Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی خواہش پوری ہوگئی

    وزیراعظم کی خواہش پوری ہوگئی

    اسلام آباد:وزیراعظم کی خواہش پوری ہوگئی ا،طلاعات کے مطابق بالآخروزیراعظم چوہدری برادران کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،اسلام آباد سے یہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری مونس الٰہی کواپنا ساتھی بنالیا ہے

    ادھر اس حوالے سے کابینہ اجلاس سے ملنے والی خبروں میں بتایاگیا ہےکہ چوہدری مونس الٰہی کو آبی وسائل کی وزارت دی گئی ہے

    چوہدری مونس الٰہی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ چوہدری برادران کو پیشکش کرچکے ہیں اورچوہدری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں‌شامل کرنے کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں

    اہم ذرائع نے دعویٰ‌کیا ہےکہ چوہدری برادران نے اپنے خاندان پرپارٹی کے دیگراراکین کوترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے تو وزارت قبول کرلی لیکن چوہدری مونس الٰہی یا خاندان کے کسی دوسرے فرد کےلیے وزارت قبول کرنے سے انکار کرتے رہے

    ادھر چوہدری برادران کے قریبی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے چوہدیر پرویز الٰہی سے درخواست کی تھی کہ وہ چوہدری مونس الٰہی کو اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہھےکہ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چوہدری پرویزالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ اوراس کی قیادت کےبہت زیادہ مشکور ہیں کہ انہوں نے غیر مشروط طور پرحکومت کی ہرقومی اوراہم مسئلے پر حمایت کی ہے

  • کالعدم تحریک لبیک پرپابندی:کابینہ میں کیا فیصلہ ہوا؟رپورٹ آگئی

    کالعدم تحریک لبیک پرپابندی:کابینہ میں کیا فیصلہ ہوا؟رپورٹ آگئی

    اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک پرپابندی:کابینہ میں کیا فیصلہ ہوا؟رپورٹ آگئی ،کالعدم تحریک لبیک پرپابندی برقراررہےگی یا کہ نہیں‌ اس حوالے سے آج وفاقی کابینہ کے اہم ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، ان فیصلوں میں ملکی سلامتی سمیت اہم معاملات بھی زیرغور آئے

    اسلام اباد سے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال کالعدم تحریک لبیک پرسے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی

    اس کابینہ اجلاس میں افواج پاکستان کیلئے15فیصداسپیشل الاوَنس کی منظوری دےدی، کابینہ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورت حال بھی زیربحث آئی اورپاکستان کے سیکورٹی اداروں کی طرف سے آنے والے دنوں‌ میں ممکنہ حالات کا بھی جائزہ لیا گیا

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ن لیگ کی طرف جارحانہ انداز اختیار کرنے اورعوام کوسڑکوں‌پرلانے کے لیے دی گئی "لاہورسازش”پر بھی بحث ہوئی جس پر وزرا نے کہا کہ وہ شہبازشریف کے ان شریفانہ سازشی کرداروں ک

  • اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی، نوجوان جوڑے پر تشدد کیس میں تہلکہ خیز انکشافات

    اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی، نوجوان جوڑے پر تشدد کیس میں تہلکہ خیز انکشافات

    اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی، نوجوان جوڑے پر تشدد کیس میں تہلکہ خیز انکشافات

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون کے علاقے میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر عطا الرحمان،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ لڑکے اسد اور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی کا آغاز کردیا۔ متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی جانب سے وکیل حسن جاوید شورش کیس کی پیروی کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ لڑکا اور لڑکی سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے جتنا بہیمانہ یہ واقعہ ہوا ہے پولیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہیے یہ مفاد عامہ کا کیس ہے عوام میں ڈر ہے اس واقعے کے بعد کہیں ٹھہریں گے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے یہ ہمارا امتحان ہے متاثرین کے ساتھ ظلم ہوا اس لیے جسمانی ریمانڈ مزید دیا جائے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ متاثرہ لڑکا لڑکی کے 164 کے بیانات کرا دیے ہیں لڑکے سے چھ ہزار اسی وقت لے گئے گیارہ لاکھ پچیس ہزار یہ بھتہ لیتے رہے ہیں مختلف اوقات میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان میں مزید ملزمان کا نام سامنے آیا ہے 14 یا 15 ملزمان تھے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو انہوں نے بنائی تھی تین لوگوں نے الگ الگ ویڈیوز بنائی ہیں یہ ننگے کر کے ان متاثرین کے ساتھ کھیلتے رہے اس کیس میں جے آئی ٹی بھی بن چکی ہے اور ہم نے مزید دفعات بھی لگائی ہیں

    عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایس آئی ٹی بنی ہے پسٹل ریکور کرنے کا تھانہ آئی نائن میں الگ سے پرچہ درج ہو چکا ہے جس ملزم نے گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے لیے اس کو ابھی گرفتار کرنا ہے موبائل برآمد کرنے ہیں تین موبائلز سے ویڈیو بنی ہے

    عثمان مرزا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کس بندے نے اس ویڈیو کو وائرل کیا وہ بھی پتہ کرائیں شیخ قیوم کی بیوی نے یہ ویڈیو وائرل کی جس کا دو کروڑ کا چیک باؤنس ہوا یہ لوگ کس اسٹیٹس میں ہمارے فلیٹ پر آئے یہ بھی پتہ لگائیں سوکالڈ جوڑا کیا تھا ؟ اس کا بھی پتہ لگانا ضروری ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ عدالت نے ملزم عثمان مرزا سمیت چار ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے چاروں ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

    کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

  • کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی

    کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی

    کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیرکیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسلام اورپاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش ہے جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ شکایت کو ایک سال ہوگیا ہے اب تک کیا کارروائی کی گئی جس پر ایف آئی اے نمائندہ نے عدالت میں کہا کہ شکایت انسداد دہشتگردی ونگ کوبھیجی ہے،اس پرکارروائی جاری ہے۔

    جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ درخواست توآنی ہی نہیں چاہیے تھی،ایف آئی اے کو اپنا کام کرناچاہیے،ایف آئی اے تفتیشی ایجنسی ہے یہ کام کرناخود ادارے کا فرض ہے،ایک انویسٹی گیشن ایجنسی شکایت کوایک سال سے صرف دیکھ ہی رہی ہے جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے،کیا ڈرتے ہیں کا م کرنے سے؟ ،پولیس کوبھی بلا بلا کرتھک جاتے ہیں ،ان کا بھی یہی رویہ ہے،ایڈیشنل ڈی جی کوطلب کیا تھا توسب ٹھیک کام کرنے لگ گئے تھے کام کریں ورنہ ڈی جی ایف آئی اے کوبلائیں گے

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ادارے جس طرح کام کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے عوام اسی لیے اعتماد کھو رہے ہیں کہ ادارے کام نہیں کرتے ایف آئی اے کو تو بنیادی حقائق بھی معلوم نہیں کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں حساب توسب کا ہونا ہے یا ا یف آئی اے کا نہیں ہونا

    عدالت نے ایف آئی آے نمائندہ کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام شکایات پر الگ الگ رپورٹ پیش کریں کہ اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

  • اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ترکی کی فوج کے رہنے کے حوالہ سے افغان طالبان نے اعلامیہ جاری کیا ہے

    افغان طالبان کی امارت اسلامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ تمام غیر ملکی قوتیں دوحہ معاہدے کی بنیاد پر ہمارے پیارے وطن سے دستبردار ہوں گی – اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ترکی کے وزیر خارجہ سمیت اکثر ممالک نے اس کا خیرمقدم اور توثیق کی تھی ۔ اور دستخط کرنے کی تقریب میں موجود تھے۔اب چونکہ ترکی کی قیادت نے امریکہ کے کہنے پر ہمارے ملک پر قبضے کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، لہذا درج ذیل نکات قابل غور ہیں

    1 – امارت اسلامیہ اور افغان عوام ترکی کے مسلم عوام کے ساتھ تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو برقرار رکھتے ہیں۔ قبضے میں توسیع ترک ملک کے حکام کے خلاف ہمارے ملک کے اندر ناراضگی اور دشمنی کے جذبات پیدا کرے گی اور دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔

    2 – ترک قیادت کا فیصلہ ناجائز ہے ، جو ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے اور ہمارے قومی مفادات کے خلاف ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس قابل مذمت فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے کیونکہ اس سے ترکی اور افغان ممالک کے مابین مسائل پیدا ہوں گے۔ اور ہم ترک عہدیداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو واپس لیں

    3 – کسی بھی غیر ملکی فوج کے خلاف 2001 میں جاری ہونے والے 15 سو ممتاز علماء کرام کے فتوے کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی، اسی کے تحت گزشتہ 20 برسوں سے جہاد کر رہے ہیں ، ہم مسلم ترک عوام اور اس کے سیاستدانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ یہ نہ تو ترکی اور نہ ہی افغانستان کے لئے فائدہ مند ہے ، بلکہ اس سے دونوں ہی مسلم ممالک کے مابین مسائل اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    5 – ہماری پالیسی ہے کہ ہم باہمی طرز عمل کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات کی تلاش میں ہیں۔ ہم نہ تو دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو اپنے معاملات میں مداخلت کرنے دیتے ہیں۔

    6 – ہم ترک عہدیداروں کو یاد دلاتے ہیں کہ بہتر ہے کہ ہم اس طرح کے ناجائز فیصلے کرنے کی بجائے اصولوں کی روشنی میں مثبت اور اچھے تعلقات برقرار رکھیں ، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھا دیں اور مشترکہ چیلنجوں اور مفادات کے لئے مشترکہ پوزیشن اپنائیں۔ .

    7 – ہم کچھ عرصے سے ترک اہلکاروں سے رابطے میں تھے اور متعدد ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری منظوری کے بغیر ایسا یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے۔ موجودہ فیصلہ کر کے انھوں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر ترک حکام ہمارے ملک افغانستان پر قبضہ جاری رکھتے ہیں تو امارات اسلامیہ اور افغان قوم اپنی حب الوطنی کے مطابق انکے خلاف موقف اپنائے گی کیونکہ وہ ان کےخلاف کھڑے ہوئے ہیں اس حوالہ سے تمام تر نتایج کی ذمہ داری ان لوگوں پر آئے گی جو دوسروں کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں اور ایسے ناجائز فیصلے مسلط کرتے ہیں

    بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

    انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

    افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

  • ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے

    ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے

    ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے میں عارضی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے مستقل ہونے والے 80 ملازمین سے متعلق سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا مستقل ہونے والے ملازمین کے خلاف ریلوے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی .وکیل نے کہا کہ ملازمین 2013 میں بھرتی ہوئے جو ریلوے پالیسی 2012 پر پورا نہیں اترتے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عارضی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں، ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال ہے،سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے میں ہر طرف گڑ بڑ ہے، ریلوے حکام سیاسی بھرتیاں کر کے پھر مستقل کرنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر پالیسی بناتے ہیں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے سرکاری ادارہ ہے پھر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کیوں کی جاتی ہیں؟ ریلوے کی 80 فیصد آمدن تنخواہوں اور پنشن میں چلی جاتی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عارضی بھرتی ہونے والے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں،ریلوے میں اسی وجہ سے تو اتنے حادثات ہوتے ہیں،ریلوے کا کوئی نظام نہیں ملازمین تنخواہ لے کر گھر آجاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے میں اب بھی ہر ماہ سیکڑوں کی تعداد میں عارضی بھرتیاں ہوتی ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ افسران پابندی کے دوران بھی راستہ نکال لیتے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سیاسی تقرریوں نے تو ریلوے کو تباہ کردیا ہے،

    ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

    حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

  • اعلیٰ امریکی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ، طالبان کے پاس جدید ٹیکنالوجی آگئی، دنیا پریشان

    اعلیٰ امریکی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ، طالبان کے پاس جدید ٹیکنالوجی آگئی، دنیا پریشان

    اعلیٰ امریکی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ، طالبان کے پاس جدید ٹیکنالوجی آگئی، دنیا پریشان

    باغی ٹی وی : افغان طالبان کو قندوز کی لڑائی میں‌ بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیے . ان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے قندوز ایئر پورٹ پر جنگی حکمت عملی کے تحت دو امریکی ہیلی کاپٹر (Sikorsky UH-60 Black Hawk) تباہ کر دیئے ہیں، یہ دو امریکی ہیلی کاپٹر افغان فضائیہ کے استعمال میں تھے۔

    قیمتی ترین اور اعلیٰ جنگی اہمیت کے حامل ان ہیلی کاپٹرز کو مار گرانے کے بعد طالبان کی دھاک اپنے دشمنوں پر مزید بیٹھ گئی ہے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس حملوں کے دوران افغان فضائیہ کو متعدد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا سب سے عمدہ رہنما ، آسٹن ملر پیر کے روز کمان سے دستبردار ہوجائیں گے ، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ، امریکہ کے طویل ترین تنازعہ کے ایک علامتی اختتام پر یہاں تک کہ جب طالبان شورشوں نے زور پکڑا ہے۔

    ادھر افغانستان میں امریکی جنرل اپنی عسکری ذمہ داریوں‌سے سبک دوش ہوگئے ہین ملر کابل میں ایک تقریب میں افغانستان کی زمین پر امریکہ کے آخری چار اسٹار جنرل بن جائیں گے جو 31 اگست کو وہاں فوجی مشن کے باضابطہ خاتمے سے قبل اپنے وطن کا رخ رکیں‌گے ،

    اگرچہ یہ تقریب امریکی فوجیوں کے لئے بندش کا کچھ احساس پیش کر سکتی ہے جو افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت کو یقین دلانے میں کامیاب ہوجائے گی کیوں کہ طالبان اب سے کہیں زیادہ علاقے پر کنٹرول فراہم کیا ہے۔

    طالبان نے اپنے بیان میں‌کہا ہے کہ وہ ہمارے متعلق پراپیگنڈہ پر مبنی خبروں پر دھیان نہ دیں‌ اور ہماری طرف سے جاری کردہ مستند بیانات پر یقین کریں.

  • ہم نے خود کونہیں بدلا توخدانخواستہ ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے،شہباز شریف

    ہم نے خود کونہیں بدلا توخدانخواستہ ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے،شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف نے کہا ہے کہ اگرہم نےخود کونہیں بدلا توخدانخواستہ ملک میں خونی انقلاب آسکتاہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیں کس نے عملی خدمت کی اور کون تقاریر سے وقت ضائع کررہا ہے،نیلم جہلم پراجیکٹ میں قوم کے چار سو بیس ارب روپیہ پہ ڈاکا مارا گیا لیکن کسی کو سزا ناہوئی ہم نے قوم کی اربوں روپے کی بچت بھی کی اور بجلی کا بحران بھی ختم کیاہم نے اپنے دور حکومت میں ملک میں دو ایل این جی ٹرمینلز لگائے آپ نے تین سال کے دوران کتنے ٹرمینلزلگائے، عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ واپس لا کر عوام کو بد حال کر دیا ہے،بجلی کے پلانٹس میں نے میاں صاحب سے ریکوسٹ کر کے لگوائے بجٹ نا تھا میں نے کہا کچھ بھی کریں اپنے خرچے سے اپنی جیب سے کٹ لگائیں مگر یہ پلانٹ لگائیں

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بدترین حکومت ہے، لوڈ شیڈنگ بدقسمتی سے اب دوبارہ آ چکی ہے،عمران خان نیازی نے لوڈ شیڈنگ واپس لا کر پرانے زمانے کو واپس لے آیاہے، لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا مینار پاکستان میں کئی کئی ہفتے لوڈ شیڈنگ پر گزارے ، لوڈشیڈنگ کی واپسی کی کوئی دلیل نہیں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ بجلی وافر مقدار میں موجود رہی ،، ن لیگ نے کرپشن کی خاطر زائد بجلی کے منصوبے لگائے ، پی ٹی آئی سولر انجری، ونڈ پاور، گیس پاور پلانٹ لگائے گی کہا گیا اگر بجلی فالتو تھی تو یہ سسٹم کیوں لگائے گئے،خود فیصلہ کرلیں لوڈ شیڈنگ پر کون سچا اور کون جھوٹا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بلین ڈالرز کے منصوبوں میں تحقیقات کیں، ایک دھیلے کی کرپشن پاور کے منصوبوں میں سامنے نہیں آئی، پاور پلانٹس دنیا کے سستے ترین بھکی ،حویلی بہادر شاہ ترمیو پاور پلانٹ لگائے، تین سالوں میں ملک کو بدترین کرپشن کرکے لوٹا گیا، ملک میں کہیں چار سے آٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے کیا یہ ہے وہ نیا پاکستان جس کےلئے ہمیں بدنام کیاگیا، نوازشریف کے دور میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ آسان کام نہیں تھا جسے ہم نے خون پسینوں سے ختم کیا، خواجہ سعد رفیق رانا ثنااللہ اور مجھ پر نیب میں کیسز سے بھی کچھ ثابت نہیں ہو سکا، ملک کے میگا پروجیکٹ میں کرپشن ہو سکتی تھی پانچ ہزار میگا واٹ گیس کے منصوبے شروع کئے ، ڈھائی سو ارب روپے کی بجلی منصوبوں سے بچت کی، دنیا کی تاریخ میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئی اور سب سے کم مدت میں بجلی کےمنصوبے لگائے، نوازشریف بجلی کے منصوبے لگا کر امر ہو گئے،

  • وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ،تا ہم بزدار سمیت کئی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں

    وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ،تا ہم بزدار سمیت کئی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا دورہ لاہور ملتوی کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور آنا تھا اور پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرنی تھی تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان لاہور نہ آ سکے، اسلام آباد، لاہور سمیت آج صبح دیگر شہروں میں بھی بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لاہور ملتوی کرنا پڑا تا ہم وزیراعظم عمران خان لاہور میں طے اجلاسوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے صدارت کر رہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش (رح) کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و منیجمنٹ منصوبے، لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، اجلاس میں حکام نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، معاون خصوسی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی اجلاس میں موجود تھے،

    وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی،داتا دربار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں دربار میں زائرین کی سہولیات، دربار کے اطراف میں افراسٹرکچر کی بہتری، اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس مقام کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے اور دینی تعلیم کا مرکز بنانے کے حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔ جہاں مستحق زائرین کو کھانے، رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے بہتر انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ زائرین کو پارکنگ، لنگر و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ تبرک گیلری، قرآن ہال، صحن کی بہتری اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

    وزیرِ اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔

  • مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اوربلاول نے ابھی سے شور مچانا شروع کردیا،

    شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی کبھار کشمیر چلے جاتے ہیں بلاول بھٹو اور مریم نوازسمجھتے ہیں آزادکشمیر میں یہ مقبول ہیں آزاد کشمیر میں آج بھی عمران خان ہی مقبول ہیں اور ان کی حکومت ہوگی،آزاد کشمیر میں رینجرزاور ایف سی کے 7ہزار 200جوان تعینات کیے جائیں گے،آزاد کشمیرمیں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات نہیں کرنے جارہے،ضرورت پڑنے پرپاک فوج کو طلب کیا جاسکے گا،نادرا میں باصلاحیت شخصیت آئے ہیں کراچی میں جولوگ جعل سازی میں ملوث تھے انہیں معطل کیا گیا،قبائلی اضلاع میں 3جی اور 4جی کھولنے جارہے ہیں ،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جارہا ہے،طورخم بارڈر پر جن لوگوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے انہیں آنے دیا گیا پارلیمنٹ کے باہر سے جو بندہ گرفتار ہوا تھا اس کے پستول میں گولی نہیں تھی،مریم نواز کی دھرنا دینے کی خواہش ہے ،وہ دھرنے کی پوری کوشش کریں گی،ہم آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کریں گے،آزاد کشمیر میں یہ لوگ ہارنے جارہے ہیں افغانستان کے معاملات وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے،میرے پاس شہبازشریف سمیت کسی کی درخواست نہیں آئی کالعدم تحریک لبیک کی پابندی کے فیصلے کے متعلق سمری کابینہ کو بھیج دی ہے

    عید کی چھٹیوں پر شیخ رشید نے کہا موج ہی ہو جائے گی، ہم نے وزیراعظم آفس کو لکھ دیا ہے اب دیکھیں وہ کتنی منظور کرتے ہیں۔ تقریبا پورا ہفتہ ہی چھٹیوں کا ہو گا، لیکن قربانی کا گوشت غریبوں میں ضرور بانٹیے گا۔

    شہباز شریف کے عشائیے میں مریم غیر حاضر کیوں تھی؟ وجہ سامنے آ گئی

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

    اگر یہ کام ہو جائے تو سب مسائل حل ہو جائیں گے ،شیخ رشید

    وزیراعظم کس ملک جا رہے؟ کراچی سے کون گرفتار ہوا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف