ہمت ہے تو یہ کام کرو ورنہ میں بے نقاب کروں گا،مبشر لقمان کا شہزاد اکبر کو چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بڑا چیلنج دے دیا
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان پر پرچہ کٹوا دیا ہے اور وہ جہانگیر ترین گروپ کا ہے، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہون وہ نذیر چوہان کو چھوڑے اور موساوی کے اوہر جائے ہمیں بھی بتائے کہ کتنا پیسہ کھایا، نیب بھی انوالو ہو گیا، اس پر شہزاد اکبر کیوں نہیں پریس کانفرنس کر رہا، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہوں، آئے اور اس پر بھی بات کرتے کیس کیسے ہارے، نیب سے فائلیں کس نے چوری کیں، اگر وہ نہ بتا سکے تو اگلے وی لاگ میں بتا دوں گا کہ کس نے فائلیں چوری کیں اور کس نے پیسہ کھایا میں سب بتاؤں گا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دس بارہ دن کے بعد بڑی سیریس چیز آنے والی ہے، پاکستان میں ماحول بن گیا ہے کہ کوئی کسی نہ کسی کو برا کہہ دیتا ہے نہ اداروں کی عزت ہے نہ افراد کی عزت ہے،اسوقت کس کا انٹرسٹ ہے کہ پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہواور مار دھاڑ کا سلسلہ شروع ہو جائے، ہمیں دیکھنا ہے کہ کون کھیل رہا ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ اسلام آباد میں تین جگہوں پر مری میں چھ جگہوں پر آگ لگی ہے، درخت جل رہے ہیں بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، آگ کیوں نہیں بجھائی گئی، یہ کیا چل رہا ہے
بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد سے نتھیا گلی آیا ہوں یہاں آ کر موسم بدلا ہوا لگ رہا ہے، اسلام آباد میں گرمی جبکہ یہاں بارش اور اولے پڑ رہے ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بڑی خبریں لے کر آیا ہوں،زلفی بخاری اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو چکے ہیں، وہ ایک کمرشل فلائٹ پر جانا چاہ رہے تھے لیکن انہیں روکا گیا جس کے بعد وہ ایک خصوصی طیارے سے باہر روانہ ہو گئے انکے ساتھ کچھ دوست بھی باہر گئے ہیں، سیاحت زلفی بخاری کے ذمہ ہے لیکن یہاں اسلام آباد سے آتے ہوئے دیکھا تو درختوں کو آگ لگی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب وفاقی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے بہت لوگ بھاگنے والے ہیں، ایک خبر دیتا ہوں کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بجٹ کے دو روز بعد استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ رنگ روڈ سیکنڈل میں انکا نام آ چکا ہے،وہ بجٹ کا انتظار کر رہے ہیں بجٹ کے بعد استعفیٰ دیں گے اور بھی کئی لوگ بھاگنے والے ہیں کابینہ سے، تین اور وزرا کے بھی سیکنڈل میں نام آ رہے ہیں،11 دن بجٹ سے رہ گئے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تیرہ روز بعد بجٹ آ رہا ہے وزیر خزانہ کرونا کا شکار ہو رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی حکومت نے سیکرٹری خزانہ کو بدل دیا ،یہ کیا تماشا ہے، بجٹ کیسے بنے گا؟ کسی کو کوئی پتہ نہیں، وزیر تعلیم بھی کرونا کا شکار ہیں،نیا سیکرٹری خزانہ کیسے بجٹ بنا پائے گا دس بارہ دن میں، اگر بجٹ بن گیا ہے تو وہ فنانس سیکرٹری اچھا تھا جس نے بجٹ بنایا تو اسکو کیوں ہٹایا گیا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان پر پرچہ کٹوا دیا ہے اور وہ جہانگیر ترین گروپ کا ہے، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہون وہ نذیر چوہان کو چھوڑے اور موساوی کے اوہر جائے ہمیں بھی بتائے کہ کتنا پیسہ کھایا، نیب بھی انوالو ہو گیا، اس پر شہزاد اکبر کیوں نہیں پریس کانفرنس کر رہا، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہوں، آئے اور اس پر بھی بات کرتے کیس کیسے ہارے، نیب سے فائلیں کس نے چوری کیں، اگر وہ نہ بتا سکے تو اگلے وی لاگ میں بتا دوں گا کہ کس نے فائلیں چوری کیں اور کس نے پیسہ کھایا میں سب بتاؤں گا،
دس بارہ دن کے بعد بڑی سیریس چیز آنے والی ہے، پاکستان میں ماحول بن گیا ہے کہ کوئی کسی نہ کسی کو برا کہہ دیتا ہے نہ اداروں کی عزت ہے نہ افراد کی عزت ہے،اسوقت کس کا انٹرسٹ ہے کہ پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہواور مار دھاڑ کا سلسلہ شروع ہو جائے، ہمیں دیکھنا ہے کہ کون کھیل رہا ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ اسلام آباد میں تین جگہوں پر مری میں چھ جگہوں پر آگ لگی ہے، درخت جل رہے ہیں بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، آگ کیوں نہیں بجھائی گئی، یہ کیا چل رہا ہے
شہباز شریف بہت ایکٹو ہو گئے ہیں، مریم نواز اب اس سے ہٹ کر بیان نہین دے رہیں، انہوں نے آج ایک تصویر ریلیز کی جس میں آگے شہباز ہیں پیچھے مریم ہیں، شاہد خاقان ہیں، اب شہباز شریف ن لیگ کو لیڈ کر رہے ہیں، بجٹ سپیچ کے بعد بڑی ایکٹوٹی ہونیوالی ہے، چوھدری نثار فوری طور پر سی ایم کے امیدوار نہین ہیں نہ حکومت کے نہ اپوزیشن کے، انکا ایک اور مقصد ہے وہ اگلے تیس دن بعد پتہ چلے گا اگر سب کچھ ختم ہونا ہے، اسمبلیاں ٹوٹنی ہیں اس صورت میں چوھدری نثار کو ٹرائی کیا جا سکتا ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر پر کام کرے،کچھ اور لوگ ہیں پی ٹی آئی کے انہوں نے کے پی کے اور پنجاب میں سی ایم بننے کی دوڑیں شروع کر دی ہیں جو پہلے بھی لگتی رہی ہیں، چڑیل بتا رہی ہے، کہ دس تاریخ کے بعد کچھ ہونے والا ہے،ہو سکتا ہے عمران خان خود اسمبلیاں نہ توڑ دیں، زلفی بخاری نے کچھ روز قبل بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تو عمران خان نے کہا کہ تم سے امید نہیں تھی تم کرپشن کرو گے،
اسلام آباد : انعامی بانڈ رکھنے والوں کےلیے خوشخبری یا بری خبرمگررکھیں ہرخبرپرنظر،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کےلیے چالیس ہزار والے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پرائز بانڈ کی مدت میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 40 اور 25 ہزار والے بانڈ کے حامل افراد 30 ستمبر تک بانڈ کیش کراسکتے ہیں۔
چالیس ہزار اور پچیس ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط میں شامل تھا۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے 7 اور 15 ہزار پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، فیصلے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے 7 ہزار پرائز بانڈ ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا جب کہ 15 ہزار والے پرائز بانڈ کو 30 جون تک کیش کروایا جاسکے گا، یکم جولائی سے 15 ہزار والا انعامی بانڈ ردی کا کاغذ تصور کیا جائے گا اور ان بانڈز کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد/مظفرآباد:آزاد کشمیروالے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے:قانون سازاسمبلی کےممبران کی ملاقات:وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار،اطلاعات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کےممبران نے اہم ملاقات کی ہے اوربڑی تعداد میں ممبران اسمبلی اوراہم سیاسی رہنماوں نے پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان کردیا ہے
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر سے ممبران قانون ساز اسمبلی علی شان سونی، علی رضا بخاری، صغیر چغتائی ، سابق سپیکر انوارالحق اور سابق وزیر شہزاد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی اوروزیراعظم کی قیادت پراعتماد کا اظہارکیا ہے
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ممبران قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ جس مدبرانہ اور مربوط حکمت عملی سے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مالی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور جس موثرانداز میں انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر نہ صرف کشمیر بلکہ اسلام کا مقدمہ لڑا ہے وہ نہایت قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور عملی اقدامات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید آگے بڑھا سکیں
ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد احمد، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، ارشد داد، سلطان محمود چوہدری و دیگر بھی موجود تھے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی جوہری مرکزکا اہم دورہ :جوہری صلاحیتوں پرمکمل اطمینان کا اظہار،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ایس پی ڈی کے تمام سائنسدانوں اور عملے کی انتھک محنت کی تعریف کی۔
عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کومضبوط بنانے کے لئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش ہے۔
پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف بھی شریک ،ن لیگ نے کیا ڈیمانڈ کر دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل ظہرانے کا اہتمام کیا گیا
ظہرانے میں تمام رہنما شریک ہوئے، ظہرانے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت جاری ہے پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غورکیا گیا اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال موجود ہیں .آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی، طاہر بزبجو بھی اجلاس میں شریک ہیں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اجلاس میں نواز شریف اوراختر مینگل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا عمران نیازی کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے ن لیگی حکومت کے آخری سال 2017-18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی پی ٹی آئی کے 3سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے،پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا
دوسری جانب ذرئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپسی کی مخالفت کر دی لیکن مولانا فضل الرحمان نرم رویہ رکھے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پی پی اور اے این پی واپس آئیں اور ملکر تحریک چلائیں
پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نکل جانے کے بعد پی ڈی ایم کا آج پہلا اجلاس ہو رہا ہے، آخری اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کو واپس آنے کا کہا تھا جس پر اجلاس میں تلخ کلامی ہو گئی تھی اور مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا
اجلاس میں مریم نواز ،شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت دیگر شریک ہوئے ،اجلاس میں پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی شمولیت سے متعلق مشاورت کی گئی ن لیگ کا اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا ،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے بیانیے، آئندہ بجٹ اور پارٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی
اجلاس کے بعد ن لیگی رہنما شہبازشریف کی قیادت میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ پہنچ گئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوَ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پہنچ گئے
شہباز شریف جب جیل میں تھے تو مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف ہی سب کچھ لیڈ کریں گے،نواز شریف کا بیانیہ چلے گا تا ہم شہباز شریف کی رہائی کے بعد مریم نواز اچانک خاموش ہو گئیں اور شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کے عشایئے میں مریم نواز کو دعوت نہیں دی گئی جس پر نواز شریف نے شہباز شریف سے شکوہ بھی کیا، اسکے بعد آج پی ڈی ایم اجلاس میں شہباز شریف مریم نواز کو ساتھ لے کر گئے ہیں
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کے حوالہ سے نئی حکمت عملی طے کی جائے گی پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا، پی ڈی ایم اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں،
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی لیکن آج شاہد خاقان عباسی نے پی پی کے دوبارہ پی ڈی ایم میں آنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ مقدمہ درج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈکا استعمال کرناقابل مذمت ہے پولیس کو ایم پی اے نذیرچوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، مشیرداخلہ شہزاداکبراپنا کام بہتراندازسے کررہےہیں،
شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ کمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچے دی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور پولیس نے اسکا مقدمہ درج کردیا ہے
کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ کمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچھے دی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور پولیس نے اسکا مقدمہ درج کردیا ہے pic.twitter.com/9NLkQXEukD
شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کاروائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراسلام آباد لینڈ ریونیوافسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے
وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کیخلاف انکوائری کی گئی ہے.ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکلر جسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، متعلقہ ہاوَسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا،بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے
تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے
نواز شریف چاہیں تو سرنڈر کر کے یہ کام کر سکتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اورمحمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ جاری کیا ، تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ کمرہ عدالت میں موجود ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ عدالتی ہدایت پر روسٹرم پر آئے،عدالت نے نواز شریف کے اشتہاری ہوجانے کے بعد ان کی اپیلوں سے متعلق استفسار کیا، عدالت نے سوال کیا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں اپیلیں کیسے آگے بڑھائی جائیں ،اعظم نذیر تارڑ نے ابتدائی طور پر دو قسم کے دلائل عدالت کے سامنے رکھے، اعظم نذیرنے کہا نوازشریف کی اپیل عدم پیروی پر مسترد یا التوا میں رکھی جائے اعظم نذیر تارڑ نے کہ نواز شریف چاہیں تو سرنڈر کرنے کے بعد اپنی اپیل بحال کرا سکتے ہیں،
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی نظیریں پیش کرنے کے لیے عدالت سے کچھ وقت مانگاہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نوازشریف کی اپیل مسترد کی جائے،نیب نے دلائل میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل میرٹ پر مسترد کی جائے، نیب پراسیکیوٹر کی عدالتی نظیروں کو مدنظر رکھ کر معاونت کے لیے مہلت کی استدعا منظور کی گئی نواز شریف، مریم نواز،محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت 9 جون تک ملتوی کی جاتی ہے،