئی بات؟تفصیلات آگئیں

    وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات:کیاہوئی بات؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات:کیاہوئی بات؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم قومی مسائل پرسیر حاصل گفتگو بھی ہوئی ہے

    وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک. ہوئے

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو. اسکے علاوہ صوبائی بجٹ، پر امن طریقے سے بجٹ کی کاروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی گفتگو ہوئی. مزید ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی

    ادھر معتبر ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان پربھرپوراعتماد کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے اورہمیشہ ہرمشکل وقت پرساتھ دینے کا عہد بھی کیا ہے

  • وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ایک اور معاون خصوصی کی انٹری

    وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ایک اور معاون خصوصی کی انٹری

    وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ایک اور معاون خصوصی کی انٹری

    کوئٹہ :خوشحال بلوچستان :خوشحال پاکستان:وزیراعظم عمران خان نے شا ہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے شا ہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی سے متعلق معاون خصوصی مقررکیا اورخوشحال بلوچستان کی خلوص دل سے بنیاد رکھ دی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شا ہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہو اہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شازین بگٹی کو تمام معاملات سے متعلق بات چیت کا اختیار دیدیا ،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شازین بگٹی حکومت کی جانب سے ناراض بلوچ رہنماوَں سے بات چیت کریں گے ، اس نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ رکن قومی اسمبلی شازین بگٹی کا عہدہ اورمراعات وفاقی وزیر کے برابر ہوں گی،

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد ناراض بلوچوں سے رابطے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اورامید کی جارہی ہے کہ بلوچستان پھرامن کا گہوارہ بن کررہے گا

  • مستقبل کے متوقع وزیراعظم کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:کشمیرکی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا

    مستقبل کے متوقع وزیراعظم کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:کشمیرکی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور آزادکشمیرکے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم، خصوصی تفصیلی ملاقات

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آزادکشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم کےسلسلے میں آزاد کشمیر کے مختلف ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    پروگرام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سوموار 12جولائی شام پانچ بجےمیرپور میں جلسے سے خطاب کریں گےجبکہ 18 جولائی کو باغ میں اور 23جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اورآزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں جاری پی ٹی آئی ازاد جموں و کشمیر کےامیدواروں کی انتخابی مہم پر بریفنگ بھی دی۔

    دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا یقین دلایا کہ پی ٹی آئی انشاء اللہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

    آزاد کشمیر میں ایک ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جو کہ مسئلہ کشمیرکو اٹھانے اور آزاد کشمیر میں عوام کی بہتری اور خوشحالی لانے کے لئےاقدامات اٹھائے گی۔آزاد کشمیر میں عوام پی ٹی آئی کووزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عام آدمی کی حالت زاربہتری کے لئے ووٹ دینا
    چاہتے ہیں۔

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپوراورآزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاانتخابی مہم کے لئے جلسوں میں شرکت پرآمدگی کے لئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اپنی حالیہ میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم چلانے کی تفصیلات سے بھی وزیر اعظمعمران خان کو آگاہ کیا۔

  • طالبان نے افغانستان کے بیشترحصوں پرقبضہ کرلیا:162 سے زائد اضلاع میں امارت اسلامی کی پرچم لہرا گئے

    طالبان نے افغانستان کے بیشترحصوں پرقبضہ کرلیا:162 سے زائد اضلاع میں امارت اسلامی کی پرچم لہرا گئے

    کابل : طالبان نے افغانستان کے بیشترحصوں پرقبضہ کرلیا:162 سے زائد اضلاع میں امارت اسلامی کی پرچم لہرا گئے ،اطلاعات کے مطابق طالبان مجاہدین نے افغانستان کے بیشترحصوں پرقبضہ کرلیا ہے اور تیزی سے کابل کی طرف بڑھ رہے ہیں

    یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ افغانستان کے ان مفتوحہ علاقوں میں امارت اسلامی کے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں اورلوگوں میں‌اعلان کردیا گیا ہے کہ اب وہ امن وامان سے اپنی زندگیان‌گزاریں‌،

    ادھر باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ باقی رہ جانے والے اضلاع پر بھی قبضہ کرلیں گے ، اورپھران اضلاع میں امارت اسلامی کا پرچم لہرا دیں گے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”383064″ /]

    یاد رہے کہ یکم مئی کو امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے عمل کے آغاز سے ہی طالبان کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 162 سے زائد اضلاع ان کے قبضے میں جا چکے ہیں۔

    طالبان کی جانب سے حالیہ کارروائیاں ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران طالبان نے تین شمالی صوبوں قندوز، بغلان اور بلخ کے متعدد اضلاع پر قبضہ کیا ہے۔

    طالبان کی جانب سے اپنی ویب سائٹ اور واٹس ایپ گروپوں میں کئی ایسی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

  • گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    سپر یم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی،

    سماعت کے دوران کلب کی انتظامیہ سے متعلق مجوزہ بل عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران آئی پی سی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کلب کے معاملات کو چلانے کا بل تیار ہوگیا ہے بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے گا، جسٹس عمر عطا بندیال نے نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا کلب نے سی ڈی اے کے یوٹیلٹی بلز ادا کردیئے ہیں؟ کلب نے کروڑوں روپے بینک میں رکھے ہیں یوٹیلٹی بلزکی عدم ادائیگی کے باعث کلب ڈیفالٹ کررہا ہے۔

    نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے بجلی ، گیس اور پانی کا کوئی بل کلب کو نہیں دیا،سی ڈی اے کلب سے 2004 سے پراپرٹی ٹیکس مانگ رہا ہے سی ڈی اے 2004 سے اب تک کیوں سورہا تھا ،اگر عدالت حکم دے تو پراپرٹی ٹیکس کے دو کروڑ 30ل ا کھ ادا کردیں گے جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کلب کے مالی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی ،جسٹس عمرعطا بندیال نے سوال کیا کہ کیا کلب کے مالی معاملات کا فرانزک آڈٹ کرایا گیا؟ جس پر سیکرٹری آئی پی سی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ فرانزک آڈٹ کرایا گیا ہے جس پر وزارت کو کوئی اعتراض نہیں ہے

    جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ کلب سے متعلق بل کتنے عرصے میں پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا؟ جس پر سیکرٹر ی کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کے لئے ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے عدالت نے حکم دیا کہ ایک سال میں نہیں چھ ماہ میں بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل عدالت نے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام کے حوالے سے پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سروے آف پاکستان کو تین ہفتوں میں 145 ایکڑ زمین کی حد بندی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ 1975 میں لیز کے تحت 175 ایکڑ زمین دی گئی جس میں 2008 میں مزید 33 سال کی توسیع کر دی گئی، دی گن اینڈ کنٹری کلب کو دی گئی زمین کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔

    لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا

    سنگین الزامات لگائے گئے پھر رہا کر دیا،کیا سوچے سمجھے بغیر کسی کو بھی اٹھا لیا جاتا ہے، سپریم کورٹ

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • حوالدار لالک جان شہید کے 22ویں یوم شہادت پر تقریب

    حوالدار لالک جان شہید کے 22ویں یوم شہادت پر تقریب

    حوالدار لالک جان شہید کے 22ویں یوم شہادت کی تقریب ہوئی

    حوالدار لالک جان کے یوم شہادت کی تقریب ان کے آبائی علاقےغذر میں ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ، کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، سول و فوجی عہدیدار اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے

    قوم آج حوالدار لالک جان شہید، نشانِ حیدر کا بائیسواں یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منا رہی ہے۔ کشمیر کی وادی غذر آج بھی لالک جان کی جرات اور بہادری کے قصوں سے گونج رہی ہے ، ایسی بہادری جس کا اعتراف دشمن نے بھی کیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان شہید کی ہے جہنوں نے کارگل جنگ میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جو وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ حوالدار لالک جان نے دشمن کیخلاف رضاکارانہ خدمات پیش کر دیں۔

    اپنی یونٹ ناردن لائٹ انفنٹری پہنچے ۔ کیپٹن کرنل شیر خان کیساتھ جنگ میں شریک ہوئے ۔ حکم ملا تو درجن بھر ساتھیوں کیساتھ مشکوہ نلہ کی پوسٹ پر بحیثیت پوسٹ کمانڈر ذمہ داری سنبھالی ۔ حوالدار لالک جان اور اُن کے ساتھی 2 سے 6 جولائی تک دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ۔منفی 30 درجہ حرارت یخ بستہ ہواﺅں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد مجاہد نے کئی گھنٹے ہلکی مشین گن سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ حملوں میں تیزی آئی تو حوالدار لالک شدید زخمی ہو گئے لیکن مورچہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے ۔7 جولائی 1999ء کو دفاع وطن کے عظیم فریضہ کی انجام دہی میں پاک فوج کا یہ بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گیا۔ حوالدار لالک جان کی بہادری و شجاعت کے اعتراف پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

  • بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وزیر اعلی عثمان بزدار کے حلقہ میں قائم تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فی میل نرسنگ سٹاف کے ساتھ جنسی استحصال کا انکشاف سامنے آیا ہے

    وزیر اعلی کے حلقے میں قائم ہسپتالوں میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کا سلسلہ عروج پرجاری ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تونسہ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تونسہ شریف میں خواتین نرسز اور عملے کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر اعلی کے حلقے میں خواتین میڈیکل سٹاف کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات نے وزیر اعلی کے حلقے کی کردگی کا پول کھول دیا

    اعلی عہدوں پر فائز میڈیکل افسران کی نرسز اور فی میل سٹاف کی ڈیوٹیوں کے بدلے بستر گرم کرنے کی فرمائشیں سامنے آ گئیں،شریف النفس خواتین کی جانب سے انکار پر رات کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں شیطانی ہوس پوری نا کرنے والی خواتین کو مختلف بہانوں سے شوکاز نوٹس ایشو کیئے جاتے ہیں فی میل سٹاف کی ذاتی فائل میں شوکاز کی بھرمار سے قانونی طریقے سے نوکری سے برخاست کر دیا جاتا ہے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتال تونسہ کے ایڈمن سٹاف بھی اس مکروہ کھیل میں برابر کا حصہ رکھتے ہیں ایڈمن سٹاف کی جانب سے خواتین کو نا صرف مکرو فعل کہا جاتا ہے بلکہ ایڈمنسٹریشن معاملات سیدھے کرنے کے لیئے رشوت بھی وصول کی جاتی ہے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ لاہور میں نرسز کے قائم برانچ میں خواتین کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں نرسز کے لیئے قائم برانچ صرف لیٹر بازی تک ہی محدود ہے جہاں خواتین کو پورا دن بیٹھاکر شام کو اگلے دن آنے کا کہا جاتا ہےہیڈکواٹر میں نرسز کے لیئے قائم شعبہ میں خطوط نہ ملنے کا بہانہ کیا جاتا ہے فی میل سٹاف نا صرف جسمانی ، مالی بلکہ زہنی ازیت کا شکار ہیں ڈسٹرکٹ ، تحصیل تونسہ کے سینئیر میڈیکل اور ایڈمن کی جانب سے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹیوں کا بھی انکاشاف ہوا ہے سرکاری فی میل سٹاف سے پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں بھی کام لیا جاتا ہے

    شیطانی کھیل کا شکارخواتین نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب ، وزیر داخلہ، سیکٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،فی میل سٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ جی آئی ٹی بنائی جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،وزیر اعلی کے حلقے میں ہسپتالوں کے سی ای او ، ایڈمنشٹریشن، ایم ایس سے لے کر وارڈ بوائے تک ہر کوئی بھوکے درندے کی طرح ہم پر حملہ آور ہو رہا ہے،تونسہ شریف کی تحصیل ہیڈ کواٹر میں ایم ایس طاہر حسین اخلاق سے گری فرمائشیں کرتا ہے،ایم ایس طاہر حسین نے جنسی خواہش پوری نا ہونے پر 4 سال سے تنگ کر رہا ہے، مطالبات پورے نہ کرنے پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے باوجود اور بے وجہ شوکاز جاری کیئے،آر ایچ سی ٹی بی قیصرانی میں ڈاکٹر طاہر حسین کی تعیناتی کے دوران نرس سٹاف کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کا واقعہ پیش آیا تھا،ڈاکٹر طاہر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج ہے،ڈیڈھ سال سے زائد عرصے سے کیس پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں التوا کا شکار ہے، ہر لیٹر اور فوٹوسٹیٹس کی ہزاروں روپے رشوت دینی پڑتی ہے،جائز کام کرانے کے لیئے جسم اور پیسوں کی فرمائیش کی جاتی ہے، کیا یہ وزیر اعظم کی مدینہ کی ریاست ہے، ہسپتالوں کے فنڈز کرپشن کی نظر ہورہے ہیں، افسران پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹریاں چلا رہے ہیں،ان ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں سامان اور عملہ سرکاری استعمال ہو رہا ہے،ہسپتالوں مین برجمان افسران اور ایڈمنسٹریشن ایک دوسرے کے کالے کرتوں پر پردہ ڈالتے ہیں، شریف النفس خواتین کو شیطانی ہوس پوری نا کرنے پرمبینہ طور پر شوکاز نوٹس دیئے جاتے ہیں،آواز اٹھانی والی سٹاف کو نوکری سے برخاست کروا دیا جاتا ہے،

    فی میل سٹاف کا کہنا تھا کہ سی ای او آفس میں سپرٹینڈنٹ یوسف ترین سالوں تک خواتین کے سرکاری لیٹر دبا کر بیٹھا رہتا ہے، ہزاروں روپے رشوت اور جسم پیش کرنے پر جائز کام کیا جاتا ہے،اس حوالے سے جلد پریس کانفرس کرکے میڈیا کے سامنے حقائق اور سب کے نام اور کاروبار بے نفاب کریں گئے،جلد ان درندوں کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گی،

    وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ