Baaghi TV

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان مطابق سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا،سیکریٹری آسٹن نے امریکہ پاکستان تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ، افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی ور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی

More posts