Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیوں،طعنوں    ،سازشوں اورشرارتوں کاسامنا:قوم کی فکرہے:عمران‌خان

    سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیوں،طعنوں ،سازشوں اورشرارتوں کاسامنا:قوم کی فکرہے:عمران‌خان

    اسلام آباد:سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیاں،طعنوں،سازشوں اورشرارتوں کا سامنا ہے:بس ایک ہی فکرہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصیویڈیو پیغام میں سیاسی جدوجہد، مقاصد اور اہداف کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ تھا لیکن صرف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں سکون والی زندگی کا عادی تھا ، کبھی زندگی میں کسی سے گالی نہیں سنی ، طعنے نہیں سنے لیکن آج یہ سب کچھ سن رہا ہوں‌،

    عمران خان نے کہا کہ بس ایک ہی فکر ہے کہ میری یہ قوم ان ظالم طاقتووں کے ہتھے نہ چڑھ جائے ، انہوں نے کہا کہ یہ چند خاندان اپنے چیلوں کے ذریعے پوری قوم کویرغمال بنائے ہوئے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ میں ہرگالی ، طعنہ ، شرارت اورسازش برداشت کررہا ہوں‌ مقصد صرف ایک ہی کہ میری قوم بے بسی کے حالت سے نکل کر ایک زندہ قوم بن جائے

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں جو دنیا بھر سے تصدیق شدہ ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کی وجہ سے کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی کے پاس انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کی گنجائش بچے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک بڑی مشکل سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا اگر سعودی عرب، یواے ای اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ ہوجاتے۔ مجھے اپنی ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔

    حکومتی کارکردگی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارا سات آٹھ ماہ سے سرپلس میں جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ نے بھی زبردست پر فارمنس دی جب کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے اور ملک میں سیمنٹ کی پیدا وار ریکارڈ ہوئی ہے۔

    حکومت کے مستقبل کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو نئے شہر اور دو ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔ کل سے کسان کارڈ کا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کو خصوصی رعایتیں دے رہےہیں اور کمزور طبقے کیلیے پہلی بار گھر بنا رہے ہیں۔

    اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری جدوجہد کا بنیادی مقصد امیر اور غریب کےلیے قانون کی برابری ہے، اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں کبھی ہار نہیں مانی، بطور کرکٹر گراونڈ میں سیکھا جو آخری گیند تک ہار نہیں مانتا، اسے شکست نہیں ہوتی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے، قانون کی بالادستی اور ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے عوام اور کارکنان کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مبارک باد بھی دی۔

  • ہم حاضر،ہم قربان:پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراور     استغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری

    ہم حاضر،ہم قربان:پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراور استغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:ہم حاضر،ہم قربان :پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراوراستغفارجاریں رکھیں:پاک فوج کااعلان:نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے سوا تمام صوبے ضروریات کے مطابق خدمات لیں گے۔

     

    پاک فوج کی طرف سے عزیزہم وطنوکا امید بھرا پیغام جاری ہوچکا ہے ، جس میں پاک فوج نے اپنے عزیزہم وطنوں کے لیے نیک خواہشات اوردعاوں کے ساتھ اپنی وفاداری کا بھرپوراندازسے اظہارکیا ہےکہ ہرپاکستانی کا دل خوش ہوگیا ہے اورمایوسی اورپریشانی کے بادل چھٹ گئے ہیں‌

     

    پاک فوج کی طرف سے اپنی قوم کے اظہارمحبت اوراظہاروفا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

    "ہم حاضر،ہم قربان :پریشان نہ ہونا:احتیاط،صبراوراستغفارجاریں رکھیں”

     

     

    پاک فوج کی طرف سے امید بھراپیغام ملک کے کونے کونے میں‌ پہنچ چکا ہے کہ احتیاط سب سے زیادہ ضروری ہے اورپھر اس کے ساتھ ساتھ صبرکا دامن بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا

     

    پاک فوج کی طرف سے یہ بھی پیغام پہنچ چکا کہ ان مشکل حالات میں احتیاط اورصبر کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے رب سے ہروقت معافی مانگنی چاہیے ، زیادہ سے زیادہ استغفارکرنا چاہیے جن قوموں کے پاس یہ تینوں ہتھیارہوں وہ ہمیشہ کامیاب ہی ہوتی ہیں

     

    یاد ہے کہ اس سے پہلے 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں۔

     

     

    شیخ رشید کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ پاک فوج ہمیشہ سیلاب، زلزلوں اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کیساتھ کھڑی ہوئی، اسے تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے۔

     

    اس سلسلے میں آج وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔ تاہم صوبہ سندھ کو ابھی تک اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایسے عالم میں پاک فوج کے ذ٘مے یہ کام لگایا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 کورونا وائرس کے ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل ہو سکے۔ اس نوٹٰ فیکیشن کو آج جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

     

    خیبر پختونخوا حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فوج سے مدد مانگ تھیء۔ دونوں صوبوں نے مراسلہ وفاق کو ارسال کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی

    بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی

    بھارت: بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے آخری سانس لے رہا ہے ، ادھر پچھلے 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسزسامنے آچکے ہیں‌

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ روزانہ کرونا مریضوں کی تعداد پچھلے ایک ہفتے سے پانچ لاکھے سے تجاوز کررہی ہے ، اوریوں پچھلے ساتھ دنوں میں اگرحقیقی واقعات کو دیکھا جائے تو30 سے 35 لاکھ کے درمیان کرونا کیسز ہوئے

    برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ سے بھی تجاوز کرجائے گی اورروزانہ اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔

    برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • کرونا نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، مودی بلبلا اٹھا

    کرونا نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، مودی بلبلا اٹھا

    کرونا نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، مودی بلبلا اٹھا

    باغی ٹی وی :بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کوروناکےبڑھتےکیسزنےپوری قوم کوہلاکےرکھ دیا،پہلی کورونالہرپرقابوپانےکےبعدبھارت پراعتمادتھا،کوروناکےخلاف جنگ جیتنےکیلئےسائنسی ماہرین کے نظریات کوفوقیت دینی ہوگی،

    تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں‌ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ اڑتالیس ہرار نئے کیسز رپورٹ ہیں . جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز ہیں. یہ کیسز اب کرونا کی تاریخ کے سب سے زیادہ کیس ہیں. ان حالات میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعاون کی پیش کش کی ہے

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ملک میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے باعث صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے، ہسپتالوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں تاہم ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث عوام فٹ پاتھ پر سلنڈرز لیے نظر آرہے ہیں۔

    بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے

  • افغانستان میں جاری امن عمل میں پیشرفت نہ ہوئی تو بہت نقصان ہو گا،آرمی چیف

    افغانستان میں جاری امن عمل میں پیشرفت نہ ہوئی تو بہت نقصان ہو گا،آرمی چیف

    باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اینکرز کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں تیس کے قریب اینکر حضرات موجود تھے
    ملاقات کا آغاز سلیم صافی کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت سے ہوا.مجیب الرحمان شامی نے سلیم صافی کی والدہ کیلئے دعا کرائی
    ملاقات کا بنیادی مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت تھا
    کشمیر
    چیف آف آڑمی سٹاف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت شروع ہوتی ہے تو اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے اس وقت سے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی کوششیں ہو رہی ہیں، آرٹیکل 370 کو ہم نے کھی تسلیم نہیں کیا، ہمارا مسئلہ آرٹیکل 35 اے ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ چند دنوں میں بھارت کی طرف سے اس مسئلے پر کوئی پیشرفت ہو۔ کشمیر بیچنے سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا بیان انتہائی افسوسناک تھا۔
    افغانستان
    افغانستان میں جاری امن عمل میں پیشرفت نہ ہوئی تو بہت نقصان ہو گا، یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ طالبان شکست سے دوچار ہو گئے ہیں، صورتحال ایسی نہیں ہے۔ امید ہے افغانستان کے اندر قیام امن کے لئے پیشرفت ہوگی۔
    منیزے جہانگیر نے ملاقات میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا معاملہ اٹھایا تو آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے مارنا ہو تو ایسے نہیں مارتے، بہت جدید ٹیکنالوجی آ چکی ہے، پتہ بھی نہیں چلنا تھا، پوری دنیا میں فوج اور خفیہ اداروں پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا، یہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو مسنگ پرسنز کا واویلا مچا دیا جاتا ہے، کیا بارودی سرنگ دھماکوں میں شہید ہونے اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے مسنگ پرسنز نہیں ہیں ؟ کیوں جی حامد میر صاحب گولیاں تو آپ کو بھی لگی تھیں بتائیں ناں کس نے ماریں تھیں، آپ کو تو پتہ ہے، جس پر حامد میر نے کہا کہ ظہیرالاسلام نے ماری تھیں۔ اس پر آرمی چیف نے کہا کہ آپ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں میں کہہ رہا ہوں آپ کو،،،، لیکن آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ پر گولیاں جاوید مینگل نے چلوائی تھیں بتاتے کیوں نہیں؟
    علی وزیر
    سلیم صافی نے علی وزیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ان کی والدہ کا پیغام پہنچایاہے تو آرمی چیف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صافی صاحب آپ جانتے ہیں کہ علی وزیر کا مسئلہ کیا ہے ؟ علی وزیر کا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک ناجائز بس اسٹینڈ بنایا ہوا تھا جس سے قبضہ چھڑوایا گیا ہے، ان کی والدہ کو بھی چاہیے کہ وہ انہیں بتائیں کہ کیا ایسا کرنا چاہیے ؟
    ہمیں معلوم ہے کہ صحافی سفارتخانوں میں جاتے اور وہاں پر کیا گفتگو کرتے ہیں، اس پر حامد میر نے کہا کہ جو بات آپ کرتے ہیں وہ ہم سے کاونٹر چیک کرتے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ نہیں میر صاحب ایسا نہیں ہے، ہمیں پتہ ہے کون کیا باتیں کرتا ہے۔ کسی اینکر نے سوال کیا کہ وہ لوگ کون ہیں؟ جس پر آرمی چیف نے جواب دیا یہ سامنے بیٹھے ہیں۔
    آرمی چیف نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان قومی دھارے میں واپس آئے گی ملک سے شدت پسند سیاست ختم ہو گی، ہم نے ماضی میں نواز شریف کو بھی سپورٹ کیا، عمران خان کو بھی سپورٹ کیا، کوئی اپنے وزن سے گرتا ہے تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

  • بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان کی بھارت کوباضابطہ مدد کی پیشکش:سامان:ادویات تیار:بھارت کےپیغام کاانتظار

    بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان کی بھارت کوباضابطہ مدد کی پیشکش:سامان:ادویات تیار:بھارت کےپیغام کاانتظار

    اسلام آباد: بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان نے بھارت کو باضابطہ مدد کی پیشکش کر دی ,اطلاعات کے مطابق  بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستان نے ہمسایہ ملک کو مدد کی باضابطہ پیشکش کر دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر ہمسایہ ملک کو جذبہ خیر سگالی کے تحت مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پہلے انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارتی عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کورونا لہر نے ہمارے خطے کو بری طرح سے متاثر کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا اس بات کی ایک بار پھر یاد دہانی کراتا ہے کہ انسانی ایشوز پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہئے، پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر کے کورونا متاثرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کورونا وبا کی خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں، بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں، اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلیے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں، خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔

     

    واضح رہےکہ پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے۔

    انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ   بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی۔ مسلسل تیسرے روز بھی تین لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن ختم ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، مزید 2 ہزار 621 لوگ ہلاک ہوگئے۔

    بھارت میں کورونا وبا بے قابو، تین روز میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کورونا کا گڑھ بن گیا، روزانہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث مریض گھروں میں ہی سسک سسک کر دم توڑنے لگے۔

  • پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لےکرکسی بھی وقت واپس پہنچ سکتے ہیں

    پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لےکرکسی بھی وقت واپس پہنچ سکتے ہیں

    اسلام آباد: پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لےکرکسی بھی وقت واپس پہنچ سکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ہنگامی اقدامات، پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ چکے ہیں اورویکسین لوڈ کی جارہی ہے

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1385982465282658305

    وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہےکہ عوام کو جلد ازجلد کرونا ویکسین لگائی جائے اس مقصدکےلیے وزیراعظم کے حکم پرپی آئی اے نے ہنگامی پروازیں شروع کردی ہیں

    چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھرتے ہوئے پاکستان کوجلد منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔ یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔

    اس مقصد کے لیے پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔،خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کردیاگیا،

     

    تین بوئنگ 777 طیارے 10 لاکھ ویکسین لے کررات کوکسی بھی وقت پاکستان واپس پہنچ سکتے ہیں اوریہ بھی امکان ظاہرکیا جارہاہےکہ ہوسکتا ہے کہ کل صبح یہ طیارے پاکستان پہنچ جائیں‌۔

    سی ای او پی آئی اے کاکہناہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاکہ کورونا ایک عالمی بحران ہے ، اس سے بچاؤ کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی

  • کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمر

    کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمر

    اسلام آباد:کوروناکاتیزی سےپھیلاؤ:اپنی قوم کوبچانےکےلیےسخت فیصلےکرنےپڑیں گے:احتیاط،صبراوراستغفارکریں:اسدعمرنے قوم سے اپیل کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے اورمعذرت خوانہ اندازمیں کہا ہےکہ دنیا سمیت پاکستان میں جس تیزی سے کرونا پھیل رہا ہے اورتباہیاں پھیلارہا ہے اس سے بچاوکے لیے سخت فیصلے کرنے پڑرہےہیں‌اورقوم اس آزمائش کے موقع پراحتیاط ، صبراوراستغفارکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے

    جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اسپتالوں کی صورتحال اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر آئے گا۔

    2ہزار 811 آکسیجن بیڈز،431 وینٹی لیٹرزاسپتالوں کو فراہم کردیئے گئے ہیں‌، اس کے ساتھ ساتھ ‏اسپتالوں کو ایک ہزار 196آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے گئے ہیں

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 60سال سے زیادہ عمر کےشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینےکافیصلہ،‏آکسیجن سپلائی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    این سی اوسی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ وار2دن کی پابندی میں17مئی تک توسیع کردی۔

    این سی او سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ناگزیر ہوگا، حالات کی خرابی پرہائی رسک شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

    لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ فریقین کی مشاورت سے ہو گا، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ کا سد باب کیا جائے گا۔

    مجوزہ پابندیوں میں مارکیٹ، شاپنگ مالز، غیرضروری سروسز کی بندش ، تعلیمی اداروں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش شامل ہے, پاک فوج، ایف سی اور رینجرز سے بوقت ضرورت تعاون لیا جائے گاصوبوں کی درخواست پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے تعاون فراہم کریں گے

  • تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام

    تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام

    تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی نے راہیں جدا کر لی ہیں تو انکا فیصلہ ہے میرا ہدف پی پی نہیں، میں اپنے اہداف سوچ سمجھ کر مقرر کرتی ہوں، میرا بلاول اور دیگر اراکین کے ساتھ اچھا تعلق ہے، میں نے ایک وعدہ عوام سے کیا تھا کسی کی ذات پر حملہ نہیں تھا، اصول کی بات تھی کیونکہ پی ڈی ایم کے بیانیہ کو نقصان پہنچا، میں بات کو آگے مزید نہیں بڑھانا چاہتی،ہم سیاسی میدان میں لڑیں گے، ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے، میں آج بھی بلاول کے ساتھ یا دیگر جماعتوں کے ساتھ ہوں لیکن انکے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں، پی پی کراچی مین الیکشن لڑ رہی ہے، ہم تنقید نہیں کرنا چاہتے، کرونا سے حالات بہتر ہوتے ہیں تو میں ضرور کراچی جاؤں گی ،پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا، ن لیگ کی نمائندگی شہباز شریف کریں گے، ہم انکے ساتھ ہوں گے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے یہ سن رہی ہوں کہ ن سے ش نکلے گی ، یہ نہیں نکل سکتی، کیونکہ شہباز اور نواز میں جو تعلق اور شریف فیملی میں جو احترام ہے اسکا احاطہ کرنا ان لوگوں کے لئے مشکل ہے جو باتیں کرتے ہیں، شہباز کا ہمت سے جیل کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، چھوڑنے کو تیار نہیں، اگر وہ ذرا سا بھی تیار ہوتے تو آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہوتے، جیلوں میں نہ ہوتے. دو بار جیل شہباز نے کاٹی، حمزہ نے لمبی جیل کاٹی ،ن لیگ کی ساری قیادت ایک ہے اور ایک رہے گی، مخالفین کو ناکامی ہو گی

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں راتوں رات جو کاروائیاں ہوئیں وہ مضحکہ خیز بات تھی، پاکستان کے عوام اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور وہ سیاسی ایکٹوٹی شروع کر رہے ہین لندن سے، برطانیہ سے حکومت نے رابطہ کیا وہاں سے مایوسی ہوئی، لندن کا قانون بکتا نہیں ،نواز شریف لندن سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب کریں گے، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی کا اسلئے آغاز کیا گیا کیونکہ وہ یہ افورٹ نہیں کر سکتے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر سیاست کرے، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کو انکو گھر مین گھس کر مارا، ڈسکہ میں دو بار یہ ہارے، نواز شریف کا بیانیہ لوگوں نے مانا، ووٹ کی عزت کی حفاظت کی،نواز شریف کے نام پر ووٹ ڈالا گیا، پاکستان میں جب نواز شریف تھے تو جیل میں ڈال کر انکی زبان بند کرنا چاہتے تھے، نواز شریف اگر سیاسی میدان میں ہو گا تو نہ عمران خان کی نہ سیلکٹڈ ، انکا کوئی چانس نہیں، اشتہاری ڈکلیئر کرنا صرف اسلئے ہے اور کوئی بات نہیں،نواز شریف پاکستان کی سیاست میں شامل ہے بھلے انکی آواز بند کر دی جائے، میڈیا پر انکی تصویر بند کر دی جائے، جب دادا اور دادی نے گھر خریدا اور انکو ایک قانون کی یا رولز ریگولیشن کی خلاف ورزی کی چیز نہین ملی تو وحیدہ بیگم کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے، وہ مسنگ تھی یا انہوں نے خود غایب کی ،یہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں سب کو پتہ ہے ہمارا گھر توڑنے آ رہے ہو، ہمیں نوٹس دیا، ہمیں پوچھا، یہ قانونی طریقے سے خریدی گئی جائیداد ہے، گھر سب کے ہوتے ہیں،وقت کسی کا نہیں ہوتا، یہ بات یاد رکھنا

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے نے حلقے میں واپس جانا ہے کیا لوگوں کو منہ دکھائیں گے، 120 روپے چینی وہ بھی لائن میں لگ کر، انگوٹھے پر نشان لگتا ہے، روزے میں عوام قطاروں میں کھڑی ہے، بنی گالہ میں اس طرح چینی جاتی ہے، ان ایم این ایز کو جن کو توڑ لیا تھا اب انہوں نے حلقے میں واپس جانا ہے اور دوبارہ الیکشن لڑنا ہے، انکو لگ پتہ جائے گا،عوام انکا گریبان پکڑے گی ،جہانگیر ترین کا گروپ بہانہ ہے اصل میں یہ لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، عوام کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کرنا چاہتے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کا الیکشن جب چیلنج کیا تو اس میں کرونا نہیں لکھا ،انکو پتہ ہے کہ جہاں ووٹ پڑے گا وہاں شیر کو ووٹ ملے گا،عوام میں یہ گئے تو کتنی بری طرح ہارے،الیکشن کمیشن کرونا ایس او پیز کو فالو کرے گا، سندھ حکومت سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کروائے،کراچی کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ کرونا سے بچاؤ کا انتظام کر کے ووٹ دینے جائیں، ڈبل ماسک پہن لیں، کرونا کا بہانہ اب نہیں چلے گا،میرے باہر جانے کی خبرین اصل میں انکی خواہش ہے،یہ اگر ٹکٹ بھی دیں تب بھی باہر نہین جاؤں گی، جب تک یہ حکومت انجام تک نہیں پہنچ جاتی مین نہیں جاؤں گی، میرا علاج ہو رہا ہے، تبدیلی ملک میں تب آئے گی جب عمران خان جائے گا، وزرا کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہونے والا ،

    نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

  • نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

    نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

    نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر کراچی کا دورہ منسوخ کیا،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں کورونا میں بہت تیزی آئی ہے ،آج کراچی جانا تھا ،این اے 249کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم میں شامل ہونا تھا، بہت دل کرتا تھا اپنے کراچی کے بہن بھائیوں ملوں انکے مسائل کو اجاگر کروں ۔ عوام کی خاطر اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا، ایک الیکشن، سیاسی فائدے کیلئے یہ مناسب نہیں تھا، دورہ کراچی کیلئے بہت پرجوش تھی،نوازشریف اورشہبازشریف سے بات کی ہے،این اے 249 کی عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ دھاندلی کے ذریعے جن کو مسلط کیا گیا انکی کارکردگی دیکھ لیں کبھی عوام کا حال نہیں پوچھا ،حلقے کا رخ نہیں کیا، کراچی کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اب کراچی کے عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کے لئے مسلم لیگ ن کے حق مین‌ فیصلہ کرنا چاہئے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے مسائل سے آگاہ ہیں، وہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ، مفتاح اسمٰعیل اگر پانی کی فراہمی کا وعدہ کررہے ہیں تو ضرور پورا کریں گے ، مفتاح اسمٰعیل محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں، شہبازشریف یہ الیکشن جیت چکے تھے چند سو ووٹوں کی دھاندلی کرکے ہرایا گیا، مفتاح اسمٰعیل محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں، میں اپنی پارٹی کا منشور بیان کر سکتی ہے، کسی کے اوپر کیچڑ نہیں اچھالنا، پی ڈی ایم آج بھی ہے، مولانا صاحب نے اسلام آباد بلایا ہے، رمضان کے بعد کس طرح آگے بڑھیں گے اس کا فیصلہ ہو جائے گا، مستقبل بہت روشن ہے،پی ڈی ایم نے جو تحریک چلائی وہ کامیاب تحریک تھی، پی ڈی ایم نے عوام کو شعور دیا، انکے جذبات کی ترجمانی کی،پی ڈی ایم آگے بھی جو فیصلے کرے گی وہ عوام کے توقعات کی ترجمانی ہو گی

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے یہ سن رہی ہوں کہ ن سے ش نکلے گی ، یہ نہیں نکل سکتی، کیونکہ شہباز اور نواز میں جو تعلق اور شریف فیملی میں جو احترام ہے اسکا احاطہ کرنا ان لوگوں کے لئے مشکل ہے جو باتیں کرتے ہیں، شہباز کا ہمت سے جیل کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، چھوڑنے کو تیار نہیں، اگر وہ ذرا سا بھی تیار ہوتے تو آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہوتے، جیلوں میں نہ ہوتے. دو بار جیل شہباز نے کاٹی، حمزہ نے لمبی جیل کاٹی ،ن لیگ کی ساری قیادت ایک ہے اور ایک رہے گی، مخالفین کو ناکامی ہو گی

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں راتوں رات جو کاروائیاں ہوئیں وہ مضحکہ خیز بات تھی، پاکستان کے عوام اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور وہ سیاسی ایکٹوٹی شروع کر رہے ہین لندن سے، برطانیہ سے حکومت نے رابطہ کیا وہاں سے مایوسی ہوئی، لندن کا قانون بکتا نہیں ،نواز شریف لندن سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب کریں گے، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی کا اسلئے آغاز کیا گیا کیونکہ وہ یہ افورٹ نہیں کر سکتے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر سیاست کرے، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کو انکو گھر مین گھس کر مارا، ڈسکہ میں دو بار یہ ہارے، نواز شریف کا بیانیہ لوگوں نے مانا، ووٹ کی عزت کی حفاظت کی،نواز شریف کے نام پر ووٹ ڈالا گیا، پاکستان میں جب نواز شریف تھے تو جیل میں ڈال کر انکی زبان بند کرنا چاہتے تھے، نواز شریف اگر سیاسی میدان میں ہو گا تو نہ عمران خان کی نہ سیلکٹڈ ، انکا کوئی چانس نہیں، اشتہاری ڈکلیئر کرنا صرف اسلئے ہے اور کوئی بات نہیں،نواز شریف پاکستان کی سیاست میں شامل ہے بھلے انکی آواز بند کر دی جائے، میڈیا پر انکی تصویر بند کر دی جائے، جب دادا اور دادی نے گھر خریدا اور انکو ایک قانون کی یا رولز ریگولیشن کی خلاف ورزی کی چیز نہین ملی تو وحیدہ بیگم کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے، وہ مسنگ تھی یا انہوں نے خود غایب کی ،یہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں سب کو پتہ ہے ہمارا گھر توڑنے آ رہے ہو، ہمیں نوٹس دیا، ہمیں پوچھا، یہ قانونی طریقے سے خریدی گئی جائیداد ہے، گھر سب کے ہوتے ہیں،وقت کسی کا نہیں ہوتا، یہ بات یاد رکھنا

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے رابطے مین ہیں، اب انہوں نے حلقے میں واپس جانا ہے کیا لوگوں کو منہ دکھائیں گے، 120 روپے چینی وہ بھی لائن میں لگ کر، انگوٹھے پر نشان لگتا ہے، روزے میں عوام قطاروں میں کھڑی ہے، بنی گالہ میں اس طرح چینی جاتی ہے، ان ایم این ایز کو جن کو توڑ لیا تھا اب انہوں نے حلقے میں واپس جانا ہے اور دوبارہ الیکشن لڑنا ہے، انکو لگ پتہ جائے گا،عوام انکا گریبان پکڑے گی ،جہانگیر ترین کا گروپ بہانہ ہے اصل میں یہ لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، عوام کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کرنا چاہتے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کا الیکشن جب چیلنج کیا تو اس میں کرونا نہیں لکھا ،انکو پتہ ہے کہ جہاں ووٹ پڑے گا وہاں شیر کو ووٹ ملے گا،عوام میں یہ گئے تو کتنی بری طرح ہارے،الیکشن کمیشن کرونا ایس او پیز کو فالو کرے گا، سندھ حکومت سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کروائے،کراچی کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ کرونا سے بچاؤ کا انتظام کر کے ووٹ دینے جائیں، ڈبل ماسک پہن لیں، کرونا کا بہانہ اب نہیں چلے گا،میرے باہر جانے کی خبرین اصل میں انکی خواہش ہے،یہ اگر ٹکٹ بھی دیں تب بھی باہر نہین جاؤں گی، جب تک یہ حکومت انجام تک نہیں پہنچ جاتی مین نہیں جاؤں گی، میرا علاج ہو رہا ہے، تبدیلی ملک میں تب آئے گی جب عمران خان جائے گا، وزرا کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہونے والا ،