Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا فلسطین پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے

    اسرائیل نے صبح سویرےغزہ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا،فلسطینی سرزمین پرپولیس کا مرکزی آفس مکمل طور پرتباہ کردیا گیا، غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے اسرائیلی بربریت سے اب تک 10 بچوں سمیت 36 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کر رہی ہے اور رمضان المبارک کا تقدس مجروح کررہی ہے ، مسلمانوں پر مسجد کے اندر ہی تشدد کیا جا رہا ہے، بوٹ پہنے اسرائیلی فوجی مسجد میں جا کر مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں،سپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے، عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے

    اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہین، گھر تباہ ہونے کے بعد فلسطین میں مسلمان بے گھر اور غیر محفوظ ہو چکے ہین، مسلمان عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے تا ہم کہیں پناہ نہ مل سکی، ہر طرف بمباری اور حملوں کا امکان ہوتا ہے، شہدا کی تدفین کے دوران غمناک مناظر سامنے آئے ہیں.دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

    مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

     اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

    عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

    فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

    فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

    جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

  • فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسیطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے تاحال بیانات کے کسی مسلم ملک نے کچھ نہ کیا

    مسلم ممالک کی جانب سے بھی صرف مذمت کے بیانات جاری ہیں، دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تا ہم اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل کی جانب سے گزشتہ شب بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا،اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں پر تشدد کیا،

    دوسری جانب ترکی نے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے اسرائیلی وزیر کے دعوتِ نامے کو منسوخ کردیا ہے،ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت  پر ترکی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جون میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں اسرائیلی وزیر توانائی یووال ستینتز کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا۔ترکی نے اپنے فیصلے اسرائیلی حکام کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسجدِ اقصیٰ اور اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہری آبادی پر ہونے والی بمباری کے خلاف احتجاجاً یہ ردِعمل دیا ہے۔

     

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

    مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

     اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

    عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

    فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

    فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

    جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

  • اسرائیلی ائیر پورٹ پرحملہ:اسرائیلیوں سمیت کئی بھارتی بھی ہلاک: بمباری میں رہائشی عمارت تباہ

    اسرائیلی ائیر پورٹ پرحملہ:اسرائیلیوں سمیت کئی بھارتی بھی ہلاک: بمباری میں رہائشی عمارت تباہ

    مقبوضۃ بیت المقدس :اسرائیلی ائیر پورٹ پرحملہ:اسرائیلیوں سمیت کئی بھارتی بھی ہلاک: بمباری میں رہائشی عمارت تباہ،اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ بیت المقدس میں‌ جگہ جگہ لڑائی ہورہی ہے اورتازہ ترین اطلاعات میں بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملوں میں‌اسرائیلی فوج کے فضائے اڈے بھی نشانے پرآگئے ہیں اورکئی جہاز بھی تباہ ہوچکے ہیں‌

     

     

     

    دوسری طرف ان حملوں میں اس قدر شدت آگئی ہےکہ اسرائیل کی مدد کوآئے ہوئے بھارتی بھی جہنم واصل ہورہے ہیں‌، ابھی تک کئی بھارتیوں‌کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان حملوں میں اسرائیلیوں کے مرنے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں ،

     

    ادھر نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ دراز ہو گیا، غزہ کی محصور پٹی میں ‏مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک23 بچوں سمیت48 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ‏ہیں۔

     

    پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 900 زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

     

     

    خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بستیوں پر بمباری ‏کی ہے۔ تازہ حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ بلڈنگ منہدم ہو ‏گئی۔

     

    یہ بمباری اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو نے حملوں میں ‏شدت اور اضافے کے عزائم کا اظہار کیا تھا۔

    جنگی طیاروں سے بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں موجود شہریوں کو ‏وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

     

    رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔ فلسطینی رہنماؤں کاکہنا ہے دو دن میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 24 ‏تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعتراف ‏بھی کیا ہے۔

     

    مغربی میڈیا نے سفارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کو بنیاد بنا کر بتایا کہ اقوامِ متحدہ، مصر ‏اور قطر اسرائیل سے مظالم روکوانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

     

    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درختوں میں آگ لگی تو ‏یہودی انتہا پسند جتھے نے شعلے اٹھتےدیکھ کر ہیجانی (جنگلی) رقص کیا اور فتح کے نعرے بھی ‏لگائے۔

     

    مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینوں پر مظالم کے خلاف ترک دارالحکومت ‏انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔ ترک مظاہرین ‏ریلی کی شکل میں اسرائیلی سفارتخانے پہنچے اور موبائل کی ٹارچ جلاکر فلسطینیوں کیساتھ اظہار ‏یکجہتی کیا۔

     

  • گلی کوچوں میں شدید لڑائی:اسرائیل کوختم کرکے دم لیں گے:حماس کےاعلان کے بعد باقاعدہ جنگ شروع

    گلی کوچوں میں شدید لڑائی:اسرائیل کوختم کرکے دم لیں گے:حماس کےاعلان کے بعد باقاعدہ جنگ شروع

    مقبوضہ بیت المقدس :گلی کوچوں میں شدید لڑائی ہورہی ہے:اسرائیل کوختم کرکے دم لیں گے:حماس کےاعلان کے بعد باقاعدہ جنگ شروع،اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے جوابی حملے جاری رہیں گے-

    نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ دراز ہو گیا، غزہ کی محصور پٹی میں ‏مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک 10 بچوں سمیت 28 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ‏ہیں۔

    پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

    جنگی طیاروں سے بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں موجود شہریوں کو ‏وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔ فلسطینی رہنماؤں کاکہنا ہے دو دن میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 24 ‏تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعتراف ‏بھی کیا ہے۔

    دوسری طرف اس جنگ کو جاری رکھتے ہوئے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا

    غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی اور یہ کہ بیت المقدس میں اپنی من مانی کرنے کا دور گذرچکا ہے۔

     

     

    فلسطینی گروہوں نے فلسطینی قوم اور خاص طور سے بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو اس بات کا یقین اور اطمینان دلایا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور فلسطینی گروہ ان کی ڈھال اور ان کے ہتھیار ہیں۔

    جہاد اسلامی فلسطین نے تمام فلسطینی علاقوں اور فلسطینی کیمپو‍ں میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ان کی جانب سے بیت المقدس کے عوام اور انتفاضہ رمضان کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

     

    غزہ کے مختلف استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ سیف القدس کے عنوان سے شروع ہونے والی اس جنگی کارروائی میں تل ابیب کے اطراف میں اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ برسائے گئے ہیں اور ان حملوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔

     

    دوسری جانب بیت المقدس کے فلسطینیوں نے بھی ایک اجتماع کر کے صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں فلسطینی گروہوں کے جوابی میزائیلی حملوں پر جشن منایا ہے غزہ پر جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملے جاری ہیں اور اس کے جواب میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے بھی صیہونی ٹھکانوں پر مسلسل جوابی حملے کئے جارہے ہیں-

  • فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے نے تباہی مچادی:نیتن یاہو نے بدلہ لینے کی اعلان کردیا

    فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے نے تباہی مچادی:نیتن یاہو نے بدلہ لینے کی اعلان کردیا

    تل ابیب :فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے نے تباہی مچادی:نیتن یاہو نے بدلہ لینے کی اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی طرف سے سخت میزائل حملے سے ہونے والے نقصانات کا بدلہ لینے کااعلان کردیاہے ،

    اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل ڈیفنس فورسز کے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔

    اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بین یامین نیتن یاہو نے کہا کہ ’ہم ایک مہم جوئی کے بیچ میں ہیں، کل سے اب تک اسرائیل ڈیفنس فورسز نے غزہ میں حماس کیخلاف سیکڑوں حملے کیے ہیں، ہم نے ان کے کمانڈرز کو نشانہ بنایا، ہم نے دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا‘۔

    نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہم اپنے حملوں کی رفتار اور قوت کو مزید بڑھائیں گے، حماس کو ایسی ٹھیس پہنچے گی جس کی اس نے توقع نہیں کی ہوگی، میں جانتا ہوں کہ اس کیلئے اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بھی تحمل اور کچھ قربانیاں درکار ہوں گی‘۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دو شہریوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے، ہمیں متحد ہوکر آئی ڈی ایف کے حملوں کی حمایت کرنی ہوگی ، تمام شہری آئی ڈی ایم ہوم فرنٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔

    بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیل میں موجود عرب باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عرب اسرائیلی شہریوں سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، گزشتہ روز گرم دماغ نوجوانوں کی جانب سے کچھ پریشان کن خلل ڈالی گئی جنہیں برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری ہدایات ہیں کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے‘۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں خاص طور پر عرب ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ ’میں توقع کرتا ہوں کہ تمام عوامی رہنما اس صورتحال کیخلاف کھڑے ہوں گے اور اس کی مذمت کریں گے اور صورتحال معمول پر لانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔

  • اسرائیل تباہ :صہیونی بستیوں پرمیزائل حملےشروع           ہوگئے:حملےکس نےکیے؟جان کرمسلمان خوش ہوگئے

    اسرائیل تباہ :صہیونی بستیوں پرمیزائل حملےشروع ہوگئے:حملےکس نےکیے؟جان کرمسلمان خوش ہوگئے

    مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینیوں پرمظالم کا بدلہ:صہیونی بستیوں پر میزائل حملے شروع ہوگئے:حملے کس نے کیئے؟جان کرمسلمان خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی میں اسرائيلی بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر میزائل برسا رہے ہیں۔

     

    فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے مسجد القصی میں صہیونیوں کی بربریت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر میزائل فائر کئے ہیں ،جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے آلارم بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

     

    فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے مسجد الاقصی میں صہیونیوں کی بربریت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر میزائل فائر کئے ہیں ،جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے آلارم بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

     

    عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی میں اسرائيلی بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر میزائل برسا رہے ہیں۔ صہیونی ذرائع کے مطابق کئی درجن میزائل مقبوضہ فلسطین میں گرے ہیں۔

     

    عزالدین قسام بریگيڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی بربریت کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کررکھا ہے اور مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں صہیونی فوج نے فائرنگ کرکے اب تک 350 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

     

  • اسرائیل کی بیت المقدس پر بربریت،اسرائیلی جھوٹ بے نقاب

    اسرائیل کی بیت المقدس پر بربریت،اسرائیلی جھوٹ بے نقاب

    اسرائیل کی بیت المقدس پر بربریت،اسرائیلی جھوٹ بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ صیہونی فورسز نے 27 ویں کی شب مسجد ِ اقصیٰ میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں۔ جس سے قبلہ اول میدان جنگ بن گیا۔ اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کے معاملے پر فریقین میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔۔ جھڑپیں شروع ہونے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، تاہم مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہرین نے ان پر پتھراؤ، پٹاخے اور دیگر اشیا پھینکیں، جس سے 6 پولیس افسر زخمی ہو گئے ۔ اس وقت شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے ،اسرائیلی فورسز کی اضافی نفری شہر بھر میں گشت کرنے لگی ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی طرف سے ظلم و ستم تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ اسرائیل جس طرح فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اس پرانسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں،اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کو جاگنا ہو گا۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس حوالے سے مذمتی بیانات جاری کیے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے اور علاقے میں حاکمیت مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کی مذمت کردی ہے ۔ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور خلیفہ المرار نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی اور اس حوالے سے جھڑپوں کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے علاوہ عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور فلسطینی شہریوں کے جان ومال، مذہبی آزادی کے تحفظ کے علاوہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی سے گریز کریں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل ملک نہیں دہشت گردوں کا اڈہ ہے۔ مسلمان ممالک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ معقول رویہ اختیار کرتے ہوئے مخاصمانہ موقف اور اشتعال انگیزیاں فوری ختم کرے ۔ ترکی نے دیگر ملکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کریں۔ ترکی کے صدارتی ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل اور اس کی شرمناک کارروائیوں پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے ۔ ترکی میں فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ، یورپی یونین، اردن اور خلیجی تعاون کونسل نے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔۔ فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق قطر کی زیرِ صدارت عرب لیگ کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

  • نماز عید کے لئے این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    نماز عید کے لئے این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز عید کے لئے این سی او سی نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں

    نمازعید کیلئے گائیڈ لائنزکا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا،عید کےاجتماعات کھلے مقامات پرایس اوپیزکے ساتھ ہوں گے،مسجدمیں نمازکی صورت میں دورازےاورکھڑکیاں کھلی رکھی جائے،عیدکی تقریر مختصررکھی جائے، بیمار ،بوڑھے افراد اور15سال سے کم عمرافرادعید گاہ جانے سے پرہیز کریں ،مساجد اورعیدگاہ کے اضافی خارجی وداخلہ راستے رکھے جائیں،عید نمازکیلئے وضوگھرسے اورجائے نمازساتھ لائیں، نمازسے پہلے اوربعد میں مجمع نہ لگائیں،دوران نمازماسک کا استعمال اورسماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے،مساجدمیں سینی ٹائزرزاورتھرمل اسکینرکااستعمال یقینی بنایاجائے،نمازعید کے بعد ہاتھ یا گلے ملنے سے پرہیزکیا جائے،مساجد کے باہرکورونا ایس اوپیزسے متعلق آگاہی بینرز لگائے جائیں،

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ کے ڈاکٹر ظفر مرزا کوعہدے سے ہٹانے کے حکم پر عوام کے دلچسپ تبصرے

    ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

  • جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم کا اعلان

    جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم کا اعلان

    جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا، اگرنوازشریف نے چوری نہیں کی توعدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے،عدالتیں آزاد ہیں،اگرآپ بے قصورہیں تو پاکستان آئیں،نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کے بیٹے باہرہیں،برطانوی وزیراعظم ان گھروں میں نہیں رہ سکتا جن میں ان کے بچے رہ رہے ہیں،نوازشریف کےبیٹےاربوں کےگھرمیں رہتےہیں نہیں بتاتےکہ پیسہ کہاں سےآیا؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ڈالر152پرآگیا ہے جو 160سے اوپرچلا گیا تھا، میں نے بیرون ملک اپنا فلیٹ بیچا اورپیسہ پاکستان لایا لیکن عدالت میں اس کا جواب دیا ،مریم نوازکے نام پرلندن میں 4بڑے بڑے محل ہیں میں اقتدار میں رہوں نہ رہوں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، ہمیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا زرمبادلہ کےذخائر 10ارب ڈالرز سے گر چکے تھے، یواے ای ،سعودی عرب اورچین اگرمددنہ کرتے توڈیفالٹ کر جاتے ،خطےمیں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے،ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے، ایسے معاہدے کیے گئے تھے کہ اگرحکومت بجلی خریدے یانہ خریدے پیمنٹ کرے گی،قطرسے ایل این جی کا کنٹریکٹ بھی سابقہ حکومت نے کیا،کیپسٹی پیمنٹ کا مطلب بجلی استعمال کریں یا نہ کریں لیکن پیمنٹ کرینگے،

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

    جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے

    آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

  • آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

    آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ گروپ طاقتورپرہاتھ نہیں ڈالتے صرف غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں،کچھ سابقہ وزرا ،ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی زمینوں پر قبضے کیے،جو انتقامی کارروائی کاشورکررہے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے،عدالتوں میں زمینوں سے متعلق کیسز 30سے 40 سال تک چلتے ہیں،خیبرپختونخوامیں اصلاحات کے بعد اب اس طرح کے کیسزکا فیصلہ ایک سال میں کیا جاتا ہے ،اسمگلنگ سے انڈسٹری تباہ ہورہی تھی بارڈر پراب اسمگلنگ کی بجائے مقامی لوگ تجارت کر سکیں گے،ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے پاکستان کو180ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،18ویں ترمیم کے بعد وفاقی ریونیوکا 57 فیصد صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے،سندھ حکومت کےساتھ ملکر کراچی پیکیج لا رہے ہیں،سندھ اورپنجاب کے پاس سرپلس گندم ہے ،گندم ریلیزکا اختیاروفاق کے پاس ہونا چاہیے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف باہربھاگنے کی کوشش کررہے ہیں،شہبازشریف پر صرف 700ارب منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے،شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ،شہباز شریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ مشرف نے زرداری اورنوازشریف کوجو 2این آراوزدیئے اس کاخمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے کہا کہ ناانصافی ہورہی ہے ،آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں اللہ کو جوابدہ ہوں کبھی کسی سے ناانصافی نہیں کی .جنہوں نے چینی مہنگی کی ہے ان کومعاف نہیں کروں گا چاہے میری حکومت چلی جائے ،100 ارب روپےعوام کی جیبوں سےنکل کر شوگر ملز مالکان کے پاس چلا گیا،5سالوں میں شوگرملوں نے 10ارب ٹیکس دیااور29 ارب کی سبسڈی لی ،مافیاکو نہیں چھوڑوں گا لیکن ناانصافی کسی سے نہیں ہو گی، شوکت ترین کواس لیے لایاکہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کریں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،خطے میں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے،میں نے ہمیشہ کہا کسی کو این آر او نہیں دوں گا،چھوٹے ڈاکوؤں سے ملک تباہ نہیں ہوتے،حکمرانوں کی کرپشن سے ملک تباہ ہوجاتے ہیں

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے

    جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار