Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت لُٹ رہا ہے ، بھارت مٹ رہا : کورونا نےتباہی مچادی، ہر3منٹ میں ایک شخص وائرس سے ہلاک ہونے لگا

    بھارت لُٹ رہا ہے ، بھارت مٹ رہا : کورونا نےتباہی مچادی، ہر3منٹ میں ایک شخص وائرس سے ہلاک ہونے لگا

    ممبئی:بھارت لُٹ رہا ہے ، بھارت مٹ رہا : کورونا نے تباہی مچادی، ہر 3منٹ میں ایک شخص وائرس سے ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی ہے اور ہر 3 منٹ میں ایک شخص وائرس سے ہلاک ہورہا ہے۔

    یہ وہ تعداد ہے جو بڑے بڑے شہروں میں میڈیا کوملی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کرونا کیسزکی تعداد یومیہ پانچ لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے اورمرنے والوں کی تعداد بھی پچھلے دودنوں میں یومیہ 3ہزارسے تجاوزکرگئی ہے یوں دو دنوں میں 6 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ملک میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے باعث صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے، اسپتالوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں تاہم اسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث عوام فٹ پاتھ پر سلنڈرز لیے نظر آرہے ہیں۔

    بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید346,786 افراد متاثر ہوئے جب کہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 3منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے

  • بھارت میں آکسجن کے بعد شمشان گھاٹوں کی بھی کمی

    بھارت میں آکسجن کے بعد شمشان گھاٹوں کی بھی کمی

    بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ملک میں تقریباً3 لاکھ 46 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیس درج کیے گئے۔ دنیا کے کسی ملک بھی میں ایک دن کے اندر اب تک کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2,624 مزید افراد کی موت بھی ہوگئی۔ یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں، جب کہ بعض آزاد ذرائع کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ70 لاکھ کے قریب ہے، جب کہ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں آکسجن کے بعد اب شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.لاشوں کو جلانے کے لئے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں مل رہی.جب کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں سے صرف 4 افراد شمشان گھاٹ جا سکتے ہیں. لوگوں کو ایک ہفتہ انتظار کا کہا جا رہا ہےجس سے لاشوں میں بدبو پھیل رہی ہے اور لوگ ان لاشوں کو گندے نالوں میں بہانے پر مجبور ہورہے ہیں.

  • پنجاب کے کن اضلاع میں فوج ہو گی تعینات؟ منظوری مل گئی

    پنجاب کے کن اضلاع میں فوج ہو گی تعینات؟ منظوری مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تشویشناک صورت کے باعث فوج کو طلب کیا گیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں پاک فوج، پولیس اور انتظامیہ ملکر کام کرے گی، آئندہ چند روز میں پاک فوج ،پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی،

    قبل ازیں وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کے خط پر فوج طلب کر نے کی منظوری دیدی ہے پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے ،پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا جہاں کرونا کیسز کی شرح زیادہ ہے،

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکروانے کے لئے پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی، اسکے بعد وفاقی حکوت نے اسلام آباد میں فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیاہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ہوٹل سیل کیے گئے اور جرمانے بھی کیئے گئے ہیں ۔

    خبردار،ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت سنجیدہ ہے، پاک فوج کا بلانا بھی ایک سخت اقدام ہی ہے ہسپتالوں میں 90 فیصد تک بیڈز اور وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔ صورتحال مزید خراب ہوئی تو فیلڈ ہسپتال دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔لاک ڈاون کے بغیر پابندیاں لگا کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

  • بھارت میں کرونا، پاکستانی وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے

    بھارت میں کرونا، پاکستانی وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے

    بھارت میں کرونا، پاکستانی وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی خطرناک لہرمیں بھارت کے لوگوں سے اظہاریکجہتی کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں،بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں،اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلیے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی،اس مشکل وقت میں بھارتی شہریوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں،

    قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوروناکی موجودہ لہر کے تنارظر میں بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر کے تنارظر میں بھارتی عوام کی حمایت کرتے ہیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہرنے خطے کو بری طرح سے متاثرکیا ہے،بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،موجودہ صورتحال میں انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے،پاکستان کورونا سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لیے کام کرتا رہے گا

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر پاکستان انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے ٹرینڈ چلایا گیا جو ٹاپ پر رہا ، اس ٹرینڈ میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

  • بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوروناکی موجودہ لہر کے تنارظر میں بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر کے تنارظر میں بھارتی عوام کی حمایت کرتے ہیں

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہرنے خطے کو بری طرح سے متاثرکیا ہے،بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،موجودہ صورتحال میں انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے،پاکستان کورونا سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لیے کام کرتا رہے گا

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر پاکستان انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے ٹرینڈ چلایا گیا جو ٹاپ پر رہا ، اس ٹرینڈ میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

  • پاک چین دوستی کودشمن کی شرارتیں نقصان نہیں پہنچا     سکتیں:میرا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے:چینی سفیرنونگ رونگ

    پاک چین دوستی کودشمن کی شرارتیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں:میرا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے:چینی سفیرنونگ رونگ

    اسلام آباد :پاک چین دوستی کودشمن کی شرارتیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں:میرا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ان کا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے۔

    اپنے بیان میں نونگ رونگ نے کہا کہ وہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات پر پاکستانی عوام کے مشکور ہیں۔

     

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کے دشمنوں کواپنا دشمن سمجھتا ہے ، دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان اورچین ایک جسم کی مانند ہیں دشمن کی شرارتیں ، سازشیں اوردہشت گردانہ حرکتیں کبھی بھی پاک چین دوستی میں‌ دراڑ نہیں ڈال سکتیں

  • کرونا کی تباہ کاریاں‌:سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

    کرونا کی تباہ کاریاں‌:سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

    ریاض:کرونا کی تباہ کاریاں‌:سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں، اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں کے اندر مملکت واپس آنے کی ہدایت، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

    سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق اگلے ماہ 17 مئی سے مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، تاہم اس کے باوجود پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں موجود مسافروں کی مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

     

    سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن سمیت جن جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک میں موجود کسی شخص کو سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”346426″ /]

    سعودی حکام کی طرف سے یہ پیغام بھی دنیا بھرمیں پہنچا دیا گیا ہےکہ اگر مذکورہ ممالک میں اگر کوئی سعودی اقامہ ہولڈر موجود ہے، تو وہ 72 گھنٹے کے اندر سعودی عرب واپس آ جائے، اس کے بعد کسی شخص کو مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے مذکورہ ممالک میں کرونا کے دوبارہ اور تشویش ناک پھیلاو کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے قبل سعودی ائیرلائن کا بھی ایک اعلامیہ سامنے آیا تھا جس نے پاکستانی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

  • فرانس پر تحریک لبیک کا جادو چل گیا ، اسرئیل کی جوہری تنصیبات پر حملہ ،کشیدگی بڑھ گئی

    فرانس پر تحریک لبیک کا جادو چل گیا ، اسرئیل کی جوہری تنصیبات پر حملہ ،کشیدگی بڑھ گئی

    فرانس پر تحریک لبیک کا جادو چل گیا ، اسرئیل کی جوہری تنصیبات پر حملہ کشیدگی بڑھ گئی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ فرانس کی فارن ایمبیسی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فرانس کے آرٹیکل 1 میں کہا گیا ہے . فرانس ایک ناقابل تقسیم ، سیکولر ، جمہوری اورسماجی جمہوریہ ہے . جمہوریہ علاقہ ، نسل یا مذہب کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں‌ کے سامنے مساوات کو یقینی بناتی ہے ، جمہوریہ تمام عقائد کا احترام کرتی ہے .

    فرانس کا یہ ٹویٹر ہینڈل سےکیا گیا ہے جو پاکستان کو فرانس کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے . تحریک لبیک نے اتنی قربانیاں دیں اور لبیک نے جہاں اپنا مطالبہ منوایا ہے وہاں فرانس کو بھی اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور احترام کی بات کی ہے. ورنہ وہ آزادی رائے کی بات کرتے ہیں . اور اس آزادی رائے کی آڑ میں دوسرے کے جذبات بھی مجروح ہوں تو ان کوئی پرواہ نہیں ہے ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ فرانس اب ایسا کہتا نظر آتا ہے کہ اس کو ہر عقائد کا احترام کرتا ہے . چاہے وہ اسلام ہو، یہودیت ہو. ہندو مت ہو کوئی بھی ہو..فرانس اگر یہ کچھ کہنے پر مجبور ہوا ہے . تو اس کو کریڈٹ جاتا ہے تحریک لبیک کو اور ہر اس شخص کو جاتا ہے جس نے اس کے اندر حصہ لیا ہے . اور یہ کریڈٹ ان سے کوئی نہیں لے سکتا .

    دوسرا یہ کریڈٹ دنیا بھر کے مسلمانوں‌کو جاتاہے جنہوں نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ، اور اس کا اثر ہوا فرانس پر، کیونکہ فرانس کی مصنوعات نہ امریکا میں بکتی ہے ، نہ اٹلی میں اور نہ برطانیہ میں، وہ اپنی مصنوعات خریدتے ہیں . یہ سب مسلم ممالک ہی ہیں جو فرانس کی مصنوعات خریدتے ہیں.
    اس لیے فرانس کو جب دھچکا لگا تو وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوا

  • آکسیجن نہیں مل رہی:ہرطرف چیخ وپکارہے:ریاستیں تعاون نہیں کررہیں:بھارت کوٹوٹتےہوئےدیکھ رہاہوں:اہم شخصیت

    آکسیجن نہیں مل رہی:ہرطرف چیخ وپکارہے:ریاستیں تعاون نہیں کررہیں:بھارت کوٹوٹتےہوئےدیکھ رہاہوں:اہم شخصیت

    نئی دہلی: آکسیجن نہیں مل رہی:ہرطرف چیخ وپکارہے:ریاستیں تعاون نہیں کررہیں:انسان مررہاہے،بھارت ٹوٹ رہاہے ،اطلاعات کےمطابق کرونا بھارت کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک بن گیا:ہرطرف لاشیں ہی لاشیں،کرونا مریض سڑکوں کے کنارے مرنے لگے:

    اطلاعات کے مطابق مودی کی وجہ سے بھارت کورونا کا جہنم بن گیا، صورتحال بے قابو ہو چکی، ہسپتالوں میں آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب، بھارت کرونا پھیلاو کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جہاں آج کے دن ریکارڈ 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ مجموعی طورپرپچھلے چاردنوں میں کرونا کیسزکی تعداد ساڑے بارہ لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے ، دوسری طرف بھارت سمیت عالمی دنیا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے دنیا کے کسی بھی ملک میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد اتنی نہیں رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس نے بتایا کہ دو تہائی سے زیادہ ہسپتالوں میں خالی بستر نہیں ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔مغربی شہر احمد آباد میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کرت گڈھوی نے بتایا کہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔کورونا کے مریض ہسپتالوں میں بستر کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسز کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور کالابازاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت کے حکام نے 22 اپریل جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 35 ہزارافراد متاثر ہوئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہیں ہوئے تھے۔

    یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں جبکہ بعض آزاد ذرائع کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی کیونکہ ایک تو ٹیسٹ کی سہولیات کم ہیں دوسرے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اس لیے بہت سے لوگوں کا گھروں میں ہی انتقال ہو جا رہا ہے۔ بیشتر ہسپتال ایسے مریضوں کی موت کے سرٹیفکٹ پر کورونا لکھنے سے بھی گریز کرتے ہیں جس سے اصل تعداد کا معلوم ہونا بڑا مشکل ہے۔پرائیوٹ ہسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا بھی کوئی درست ریکارڈ نہیں رکھا جارہا ہے۔

    ویسے توپورے بھارت میں ہرطرف تباہی ہی تباہی نظرآرہی ہے ، کرناٹک میں‌توصورت حال اس قدر خراب ہے کہ مریض سڑکوں کے کنارے تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں اورکوئی ان کوپوچھنے والا نہیں ہے

    انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر آکسیجن کی شدید قلت ہے۔امریکا میں جنوبی کیرولائنا کی میڈیکل یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر کرتیکا کپپلی نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ بحران صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے خاتمے کا باعث ہے۔امریکا میں جنوری میں ایک دن میں 2 لاکھ 97 ہزار 430 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    حکام کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین ہزارکے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد دولاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے

    شمشان گھاٹوں پرلاشیں رکھنے کی جگہ نہیں ، گھروں کے گھرلٹ گئے کوئی میت کوگھرسے نکالنے والانہیں ہے

    بھارت بھرکی صورت حال اپنی جگہ تباہ حال مگردارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن نہیں مل رہی اورلوگ تڑپ تڑپ کرجان دے رہے ہیں

     

    کورونا وائرس سے اتنی زیادہ تعداد میں اموات ہو رہی ہیں کہ شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر قبرستانوں میں جگہ کم پڑ جانے کے باعث اجتماعی تدفین کی جا رہی ہے

     

     

    دہلی کے سب سے بڑے شمشان گھاٹ نگم بودھ گھاٹ کی کہانی بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ وہاں لکڑیوں سے لاشوں کو جلانے کے لیے بائیس پلیٹ فارم اور سی این جی سے چلنے والی چھ بھٹیاں ہیں۔ یہاں کام کرنے والا 70 سے زائد افراد پر مشتمل عملہ دن رات لاشیں جلانے میں مصروف ہے

     

    نئی دہلی میں ایک ہی روز میں 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر وزیرِاعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    دارالحکومت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لوگ اسپتالوں میں بستروں، آکسیجن سلنڈروں اور ادویات کی کمی کی شکایات بھی کر رہے ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے اتوار کو کہا ہے کہ شہر میں دو کروڑ سے زائد لوگوں کے لیے 100 سے بھی کم انتہائی نگہداشت کے بیڈز باقی بچے ہیں۔

    انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 24 فی صد سے بڑھ کر 30 فی صد تک ہوگئی ہے۔

    ان کے بقول کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اسپتال مریضوں سے بھر رہے ہیں۔

    دوسری جانب شہری حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو ‘بیڈز اور آکسیجن کی اشد ضرورت’ سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ اب اسکولوں میں بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔
    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج بھی اس کی پکڑمیں آئی ہوئی لیکن بھارتی فوج میں کرونا کی تباہی کے اعدادوشمارکومیڈیا پرلانے سے روکا جارہاہےاورکہا جارہا ہےکہ بڑے بڑے فوجی افسران بھی جاں بحق ہوچکےہیں

    ادھر ماہرین نے خبردارکیا ہےکہ کرونا بم نے جوتباہی اس وقت بھارت میں پھیلا رکھی ہے اگربھارت میں ایٹم بم گرایا جاتا توشاید اتنی تباہی نہ ہوتی جتنی کرونا وائرس نے بھارت کے گھر گھرمیں تباہی پھیلا دی ہے

  • بھارت میں کرونا بے قابو،ہرطرف تباہی دیکھ کربڑے بڑے ملک سے فرارہونے لگے

    بھارت میں کرونا بے قابو،ہرطرف تباہی دیکھ کربڑے بڑے ملک سے فرارہونے لگے

    نئی دہلی :بھارت میں کرونا بے قابو،ہرطرف تباہی دیکھ کربڑے بڑے ملک سے فرارہونے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

    کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ اورسیاسی شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں بھارتی سیاستدان بھارت سے نکل چکے ہیں اوراپنے باقی رشتہ داروں کوجلد از جلد بھارت چھوڑنے کی دہائیاں دے رہے ہیں

     

     

    ایسے دیگراداکاروں ، سیاستدانوں کی طرف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہی کا اظہار کیا ہے اور ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سالو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤگے واپس‘۔