Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چودھری پرویزالٰہی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات کےاعلانات ہوگئے:سائرن بج گئے:ن لیگ سخت پریشان

    چودھری پرویزالٰہی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات کےاعلانات ہوگئے:سائرن بج گئے:ن لیگ سخت پریشان

    لاہور:اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ڈیٹی وزیراعظم ،پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی اہم مشن پرپیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کرنے والے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو اہےکہ آصف علی زرداری کواہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا یہ پیغام کس اہم شخصیت کا ہے اوریہ خاص پیغام کیا ہے ابھی تک اس کے بارے میں توحتمی طورپرمعلوم نہیں ہوسکا مگریہ بات طئے ہے کہ یہ ملاقات ایک خصوصی مشن پرحامل ہے

    ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوَس پہنچیں گے، دوسری طرف بلاول ہاوس میں چوہدری پرویزالٰہی کی آمد کی تیاری کے سلسلے میں بہت زیادہ سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں‌

    ادھر بعض معتبرذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی حکومت سے مزاحمت نہیں کرے گی سوائے فرینڈلی اپویشن کے ، اس کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہےکہ پی پی کے اکثرحلقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کی جائز اورمفادعامہ کی پالیسیوں کی مخالفت نہیں کرے گی

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کی اطلاعات ن لیگ کے لیے بجلی بن کرگری ہے ،ن لیگ کویہ خوف لاحق ہوگیا ہےکہ اگرپیپلزپارٹی نے اس کا ساتھ نہ دیا اورپی پی نے بجٹ اوردیگراہم قانون سازی پرحکومت کی حمایت کا اعلان کردیا توپھراس کے بعد تون لیگ کی تباہی یقینی ہے اورجو بند کافی عرصے سے باندھا ہوا تھا وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہےاورپھربڑی تعداد میں ن لیگی ممبران اسمبلی اوردیگرسیاسی رہنما پی ٹی آئی ، پاکستان مسلم لیگ اورپی پی میں جانے کا اعلان کرسکتے ہیں‌

  • وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    زرتاج گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف پاکستان کی بات کررہے ہیں تحریک پاکستان کے بعد خواتین کو پاکستان تحریک انصاف نے موبلائز کیا ہے بارہ سے ذیادہ خواتین پارلیمانی سیکرٹری پارلیمنٹ میں موجود ہیں 5 خواتین وزیر موجودہ حکومت میں ہیں ویمن ایمپاورمنٹ کی اگر کوئی بات کرتا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف ہے لبرل کرپٹ میرا ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے ہمیں اپنے کلچر اور لباس پر فخر ہے ہمارے مذہب نے جو ہمیں آزادی دی ہے اس پر ہمیں فخر ہے

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال ختم کرنے کیلئے وزیراعظم نے حکومت میں آتے ہی ہدایات دیں وزیراعظم نے اینٹی ریپ قانون بنانے کا کہا پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے خصوصی عدالتیں بنانے کا نہیں کہا ریپ ریاست کے خلاف جرم ہے ہم نے اینٹی ریپ کرائسس سیل بنائے ریپ کیسز میں فنگر ٹیسٹ پاکستان میں ہوتا ہے اس ٹیسٹ کو قانون سازی کے ذریعے ختم کردیا بچیوں کی کردار کشی کے عمل کو ختم کیا گیا ریپ ٹرائل کو چار ماہ میں مکمل کرنے کا کہا گیا جنسی ذیادتی کو روکنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے خواتین کے وراثتی حقوق پر قانون سازی کا وزیراعظم نے کہا خواتین کو وراثت کا حق دینے کا قانون پاس کیا گیا

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    ہم کیوں جانوروں سے متعلق اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں؟ عدالت

    بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

  • عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام

    عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام

    نئی دہلی: عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:دومسلمان گرفتار:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ حکومت پاکستان منصوبہ بندی سے بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں بھرپورکرداراداکررہی ہے ،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسی حوالے سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اے ٹی ایس کی ٹیم نے دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں واقع اسلامک دعوۃ سینٹر کے دو مبلغ عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی جہانگیر عالم قاسمی کو تبدیلی مذہب کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر دوسرے مذاہب کے غریب اور کمزور طبقہ کے افراد کو شادی وغیرہ کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کا الزام ہے۔

    بھارتی پولیس نے پاکستان پر الزام تراشی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تبدیلی مذہب کے لیے پاکستان سے فنڈز حاصل کیے جاتے تھے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی جی پرشانت کمار نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ان مذہبی رہنماؤں کو اس کے لیے بیرون ممالک سے فنڈ موصول ہوتا تھا۔

    اے ٹی ا یس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے تعلقات پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں 1000سے زائد افراد کولالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کی اطلاع سامنے آئی۔ جن میں سے 350 افراد کو گزشتہ ایک سال میں مسلمان بنایا گیا

  • خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم

    خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم

    خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم ہو گئے

    وزیراعظم کی ہدایت پرپی ایم ڈلیوری یونٹ نے ایف آئی اے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری اور متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون نے جامعہ سے ملازمت چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا، ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون پرخاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی خاتون نے 5 مرتبہ شکایت درج کی، ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہیں کی 16دسمبر 2019 سے 13 جون تک ایف آئی اے نے شکایت کو نظرانداز کیا،دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے ذمہ داری میں کوتاہی برتی، خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی خاتون کی درخواست پر وزیراعظم آفس نے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی .انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو پیش کی جائے گی،

    وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا ،وزیراعظم آفس سے ہدایات جاری کی گئیں کہ تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے، کسی بھی شہری کی شکایت پر غفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے پورٹل پر درج شکایات کو غیر سنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا .

    یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

    سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ

  • ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار ملزمان نے کئی انکشافات کیے ،

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے کچھ ایم کیو ایم لندن کے کچھ رہنماوَں کے نام بتائے میر پور خاص میں اہم کارروائی کی گئی میر پور خاص کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا ہوا میرپورخاص سے گرفتاریاں عمل میں آئیں،گرفتارملزمان نے واسع جلیل اوردیگرسے رابطوں کا انکشاف کیا،بانی ایم کیو ایم کی اے پی ایم ایس او اور اندرون سندھ سےلڑکوں کو بھارت بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی، کچھ ملزمان نے بھارت کے مختلف شہروں میں جانے اور وہاں ٹریننگ لینے کااعتراف کیا ہم نے اس معاملے میں فاروق ستار سے بھی سوال وجواب کیے تھے،انیس ایڈووکیٹ کو 2 باربلایااور انہیں شامل تفتیش کیا،ملزمان کا مقصد بارڈر سے اسلحہ اوردیگر سامان منتقل کرنا تھا

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان کوعسکری تربیت او اندرون سندھ اونٹ کی سواری کی ٹریننگ بھی دی گئی،گرفتاریوں میں 2 اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسیع جلیل کے سامنے آئے ہیں،انیس ایڈووکیٹ سے متعلق اہم ثبوت ملا ہے،انیس ایڈووکیٹ کو سندھ سے لڑکوں کو تربیت دینے کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک دیاگیا تھا،انیس ایڈووکیٹ کو مزید ایک سے دو روز میں بلایا جائے گا،واسیع جلیل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کی مددسےکوشش جاری ہے،فاروق ستار کو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی،جب مناسب سمجھیں گے گرفتار بھی کرلیا جائے گا یہ تفتیشی افسرکی صوابدید ہے، انیس ایڈووکیٹ کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنز بھی سامنے آئی ہیں،ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیاجائے،واسیع جلیل کوانٹرپول کی مددسے لانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاوَن واقعے کی تفتیش کراچی پولیس کررہی ہے،محمود صدیقی سابق صدر اے پی ایم ایس او بھارت میں ہے، ان سے تانے بانے مل رہے ہیں،ایک سال پہلے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کی گئی تھی،کراچی ،حیدرآباداورمیرپورخاص سےگرفتارملزمان محمودصدیقی سے رابطے میں تھے،

  • مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ویڈیو کے حوالہ سے مشہور مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    مفتی عبدالقوی کی ویڈیو ایک ویڈیو کال ہے جس میں مفتی عبدالقوی نے کپڑے اتارے ہوئے ہیں اور مفتی عبدالقوی ایک خاتون سے بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران مفتی عبدالقوی خاتون کے سامنے ویڈیو میں برہنہ ہو کر خود لذتی کرتے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

    مفتی عبدالقوی کی ننگی ویڈیو سامنے آنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین بھڑک اٹھے ہیں کہ اسلام کے نام پر یہ مفتی دھبہ ہیں، نام کے ساتھ مفتی لگاتے ہیں اور کام اور کرتوت ایسے کہ عام انسان بھی شرما جائے، کبھی کسی خاتون سے تھپڑ کھاتے ہیں کبھی کسی سے کال پر گندی باتیں کرتے ہیں اور اب تو حد ہی ہو گئی ہے، مفتی عبدالقوی کی ننگی ویڈیو وہ بھی خاتون کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے،

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد باغی ٹی وی نے مفتی قوی سے انکا موقف لینے کے لئے انکے موبائل فون پر رابطہ کیا لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مفتی قوی اگر اپنا موقف ویڈیو کے لئے دینا چاہیں تو باغی ٹی وی من و عن شائع کرے گا

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

  • مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرتے ہوئے گستاخانہ جملے بولنے والے مفتی اسماعیل طورو کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مفتی اسماعیل طورو مفتی عزیز الرحمان سیکنڈل کیس کی نہ صرف حمایت کر رہے تھے بلکہ انہوں نے گستاخانہ کلمات بھی ادا کئے جس پر انکے خلاف مقدمہ کی درخواست دی گئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفتی اسماعئل کو بھی گرفتار کر لیا ہے

    مفتی عزیز الرحمان کو گزشتہ روز پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، نجی ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

    مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس پر بہت شرمندہ ہوں،

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

  • امریکہ سن لے،بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے،نو منتخب ایرانی صدر

    امریکہ سن لے،بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے،نو منتخب ایرانی صدر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد پالیسی بیان دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    ابراہیم رئیسی نے ایران کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے 2015 کی خلاف ورزی کی جبکہ یورپی یونین بھی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانےکاپابند ہے، خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدود نہیں ہوگی، ایرانی عوام کی امنگوں کو جوہری ڈیل سے نہیں جوڑ سکتے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں دنیا کو جاننا ہوگا کہ صدراتی الیکشن میں ایرانی عوام کی شاندار شرکت کی وجہ سے اب صورتحال بدل گئی ہے اور دنیا کو نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ دنیا کو جاننا ہوگا کہ ایرانی عوام کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا ہے؛ لہذا ان کو اپنی اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ہماری قوم نے دباؤ کے سامنے مزاحمت کرنے کا مظاہرہ کیا تو دنیا کو جاننا ہوگا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا آغاز جوہری معاہدے سے نہیں ہوگا اور اس پر تک بھی محدود نہیں رہی گی۔ ہم دنیا کے سارے ممالک سے تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک متوازن اصول کے طور پر سمجھتے ہیں۔

    نو منتخب ایرانی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کیوں باییڈن کی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتی ہے؟ میرا امریکی حکومت کا سنجیدہ مشورہ یہ ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے۔ ایرانی قوم کی جوہری معاہدے سے اچھی یادیں نہیں ہے اور اس کی وجہ بھی امریکی وعدہ خلافی ہے ہم اس بات پر زوردیتے ہیں کہ امریکہ پوری شفافیت سے اپنے وعدوں کو نبھائیں۔

    نو منتخب ایرانی صدر کی پریس کانفرنس میں چار سو کے قریب صحافیوں نے شرکت کی

  • منی اور سیاست دونوں ہی بدنام. تحریر: مبشر لقمان

    منی اور سیاست دونوں ہی بدنام. تحریر: مبشر لقمان

    منی اور سیاست دونوں ہی بدنام. تحریر: مبشر لقمان
    پاکستان کی سیاسی تاریخ کا خلاصہ یہ ہے کہ سیاست اور جمہوریت وہ ”منّی“ ہے ۔ جو بار بار بدنام ہوتی ہے۔ پھر چاہے الیکشن ہوں ۔ اس کے بعد رزلٹ ہوں ۔ بجٹ ہو ۔ یا پھر کسی بل کو پاس کرنے کا موقع ۔ ہمیشہ اسمبلی سیشن شروع ہوتے ایک نئی طرح کی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ مزے کی بات ہے کہ اسمبلی چاہے صوبائی ہو یا وفاقی ۔ گالم گلوچ ، مارکٹائی trade mark بن گیا ہے ۔ یعنی ممبران اسمبلی کا زبان اور کردار ایک ہی رہتا ہے ۔ اب تو اتنی بار ایوان مچھلی منڈی بن گیا کہ مچھلی منڈی والوں کو شرم آنا شروع ہوگئی ہے ۔ مگر ہمارے ممبران اسمبلی کا رویہ نہیں بدلا ۔

    ۔ میرے نزدیک مسلسل ان واقعات سے جمہوریت، پارلیمان، پارلیمانی نظام اور سیاست دان مکمل طور پر ڈس کریڈٹ ہو چکے ہیں ۔ کیونکہ حالیہ دنوں میں قومی اور بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا ہے اُس پر پاکستانی جمہوریت برسوں شرمسار رہے گی۔ ۔ ساتھ ہی جو کچھ ہوا، اُس کا سہرا کسی ایک جماعت کے سر نہیں باندھا جا سکتا۔ سرکاری اور اپوزیشن بنچ برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔ کیونکہ قومی اسمبلی میں تو جو ہوا سو ہوا مگر بلوچستان اسمبلی میں تو یوں لگا جیسے کسی ایکشن فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو ۔ وہاں اپوزیشن کا اعلان تھا کہ سرکاری ارکان کو ایوان میں جانے دیں گے نہ بجٹ پیش کرنے دیں گے اس لیے دروازوں کو تالے لگا دیئے ۔ وزیراعلیٰ جام کمال کا راستہ بھی روکا گیا،لیکن پولیس نے بکتر بند گاڑی کے استعمال سے دروازہ توڑ کر راستہ نکالا۔ جوتے بھی چلے ۔ ممبر اسمبلی زخمی بھی ہوئے ۔ یہ اپنی طرز کا انوکھا احتجاج تھا۔اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ ہماری پارلیمانی روایات کتنے خطرے میں ہیں۔ مگر اپوزیشن کی منہ زوری یقینا یک طرفہ نہیں ہے، حکومت کی منہ زوری اس کا سبب بنتی ہے۔ اگر مخالفوں کو دیوار سے لگانے کا رویہ اپنایا جائے گا، تو پھر ہنگامے ہوں گے،آگ بھڑکے گی اور اس آگ میں بہت کچھ بھسم بھی ہو گا۔

    ۔ پہلے بھی کئی بارعرض کر چکا ہوں کہ قوم اب ان مہنگی ترین اسمبلیوں اور عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے عوامی نمائندوں کا بوجھ اُٹھاتے اٹھاتے ہلکان ہوچکے ہیں۔ اب تو بے زار بھی دیکھائی دیتے ہیں۔ اب یہ عالم ہے کہ عوام اس طرزِ حکمرانی کے برے اثراتِ سہتے سہتے حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔ لگتا ہے نہ حالات بدلیں گے نہ عوام کی حالتِ زار بدلتی دکھائی دیتی ہے۔ کیونکہ یہ رونا تو اب عوام کا مقدر بن گیا ہے ۔ کیونکہ ہر نیا دور اور آنے والا حکمران کچھ کرے نہ کرے عوام کی ذلت اور دھوکوں میں ضرور اضافہ کر جاتا ہے۔ جس معاشرے میں عوام زندہ درگور اور اچھی خبر کو ہی ترس جائیں وہاں کیسی گورننس اور کہاں کا میرٹ؟

    ۔ پی ٹی آئی پر بھی تعجب ہے آدھی مدت گزارنے کے باوجود بھی طرزِ حکمرانی کے لیے کبھی ریاست مدینہ کا ماڈل پیش کیا جاتا ہے
    تو کبھی چین کا ، کبھی ملائیشیا کا ، تو کبھی یورپ کا جبکہ عوام کہتے ہیں کہ ہمیں نہ کوئی بیرونی ماڈل چاہیے اور نہ ہی کوئی نیا پاکستان ہمیں تو بس پرانا پاکستان لوٹا دیں۔ ہم پرانی ذلتوں اور مشکلات پر ہی گزارہ کر لیں گے۔ ہمیں نئے پاکستان کی وہ ذلتِ نہیں چاہیے جس کا کوئی اختتام ہی نہ ہو۔ ساتھ ہی اپوزیشن کو این آر او ملے گا یا نہیں ملے گا اس کا فیصلہ خدا جانے کس نے کرنا ہے؟ مگر جس نے کرنا ہے وقت آنے پر یہ پتہ چل جائے گا۔

    ۔ مگر اس تمام شور شرابے میں عوام کے لیے آٹا ، چینی ، گھی ، دالیں اور پیڑول مہنگا ہوچکا ہے ۔ اصل واردات یہ ہے جو عوام کے ساتھ یہ حکومت ڈال چکی ہے ۔ پتہ نہیں اب وہ فلاسفر کہاں ہیں جو اس بجٹ کے عوامی ہونے اور ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے دار تھے ۔ اب ان کو گزشتہ ایک ہفتے میں آٹا کی قیمت 27 روپے بڑھی ہوئی دیکھائی نہیں دیتی۔ اور تو اور پرندوں کو جو ۔۔۔ باجرہ ۔۔۔ بطور دانہ ڈالا جاتا ہے۔ رمضان سے پہلے یہ 65روپے کلو تھا آج 95 روپے ہے۔ مجھے نہیں معلوم اس برس قربانی کے جانوروں کی قیمت کیا ہو گی۔ مجھے بتائیے ان حالات میں کیسے یقین کیا جائے کہ ملک کی معیشت سنبھل گئی ہے۔ اور یہ دو تین چیزوں کی مثال میں نے ایسے ہی سمجھنے کے لئے دے دی ہے ۔ وگرنہ زندگی کی کوئی ضرورت ایسی نہیں جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہے بلکہ اس نے بڑے بڑے عزت داروں کی چینخیں نکوادی ہیں۔

    ۔ حالت یہ ہوچکی ہے کہ لوگ بچے سکول سے اٹھا رہے ہیں ۔ چند دن پہلے جو تفصیل آئی اس کے مطابق گندم ، چینی ، دودھ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ آپ ذرا بازار جا ئیے ہر ضرورت کی چیز کو آگ لگی ہوئی ہے۔ ضرورت کی کوئی چیز ایسی نہیں جو مہنگی نہ ہوئی ہو۔ دراصل معیشت تباہ نہیں ہو رہی ۔ ملک تباہ ہو رہا ہے۔ مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔ مہنگائی صرف غربت کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی ایک پوری نسل کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

    ۔ سوال یہ ہے کہ ہم کیسی قوم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کیا پناہ گاہوں میں پلنے والے ملک چلا سکیں گے یا ملک چلانا صرف ایک طبقے کا کام رہے گا۔ آج بھی کسی سے پوچھ لیجیے۔ کسی کو حکومت کی کسی بات کا یقین نہیں۔ نہ آنے والے انتخابات سے غرض ہے ۔ صرف پوری قوم عمران خان سے یہ فریاد کرتی دیکھائی دیتی ہے کہ آپ اپوزیشن کو این آر او دیں نہ دیں لیکن ہمیں ضرور این آر او دے دیں۔ ہماری زندگیاں آسان کر دیں۔

    ۔ انتہائی معذرت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کو اپنے سیاسی بیانیے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ یہ بیانیہ پاکستان کے جمہوری اور سیاسی عمل کو نئے خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ابتدا سے ہی سیاست دانوں کو کرپٹ ، چور اور ڈاکو قرار دینے والا بیانیہ اختیار کیا۔ جس کا فائدہ کم الٹا نقصان زیادہ ہوا ہے ۔ کیونکہ اب تک نہ تو نیب نہ ہی حکومت کسی چور ، ڈاکو یا کرپٹ کو سزا دلوا سکی ہے یا کم ازکم ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس حاصل کر پائی ہے ۔ تحریک انصاف کے اس سیاسی بیانیہ کے لئےمیں کوئی اور الفاظ استعمال نہیں کروں گا بلکہ صرف اتنا کہوں گا کہ یہ بیانیہ جمہوری اقدار اور رویوں کے منافی ہے۔ اس بیانیے نے سیاست اور سیاست دانوں کو گالی بنا دیا ہے۔ سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ سیاست اور سیاست دانوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ نہ صرف سارے سیاست دان ایک جیسے ہوتے ہیں بلکہ ساری سیاسی جماعتیں بھی ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔

    ۔ اس وقت پاکستان سیاسی قیادت کے بحران میں ہے اور قومی اسمبلی کے حالیہ واقعات سے اس بحران کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت حکمران جماعت تحریک انصاف مبینہ کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کی وجہ سے بحیثیت سیاسی جماعت اندرونی لڑائیوں کا شکار اور کمزور ہو چکی ہے ۔اس کی حکومت کو اپنے اندرونی مسائل اور ناراض دھڑوں سے ہر وقت خطرہ ہے۔ دوسری جانب حکومت آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام یکطرفہ طور پر نافذ کرنے پر بضد ہے لیکن اسے الیکشن کمیشن بھی مسترد کر چکا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان کی اپنی پسند نا پسند قوم پر مسلط کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور ظاہر ہے عدلیہ میں بھی یہ معاملات چیلنج ہونگے۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کوئی باہمی ڈائیلاگ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ آئینی اداروں کو بھی معاف نہیں کیا جا رہا۔ الیکشن کمیشن ہو یا سپریم کورٹ یا دیگر ادارے انہیں حکومتی حلقے رگڑا لگانے سے باز نہیں آتے۔ یوں لگتا ہے کہ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

    ۔ بدقسمتی سے پاکستان کی صورتحال کوبعض تجزیہ نگار 1991ء میں سابق سوویت یونین کی صورتحال سے پر تشبیہ دے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر سابق سوویت یونین امریکہ کے مقابلے میں فوج، میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ لیس ہونے کے باوجود اپنے اندرونی معاملات کی وجہ سے شکست سے دوچار ہو سکتا ہے تو پاکستان کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں۔ اس لئے اسے اپنے اندرونی حالات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ عمران خان بظاہر ایک کامیاب جمہوری لیڈرکے طور پر اپنا نام پیدا کرتے ہیں یا پھر سوویت یونین کے آخری صدورگورباچوف ثابت ہوتے ہیں۔

  • ریلوے کو ہم نے تباہ کیا  6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

    ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

    ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

    اسلام آباد(محمداویس )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں انکشاف ہواہے کہ ریلوے حکام وزیرریلوے کی تحریری ہدایات بھی نہیں مان رہے اور ان کوہر میٹنگ میں نئے اعدادوشمارلے آتے ہیں ،ریلوے کے 17گریڈ کے افسران کے بچے لندن میں پڑرہے ہیں کرپشن کے ہرروز نئے کیس سامنے آتے ہیںتو میرا بلڈ پریشرہائی ہوجاتاہے۔وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے مافیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاہوں،جنہوں نے جان بوجھ کرپاکستان کو تباہ کیا اللہ ان کی اولاد کو بھی تباہ کرے،تمام سیلونوں سمیت وزیراعظم کا سیلون بھی کرائے کے لیے دے دیا ہے،ریلوے سٹیل شاپ کے افسران کی باہر فیکٹریاں ہیں یہاں سامان بناکر باہرفروخت کرتے ہیں ، میرے پاس میڈیا و کمیٹی کے لیے کوئی مثبت بات نہیں ہے ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے حادثے کی وجہ سے اعتماد ختم ہوگیا۔ 6ماہ کا ذمہ دار ہوں اس سے پہلے جو ریلوے میں ہورہاہے اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں ،20 گریڈ کا افسر ازخیل ڈرائی پورٹ میں من پسند آدمی کو کنٹریکٹ دینے پر جلد نکلا رہے ہیں انکوائری مکمل ہوگئی ہے ،وہ مسافر ٹرینیں چلیں گئی جو منافع میں ہیں۔کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو تیل کی سپلائی ریل کے ذریعے کرنے کی سفارش کردی۔حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ سال 2021میں اب تک ماہانہ 8.9 حادثات ماہانہ ہورہے ہیں اب تک 47حادثات ہوئے ہیں ۔پنشن کابوجھ پر سال بڑرہااس سال 35ارب روپے سے برگیاہے ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس چیرمین سینیٹرمحمد قاسم کی سربراہی پپس ہال پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوا۔اجلا س میں ڈپٹی چیرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی ،سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی ،سینیٹردوست محمدخان ،سینیٹر مشاہد حسین سید ،سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے شرکت کی ۔کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی ،سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی ،سیکرٹری ریلوے بورڈ ظفرزمان رانجھا،اور سید مظہر علی شاہ نے شرکت کی ۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کمیٹی کوبتایاکہ ریلوے مافیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاہوں۔11دسمبر 2020کو میرے وزیر ریلوے کانوٹیفکیشن ہوا اور 15دسمبر کو حلف لیا ۔میں نے 1974میں ریل کا سفر کیا حویلیاں سے بیگم کو کراچی لے کرگیاتھا ۔ریلوے کاروباری ادارہ (بزنس انٹیٹی ) تھی ہم نے کرپشن کرکے اس کا بیڑا غرق کیا 1970تک اس کا الگ بجٹ ہوتا تھاآج پاکستان پوسٹ اور ریلوے سسکیاں لے رہے ہیں ۔بزنس ماڈل کے طور پر اس کو چلانے کی کوشش کررہاہوں خسارے کو کم اور آمدن کو بڑھا رہے ہیں ۔ریلوے کو2سے ڈائی ارب روپے کی بجلی کے مد میںسالانہ خسارہ ہوتا ہے۔اس کو ختم کرنے کے لیے واپڈا سے مل کر کام کررہے ہیں نئے میٹر لگا رہے ہیں مافیا کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ریلوے کوغلط پالیسی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے۔ریلوے میں اپنے لوگوںکو بھرتی کیا گیا ۔ 1لاکھ 32ہزار کو پنشن دے رہے ہیں پنشن کو الگ کررہے ہیں اس کے لیے 17اکااونٹ الگ کھول لیا ہے ۔پاکستان ریلوے نے ڈرائی پورٹ پر اربوں روپے لگائے ہیںاور زیادہ سے زیادہ منافع 4کڑور ہے ازخیل ڈرائی پورٹ کے اندر 11ہزار کنٹریکٹر ایک کنٹنر کا لے رہاہے جبکہ 998روپے ریلوے کو ملتا ہے اس کو ٹھیک کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کمیٹی میں انکشاف کیاکہ ریلوے افسران میرے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں ریلوے میں ہر میٹنگ میں نئے اعداد وشمار لے کر افسران لے کر آتے ہیں۔374ویگنوں سے ٹرسٹری بیوشن وال نکالے گے۔50ہزار کا یہ ایک وال ہے اس کی وجہ سے ریلوے کو1ارب 90کڑور کا نقصان ہوا ہے صرف 7سے 8کڑور روپے نہ لگانے کی وجہ سے اتنا بڑا نقصان ہوا۔افسران نے ریلوے کی ساری مال برادر ویگنز لوگوں کو اسی طرح دی ہوئی ہیں۔ان وال کو لگانے کے لیے میں نے باربارتحریری طور پر لکھا اور ان کوکہاکہ یہ خرید کرلگالیں مگر اس کے باوجود متعلقہ حکام نے کام نہیں کیاسینیٹ کی کمیٹی بھی اس ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی کرے ۔میں بھی اس کوسزادوں گا۔انہوں نے کمیٹی کوبتایاکہ سپریم کورٹ میں زمین کے حوالے سے ریلوے افسران نے کہاکہ یہ زمین مافیا کی ہے ریلوے کی نہیں ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے زمین واپس کرائی ہے۔اس پر ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا میں بھی چند مافیا ہیں رائل پام کو آزاد کرایا۔دو سال سے جس آدمی کو دیا 54لاکھ نقصان دے کر چلا گیا ہمارا سامان بھی ساتھ لے گیا ہے۔رائل پام کو ٹھیک کرنے کے لیے شاہ رخ کو امریکہ سے لے کر آیا ہوں رائل پام کو ٹھیک کرنے آیا ہے۔جبکہ دوسری طور فیڈیا کہے رہاہے کہ اعظم سواتی نے اپنے دوست کو لگایاہے مگر اس نے دس کڑور منافع رائل پام میں دیا ہے رائیل پام پر 50ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ریلوے کی زمینوں پر پولیس افسران نے خود قبضہ کرایا ہے بڑی بڑی ہستیوں نے قبضہ کروایا ہے۔بنوں میں بھی زمین پر قبضہ کیا جنہوں نے جان بوجھ کرپاکستان کو تباہ کیا اللہ ان کی اولاد کو بھی تباہ کرے۔وزیرریلوے کا صفر خرچہ ہے ریلوے سیلوں پر سفر کے دوران 68ہزار روپے خود جیب سے دیئے ہیں۔وزیراعظم کا سیلون بھی کرائے کے لیے دےدیاہے۔

    انہوں نے کہاکہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یہ پہلی بار تقریر میں کہاہے۔ میرے اپنے لوگ ٹریک پر چل رہے ہیں پی ڈبلیو آئی 17گریڈ کے افسر کے بچے لندن میں پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعد رفیق مال برداری کو اچھا لے کر گیا اب ہم بھی فریٹ کو بڑھا رہے ہیں مال برادر گاڑیوں کے ٹینڈر کررہے ہیں۔ریلوے 72سال میں آٹومیشن پر نہیں جا رہے ہیں اب اس کو آٹومیشن پر لے جارہے ہیں230کوچز میں کی منظوری لے رہے ہیں مقامی ریلوے فیکٹریاں اگر کوچز بنائے گی تو اسی طرح حادثات ہوں گے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ ریلوے کی سٹیل شاپ 8سو کی چیز 6ہزار میں بازار میںبیچ دیتے ہیں افسران کی باہر فیکٹریاں ہیں اور سامان وہاں فروخت کرتے ہیں ۔انہوں نے کمیٹی کوبتایاکہ سیگنل سسٹم پر 32ارب روپے خرچ کئے مگر فائدہ کچھ نہیں ہوا اب یہ نیب میں ہے 60ہزار ڈالر روزانہ نقصان ہورہاہے۔ چیرمین نیب کوکہاکہ کرپشن سابقہ لوگوں نے کی ہے ہمیں کام کرنے دیں نقصان ہورہاہے جس پرانہوں نے کام کرنے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے 14اپریل سے کام کرنے کا کہا ایل سی اب کھل چکی ہے 2012سے کام نہیں ہورہاہے۔فریٹ پر آمدن 40%اضافہ کریں گے ۔سکریپ کی فروخت بہت بڑامس¾لہ ہے ۔ریلوے سکریپ میں تین آدمی ہیں اور 15سال سے وہی لوگ خرید رہے ہیں۔اب ہم نے ایک لاٹ کی نیلامی میں 10کڑور روپے فائدہ ہوا ہے۔خریددارلوہا خریدتے ہیں اور کاپر اٹھا کر لے جاتے ہیں۔4سو ایکڑ کی زمین پر سکریپ پڑا ہواہے انہوں نے کہاکہ میرے پاس میڈیا و کمیٹی کے لیے کوئی مثبت بات نہیں ہے ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے حادثے کی وجہ سے اعتماد ختم ہوگیا۔ڈھرکی ٹرین حادثے پر خود پہنچا 17گھنٹے بعد ٹریک کلئیر کرکے وہاں سے واپس آیا۔مقامی لوگوں نے ریلیف آپریشن میں اہم کردار ادا کیا اس پر ان کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہاکہ ڈی ایس سکھر نے کہاتھا تو ٹریک ٹھیک نہیں ہے حادثہ ہوسکتاہے اس کے باوجودکیوں کام نہیں کیاگیا۔

    وفاقی وزیر سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ ڈی ایس سکھر ایماندار آدمی ہے سکھر ڈویڑن کا ٹریک ٹھیک نہیں ہے جہاں حادثہ ہواوہاں کا 8میل کا سیکشن بہترین حالت میں تھا ٹریک حادثے کی وجہ نہیں ہے۔ ڈی ایس نے لیٹر لکھا ہے اس کو نہیں لکھنا چاہیے تھا۔ایم ایل ون پر تیزی سے کام کررہے ہیں 473کلومیٹر خطرناک ٹریک کے لیے 23ارب کی منظوری کے لیے وزیراعظم سے درخواست کررہے ہیں ایم ایل ون لائف لائن ہے۔پی سی ون اس کا بنارہے ہیں۔140کلومیٹر کی سپیڈ ہوگی۔ سیکرٹری ریلوے نے کہاکہ کوچز پرانی ہیں ان کو بھی ٹھیک کررہے ہیں۔وزیراعظم سواتی نے کہاکہ میں 6ماہ کا ذمہ دار ہوں اس سے پہلے جو ریلوے میں ہورہاہے اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں میں نے کوئی بھرتی نہیں کیا ہے۔فریٹ منافع میں نہیں ہے یکم جولائی کو فریٹ کا ٹینڈر کھل رہاہے اس سے آمدن میں 30فیصد اضافہ کی توقع ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ 20گریڈ کا افسر ازخیل ڈرائی پورٹ میں من پسند آدمی کو کنٹریکٹ دینے پر جلد نکلا رہے ہیں انکوائری مکمل ہوگئی ہے افسرنے ایک کمپنی کونکال کرمن پسندکمپنی کوٹھیکہ دیاجس سے پاکستان کونقصان ہوا۔ہرروز میرے سامنے نئی چیز آرہی ہے جس سے میرا بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے۔ریلوے افسران کوکو ایک ہی کام آتاہے کہ چوری اور لوگ کیسے بھرتی کرنے ہیں یہ ریلوے والوں کا یہی کام ہے۔افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے۔وہ مسافر ٹرینیں چلیں گئی جو منافع میں ہیں۔آو¿ٹ سورس ٹرین کررہے ہیں لوگ آئیں اور ٹینڈر میں لے لیں۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ ریلوے میں گذشتہ سال 12.08حادثات ماہانہ ہوئے تھے جبکہ سال 2021میں اب تک ماہانہ 8.9حادثات ماہانہ ہورہے ہیں اب تک 47حادثات ہوئے ہیں ۔اس سال پنشن پر 35ارب 88کڑور42لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تیل کی سپلائی ہمیں نہیں دی جارہی ہے باجود اس کے کہ ریلوے سے اگر ترسیل کی جائے تو یہ ماحول کے لیے بھی بہتر ہے اور سستاو¿بھی ہے مگر اس کے باجود وہ ہمیں نہیں دے رہے ہیں جس پر کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو تیل کی سپلائی ریل کے ذریعے کرنے کی سفارش کردی۔