Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون،وزیراعظم کریں گے لانچ

    رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون،وزیراعظم کریں گے لانچ

    رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون،وزیراعظم کریں گے لانچ

    وزیر اعظم عمران خان آج رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کے کمرشل لانچ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    چائنہ کی انٹر پرائز “سینچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹیڈ” کی 366 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کا آج آغاز ہو رہا ہے۔ رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کلسٹر کا ایک حصہ ہے جوصوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔پاکستان اور چائنا سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کو بی آر آئی کے ایک اعلی معیار کا مظہر بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون چائنا پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت خیبر پختونخوا حکومت اور خیبر پختونخوا اقتصادی زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

    رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون تقریباً ایک ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے جو ایم ون موٹروے پر چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری روٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع سے منسلک ہے ، جس کی بدولت یہ منصوبہ تزویراتی لحاظ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کی تکمیل چین کی ریاستی ملکیتی انٹرپرائز “چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC)” اور “خیبر پختونخواہ اقتصادی زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)”کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون میں دواسازی ، ٹیکسٹائل ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، اسٹیل اور انجینئرنگ سے متعلقہ مختلف صنعتیں ہوں گی۔ 700 ایکڑ اراضی کی لیز کے ضمن میں اب تک 2000 ایکڑ اراضی سے زیادہ کے لئے آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ اس منصوبے سے خطے کے تقریبا 200،000 مقامی افراد کو بلا واسطہ اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔

  • رنگ روڈ منصوبہ ، کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

    رنگ روڈ منصوبہ ، کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

    رنگ روڈ منصوبہ ، کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

    رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے اہم پیش رفت،متعلقہ افسران کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے

    رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کا تمام ریکارڈ لاہور منتقل کر دیا گیا اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے دو دن قبل تمام ریکارڈ قبضے میں کیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم کی جانب سے قبضے میں لیا گیا ریکارڈ 2017 سے 2021 سے متعلق ہے مجوزہ منصوبے سے متعلق کمپوٹرائز ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی جانب سے سوالنامہ بھی متعلقہ افسران کو بھیجا جائے گا لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم تابش سے متعلق آر ڈی اے کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی اینٹی کرپشن نے معاونت کے لیے آر ڈی اے فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کر دی

    پراجیکٹ ڈائریکٹر سابق کمشنر راولپنڈی اور وسیم تابش کی خط وکتابت کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا منصوبے سے متعلق ریکارڈ،میٹینگز کا ریکارڈ،نئی پرانی الائمنٹ،سروے رپورٹ اور اہم دستاویزات بھی طلب کر لی گئی اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے اہم شخصیات اور ہاوسنگ سوسائٹیز کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی خریدی گئی زمین کی سروے رپورٹ،سیکشن فور کا نوٹیفکیشن اور موضع جات کی زمینوں کی تفیصلات بھی طلب کر لی گئی اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم 20 روز میں تحقیقاتی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کرے گی

    رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

    راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین سے میری دوستی، رنگ روڈ منصوبے بارے وفاقی وزیر ہوا بازی کا ایکبار پھر بڑا اعلان

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

  • بلدیات کا کام کرنے کے لیے ریڈ کارپٹ چاہیے؟ سپریم کورٹ

    بلدیات کا کام کرنے کے لیے ریڈ کارپٹ چاہیے؟ سپریم کورٹ

    بلدیات کا کام کرنے کے لیے ریڈ کارپٹ چاہیے؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں سے متعلق پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے کی توہین کی،بلدیاتی نمائندگان کو انکے دفتر میں نہیں جانے دیا گیا،ہمارے خلاف فوجداری مقدمات بنا دیئے گئے،

    دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود کام نہیں کرنا چاہتے،اگر حکومت دفاتر میں نہیں جانے دے رہی تو کسی کے گھر میں یا گراونڈ میں اجلاس بلا لیں، وکیل نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندگان نے اجلاس بلانے کی کوشش کی مگر حکومت اجازت نہیں دے رہی ، ہمیں نہ تو دفاتر جانے کی اجازت ہے نہ فنڈز دیئے جارہے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بحالی کا حکم دے دیا مگر بلدیاتی نمائندگان نے کچھ نہیں کیا

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

    بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا اجلاس، چودھری برادارن کا بڑا اعلان

    بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی

    مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا حکم دیں؟ عدالت

    الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس،ہوئے اہم فیصلے

    وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم 31 مارچ کو پنجاب حکومت کو پہنچا دیا گیا تھا،اب تک کسی کو لوکل گورنمنٹ آفس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غلطی ہو رہی ہے پر اب تک آپ نے کیا کیا؟ پنجاب حکومت کو بس فیصلے کی کاپی بھجوا کر آپ بیٹھ گئے؟بلدیات کا کام کرنے کے لیے آپ کو حکومت سے ریڈ کارپٹ چاہیے؟

    جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت کچھ کرنے دے تو ہم کریں،چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس کر دیتے ہیں،موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیس سنیں گے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

  • آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ،پاکستان میں‌ روسی سفیر کی اہم ملاقات

    آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ،پاکستان میں‌ روسی سفیر کی اہم ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے کی مہم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کے خلاف کامیاب مہم کا سہرا ہیلتھ ورکرز، موبائل ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

    آرمی چیف نے مہم میں پاک فوج کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔ بل گیٹس نے پولیو کے خلاف مہم میں پاک فوج کی حمایت کو سراہا۔

     

     

    دوسری جانب روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ایک مشترکہ مقصد ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔روس کے سفیر نے خطہ میں امن، خاص طور پر افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

  • برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی

    برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی

    اسلام آباد:برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ او لیول امتحانات لینے کے لیے نو اوبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیا۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ‘ہم نے آج برٹش کونسل کو ایک این او سی جاری کردیا ہے اور 26 جولائی سے 6 اگست تک خصوصی او لیول امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے او لیول کے طلبہ کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی تعلیم شروع کرنے میں سہولت ہوگی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ‘جولائی میں اس طرح کے امتحان کی مثال نہیں ہے اور میں خوش ہوں کہ کیمبرج نے انتظامات کرلیے ہیں’۔

    وزیر تعلیم نے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر کو لکھا گیا خط بھی شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایجنسی ’26 جولائی 2021 سے 6 اگست 2021 تک ذیلی امتحان سیریز شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہے تاہم کووڈ-19 کی تمام موجودہ ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے’۔

    شفقت محمود نے ٹوئٹرپر کہا کہ وبا نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن خاص کر تعلیم زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے سخت فیصلے لے رہے ہیں، ہر فیصلے کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں لیکن ہمارے لیے طلبہ کا مفاد ہر وقت عزیز ہے’۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیے تھے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے اپریل کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ 15 جون تک ملک میں امتحانات نہیں ہوں گے کیونکہ ملک میں کووڈ-19 کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس موقع پرجب ایک طرف کورونا وائرس کی تباہیاں ہرطرف پھیل رہی تھیں اورطالبعلموں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی پریشان تھے تواس موقع پرمعروف صحافی مبشرلقمان نے قدم آگے بڑھاتے ہوئے این سی او سے کے چیئرمین سے درخواست کی تھی کہ خدارا اپنے نونہالوں کی زندگیوں سےنہ کھیلیں اورجب تک وبا میں کمی نہیں آتی یہ امتحانات ملتوی کردیئے جائیں

     

    اس پر وفاقی وزیر اور این سی اوسی کے چیئرمین اسد عمر نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ضرور اس حوالے سے مثبت جواب دیں گے اورپھرانہوں نےمبشرلقمان کے ساتھ کیئے ہوئے وعدے کو نبھایا اورامتحانات ملتوی کردیئے تھے

    پھر اس کے بعد وفاقی وزیرتعلیم نے بھی اسی تناظرمیں او اور اے لیول امتحانات ملتوی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا جو اس وقت شروع ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کہا تھا یہ امتحانات اب اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

    تاہم اب کورونا وبا میں کمی آنے پردوبارہ امتحانات کا شیڈول دے دیا گیا ہے

  • علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف جہاں اپوزیشن کی دھینگا مشتی چل رہی ہے وہاں حکومت کی ہر چال اس کے گلے کی ہڈی بن رہی ہے . حکومت نے جہانگیر ترین کے احتساب کو اس لیے کرنے کی اجازت دی کہ لوگ کہیں‌گے کہ خان نے ایسا احتساب کیا ، ایسا احتساب کیا کہ اپنے قریبی ساتھ کو بھی معاف نہیں کیا.

    یوں ان کی بلے بلے ہوجائے گی. کیا پتہ تھا کہ یہاں تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اور آگے سے ترین کی ریڈی میڈ چال سے ان کو منہ کی کھانی پڑ جائیں‌گے .

    مبشر لقمنان کا کہنا تھا کہ جے کے ٹی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں‌نے بیرسٹر علی ظفر کو تحقیق کرنے کا کہا کہ پتہ کریں کہ واقعی جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ؟ . اس رپورٹ میں‌ ایسا کیا ہے جو حکومت کے ناک میں‌دم کرسکتا ہے اور وزیر اعظم کے احتساب کے بیانیے کا جنازہ نکال سکتا ہے .

    یہ رپورٹ باقاعدہ نہیں دی گئی لیکن اس کے خاص نکات وزیر اعظم کو سنا دیے گئے ہیں . اس رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین پر عائد الزامات کے واضح ثبوت نہیں ہیں . جبکہ ان پر اور ان کے بیٹے پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر علی ظفر ، شہزاد اکبر اور وزیر اعظم یہ سب موجود تھے اس میں‌ بیرسٹر علی ظفر کے سوالات کے شہزاد اکبر جواب دیتے رہے . جس میں‌ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر ایف آئی آر شوگر کمیشن کی سفارشات پر کاٹی گئیں‌. اور یہ ان تمام ناموں پر کاٹی گئی جبکہ شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل اس معاملے پر ایک پیچ پر نظر آئے .

    ان کا کہنا تھا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت اس کو چھپانا چاہتی ہے . اگر یہ رپورٹ منظر عام پر آجاتی ہے تو اس سے ترین کے کیس پر شاید اثر نہ پڑے لیکن اس سے عوامی رائے میں فرق ضرور پڑے گا. جبکہ حکومت کے لیے یہ زہر قاتل ثابت ہوگی .

    اپوزیشن یہ کہے گی یہ لوگ اپنے مخالفین اور اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں‌اور اپوزیشن کے ساتھ یہ ہونا ہی تھا . عمران خان کے اینٹی کرپشن منترے کا جنازہ نکل جائے گا. اور حکومت کا احتساب کا نعرہ ایک مذاق بن جائے گا.

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ترین سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ معاملہ دو ہفتے میں حل ہو جائے گا. ایک طرف تو عمران خان ترین کو گرفتار نہ کرنے کا تاثر دے رہے ہیں تو دوسری طرف طاقتور حلقے بھی ان کو گرفتار کرنے کا گرین سگنل نہیں‌دے رہے . ان کے مطابق اس سے کاروباری حلقوں پر منفی اثر پڑے گا. جو کہ پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں اور ملک میں‌معیشت کا برا حال ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے شوگر کمیشن کیس پر ہونے والی پیش رفت کا اندازہ لگا سکتےہیں . اب فائلیں‌دبائی جائیں گی .کہانیاں میڈیا کی زینت بنیں‌گی ، دوسری طرف ہم نظر دوڑائیں تو پارٹی کے اندر بھی دھینگا مشتی جاری ہے . اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ لوگ جو نہ صرف دوسری پارٹیوں پر تیر چلا رہے ہیں بلکہ اپنی پارٹی پر بھی چھریاں چلا رہے ہیں‌.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جو پہلے چپ تھیں‌اب وہ میدان میں‌ آگئی ہیں‌ اور اپوزیشن پی پی پی کے ساتھ بیان بازی کر کے اپنے سینئراور شہباز شریف کو سبوتاز کر رہی ہیں . مولانا کا خیال ہے کہ کھیل وہ کھیلا جائے جس میں وہ اہم کھلاڑی ہوں‌ ورنہ نہ وہ کھیل ہو اور نہ وہ ہوں‌ گے .

  • ٰجنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    ٰجنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    اسلام آباد:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق آج شام وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جناب ولکان بوزکیر نے آج اہم ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں COVID-19 وبائی امراض کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی ، پائیدار ترقی اور معاشی بحالی کی کوششوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ایجنڈے جیسے فلسطین ، جموں و کشمیر تنازعہ ، افغان امن عمل اور جرم ، بدعنوانی اور رشوت ستانی سے غیر قانونی مالی بہاؤ جیسے اہم اشیا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے فلسطین کے بارے میں جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے میں جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزگیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد امن عمل کی بحالی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک منصفانہ اور پائیدار حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ن۔

    وزیر اعظم نے کثیرالجہتی کے لئے پاکستان کی مضبوط وابستگی پر زور دیا کہ اقوام متحدہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی ہراس کو دور کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی ساتھ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کی کوششوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 2030 کی تاریخ تک مدد کی غرض سے قرضوں کے حوالے سے ریلیف دینے پر بھی زوردیا

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بوزکیر نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے ایوان صدر کے دوران اہم بین الاقوامی سیاسی اور سماجی و معاشی امور کو حل کرنے کے لئے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    یاد رہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر 26 سے 28 مئی 2021 ء کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    یہاں اس بات کا ذکرکرنا بھی بہت ضروری ہے کہ ولکان بوزگیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کرنے والے پہلے ترک شہری۔ سابق سفارتکار اور ایک سینئر سیاستدان ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اگست 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • صدرجنرل اسمبلی والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی

    صدرجنرل اسمبلی والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی

    اسلام آباد:صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواندازاختیارکیا وہ صدرجنرل اسمبلی کوکبھی بھی نہیں بھولے گا

    اس پرمسرت موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے آج ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے جناب والکن بوذکر کے منصب سنبھالنے سے قبل ان کی میزبانی کا شرف حاصل کیا

    شاہ جی نے اس موقع پر کہا کہ آپ کا یہ دورہ بھی تادیر یاد رکھا جائے گا کیونکہ آپ نیویارک میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کے بعد تشریف لائے ہیں،سلامتی کونسل میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد او آئی سی، عرب گروپ،اور نیم آپ کی جانب دیکھ رہے تھے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہم صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں تھے کہ سیز فائر کی خبر سامنے آئی

    آپ نے وہاں تقریر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا جو غیر عمومی تھا، ہمارا نیویارک آنے کا ابتدائی مقصد سیز فائر کے حوالے سے ہمیں حاصل ہوا

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر اسرائیلی ہٹ دھرمی کے متعلق کہا کہ لیکن ابھی چنگاری سلگ رہی ہے ،اس موقع پر ہم آپ سے اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے "امن عمل” کا آغاز کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ اپنا قائدانہ کردار ادا کریں

    ان کا کہنا تھا کہ اسی حوالے سے کل وزیر اعظم عمران خان کی جنرل سییسی کے ساتھ بہت سود مند گفتگو ہوئی اور میں نے آج صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر صدر جنرل اسمبلی کومخاطب ہوتےہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال میں گہری مماثلت ہے ،دونوں جگہ آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا مسئلہ درپیش ہے

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر دونوں جگہوں پر نہتے لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیر میں بھی یہی ہو رہا ہے

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری پوچھتے ہیں کہ ہم سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر کہاں ہیں؟

    میں نے صدر جنرل اسمبلی کو افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سے آگاہ کیا ،استنبول پراسس، کے حوالے سے استنبول میں پاکستان، افغانستان، ترکی کے مابین سہ فریقی اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی

    آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے آج پاکستان کو مسائل کا موجب نہیں بلکہ مسائل کے حل کا حصہ سمجھا جاتا ہے ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالے سے بھی ہماری گفتگو ہوئی

  • کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا

    کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا

    اسلام آباد /گلگت بلتستان:کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا ا،طلاعات کے مطابق کرونا کی وباء کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے حالیہ لانچ ہونے والی ایئر لائن ’نارتھ ایئر‘ کو لائسنس دے دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھاتے ہی ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروخت دینے کی بات کی تھی۔ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نارتھ ایئر کو ٹورازم پروموشن اور ریجنل انٹی گریشن (ٹی پی آر آئی) کا لائسنس دے دیا ہے۔ مستقبل قریب میں نارتھ ایئر کی گلگت، اسکردو، گوادر اور چترال کے لیے پروازیں چلیں گی۔

     

     

    گلگت سے باغی ٹی وی کے نمائندہ عبدالستاربلتی کے مطابق ابتداء میں ایئر لائن کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے لوگوں‌ کوبہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اوراس وجہ سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اوراس علاقے کے غریب لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں

    عبدالستاربلتی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ان فیصلوں کی بدولت علاقے میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے اورلوگوں نے اس حکومت سے اپنی امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں‌

    عبدالستاربلتی کہتے ہیں‌ کہ اگلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سے بھی براہ راست نارتھ ایئرلائنز اپنی پروازوں کواڑانے کا منصوبہ رکھتی ہے

     

    باغی ٹی وی کے رپورٹرعبدالستاربلتی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے گلگت ، دوسری پروازاسلام آباد سے اسکردو ، تیسری پرواز اسلام آباد سے چترال اورچوتھی پرواز اسلام آباد سے گوادر کے لیے جایا کرے گی

     

    عبدالستاربلتی کے مطابق نارتھ ایئرہنزہ وادی کے ایک معروف بزنس مین نظیم الامین کا منصوبہ ہے اوروہ علاقے کی عوام کے لیے بہترین سفری سہولیات بہم پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ لانچ ہونے والی اس ایئرلائن کا ہیڈ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں نارتھ ایئر کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

  • متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر نے اسلام آباد میں ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سیکڑوں جانیں گئیں،

    صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی .کورونا کی وجہ سےدنیا بھر کی معیشت کونقصان پہنچا .مسئلہ کشمیر کا بخوبی علم ہے ،متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے ،جنوبی ایشیا میں خوشحالی کا انحصار پاک بھارت تعلقات پر ہے،مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں خوشحالی کے لیے ضروری ہے،کورونا نے دنیا میں بڑے مسائل کوجنم دیا،ان مسائل کاحل مشترکہ لائحہ عمل سےہی ممکن ہے،یواین جنرل اسمبلی نےفلسطین کی صورتحال پراجلا س بلایا .شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کےحقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا،اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تا کہ اسرائیلی قبضے کوختم کیا جا سکے،متنازع کشمیر اتنا ہی اہم ہےجتنا مسئلہ فلسطین ،پاکستان اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں اہم کردارادا کررہا ہے،ہمیشہ فریقین پرزوردیا زمینی حقائق کوتبدیل نہ کیا جائے،افغانستان میں امن کی بحالی بھی ضروری ہے پاکستان نے کئی ملین افغان مہاجرین کوپناہ دے رکھی ہے،امدادنہ ہونے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا پاکستانیوں نے مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کو پناہ دی،پاکستان اورافغانستان کو جدا نہیں کیا جا سکتا،افغانستان میں امن،پاکستان اورعلاقائی ترقی کیلئےلازم ہے،پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، کوروناویکسین امیراورغریب ممالک کی یکساں ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستوں کا قیام امن کے لیے ضروری ہے پاکستان اقوام متحدہ کی امن فوج میں اہم کردار ادا کررہا ہے پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کررہی ہے آج ہم سب امن کی جانب دیکھ رہے ہیں ہمیں خطے میں بدامنی کی فضا کو ختم کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،

    وولکن بوزکر  نے پیسے کی غیرقانونی منتقلی کے معاملے کو جنرل اسمبلی میں پیش کرنے پر عمران خان کو تحسین پیش کیا

    اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

    ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

    مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

    جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

    تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

    صدر جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ آمد، قریشی سے ملاقات،ہوںگے مذاکرات

    صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟