Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کہتاتھاگھبراؤمت مگرسارے گھبراگئے3سال سےجوتکالیف     تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا:وزیراعظم

    کہتاتھاگھبراؤمت مگرسارے گھبراگئے3سال سےجوتکالیف تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا:وزیراعظم

    اسلام آباد: کہتاتھاگھبراؤمت لیکن سارے گھبراگئے،3سال سےجوتکالیف تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ کے خدوخال پر ارکان کو اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نے ڈیسک بجا کر ان کی تعریف کی۔

    شوکت ترین کا بریفنگ میں کہنا تھاکہ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے، پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی؟

    انہوں نے بتایا کہ اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی جبکہ کسانوں کو 85 فیصد قرضے گھروں کی دہلیز پر دیں گے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھاکہ بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے، دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے، ہر غریب کسان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا اورملک کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں، پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ کہتا تھا گھبراؤ مت لیکن سارے گھبرا گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے کرم فرمایا اورہمیں مشکلات سے نکال کرکامیابی کی طرف گامزن کردیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کا جتنا بھی شکرکیا جائے وہ کم ہے ، اللہ پربھروسہ رکھیں اللہ کبھی ضائع نہیں کرے گا

  • برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لندن :برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھا لیا ہے اورگزشتہ فروری سے لیکراب تک آج جمعہ کے دن 8125 کیسز سامنے آئے ہیں

    اس سے پہلے اس قدر زیادہ کیسز سب سے زیادہ کورونیوائرس انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں ، اورپھردنیا نے دیکھا کہ بھارت میں‌ تواتنے کیسز رپورٹ ہوئے کہ وہ دنیا کوپیچھے چھوڑگیا اوراب برطانیہ اس طرف چل نکلا ہے

    جمعہ کے روز سرکاری اعدادوشمار میں 8،125 نئے کیسز دکھائے گئے ، جو 26 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ڈیلٹا کی مختلف حالت ، جو گذشتہ غالب تناؤ کے مقابلے میں تقریبا 40 فیصد زیادہ منتقلی سمجھی جاتی ہے ، امریکہ میں ہونے والے تمام نئے انفیکشنوں میں 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

    ایسے خدشات ہیں کہ اس سال آنے والے 21 جون کو انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے میں معاملات میں اضافے کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو اعلان کریں گے کہ آیا معاشرتی فاصلاتی پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔

  • ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے وزیر خزانہ کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر خزانہ نے ڈیڑھ ماہ قبل کہا تھا کہ معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور آج انہو‌ں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے معاملہ سیٹ ہوگیا، اس کے مطلب یہ ہوا کہ ان سے پہلے حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اسی حفیظ کو سینیٹ کی سیٹ جتانے کے لیے حکومت ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی تھی .

    اگر وہ اتنا ہی بیڑہ غرق کرنے والے تھے تو ان کو کیوں‌ سینیٹر بنا رہے تھے اسی طرح‌جب شوکت ترین جائیں گے اور پھر اگلاوزیر کہے گا پچھلے نے یہ کچھ کیا یہ سلسلہ شروع سے ہے اور چلتا رہے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح لوڈ شیڈنگ پر جب ان سے پوچھا گیا کہ ہر جگہ لوڈ شیڈنگ ہے . ایک گھنٹہ لائٹ آ رہی ہے کیا وزیر اعظم ہاؤس میں‌بھی لائٹ جا رہی ہے . تو ان کا کہنا تھا وزیر اعظم ہاؤس میں لائٹ نہیں جاتی وہ بس ہمارے لیے ہے کہ گھبرانا نہیں ہے . اس وقت 6 ہزار میگا واٹ کی بجلی کا خسارہ ہے اور جب اتنی زیادہ بجلی چلتی ہے تو پتہ نہیں کہاں کہاں اور کتنے گرڈ اسٹیشن بند کرنا پڑتے ہیں‌.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں‌ تو اس وقت بیس بیس بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے . اب یہ سب پچھلے حکومت پر ڈال دیں‌گے . لیکن یہ اس لیے غلط ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پاور سیکٹر صوبائی حکومتوں کے تحت ہے . اور پی ٹی آئی حکومت بتائے کہ انہوں نے کے پی کے میں کتنے پارک بنائے .

    ان کا کہنا تھا کہ اب میں بتا رہا ہوں‌میری بات لکھ لیں کہ اب گرمی میں بجلی نہیں ہے سردی میں گیس نہیں ہوگی کیونکہ کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں‌ہے . یہ چھ ہزار میگا واٹ کا شارت فال مزید بڑھے گا اگر بارشیں ہو جاتی ہیں‌تو شائد کچھ بچت ہو لیکن مجھے نہیں لگ رہا کہ کچھ بہتری ہو.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آ پ کو پتہ ہے کہ اتنی گرمی کیوں ہے وہ اس لیے ہے کہ آپ کے جنگلات چار فیصد ہیں اور اقوام متحدہ کہتی ہے کہ جس ملک کا 24 فیصد ہے وہ خطرے میں ہے اس سے زیادہ ہونا چاہیے . حکومت اگرچہ کلیم کرتی ہے اگر بلین ٹری ہوتے تو یہ حالات نہ ہوتے . اگر آپ نے درخت نہ لگائے تو دس سال بعد میں کہہ رہا اللہ کرے میں غلط ہوں کہ بچے ہاتھوں میں مریں گے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا مسئلہ تربیت کی کمی ہے لوگ اس کو دیکھ کر جسٹی فائی کرتے ہیں‌. ہاتھ تب اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی کمی ہوتی ہے اور وزیر مشیر اس طرح قانون کو ہاتھ میں لے رہے ہیں. یہ بہت بری مثال قائم ہو رہی ہے .

  • بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تواس کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کوبحران سےنکال کرلائے۔ ہماری حکومت نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، کشتی کوطوفان سےنکال کرساحل پرلےآئےہیں.بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کومضبوط بنیادفراہم کردی گئی ہے،بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کاسامناتھا،بجٹ کاحجم 8ہزار487ارب روپےہوگا،ہمارےاوپربھاری گردشی قرضوں کابوجھ تھا،ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی،ماضی میں بلاسوچےسمجھےقرضےلیےگئے،
    سب سےبڑاچیلنج دیوالیہ ہونےسےبچناتھا،کوروناوباکی وجہ سےمعیشت کومستحکم کرنےمیں وقت لگا،مشکل فیصلےکیےبغیراس صورتحال سےنکلناممکن نہیں تھااخراجات میں کمی اورکفایت شعاری مہم پرعمل پیرارہے.استحکام سےمعاشی نموکی طرف گامزن ہوئے،

    ہم معیشت کوترقی کی راہ پرگامزن ہوئے،کوروناوباکی دواضافی لہروں کاسامناکرناپڑا،زراعت کےشعبےمیں تاریخی کامیابی حاصل کی،حکومت میں آئےتوزرعی شعبےمیں ٹڈی دل حملےکاسامناکیا،گزشتہ برس زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی.گزشتہ مالی سال زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں سال زراعت کےشعبےنے 9فیصدترقی کی،صحت کےشعبےمیں خاطرخواہ اقدامات کیے،کم آمدنی والےطبقےکواحساس پروگرام کےذریعےامدادفراہم کی گئی،40ملین افرادکواحساس کےذریعےنقدامدادی رقوم دی گئی،ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کاوزیراعظم پراعتمادکااظہارہے،لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہواہے،

    ٹیکس وصولیوں میں18فیصداضافہ ہواہے،ٹیکسوں کی وصولی 4ہزارارب روپےکی نفسیاتی حدعبورکرچکی ہے،برآمدات ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے،برآمدات میں14فیصداضافہ ہوا،ادائیگیوں کےتوازن میں استحکام پیداکیاغذائی اجناس درآمدکرنےکی وجہ 2019میں کم پیداوارتھی،زرمبادلہ کےذخائر16ارب ڈالرہوگئےہیں،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر3ماہ کی درآمدات کیلئےکافی ہیں،اسٹیٹ بینک سےبےتحاشاقرضےلیکرریت کاگھرتعمیرکرنامہنگاپڑا،
    کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے،ہمیں اپنےملک کوغذائی ضروریات کےقابل بنانا پڑے گا، کولڈاسٹوریج اورکھیتوں سےمارکیٹ تک روڈتعمیرکرنےکی ضرورت ہے،معاشی ترقی کاہدف 4اعشاریہ 8فیصد رکھا ہے،معاشی ترقی کاہدف4اعشاریہ8فیصدسےبھی زیادہ رہنےکی توقع ہے،معاشی ترقی کےثمرات غریب عوام تک پہنچیں گے،6ملین گھرانوں کو5لاکھ تک قرضےدینگے،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ غریبوں کوگھربنانےکیلئے20لاکھ روپےتک قرضےفراہم کرینگے،عمران خان ریاست مدینہ کاوعدہ پوراکرینگے،آبادی کا65فیصدحصہ 30سال سےکم عمرافرادپرمشتمل ہے،نوجوانوں کےروزگارکیلئےخصوصی اقدامات کیےجائیں گے.آئی ایم ایف پروگرام سےبچنےکیلئےاقدامات کرینگے،روزگارکےمواقع پیداکرنےکیلئےصنعتی شعبےکوخصوصی مراعات دینگے.

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایک کروڑمکانات کی تعمیرکیلئےخصوصی قرضےفراہم کرینگے.نیاپاکستان ہاوَسنگ پراجیکٹ کیلئےٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینگے،پاکستان میں پہلی بارمورگیج فنانسنگ شروع کی گئی ہے،ڈالر155روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،گردشی قرضوں کےخاتمےکیلئےمنصوبہ بندی کررہےہیں.

    گردشی قرضوں کےخاتمےکیلئےمنصوبہ بندی کررہے ہیں،کسانوں کو3100ارب روپےکی آمدن ہوئی.پچھلےسال کسانوں کی آمدن2300ارب روپےتھی.احساس پروگرام کیلئے260ارب روپےرکھنےکی تجویزہے،ہمیں مہنگائی کےدباوَکاسامناہےجس پرقابوپانےکی کوشش کررہے ہیں.عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں180فیصداضافہ ہوا،

    اگلےمالی سال زرعی شعبےکیلئے12ارب روپےمختص کررہےہیں،چاول ،گندم،کپاس اوردالوں کی پیداوارمیں اضافےکیلئے2ارب روپےمختص کیے گئے . زیتون کی کاشت بڑھانےکیلئے1ارب مختص،آبی گزرگاہوں کی مرمت کیلئے3ارب مختص کیا گیا. داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کےپہلےمرحلےکیلئے57ارب ،دیامربھاشاکیلئے23ارب مختص کیے .

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کیلئے14ارب روپےرکھےگئےہیں،سی پیک میں13ارب ڈالرکے17بڑےمنصوبےمکمل کرلیےگئےہیں،سی پیک کےتحت 21ارب ڈالرمالیت کےمزید21منصوبوں پرکام جاری ہے،اسلام آبادویسٹ اورلاہورنارتھ ٹرانسمیشن لائن کیلئےساڑھے7ارب مختص کیے . داسوسے2160میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئےساڑھے8ارب مختص کیےگئےہیں،سُکی کناری کہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلئےساڑھے5ارب مختص کیےگئےہیں،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حیدرآبادسکھرٹرانسمیشن لائن کیلئے12ارب مختص کیےگئےہیں،کراچی میں کےون اورٹواورتربیلا فائیو منصوبے کیلئے ساڑھے 16ارب مختص کیےہیں،جامشورومیں کوئلےکی مدد سے1200میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئے22ارب مختص کیے،جنوبی بلوچستان کےترقیاتی پروگرام کیلئے20ارب رکھےجارہےہیں،جنوبی بلوچستان کاترقیاتی پروگرام 601ارب روپےکی لاگت سےمکمل ہوگا،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان 739ارب روپےکےحجم پرمبنی ہے،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئےوفاقی حکومت98ارب روپےدی گی،کراچی ٹرانسفارمیشن کیلئےسپریم کورٹ فنڈکے125ارب بھی شامل ہوں گے،سرکاری اورنجی شعبےکےاشتراک سے509ارب روپےخرچ ہو نگے،

  • ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

    ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے’

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شورشرابا کیا، شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کشتی کوطوفان سے نکال کرساحل پرلے آئے ہیں،بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،معیشت کومضبوط بنیاد فراہم کردی گئی ہے،بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کا سامنا تھا،بجٹ کا حجم 8ہزار487ارب روپے ہوگا،ہمارے اوپربھاری گردشی قرضوں کا بوجھ تھا ،ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی ماضی میں بلا سوچےسمجھے قرضے لیے گئے ،سب سے بڑاچیلنج دیوالیہ ہونے سے بچنا تھا کورونا وبا کی وجہ سےمعیشت کومستحکم کرنے میں وقت لگا،مشکل فیصلے کیے بغیراس صورتحال سے نکلنا ممکن نہیں تھا،اخراجات میں کمی اورکفایت شعاری مہم پرعمل پیرا رہے،استحکام سے معاشی نموکی طرف گامزن ہوئے،کورونا وبا کی دواضافی لہروں کا سامنا کرنا پڑا،زراعت کے شعبےمیں تاریخی کامیابی حاصل کی،حکومت میں آئے توزرعی شعبے میں ٹڈی دل حملے کا سامنا کیا،گزشتہ برس زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی،رواں سال زراعت کےشعبےنے 9 فیصد ترقی کی صحت کے شعبے میں خاطرخواہ اقدامات کیے،

    وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کواحساس پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی گئی،40 ملین افرادکواحساس کے ذریعے نقد امداد ی رقوم دی گئی،ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم پراعتماد کا اظہار ہے ،لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے،ٹیکس وصولیوں میں18فیصداضافہ ہواہے،ٹیکسوں کی وصولی 4ہزارارب روپےکی نفسیاتی حدعبورکرچکی ہے،برآمدات ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے،برآمدات میں14فیصداضافہ ہوا ،ادائیگیوں کے توازن میں استحکام پیداکیا،غذائی اجناس درآمدکرنےکی وجہ 2019میں کم پیداوار تھی ،زرمبادلہ کےذخائر16ارب ڈالرہوگئےہیں،زرمبادلہ کے ذخائر3ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں،اسٹیٹ بینک سے بے تحاشا قرضے لیکرریت کا گھرتعمیرکرنامہنگا پڑا،کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے،ہمیں اپنے ملک کوغذائی ضروریات کے قابل بنانا پڑے گا کولڈ اسٹوریج اورکھیتوں سےمارکیٹ تک روڈت عمیرکرنے کی ضرورت ہے،معاشی ترقی کا ہدف 4اعشاریہ8فیصدرکھا ہے،معاشی ترقی کا ہدف4اعشاریہ8فیصدسےبھی زیادہ رہنےکی توقع ہے،معاشی ترقی کےثمرات غریب عوام تک پہنچیں گے،

    6ملین گھرانوں کو5لاکھ تک قرضے دینگے،غریبوں کوگھربنانےکیلئے20لاکھ روپےتک قرضےفراہم کرینگے ،عمران خان ریاست مدینہ کاوعدہ پورا کرینگے آبادی کا 65 فیصدحصہ 30سال سےکم عمر افراد پر مشتمل ہے،نوجوانوں کےروزگارکیلئےخصوصی اقدامات کیےجائیں گے،آئی ایم ایف پروگرام سے بچنے کیلئےاقدامات کرینگےروزگارکےمواقع پیداکرنےکیلئےصنعتی شعبے کو خصوصی مراعات دینگے،ایک کروڑمکانات کی تعمیرکیلئےخصوصی قرضےفراہم کرینگے،نیاپاکستان ہاوَسنگ پراجیکٹ کیلئےٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینگے،پاکستان میں پہلی بارمورگیج فنانسنگ شروع کی گئی ہے،ڈالر155روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،کسانوں کو 3100ارب روپےکی آمدن ہوئی،پچھلےسال کسانوں کی آمدن2300ارب روپےتھی،احساس پروگرام کیلئے 260ارب روپےرکھنےکی تجویزہے،ہمیں مہنگائی کےدباوَکاسامناہےجس پرقابوپانےکی کوشش کر رہے ہیں

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

    پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

    آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

    بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

    ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

  • ایسا بجٹ پیش کررہےہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں:     وزیرخزانہ:ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور

    ایسا بجٹ پیش کررہےہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں: وزیرخزانہ:ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور

    اسلام آباد:ایسا بجٹ پیش کررہے ہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں:وزیرخزانہ :ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

    بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم معیشت کے بیڑے کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لے آئے ہیں، مشکلات تو درپیش ہیں مگر معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کردی گئی ہے۔

    دوسری طرف ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے حسب عادت اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے دوران شوراورشرپسندی کو ہوا دے رہے ہیں‌

    انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور کامیابی کی طرف گامزن ہیں، یہ کامیابی وزیراعظم کی مثالی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کون سے حالات ورثے میں ملے، یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سے ہمیں دیوالیہ پن کی صورتحال کا سامنا تھا۔

    بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ورثے میں 20 ارب ڈالر کا کرنٹ ڈالر کا تاریخ خسارہ ملا، 25 ارب ڈالر کی درآمدات تھیں، اس عرصے کے دوران برآمدات میں منفی 0.4 فیصد جبکہ درآمدات کا اضافہ 100 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود کو مصںوعی طور پر کم رکھا گیا تھا اور تمام قرضے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے جس کی وجہ سے مالیاتی حجم میں شدید عدم توازن پیدا ہوا، اسٹیٹ بینک سے قرضوں کا حجم 70 کھرب روپے کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا۔فصلوں کی تاریخی پیداوار سے کسانوں کو 3 ہزار 100 ارب کی آمدنی ہوئی، جس سے آمدنی میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لارج اسکیل مینوفیکچر کی نمو سے لوگوں کو چھینے ہوئے روزگار میں اضافہ ہوا کیونکہ ایک دہائی سے اس بہتری کی نظیر نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں خاص طور ای کامرس سے آن لائن روزگار میں اضافہ ہوا، فی کس آمدنی میں کووڈ کے دوران 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں شاندار اضافہ ہوا، ٹیکس کی 18 فیصد زبردست وصولی ہوئی،اس کی وجہ معشیت کی رواں سال غیرمعمولی کارکردگی ہے، ٹیکس کی نفسیاتی حد 4 ہزار ارب روپے عبور کر چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برآمدات ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، اس سال برآمدات میں شان دار نمو دیکھنے میں آئی اور14 فیصد اضافہ ہوا۔
    ادائیگیوں کے توازن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، 2019 میں فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے غذائی اجناس برآمد کرنا پڑا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بجٹ کی تجاویز پر تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔

  • ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

    ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

    ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا تیسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے

    وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے ہو گا، بجٹ وفاقی وزیر خزانہ پیش کریں گے، بجٹ پاس ہو پائے گا یا نہیں اس حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھی کیونکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین پر مقدمات قائم ہونے کے بعد انہوں نے ایک الگ گروپ بنا لیا ہے جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں، اب آج جہانگیر ترین گروپ کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ بجٹ کی منظوری کے لئے حکومت کا مکمل ساتھ دیا جائے گا

    جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس، ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن اور ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے، ہمیں آج انصاف ملا ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا،جہانگیر ترین اور ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

    پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

    آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

    بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

  • 15 نہیں بلکہ  کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

    15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی وفاقی کابینہ کو پی ایس ڈی پی 2021-22 پر بریفنگ دی ،کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں36 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،

    وفاقی کابینہ نے دس فیصد تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، سرکاری ملازمین کی دس فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی ،پپنشن میں بھی دس فیصد اضافہ کیا جائے گا وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزراے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، بلاول زرداری پہلے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں

    آئندہ سال ترقیاتی بجٹ میں 2ہزار102ارب روپے رکھے جائینگے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900ارب ، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1ہزار202ارب روپے مختص کئے گئے ہیں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ 867ارب سے ایک ہزار 202 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پنجاب کے سرکاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 500ارب ، سندھ 321ارب مختص کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 248اور بلوچستان 133 ارب روپے رکھے گئے

    توانائی ،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے لیے مختص بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا،پانی کے لیے مختص بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد اضافہ کیا گیا سماجی اور علاقائی برابری کےلیے مختص بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں31 فیصد اضافہ کیا گیا پیداوار،سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے لیے مختص بجٹ میں 5فیصد اضافہ کیا گیا موٹر ویز، ہائی ویز ،ائیرپورٹس اورریلوے منصوبوں کے لیے244ارب روپے مختص کئے گئے ہیں خیبرپاس ،اقتصادی راہداری منصوبے کےلیے ساڑھے 8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کےلیے4ارب 60کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ایسٹ وے ایکسپریس وے گوادر منصوبے کےلیے2ارب 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں نیشنل ہائی وے این 50 کی تعمیرومرمت منصوبے کےلیے ایک ارب 60کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ہوشاب،آواران خضدارموٹروے منصوبے کےلیےڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں چترال بونی مستوج شندور روڈ کی توسیع کے منصوبے کےلیے2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

  • بھارتی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی گرفتارچینی شہری سے پوچھ گچھ

    بھارتی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی گرفتارچینی شہری سے پوچھ گچھ

    بھارت: جمعرات کے روز بی ایس ایف کے ذریعہ ایک چینی شہری کو بھارت – بنگلہ دیش سرحد کے قریب غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ہان جنوی نامی یہ چینی شہری بنگلہ دیش سے ویزا لے کر ہندوستان آیا تھا۔ ریاستی اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔

    اس کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی بھی چینی شہری سے پوچھ گچھ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ فوجی انٹلی جنس نے گزشتہ روز بنگلور سے ایک بین الاقوامی کال ایکسچینج پکڑا ہے۔ اس کی تار سلی گوڑی (مغربی بنگال) سے منسلک ہیں۔ اس کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی اب ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں سے معلومات حاصل کرنے میں چینی ایجنسیوں کی مدد کر رہی ہے۔

    بنگال کے مالدہ ضلع کے ملک سلطان پور سے پکڑے گئے ایک چینی شہری ہان جنوی سے ایک لیپ ٹاپ ، 3 موبائل ، ہندوستانی ، بنگلہ دیشی ، امریکی کرنسی ، ایک چینی پاسپورٹ ، بنگلہ دیشی ویزا والا کچھ چینی الیکٹرک گیجٹ برآمد ہوا ہے۔ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ایک مختلف زاویے سے تفتیش کرنا چاہتی ہے کیونکہ کل بنگلورو میں انکشاف ہوئے بین الاقوامی کال ایکسچینج کے بارے میں اطلاع سلی گوڑی (مغربی بنگال) میں ایک ہیلپ لائن نمبر پر ایک مشکوک کال سے ملی تھی۔

    اس کے بعد ، ایک کاروائی میں ، ملٹری انٹلی جنس اور بنگلورو پولیس (اے ٹی سی) نے کل رات ایک نیٹ ورک کو کریش کیا جو بین الاقوامی کالوں کو مقامی کالوں میں تبدیل کرنے کا ایکسچینج چلا رہے تھے۔ ملٹری انٹلی جنس نے بنگلورو سے تملناڈو کے تیرو پور ضلع کے باشندے گوتم بن وشوناتھن (27) اور کیر ل کے ملا پورم ضلع کے بنیادی طور پر رہنے والے ابراہیم ملاٹی بن محمد کٹی (36) کو گرفتار کیا ہے۔

    در حقیقت ، سلی گوڑی میں ایک ہیلپ لائن نمبر پر کال پر ، دوسری طرف کے شخص نے اپنا تعارف ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر کے طور پر کیا اور کچھ معلومات طلب کی۔ اس کال کو فوجی انٹیلیجنس نے پکڑا تھا ، جس پر فون کرنے والے کا نام ٹریک کیا گیا تھا۔ کالر آئی ڈی پر دکھائے گئے نمبر کی مدد سے ، فوجی خفیہ ایجنسی نے اس کی تفصیلات اور اس جگہ کا سراغ لگایا جہاں سے کال کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نمبر کا مقام مستقل تھا لیکن کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) نے دکھایا کہ کال سم ایرگو کے ذریعہ کئے گئے تھے ۔اس سے آوٹ گوئنگ کالوں کی تعداد زیادہ تھی لیکن اس نمبر پر آنے والی کال چھت پٹ تھیں اس سے ثابت ہوا کہ کال مشین کا استعمال کر کے کی جا رہی تھی ۔ پکڑے گئے دونوں نوجواوں نے بی ٹی ایم لی آوٹ علاقوں میں جگہوں پر غیر قانونی طور سے ٹیلی ون ایکسچینج بنا رکھے تھے۔

    فوجی انٹیلی جنس نے 30 الیکٹرانک آلات بھی برآمد کیے جن میں 32 موبائل سم کارڈ موجود تھے اور غیر ملکی کالوں کو مقامی کالوں میں تبدیل کرنے میں مدد کی تھی۔ دونوں نوجوانوں سے 900 سے زائد سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ لوگ بنگلور کے علاقے بی ٹی ایم لے آؤٹ میں رہتے تھے۔

  • جھاڑکھنڈ میں ملنے والا مواد یورینیم نہیں تھا. بھارت

    جھاڑکھنڈ میں ملنے والا مواد یورینیم نہیں تھا. بھارت

    ہندوستان نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں گذشتہ ہفتے یورینیم ضبط کرنے سے متعلق پاکستان کے الزامات کو ہندوستان کی شبیہ کو خراب اور داغدار کرنے والا قرار دیتے ہوئے پوری طرح مسترد کردیا ہے. بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کمیشن نے گزشتہ ہفتے بوکارو میں برآمد شدہ مواد کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ مواد میں یورینیم یا کوئی اور تابکار مادے شامل نہیں تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی بھی میڈیا رپورٹ کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مضحکہ خیز بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا مقصد حقائق کی جانچ کیے بغیر صرف ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔

    مسٹر باگچی نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کنٹرول شدہ مواد کے لئے ایک سخت قانونی وانضباطی نظام موجود ہے۔